۹؍اپریل ۱۹۰۳ء
ملفوظات (جلد 5)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
انکار کیا جاوے تو پھر تو خدا تعالیٰ کا وجود بھی ثابت نہیں ہو سکتا۔ آخیر میں اللہ تعالیٰ کی صفت عزیز اور حکیم
بیان کی ہے یعنی اس کا غلبہ قہری ایسا ہے کہ ہر ایک چیز اس کی طرف رجوع کر رہی ہے بلکہ جب
خدا تعالیٰ کا قرب انسان حاصل کرتا ہے تو اس انسان کی طرف بھی ایک کشش پیدا ہو جاتی ہے۔ جس کا
ثبوت سورۃ العادیات میں ہے عزیز ، حکیم سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ اس کا غلبہ حکمت سے بھرا ہوا
ہے ناحق کا دکھ نہیں ہے۔ اے
۹ را پریل ۱۹۰۳ء (صبح کی سیر )
فرمایا۔ حق اپنے زور اور قوت سے چلتا اور اس کے ساتھ باطل بھی ضرور چلتا ہے حق و باطل لیکن باطل اپنی قوت اور طاقت سے نہیں چلتا بلکہ جن کے پرتو سے چلتا ہے۔
چلتا ہے کیونکہ حق
چاہتا ہے کہ ساتھ ساتھ کچھ باطل بھی چلے تا کہ تمیز ہو۔ کا ذبوں اور منکروں کے وجود سے بہت سی
تحریکیں ہو جاتی ہیں ۔ اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے دن ہی سارا مکہ آمَنَّا وَصَدَّقْنَا
کہہ کر ساتھ ہو لیتا تو پھر قرآن شریف کا نزول اسی دن بند ہو جاتا اور وہ اتنی بڑی کتاب نہ ہوتی
جس جس قدر زور سے باطل حق کی مخالفت کرتا اسی قدر حق کی قوت اور رفتار تیز ہوتی ہے۔ زمینداروں
میں بھی یہ بات مشہور ہے کہ جتنا جیٹھ ہاڑ تپتا ہے اسی قدر ساون میں بارش زیادہ ہوتی ہے یہ ایک
قدرتی نظارہ ہے حق کی جس قدر زور سے مخالفت ہو اسی قدر وہ چمکتا اور اپنی شوکت دکھاتا ہے۔
ہم نے خود آزما کر دیکھا ہے کہ جہاں جہاں ہماری نسبت زیادہ شور وغل ہوا ہے وہاں ایک
جماعت تیار ہو گئی اور جہاں لوگ اس بات کو سن کر خاموش ہو جاتے ہیں وہاں زیادہ ترقی نہیں ہوئی۔
فتح کے لئے لئے اول اول لڑائی کا ہونا ضروری ہے اگر لڑائی نہ ہو تو فتح کا وجود کہاں سے آئے؟ پس اسی طرح اگر
حق کی مخالفت نہ ہو تو اس کی صداقت کس طرح کھلے؟
الحکم جلد ۷ نمبر ۱۵ مورخہ ۲۴ را پریل ۱۹۰۳ ء صفحه ۹
نماز کے قصر کرنے کے متعلق سوال کیا گیا کہ جو شخص یہاں آتے ہیں
مرکز میں نمازوں کا قصر در قصر کریں یا نہ؟
فرمایا۔ جو شخص تین دن کے واسطے یہاں آوے اس کے واسطے قصر جائز ہے میری دانست میں
جس سفر میں عزم سفر ہو پھر خواہ وہ تین چار کوس ہی کا سفر کیوں نہ ہو اس میں قصر جائز ہے۔ یہ ہماری سیر
سفر نہیں ہے۔ ہاں اگر امام مقیم ہو تو اس کے پیچھے پوری ہی نماز پڑھنی پڑے گی ۔ حکام کا دورہ سفر نہیں
ہو سکتا۔ وہ ایسا ہے جیسے کوئی اپنے باغ کی سیر کرتا ہے۔ خواہ نخواہ قصر کرنے کا تو کوئی وجود نہیں۔ اگر
دوروں کی وجہ سے انسان قصر کرنے لگے تو پھر یہ دائی قصر ہو گا جس کا کوئی ثبوت ہمارے پاس نہیں
ہے۔ حکام کہاں مسافر کہلا سکتے ہیں۔ سعدی نے بھی کہا ہے۔
منعم بکوه و دشت و بیاباں غریب نیست هر جا که رفت خیمه زد و خوابگاه ساخت
نکاح پر باجا اور آتش بازی نکاح پر با جابجانے اور آتش بازی چلانے کے متعلق سوال ہوا۔
فرمایا۔ ہمارے دین میں دین کی بنا یسر پر ہے عسر پر نہیں اور پھر إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ
ضروری چیز ہے باجوں کا وجود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں نہ تھا۔ اعلان نکاح جس میں
فسق و فجور نہ ہو جائز ہے بلکہ بعض صورتوں میں ضروری تھے ہے کیونکہ اکثر دفعہ نکاحوں کے متعلق
مقدمات تک نوبت پہنچتی ہے اور پھر وراثت پر اثر پڑتا ہے۔ اس لیے اعلان کرنا ضروری ہے مگر اس ہےاور پراثر ہے۔اس لیے کرناضروری
میں کوئی ایسا امر نہ ہو جو فسق و فجور کا موجب ہو۔ رنڈی کا تماشا، آتش بازی فسق و فجور اور اسراف ہے۔
یہ جائز نہیں۔
باجے کے ساتھ اعلان پر پوچھا گیا کہ جب برات لڑکے والوں کے گھر سے چلتی ہے کیا اسی وقت
سے با جابجتا جاوے یا نکاح کے بعد؟
فرمایا۔ ایسے سوالات اور جزی در جزی نکالنا بے فائدہ ہے۔ اپنی نیت کو دیکھو کہ کیا ہے اگر اپنی
شان و شوکت دکھانا مقصود ہے تو فضول ہے اور اگر یہ غرض ہے کہ نکاح کا صرف اعلان ہو تو اگر گھر سے
بھی باجا بجتا جاوے تو کچھ حرج نہیں ہے۔ اسلامی جنگوں میں بھی تو باجا بجتا ہے وہ بھی ایک اعلان ہی
ہوتا ہے۔
ایک زرگر کی طرف سے سوال ہوا کہ پہلے ہم زیوروں کے بنانے کی
نیک نیتی میں برکت ہے مزدوری کم لیتے تھے اور ملاوٹ ملا دیتے تھے۔ اب ملاوٹ چھوڑ دی
ہے اور مزدوری زیادہ مانگتے ہیں تو بعض لوگ کہہ دیتے ہیں کہ ہم مزدوری وہی دیں گے جو پہلے دیتے
تھے تم ملاوٹ ملالو ۔ ایسا کام ہم ان کے کہنے سے کریں یا نہ کریں؟
فرمایا ۔ کھوٹ والا کام ہر گز نہیں کرنا چاہیے اور لوگوں کو کہہ دیا کرو کہ اب ہم نے تو بہ کر لی ہے جو
ایسا کہتے ہیں کہ کھوٹ ملا دو وہ گناہ کی رغبت دلاتے ہیں ۔ پس ایسا کام ان کے کہنے پر بھی ہر گز نہ
کرو۔ برکت دینے والا خدا ہے اور جب آدمی نیک نیتی کے ساتھ ایک گناہ سے بچتا ہے تو خدا ضرور
برکت دیتا ہے۔
پھر سوال ہوا کہ ملاں لوگ مردہ کے پاس کھڑے ہو کر اسقاط کراتے ہیں
مُردے اور اسقاط کیا اس کا کوئی طریق جائز ہے؟
فرمایا۔ اس کا کہیں ثبوت نہیں ہے۔ ملاؤں نے ماتم اور شادی میں بہت سی رسمیں پیدا کر لی
ہیں ۔ یہ بھی ان میں سے ایک ہے۔
ایک مختار عدالت نے سوال کیا کہ بعض مقدمات میں اگر چہ وہ سچا مقدمات میں مصنوعی گاہ بنانا او صداقت پری بینی و معنوی گواہوں کا نانا کیسا ہے؟
فرمایا۔ اوّل تو اس مقدمہ کے پیروکار بنو جو بالکل سچا ہو۔ یہ تفتیش کر لیا کرو کہ مقدمہ سچا ہے یا
چھوٹا ۔ پھر سچ آپ ہی فروغ حاصل کرے گا۔ دوم گواہوں سے آپ کا کچھ واسطہ ہی نہیں ہونا
چاہیے ۔ یہ موکل کا کام ہے کہ وہ گواہ پیش کرے۔ یہ بہت ہی بڑی بات ہے کہ خود تعلیم دی
جاوے کہ چند گواہ تلاش کر لاؤ اور ان کو یہ بات سکھا دو۔ تم خود کچھ بھی نہ کہو ۔ موکل خود شہادت
پیش کرے خواہ وہ کیسی ہی ہو ۔ ہو
صحیح ہ صحیح بات کا اظہار ضروری نہیں پھر رسول ہوا کہ یہ باتیں واقع میں سے ہوتی ہں مگر
ماركا۔
ہوتا
تو کیا ہم لا تَكْتُمُوا الشَّهَادَةَ ( البقرة : ۲۸۴) کے موافق ظاہر کر دیا کریں؟
فرمایا۔ یہ بات اس وقت ہوتی ہے جب آدمی آزاد بالطبع ہو۔ دوسری جگہ یہ بھی تو فرمایا ہے
لَا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ (البقرة: ۱۹۶) قانون کی پابندی ضروری شئے ہے۔ جب قانون
روکتا ہے تو رکنا چاہیے جب کہ بعض جگہ اخفاء ایمان بھی کرنا پڑتا ہے تو جہاں قانون بھی مانع ہو وہاں
کیوں اظہار کیا جاوے؟ جس راز کے اظہار سے خانہ بربادی اور تباہی آتی ہو وہ اظہار کرنا منع ہے۔
مکرر آتش بازی کے متعلق فرمایا کہ نتائج نیت پر مترتب ہوتے ہیں اس میں ایک جزو گندھک کا بھی ہوتا ہے اورگند چیک
و بائی ہوا صاف کرتی ہے۔ چنانچہ آج کل طاعون کے ایام میں مثلاً انار بہت جلد ہوا کو صاف کرتا ہے
اگر کوئی شخص صحیح نیست اصلاح ہوا کے واسطے ایسی آتش بازی جس سے کوئی خطرہ نقصان کا نہ ہو
چلا وے تو ہم اس کو جائز سمجھتے ہیں ۔ مگر یہ شرط اصلاح نیت کے ساتھ ہو۔ کیونکہ تمام نتائج نیت پر
مترتب ہوتے ہیں۔ حدیث میں آیا ہے کہ صحابی نے گھر بنوایا اور آپ کو مجبور کیا کہ آپ اس میں قدم
ڈالیں۔ آپ نے اس مکان کو دیکھا۔ اس کے ایک طرف کھڑکی تھی ۔ آپ نے دریافت کیا کہ یہ کس
لیے بنائی ہے؟ اس نے عرض کیا کہ ٹھنڈی ہوا کے آنے کے واسطے ۔ آپ نے فرمایا کہ اگر تو اذان
سننے کے واسطے اس کی نیت رکھتا تو ہوا تو آہی جاتی اور تیری نیت کا ثواب بھی تجھے مل جاتا۔
مجلس قبل از عشاء )
اول طاعون کے ٹیکہ کے متعلق بہت دیر تک گفتگو ہوتی رہی اس کے بعد
توحید اور اسباب پرستی توحید کاذکر چل پڑا۔
فرمایا کہ توحید اس کا نام نہیں کہ صرف زبان سے اَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ
الحکم جلد ۷ نمبر ۱۵ مورخه ۲۴ را پریل ۱۹۰۳ء صفحه ۱۰
مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ کہ لیا۔ بلکہ توحید کہ یہ معنے ہیں کہ عظمتِ الہی بخوبی دل میں بیٹھ جاوے اور اس
کے آگے کسی دوسری شے کی عظمت دل میں جگہ نہ پکڑے ۔ ہر ایک فعل اور حرکت اور سکون کا مرجع
اللہ تعالیٰ کی پاک ذات کو سمجھا جاوے اور ہر ایک امر میں اسی پر بھروسہ کیا جاوے کسی غیر اللہ پر کسی قسم
کی نظر اور تو کل ہر گز نہ رہے اور خدا کی ذات میں اور صفات میں کسی قسم کا شرک جائز نہ رکھا جاوے۔
اس وقت مخلوق پرستی کے شرک کی حقیقت تو گھل گئی ہے اور لوگ اس سے بیزاری ظاہر کر رہے
ہیں اس لئے یورپ وغیرہ تمام بلاد میں عیسائی لوگ ہر روز اپنے مذہب سے متنفر ہو رہے ہیں۔ چنانچہ
روز مرہ کے اخباروں، رسالوں اور اشتہاروں سے جو یہاں پڑھے جاتے ہیں اس بات کی تصدیق
ہوتی ہے۔
الغرض مخلوق پرستی کو اب کوئی نہیں مانتا۔ ہاں اسباب پرستی کا شرک اس قسم کا شرک ہے کہ اس کو
بہت لوگ نہیں سمجھتے ۔ مثلاً کسان کہتا ہے کہ میں جب تک کھیتی نہ کروں گا اور وہ پھل نہ لائے گی تب تک
گزارہ نہیں ہو سکتا۔ اسی طرح ہر ایک پیشہ والے کو اپنے پیشے پر بھروسہ ہے اور انہوں نے یہ سمجھ رکھا
ہے کہ اگر ہم یہ نہ کریں تو پھر زندگی محال ہے۔ اس کا نام اسباب پرستی ہے اور یہ اس لئے ہے کہ خدا کی
قدرتوں پر ایمان نہیں ہے پیشہ وغیرہ تو در کنار پانی ، ہوا، غذا وغیرہ جن اشیاء پر مدار زندگی ہے یہ بھی پانی ، ہوا، غذا و غیره۔
انسان کو فائدہ نہیں پہنچا سکتے جب تک خدا تعالیٰ کا اذن نہ ہو۔ اسی لئے جب انسان پانی پیے تو اسے
خیال کرنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ نے پانی کو پیدا کیا ہے اور پانی نفع نہیں پہنچا سکتا جب تک خدا تعالیٰ کا
ارادہ نہ ہو۔ خدا کے ارادے سے پانی نفع دیتا ہے اور جب خدا چاہتا ہے تو وہی پانی ضرر دیتا ہے۔
ایک شخص نے ایک دفعہ روزہ رکھا جب افطار کیا تو پانی پیتے ہی لیٹ گیا اس کے لئے پانی ہی نے
زہر کا کام کیا۔
جو کام ہے خواہ معاشرت کا خواہ کوئی اور جب تک اس میں آسمان سے برکت نہ پڑے تب تک
مبارک نہیں ہوتا۔ غرض کہ اللہ کے تصرفات پر کامل یقین چاہیے جس کا یہ ایمان نہیں ہے اس میں
دہریت کی ایک رگ ہے پہلے ایک امر آسمان پر ہو رہتا ہے تب زمین پر ہوتا ہے۔