۱۰؍اپر یل ۱۹۰۳ء
ملفوظات (جلد 5)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
لاف و گزاف کا نام توحید نہیں مولویوں کی طرف دیکھو کہ دوسروں کو وعظ کرتے ہیں اور آپ کچھ
عمل نہیں کرتے اسی لیے اب ان کا کسی قسم کا اعتبار نہیں رہا ہے۔ ایک مولوی کا ذکر ہے کہ وہ وعظ کر رہا تھا
سامعین میں اس کی بیوی بھی موجود تھی انفاق ، صدقہ خیرات اور مغفرت کا وعظ اس نے کیا جس سے
مؤثر ہو کر ایک عورت نے پاؤں سے ایک پازیب اتار کر واعظ صاحب کو دے دی جس پر واعظ صاحب
نے کہا تو چاہتی ہے کہ تیرا دوسرا پاؤں دوزخ میں جلے؟ یہ سن کر اس نے دوسری بھی دے دی جب گھر
میں آئے تو بیوی نے بھی اس وعظ پر عملدرآمد چاہا کہ محتا جوں کو کچھ دے مولوی صاحب نے فرمایا کہ یہ
باتیں سنانے کی ہوتی ہیں کرنے کی نہیں ہوتیں اور کہا کہ اگر ایسا کام ہم نہ کریں تو گزارہ نہیں ہوتا انہیں
کے متعلق یہ ضرب المثل خوب ہے۔
ه
واعظاں کیں جلوہ بر محراب و منبر میکنند چون به خلوت می روند آن کار دیگر میکنند
مردہ کو کلمہ پڑھتے سننا یعنی دین کا دوبارہ سرسبز ہونا۔ تعبیر رویا بڑ یعنی بوہڑ کے درخت سے مراد نصاری کا دین ہے کہ جس کی عظمت اور سرکشی تو
بہت ہے مگر پھل ندارد۔ کے
۱۰ را پریل ۱۹۰۳ء
بعد از نماز جمعہ چند اشخاص نے بیعت کی جس پر حضرت اقدس نے ذیل کی تقریر فرمائی۔
اس وقت جو تم بیعت کرتے ہو یہ بیعت تو یہ ہے اللہ تعالیٰ وعدہ فرماتا ہے کہ جو کوئی
بیعت تو بہ تو بہ کرے گا اس کے گناہ بخش دوں گا گناہ کے یہ معنے ہیں کہ انسان دیدہ دانستہ
اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کرے اور ان تمام احکام کے برخلاف کرے جس کا حکم اللہ نے دیا ہے اور ان
باتوں کو کرے جن کے کرنے سے منع فرمایا ہے گناہ ایسی چیز ہے کہ جس کا نتیجہ اس دنیا میں بھی بد ملتا
ہے اور آخرت میں بھی ۔
ل البدر جلد ۲ نمبر ۱۴ مورخہ ۲۴ را پریل ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۰۸،۱۰۷
جب انسان تو بہ کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے گناہوں کو فراموش کر دیتا ہے اور تائب کو بے گناہ
سمجھتا ہے مگر شرط یہ ہے کہ تائب اپنی توبہ پر قائم رہے بہت لوگ ہیں کہ تو بہ کر کے بھول جاتے ہیں
مثلاً حج کرنے والے حج کر کے آتے ہیں اور واپس آکر چند دنوں کے بعد پھر سابقہ بدیوں میں گرفتار
ہو جاتے ہیں تو ان کے ایسے حج سے کیا فائدہ؟ خدا تعالیٰ گناہوں سے ہمیشہ بیزار ہے اس لیے انسان کو
گناہ سے ہمیشہ بچنا چاہیے جو شخص اس بات پر قادر ہے کہ گناہ چھوڑ دے اور پھر نہ چھوڑے تو خدا تعالیٰ
ایسے شخص کو ضرور پکڑے گا اگر تم چاہتے ہو کہ اس تو بہ کے درخت سے پھل کھاؤ اور تمہارے گھر وباؤں کوضرور اگرتم تو کے
سے بچے رہیں تو چاہیے کہ سچی توبہ کرو۔
خدا تعالیٰ اپنی سنت کو نہیں بدلا کرتا جیسے قرآن شریف میں ہے وَلَنْ تَجِدَ لِسُنَّةِ اللَّهِ تَبْدِيلًا
(فاطر:۴۴) اور جو انسان ذراسی بھی نیکی کرتا ہے تو خدا اسے ضائع نہیں کرتا اسی طرح جو ذرہ بھر بدی
کرتا ہے اس پر بھی خدا تعالی مواخذہ کرتا ہے پس جب یہ حالت ہے تو گناہ سے بہت بچنا چاہیے۔
بعض لوگ گناہ کرتے ہیں اور پھر اس کی پروا نہیں کرتے گویا گناہ کو گناہ کی پروانہ کرنی ایک شیریں شربت کی مثال خیال کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اس سے
کوئی نقصان نہ ہوگا مگر یاد رکھیں کہ جیسے خدا تعالی بڑا غفور اور رحیم ہے ویسے ہی وہ بڑا بے نیاز بھی ہے
جب وہ غضب میں آتا ہے تو کسی کی پروا نہیں کرتا وہ فرماتا ہے وَلَا يَخَافُ عُقْبُهَا (الشمس : ١٦)
یعنی کسی کی اولاد کی بھی اسے پروانہیں ہوتی کہ اگر فلاں شخص ہلاک ہو گا تو اس کے یتیم بے کس بچے
کیا کریں گے آج کل دیکھو یہی حالت ہو رہی ہے آخر کا ر ایسے بچے پادریوں کے ہاتھ پڑ جاتے
ہیں اس لیے گناہ کر کے کبھی بے پروامت ہو اور ہمیشہ تو بہ کرو۔
یہ مت خیال کرو کہ جو نماز کا حق تھا ہم نے ادا کر لیا یا دعا کا جو حق تھا وہ ہم
نماز اور دعا کا حق نے پورا کیا ہرگز نہیں دعا اور نماز کے حق کا ادا کرنا چھوٹی بات نہیں یہ تو ایک
موت اپنے اوپر وارد کرنی ہے نماز اس بات کا نام ہے کہ جب انسان اسے ادا کرتا ہو تو یہ محسوس
کرے کہ اس جہان سے دوسرے جہان میں پہنچ گیا ہوں ۔ بہت سے لوگ ہیں جو کہ اللہ تعالیٰ پر
الزام لگاتے ہیں اور اپنے آپ کو بری خیال کر کے کہتے ہیں کہ ہم نے تو نماز بھی پڑھی اور دعا بھی کی
ہے مگر قبول نہیں ہوتی یہ ان لوگوں کا اپنا قصور ہوتا ہے۔ نماز اور دعا، جب تک انسان غفلت اور کسل
سے خالی نہ ہو تو وہ قبولیت کے قابل نہیں ہوا کرتی۔ اگر انسان ایک ایسا کھانا کھائے جو کہ بظاہر تو میٹھا
ہے مگر اس کے اندرز ہر ملی ہوئی ہے تو مٹھاس سے وہ زہر معلوم تو نہ ہو گا مگر پیشتر اس کے کہ مٹھاس اپنا
اثر کرے زہر پہلے ہی اثر کر کے کام تمام کر دے گا یہی وجہ ہے کہ غفلت سے بھری ہوئی دعائیں
قبول نہیں ہوتیں کیونکہ غفلت اپنا اثر پہلے کر جاتی ہے یہ بات بالکل ناممکن ہے کہ انسان اللہ تعالیٰ کا اثر پہلے کرجاتی ہے یہ ہے
بالکل مطیع ہو اور پھر اس کی دعا قبول نہ ہو ہاں یہ ضروری ہے کہ اس کے مقررہ شرائط کو کامل طور پر ادا
کرے جیسے ایک انسان اگر دور بین سے دور کی شے نزدیک دیکھنا چاہے تو جب تک وہ ڈور بین کے
آلہ کو ٹھیک ترتیب پر نہ رکھے فائدہ نہیں اٹھا سکتا یہی حال نماز اور دعا کا ہے اسی طرح ہر ایک کام کی
ایک شرط ہے جب وہ کامل طور پر ادا ہو تو اس سے فائدہ ہوا کرتا ہے اگر کسی کو پیاس لگی ہو اور پانی اس
کے پاس بہت سا موجود ہے مگر وہ پیے نہ تو فائدہ نہیں اٹھا سکتا یا اگر اس میں سے ایک دو قطرہ پیے تو کیا
ہوگا ؟ پوری مقدار پینے سے ہی فائدہ ہوگا غرضیکہ ہر ایک کام کے واسطے خدا نے ایک حد مقرر کی ہے
جب وہ اس حد پر پہنچتا ہے تو بابرکت ہوتا ہے اور جو کام اس حد تک نہ پہنچیں تو وہ اچھے نہیں کہلاتے
اور نہ ان میں برکت ہوتی ہے۔
عاجزی اختیار کرنی چاہیے عاجزی کا سیکھنا مشکل نہیں ہے اس کا سیکھنا ہی کیا ہے انسان
عاجزی تو خود ہی عاجز ہے اور وہ عاجزی کے لیے ہی پیدا کیا گیا ہے مَا خَلَقْتُ الْجِنَ
وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ (الذاریت: ۵۷) تکبر وغیرہ سب بناوٹی چیزیں ہیں اگر وہ اس بناوٹ کو اتار
دے تو پھر اس کی فطرت میں عاجزی ہی نظر آوے گی اگر تم لوگ چاہتے ہو کہ خیریت سے رہو اور
تمہارے گھروں میں امن رہے تو مناسب ہے کہ دعا ئیں بہت کرو اور اپنے گھروں کو دعاؤں سے پر
کرو جس گھر میں ہمیشہ دعا ہوتی ہے خدا اسے برباد نہیں کیا کرتا لیکن جو سستی میں زندگی بسر کرتا ہے
اسے آخر فرشتے بیدار کرتے ہیں ۔ اگر تم ہر وقت اللہ کو یا درکھو گے تو یقین رکھو کہ اللہ کا وعدہ بہت پکا
ہے وہ کبھی تم سے ایسا سلوک نہ کرے گا جیسا کہ فاسق فاجر سے کرتا ہے خدا کو کوئی ضرورت نہیں کہ تم کو
عذاب دیوے بشرطیکہ تم ایمان لاؤ اور شکر کرو۔ انسان کو عذاب ہمیشہ گناہ کے باعث ہوتا ہے خدا
فرماتا ہے إِنَّ اللهَ لَا يُغَيْرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيِّرُوا مَا بِأَنْفُسِهِم (الرعد: ۱۲) اللہ تعالیٰ کسی قوم کی
حالت کو نہیں بدلتا جب تک وہ خود اپنے اندر تبدیلی نہ کرے جب تک انسان اپنے آپ کو صاف نہ
کرے تب تک خدا عذاب کو دور نہیں کرتا ہے۔
یہ دنیا خود بخود نہیں ہے اس کے لیے ایک خالق ہے اور جو کچھ ہو رہا ہے اس کی مرضی سے ہو رہا
ہے بغیر اس کی رضا کے ایک ذرہ حرکت نہیں کر سکتا جو اللہ تعالیٰ سے ترساں رہے گا وہ خود محسوس کرے
گا کہ اس میں ایک فرقان ( فرق کرنے والی شے دوسروں سے ) پیدا ہو گیا ہے مگر شرط یہ ہے کہ شیطانی
سیرت کا انسان نہ ہو۔ تکالیف تو نبیوں پر بھی آتی ہیں مگر وہ عام لوگوں کی طرح نہیں بلکہ ان کے لیے وہ
باعث برکت ہوتی ہیں۔
دغا باز آدمی کی نماز قبول نہیں ہوتی وہ اس کے منہ پر ماری جاتی ہے کیونکہ وہ دراصل نماز نہیں پڑھتا
بلکہ خدا کو رشوت دینا چاہتا ہے مگر خدا کو اس سے نفرت ہوتی ہے کیونکہ وہ رشوت کو خود پسند نہیں کرتا۔
نماز کوئی ایسی ویسی تھے نہیں ہے بلکہ یہ وہ شے ہے جس میں اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ الخ (الفاتحة:1)
جیسی دعا کی جاتی ہے اس دعا میں یہ بتلایا گیا ہے کہ جولوگ برے کام کرتے ہیں ان پر دنیا میں خدا کا
غضب آتا ہے۔ الغرض اللہ تعالیٰ کو خوش کرنا چاہیے جو کام ہوتا ہے اس کے ارادے سے ہوتا ہے۔
چنانچہ طاعون بھی اسی کے حکم سے آئی ہے یہ دنیا سے رخصت نہ ہو گی جب تک ایک تغیر عظیم پیدا نہ کر
لے جو اس سے نہیں ڈرتا وہ بڑا بد بخت ہے اور اس کے استیصال کے لیے ایک ہی راہ ہے وہ یہ کہ اپنے
آپ کو پاک کرو کیونکہ اگر پاک ہو کر مر بھی جاوے گا تو بھی بہشت کو پہنچے گا۔ مرنا تو سب نے ہے
مومن نے بھی اور کافر نے بھی مگر مومن اور کافر کی موت میں خدا فرق کر دیتا ہے۔
دیکھو ان باتوں کو منتر جنتر نہ سمجھو اور یہ خیال نہ کرو کہ یونہی فائدہ ہو جاوے گا جیسے کہ بھوکے کے
سامنے روٹیوں کا انبار فائدہ نہیں دیتا جب تک کہ وہ نہ کھاوے اسی طرح آج کے اقرار کے مطابق
جب تک کوئی اپنے آپ کو گناہ سے نہ بچاوے گا اسے برکت نہ ہو گی یا درکھو کہ میں اس بات پر شاہد
ہوں کہ میں نے تم کو سمجھا دیا ہے۔
اب تم کو چاہیے کہ برائیوں سے بچنے کے واسطے خدا تعالیٰ سے دعا کرو تا کہ بچے رہو۔ جو شخص بہت
دعا کرتا ہے اس کے واسطے آسمان سے توفیق نازل کی جاتی ہے کہ گناہ سے بچے اور دعا کا نتیجہ یہ ہوتا ہے
کہ گناہ سے بچنے کے لیے کوئی نہ کوئی راہ اسے مل جاتی ہے جیسا کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے يَجْعَلْ لَهُ
مَخْرَجًا (الطلاق: ۳) یعنی جو امورا سے کشاں کشاں گناہ کی طرف لے جاتے ہیں اللہ تعالیٰ ان امور سے
بچنے کی توفیق اسے عطا فرماتا ہے۔ قرآن کو بہت پڑھنا چاہیے اور پڑھنے کی توفیق خدا سے طلب کرنی چاہیے
کیونکہ محنت کے سوا انسان کو کچھ نہیں ملتا۔ کسان کو دیکھو کہ جب وہ زمین میں ہل چلاتا ہے اور اتا ہے اور قسم قسم کی محنت
اٹھاتا ہے تب پھل حاصل کرتا ہے مگر محنت کے لیے زمین کا اچھا ہونا شرط ہے اسی طرح انسان کا دل بھی اچھا ہو
سامان بھی عمدہ ہو سب کچھ کر بھی سکے تب جا کر فائدہ پاوے گا لَيْسَ لِلْإِنْسَانِ إِلَّا مَا سَعَى (النجم : ٤٠)
دل کا تعلق اللہ تعالیٰ سے مضبوط باندھنا چاہیے جب یہ ہوگا تو دل خود خدا سے ڈرتا رہے گا اور جب دل
ڈرتا رہتا ہے تو خدا کو اپنے بندے پر خود رحم آجاتا ہے اور پھر تمام بلاؤں سے اسے بچاتا ہے۔
گناہ سے بچو۔ نماز ادا کرو۔ دین کو دنیا پر مقدم رکھو ۔ خدا کا سچا غلام وہی ہوتا ہے جو دین کو دنیا پر
مقدم رکھتا ہے۔
لقاء
ہر ایک شخص کو خود بخود خدا سے ملاقات
الہی کا واسطہ قرآن اور آنحضرت ہیں کرنے کی طاقت نہیں ہے اس کے واسطے،
واسطہ ضرور ہے اور وہ واسطہ قرآن شریف اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہیں ۔ اس واسطے جو آپ کو
چھوڑتا ہے وہ کبھی با مراد نہ ہوگا ۔ انسان تو دراصل بندہ یعنی غلام ہے۔ غلام کا کام یہ ہوتا ہے کہ مالک جو
حکم کرے اسے قبول کرے اسی طرح اگر تم چاہتے ہو کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے فیض حاصل کرو
تو ضرور ہے کہ اس کے غلام ہو جاؤ ۔ قرآن کریم میں خدا فرماتا ہے قُلْ يُعِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَى توضر
انْفُسِهِمْ (الزمر : ۵۴) اس جگہ بندوں سے مراد غلام ہی ہیں نہ کہ مخلوق ۔ رسول کریم کے بندہ ہونے