۱۱؍اپریل ۱۹۰۳ء
ملفوظات (جلد 5)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
کے واسطے ضروری ہے کہ آپ پر درود پڑھو اور آپ کے کسی حکم کی نافرمانی نہ کرو ۔ سب حکموں پر
کار بند رہو جیسے کہ حکم ہے قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ (ال عمران : ۳۲)
یعنی اگر تم خدا سے پیار کرنا چاہتے ہو تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پورے فرمان بردار بن جاؤ اور
رسول کریم کی راہ میں فنا ہو جاؤ تب خدا تم سے محبت کرے گا۔
جب لوگ بدعتوں پر عمل کرتے ہیں تو وہ کہہ دیتے ہیں کہ کیا کریں دنیا سے چھٹکارا نہیں ملتا یا
کہتے ہیں کہ ناک کٹ جاتی ہے۔ ایسے وقت میں گویا انسان خدا تعالیٰ کے اس فرمان کو چھوڑتا ہے جو
رسول کریم کی اطاعت کا ہے اور خیال کرتا ہے کہ خدا تعالیٰ سے محبت کرنا بے فائدہ ہے۔
۱۱ را پریل ۱۹۰۳ء (صبح کی سیر )
او
فرمایا۔ جب ہمیں یہ الہام ہوا تھا وَ اصْنَعِ الْفُلْكَ بِأَعْيُنِنَا وَ وَحْيِنَا اس وقت دلیل صداقت تو ایک شخص بھی ہمارا مرید نہ تھ۔ اگر یہ سلسل من عند غیر اللہ ہوتا تو آج تک
الہی بخش کی طرح بیکا ر ہی پڑا رہتا ۔ کیا یہ ثبوت کافی نہیں؟
الہی بخش تو میرے الہامات کے پیچھے پیچھے چلتا ہے۔ ایسا کیوں کرتا ہے کہ الہام ہمارے
سالہا سال سے شائع ہو چکے ہیں ان کی اب نقل کرتا ہے۔ اصل میں جس طرح درخت اپنے پھل سے
پہچانا جاتا ہے اسی طرح حق اپنے انوار سے شناخت کیا جاتا ہے۔
اسی طرح يَا مَسِيحَ الْخَلْقِ عَدْوَانَا اس وقت سے چھپا ہوا اور شائع شدہ ہے جبکہ طاعون کا
کہیں نام و نشان بھی نہ تھا اور اب آج طاعون کی وجہ سے لوگ آتے اور زبانِ حال سے کہتے ہیں
يَا مَسِيحَ الْخَلْقِ عَدْوانا اور اکثر اپنے خطوں میں لکھتے ہیں ۔ اب یا تو یہ ثابت کرو کہ یہ الہام ہمارا
من گھڑت ہے اور ہم نے اپنی کوشش سے چند لوگوں کو اس کے مکمل کرنے کے واسطے ملا لیا ہے یا یہ
قبول کرو کہ یہ جو دو دو اور چار چار سو آدمی یکدم بیعت کرتے ہیں یہ خدا کی تائید ہے۔
ل البدر جلد ۲ نمبر ۱۴ مورخه ۲۴ را پریل ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۰۹،۱۰۸
جس زور کے طاعون کی وجہ سے لوگ اس سلسلہ میں داخل ہو رہے ہیں اس طرح کسی کو یقین
چھوڑ وہم بھی نہ تھا کیونکہ یہ الہام اس وقت کا ہے جب ان لوگوں کا نام ونشان بھی نہ تھا۔ اس لیے ان
تمام ناموں کو محفوظ رکھا جاوے اور اگر ان لوگوں کا الگ رجسٹر نہ ہو تو رجسٹر بیعت ہی میں سرخی کے
ساتھ ان کو درج کیا جاوے۔
ایک شخص کے سوال پر فرمایا کہ کنچنی کی مسجد میں نماز سکھنے کی بنائی ہوئی مسجد میں نماز درست ہے رست نہیں ہے۔
پھر ایک شخص نے پوچھا کیا قیامت کے دن بھی ہماری طریق ادب سے بعید سوالات جماعت اسی طرح آپ کے آگے: آپ کے آگے پیچھے ہو گی ؟
فرمایا۔ یہ تفصیلیں نہیں ہو سکتی ہیں۔ ایسے سوال طریقِ ادب سے بعید ہیں ۔ یہ بات اللہ تعالیٰ
پر چھوڑو۔
سوال ہوا کہ مخالف ہم کو مسجد میں نماز پڑھنے نہیں دیتے حالانکہ مسجد میں حق کی چارہ جوئی ہماراحق ہے۔ ہم ان سے بذریعہ عدالت فیصلہ کر لیں؟
کرو۔
فرمایا۔ ہاں اگر کوئی حق ہے تو بذریعہ عدالت چارہ جوئی کرو۔ فساد کرنا منع ہے۔ کوئی دنگہ فسادنہ
سوال ہوا کہ کیا مخالفوں کے گھر کی چیز کھا لیویں یا نہ؟ مخالف کے گھر کی چیز کھانا فرمایا۔ نصاری کی پاک چیزیں بھی کھائی جاتی ہیں۔ ہندوؤں
کی مٹھائی وغیرہ بھی ہم کھا لیتے ہیں پھر ان کی چیز کھا لینا کیا منع ہے۔
ہاں میں تو نماز سے منع کرتا ہوں کہ ان کے پیچھے نہ پڑھو۔
مخالف سے حسن معاشرت اس کے سوائے دنیاوی معاملات میں بے شک شریک ہو۔
احسان کرو، مروّت کرو اور ان کو قرض دو اور ان سے قرض لو اگر ضرورت پڑے اور صبر سے کام لو۔
شائد کہ اس سے سمجھ بھی جاویں۔
ایک شخص نے عرض کی کہ میرے لیے دعا کرو کہ نماز کی توفیق اور استقامت ملے ۔ نماز کی اہمیت فرمایا۔ حقیقت میں جو شخص نماز کو چھوڑتا ہے وہ ایمان کو چھوڑتا ہے اس سے
خدا کے ساتھ تعلقات میں فرق آ جاتا ہے۔ اس طرف سے فرق آیا تو معاً اُس طرف سے بھی فرق
آجاتا ہے۔
پھر اسی شخص نے عرض کی کہ میرے سر پر ہاتھ رکھو آپ نے اس کے سر پر ہاتھ رکھ دیا
سر پر ہاتھ رکھنا اور اس طرح پر اخلاق فاضلہ کاثبوت دیا۔ لے
( در بار شام)
منکم
اصل میں ایمان کے کمالِ تام کا ذریعہ الہامات صحیحہ اور پیشگوئی
ہوتے ہیں۔ ایمان کبھی قصوں کہانیوں سے ترقی نہیں پکڑتے۔ عام طور
پر دیکھا جاتا ہے کہ انسان جس مذہب میں پیدا ہوتا ہے۔ جس راہ و رسم کا پابند اپنے آباؤ اجداد کو پاتا
ہے اکثر اسی کا پابند ہوا کرتا ہے۔ اگر ایک بت پرست کے گھر میں پیدا ہوا ہو تو بت پرستی ہی اس کا
شیوہ ہوگا اور اگر ایک عیسائی کے ہاں اس نے تربیت پائی ہے تو وہی خُو بو اس میں پائی جاوے گی۔
مگر اس کے مسائل اور اس کی بنیاد، عقائد کا بہت سا حصہ ایسا ہوتا ہے کہ اس کی عقل و فہم میں کچھ بھی
نہیں آیا ہوتا۔ صرف لکیر کا فقیر ہوتا ہے بچپن اور اوائل عمر میں تو کیا کوئی ان مذاہب کی حقیقت سے
آگاہ ہوگا۔ عیسویت کے حامی تو اگر ان سے کوئی پوری تعلیم کا پورا جوان عاقل بالغ بھی ان کی تثلیث
کے راز کو پوچھے تو کہہ دیتے ہیں کہ یہ راز ہے جو ایشیائی دماغ کی بناوٹ کے لوگوں کی سمجھ سے بالاتر
ہے اور یہی حال بت پرست کا ہے۔
ہاں البتہ اسلام ایک دنیا میں ایسا مذہب ہے کہ جس کے عقائد ایسے ہیں کہ اسلام کی حقانیت انسان ان کوسمجھ سکتا ہے اور وہ انسانی فطرت کے عین مطابق ہیں۔ اسلام
الحکم جلدے نمبر ۱۵ مورخه ۲۴ را پریل ۱۹۰۳ء صفحہ ۱۱،۱۰
کے مسائل ایسے ہیں کہ کسی خاص دماغ یا عقل کے واسطے خاص نہیں بلکہ وہ تمام دنیا کے واسطے یکساں
ہیں اور ہر ایک کی سمجھ میں آسکتے ہیں۔ مگر وہ زندہ ایمان کہ جس سے انسان خدا کو گو یا د یکھ لیتا ہے اور
وہ نور جس سے انسان کی آنکھ کھل کر اس کو ایقان تام حاصل ہو جاوے وہ صرف الہام ہی پر منحصر
ہے۔ الہام سے انسان کو ایک نور ملتا ہے جس سے وہ ہر تاریکی سے مبرا ہو جاتا ہے اور ایک قسم کا
اطمینان اور تسلی اسے ملتی ہے اس کا نفس اس دن سے خدا میں آرام پانے لگتا ہے اور ہر گناہ فسق فجور
سے اس کا دل ٹھنڈا ہوتا جاتا ہے اس کا دل امید اور ہیم سے بھر جاتا ہے اور خدا کی حقیقی معرفت کی
وجہ سے وہ ہر وقت ترساں لرزاں رہتا ہے اور زندگی کو نا پائیدار جانتا اور اسفل لذات کی ہوس اور
خواہش کو ترک کر کے خدا کی رضا کے حصول میں لگ جاتا ہے اور درحقیقت وہ اسی وقت گناہ کی
آلودگی سے علیحدہ ہوتا ہے۔
جب تک تازہ نور انسان کو آسمان پر سے نہ ملے اور خدا کا مشاہدہ نہ ہو جاوے تب تک پورا
ایمان نہیں ہوتا اور جب تک ایمان کمال درجہ تک نہ پہنچا ہو تب تک گناہ کی قید سے رہائی ناممکن ہے۔
بجز الہام کے ایمان کی تصویر لوگوں کے پاس ہوتی ہے۔ اس کی ماہیت سے لوگ بے بہرہ اور خالی محض
ہوتے ہیں تعجب ہے کہ یورپ تو آج کل بہت سی ٹھوکریں کھا کر ان امور کو تسلیم کرتا جاتا ہے مگر ہمارے
مولوی انکار وکفر میں غرق ہیں اگر الہام ہونے کا نام بھی لیا جاوے تو کفر کا فتویٰ تیار ہے۔ وحی کے
نزول کا دعویٰ کرنے والا تو اکفر اور ضال و دجال ہے۔ افسوس آتا ہے کہ لوگ خدا تعالیٰ کے کلام سے
کیسے دور جا پڑے ہیں اور ان سے فہم قرآن چھین لیا گیا ہے۔ بھلا اگر خدا تعالیٰ نے اس امت کو اس
شرف سے محروم ہی رکھنا تھا تو یہ دعا ہی کیوں سکھائی اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ
عَلَيْهِمُ (الفاتحة : ۷،۶) اس دعا سے تو صاف نکلتا ہے کہ یا الہی ہمیں پہلے منعم علیہم لوگوں کی راہ پر چلا
اور جو ان کو الہامات ملے ہمیں بھی وہ انعامات عطا فرما۔ اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کون تھے؟ خدا نے خود ہی
فرمادیا ہے کہ نبی ، صدیق ، شہید، صالح لوگ تھے اور ان کا برابر انعام یہی الہام اور وحی کا نزول تھا۔
بھلا اگر خدا نے اس دعا کا سچا نتیجہ جو ہے اس سے محروم ہی رکھنا تھا تو پھر کیوں ایسی دعا سکھائی؟ ہمیں ما
تعجب آتا ہے کہ ان لوگوں کو کیا ہو گیا۔ یہی تو ایک چیز تھی جو نہایت نازک اور روح کی غذا تھی ۔ جو
انسان اس کے حصول کا پیاسا نہیں ممکن نہیں کہ اس کے اندر پاک تبدیلی آسکے اور جب تک انسان
اس طرح خدا کا چہرہ نہ دیکھے اور اس کی سریلی آواز سے بہرہ ور نہ ہو۔ تب تک ممکن نہیں کہ گناہ کی زہر
سے بچ سکے ۔ خیر خود تو محروم اور بے نصیب تھے ہی مگر دوسروں کو جو اس قسم کے خیال رکھیں کہ خدا کسی
سے ہمکلام ہو سکتا ہے کافر جانتے ہیں ۔ وہ تو دوسروں کو کافر کہتے ہیں ۔ مگر ہمیں خود ان کے ایمان کا
خطرہ ہے کہ ان کا ایمان ہی کیا ہے جو اس نصیحت عظمی سے محروم ہیں اور خدا کے حضور وہ دعا کے واسطے
ہاتھ ہی کس طرح اُٹھا سکتے ہیں ۔
دو ہی چیزیں ہیں کہ جو خدا تک انسان کو پہنچا سکتی خدا تعالیٰ تک پہنچانے کے ذرائع ہیں۔ دیدار جس کی موسی نے بھی درخواست کی تھی
اور وہ بھی الہام ہی کی وجہ سے تھی ۔ کیونکہ جب انسان اس کی طرف ترقی پاتا ہے تو اور اور مدارج کی
بھی اس کے دل میں خواہش پیدا ہوتی ہے اور وہ زیادہ سے زیادہ ترقی کرنا چاہتا ہے۔
دوسری چیز خدا تک پہنچنے کی گفتار ہے اور یہ فضل خدا کا تو ایسا ہوا ہے کہ عورتوں تک بھی گفتار
سے مشرف ہوتی رہی ہیں ۔ حضرت موسیٰ کی ماں کو بھی ہمکلامی کا شرف حاصل تھا۔ حضرت عیسیٰ کے
حواریوں کو بھی یہ نعمت ملی ہوئی تھی ۔ خضر کو بھی الہام ہوتا تھا تو کیا اسلام ہی ایسا گیا گذرا تھا اور خدا کی
نظر میں گرا ہوا تھا کہ اسے بنی اسرائیل کی عورتوں سے بھی پیچھے پھینک دیا ؟ ان وہابیوں کا تو یہ
اعتقاد ہے کہ آنحضرت کے بعد نہ صحابہ میں سے کسی کو اور نہ بعد میں آئمہ میں سے کسی کو اور نہ ہی
بڑے بڑے خدا کے ولیوں مثلاً حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی وغیرہ ان میں سے کسی کو بھی الہام نہیں
ہوا۔ اور یہ سارے کے سارے ہی خشک ملاں تھے ان میں سے کسی کو بھی خدا کے مکالمے مخاطبے کا
شرف نہ ملا ہوا تھا۔ ان کے ہاتھ میں بھی صرف قصے کہانیاں ہی تھیں ۔ لكِنْ رَسُولَ اللهِ وَ خَاتَمَ
النَّبِيِّن (الاحزاب: ۴۱) کے معنے ہی ان کے نزدیک یہی ہیں کہ الہام کا دروازہ آپ کے بعد ہمیشہ
کے لیے بند ہو گیا ۔۔۔۔ اور آپ کے بعد آپ کی اُمت سے یہ برکت کہ کسی کو مکالمات اور مخاطبات
رض
ہوں بالکل اُٹھ گئی مگر ہم دیکھتے ہیں کہ ہر صدی اس امر کی منتظر ہوتی ہے کہ اس اُمت میں سے چند افراد
یا کوئی ایک فرد ضر ور خدا کی ہمکلامی سے مشرف ہوں گے اسلام پر سے گردو غبار کو دور کر کے پھر اسلام
کے روشن چہرے کو چمکا کر دکھایا کریں ان لوگوں سے اگر پوچھا جاوے کہ تمہارے پاس سچائی کی
دلیل ہی کون سی ہے؟ کوئی معجزات یا خارق عادت تمہارے پاس نہیں تو دوسروں کا حوالہ دے دیں گے
خود خالی اور محروم ہیں ۔ صحابہ آنحضرت کے پاس رہ کر اور آپ کی صحبت کی برکت سے آنحضرت کے
ہی رنگ میں رنگین ہو گئے تھے اور ان کے ایمانوں کے واسطے آنحضرت کی پیشگوئیاں اور معجزات
رض
کثرت سے دیکھنے اور ہر وقت مشاہدہ کرنے سے ان کے ایمانوں کا تزکیہ اور تربیت ہوتی گئی اور
آخر کار ترقی کرتے کرتے وہ کمال تمام تک پہنچ کر آنحضرت کے رنگ میں رنگین ہو گئے مگر ان لوگوں
کے ایمانوں کو مضبوط کرنے کے واسطے اگر ان سے پوچھا جاوے تو کیا ہے؟ تیرہ سو برس کا حوالہ
دیں گے کہ اس وقت یہ معجزات اور خارق عادت ظاہر ہوا کرتے تھے پیشگوئیاں بھی تھیں مگر اب
کچھ بھی نہیں ۔
میں نہیں سمجھتا کہ اگر خدا تعالیٰ نے اسے شر الام بنانا تھا تو اُس کا نام قرآن شریف میں
خیر امم خير امة کر کے کیوں پکارا ؟ کیونکہ اس کی موجودہ حالت بقول مولویوں کے بدترین
معلوم ہوتی ہے۔ اندرونی بیرونی حملوں سے پاش پاش ہوا جاتا ہے۔ دجال نے آکر ہر طرف سے گھیر
لیا ہے اور پھر ایسے مصیبت کے وقت میں خدا نے اگر خبر گیری بھی کی تو ایک اور دجال بھیج دیا جو دین کا
حامی ہونے کی بجائے بیچ گن ہے اور ان کے لوگ ہزار مجاہدے اور ریاضت زہد و تعبد کریں مگر خدا سے
مکالمے کا شرف کبھی انہیں نصیب نہیں اور ایسے گئے گزرے ہیں کہ دوسری امتوں کی عورتوں سے بھی
درماندہ اور پس پا افتادہ ہیں ۔ ان میں تو ایک موسوی شریعت کے خادم ہزاروں نبی آتے اور
ایک ایک زمانے میں چار چار سو نبی بھی ہوتے رہے مگر اس اُمت میں آنحضرت کی شریعت کا خادم
ایک بھی صاحب الہام نہ آیا۔ گویا کہ سارے کا سارا باغ ہی بے ثمر رہ گیا۔ پہلے لوگوں کے باغ تو
مثمر ہوئے مگر ان کے اعتقاد کے بموجب نعوذ باللہ آپ کا باغ بھی بے برگ و بار ہوا ۔ اگر ان لوگوں
کا یہی دین اور ایمان ہے تو خدا دنیا پر رحم کرے اور لوگوں کو ایسے ایمان سے نجات دیوے۔
ایمان کی نشانی ہی کیا ہے اور اس کے معنے کیا ہیں یہی کہ مان لینا اور پھر اس پر یقین آجانا۔
ایمان جب انسان ایک بات کو سچے دل سے مان لیتا ہے تو اس کا اس پر یقین ہوجاتا ہے اور
کے مطابق اس سے اعمال بھی سرزد ہوتے ہیں ۔ مثلاً ایک شخص جانتا ہے کہ سنکھیا زہر ہوتا ہے
اور اس کے کھانے سے انسان مر جاتا ہے یا ایک سانپ جان کا ہ دشمن ہوتا ہے جس کو کاٹتا ہے اس کی
جان کے لالے پڑ جاتے ہیں تو اس ایمان کے بعد نہ تو وہ سنکھیا کھا تا اور نہ ہی سانپ کی سوراخ میں
انگلی ڈالتا۔
اسی
کی
آج کل طاعون کے متعلق لوگوں کو ایمان ہے کہ اس کی لاگ سے انسان ہلاک ہو جاتا ہے۔ اسی
واسطے جس مکان میں طاعون ہو اُس سے کوسوں بھاگتے ہیں اور چھوڑ جاتے ہیں غرض جس چیز پر ایمان
کامل ہوتا ہے اس کے مطابق اس سے عمل بھی صادر ہوا کرتے ہیں ۔ مگر کیا وجہ ہے کہ خدا موجود ہونے
کا تو ایمان ہو اور جزا سزا کے دن کا ایمان ہو اور حساب کتاب یاد ہو تو پھر گناہ باقی رہ جاویں۔ یہ مسئلہ ر یاد
ہماری سمجھ میں نہیں آتا۔ کیا خدا کا ایمان سانپ کے خوف سے بھی گیا گذرا ہے؟ مومن ہونے کا دعویٰ
ہے اور پھر بائیں چوری ، جھوٹ ، زنا، بد نظری ، شراب خوری فسق فجور میں فرق نہیں نفاق اور ریا کاری
کی تصدیق نہیں۔ زبانی ایمان کا دعوی ہے ورنہ عملی طور پر ایمان اور دین کچھ بھی چیز نہیں۔
ہم صاف مشاہدہ کرتے ہیں کہ انسان کو جس چیز کے مفید ہونے کا ایمان ہے اسے ہرگز ہرگز
ضائع نہیں کرتا کوئی امیر اور کوئی غریب ہم نے نہیں دیکھا جو اپنے گھر سے اپنی جائیداد یا دولت کو جو
اس کے پاس ہے باہر نکال پھینکتا ہو بلکہ ہم نے تو کسی کو ایک پیسہ بھی پھینکتے نہیں دیکھا ۔ پیسہ تو کجا
ایک سوئی بھی اگر کمائی ہوئی ٹوٹ جاوے تو اسے رنج ہوتا ہے کہ میرے کارآمد چیز تھی ۔ مگر ایمان باللہ
کی قدر ان لوگوں کی نظر میں اس سوئی کے برابر بھی نہیں اور نہ اس کا فائدہ ایک سوئی کے برابر لوگ
جانتے ہیں ۔ پس جب ایمان ایسا ہوتا ہے کہ ایک سوئی کے برابر بھی اس کی قدر ان میں نہیں ہوتی ۔ تو
اسی کے مطابق ان کو انسان سے نفع بھی نہیں پہنچتا اور نہ ان کو وہ کمال حاصل ہوتا ہے کہ خدا ان پر