۱۲؍اپر یل ۱۹۰۳ء
ملفوظات (جلد 5)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
الہامات کے دروازے کھول دیوے۔
۱۲ را پریل ۱۹۰۳ء ( صبح کی سیر )
لد ۷
بیماریوں کے ذکر پر فرمایا کہ بیماری کی افادیت بیماری کی شدت۔
جلد پنجم
مدت سے موت اور موت سے خدا سے خدا یاد آتا ہے۔ اصل یہ ہے کہ
خُلِقَ الْإِنْسَانُ ضَعِيفًا (النساء : ۲۹) انسان ۔ چند روز کے لیے زندہ ہے۔ ذرہ ذرہ کا وہی مالک ہے
جوئی و قیوم ہے۔ جب وقتِ موعود آ جاتا ہے تو ہر ایک چیز السلام علیکم کہتی اور سارے قومی رخصت
کر کے الگ ہو جاتے ہیں اور جہاں سے یہ آیا ہے وہیں چلا جاتا ہے۔
طاعون کے ذکر پر فرمایا کہ
طاعون کا علاج آسمانی علاج ابھی تک لوگوں نے غیر مفید سمجھا ہوا ہے۔ ا ہوا ہے۔ سچی توبہ اور تقوے کی
طرف پورا رجوع نہیں کیا مگر یا درکھیں کہ خدار جوع کرائے بغیر نہیں چھوڑے گا۔
مولوی عبد القادر صاحب لود بانوی نے سوال کیا کہ رکوع اور سجود رکوع وسجود میں قرآنی دعا کرنا میں قرآنی آیت ادعا کا پڑھنا کیسا ہے؟ یا
فرمایا۔ سجدہ اور رکوع فروتنی کا وقت ہے اور خدا کا کلام عظمت چاہتا ہے ماسوائے اس کے حدیثوں
سے کہیں ثابت نہیں ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی رکوع یا سجود میں کوئی قرآنی دعا پڑھی ہو۔
رہن آ
رہن کے متعلق سوال ہوا۔
آپ نے فرمایا کہ موجودہ تجاویز رہن جائز ہیں گذشتہ زمانہ میں یہ قانون تھا کہ اگر فصل
ہوئی تو حکام زمینداروں سے معاملہ وصول کر لیا کرتے تھے اگر نہ ہوتی تو معاف ہو جاتا اور اب خواہ
فصل ہو یا نہ ہو حکام اپنا مطالبہ وصول کر ہی لیتے ہیں پس چونکہ حکام وقت اپنا مطالبہ کسی صورت میں
نہیں چھوڑتے تو اسی طرح یہ رہن بھی جائز رہا کیونکہ کبھی فصل ہوتی اور کبھی نہیں ہوتی تو دونوں
ے الحکم جلد ۷ نمبر ۱۴ مورخہ ۱۷ را پریل ۱۹۰۳ء صفحه ۶،۵
صورتوں میں مرتین نفع و نقصان کا ذمہ وار ہے۔ پس رہن عدل کی صورت میں جائز ہے ۔ آج کل
گورنمنٹ کے معاملے زمینداروں سے ٹھیکہ کی صورت میں ہو گئے ہیں اور اس صورت میں زمینداروں
کو کبھی فائدہ اور کبھی نقصان ہوتا ہے۔ تو ایسی صورت عدل میں رہن بے شک جائز ہے۔
جب دودھ والا جانور اور سواری کا گھوڑا رہن با قبضہ ہو سکتا ہے اور اس کے دودھ اور سواری سے
مرتین فائدہ اُٹھا سکتا ہے تو پھر زمین کا رہن تو آپ ہی حاصل ہو گیا۔
پھر زیور کے رہن کے متعلق سوال ہوا تو فرمایا۔
زیور ہو کچھ ہو جب کہ انتفاع جائز ہے تو خواہ نخواہ تکلفات کیوں بناتے جاویں۔ اگر کوئی شخص زیور کو
استعمال کرنے سے اس سے فائدہ اٹھاتا ہے تو اس کی زکوۃ بھی اس کے ذمہ ہے۔ زیور کی زکوۃ بھی
فرض ہے چنانچہ کل ہی ہمارے گھر میں زیور کی زکوۃ ڈیڑھ سوروپیہ دیا ہے۔ پس اگر زیور استعمال کرتا
ہے تو اس کی زکوٰۃ دے اگر بکری رہن رکھی ہے اور اس کا دودھ پیتا ہے تو اس کو گھاس بھی دے۔ اے
( در بار شام )
ایک خواب کی تعبیر میں فرمایا کہ خواب قضاء معلق ہوتے ہیں خواب ہر ایک انسان کو عمر بھر میں بھی مبشر اور بھی
وحشت ناک ضرور آتے ہیں ۔ مگر وہی قضا مبرم اور فیصلہ کن نہیں ہوا کرتی ۔ خدا تعالیٰ کی معرفت کا علم
رکھنے والے جانتے ہیں کہ قضا کبھی مل بھی جایا کرتی ہے۔ خواب کے حالات خواہ مبشر ہوں یا منذر،
دونوں صورتوں میں قضاء معلق کے رنگ میں ہوا کرتے ہیں ۔ ان کے نتائج کے برلانے یا روکنے
کے واسطے ضروری ہے کہ انسان خدا تعالیٰ کے حضور دعا کرے کہ اگر یہ امر میرے واسطے مفید اور
تیری رضا کے بموجب ہے تو تو اسے جیسا مجھے خواب میں مبشر دکھایا ہے ایسا ہی بشارت آمیز صورت
میں پورا کر ورنہ منذر ہے تو اس کی خوفناک صورت سے اپنے آپ کو حفاظت میں رکھنے کے لیے
الحکم جلد ۷ نمبر ۱۵ مورخہ ۲۴ را پریل ۱۹۰۳ء صفحہ ۱۱
بھی
استغفار اور توبہ کرتا رہے۔
جلد پنجم
اہلِ علم خوب جانتے ہیں کہ ہے اس قضاء معلق دعا سے مل سکتی ہے اہل علم و جاتے ہیں کہ فضائل جایا کرتی ہے۔ اس اہے لیے انسان پوری تضرع خشوع ، خضوع اور حضور قلب
سے اور سچی عاجزی ، فروتنی اور درد دل سے اُس سے دعا کرے۔ خواب میں دیکھے ہوئے معاملات
کے متعلق خواہ وہ کسی رنگ میں ہوں ۔ دونوں صورتوں میں دعا کی ضرورت ہے۔
ہمیں بار ہا خیال آتا ہے کہ حضرت عیسیٰ کو بھی کوئی ایک وحشت ناک ہی معاملہ معلوم ہوا ہوگا کہ
انہوں نے ساری رات دعا میں صرف کی اور نہایت درجے کے درد انگیز اور بلبلانے والے الفاظ سے
خدا کے حضور دعا کرتے رہے۔ ممکن ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کی تقدیر معلق کو مبرم ہی خیال کر بیٹھے ہوں اور
اسی وجہ سے ان کا یہ سارا اضطراب اور گھبراہٹ بڑھ گئی ہو اور اس درجے کا گداز اور رقت ان میں اپنا
آخری دم جان کر ہی پیدا ہوئی ہو۔ کیونکہ اکثر ایک تقدیر جو معلق ہوا کرتی ہے ایسی بار یک رنگ میں
ہوتی ہے کہ اس کو سرسری نظر سے دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ مبرم ہے۔ چنانچہ شیخ عبدالقادر صاحب
جیلانی رحمۃ اللہ علیہ بھی اپنی کتاب فتوح الغیب میں لکھتے ہیں کہ میری دعا سے اکثر وہ قضا جو قضاء مبرم
کے رنگ میں ہوتی ہے مل جاتی ہے اور ایسے بہت سے واقعات ہو چکے ہیں مگر ان کے اس امر کا جواب ہے اور ایسے بہت سے
ایک اور بزرگ نے دیا ہے کہ اصل بات یہ ہے کہ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ تقدیر معلق ایسے طور سے واقع
ہوتی ہے کہ اس کا پہچاننا کہ آیا معلق ہے یا مبرم محال ہو جاتا ہے۔اسے سمجھ لیا جاتا ہے کہ وہ مبرم ہے
مگر در حقیقت ہوتی وہ تقدیر معلق ہے اور وہ ایسی ہی تقدیریں ہوں گی جو شیخ عبدالقادر رحمۃ اللہ علیہ کی
دعا سے ٹل گئی ہوں کیونکہ تقدیر معلق مل جایا کرتی ہے۔ غرض اہل اللہ نے اس امر کو خوب واضح طور
سے لکھا ہے کہ قضا معلق مل جایا کرتی ہے۔
حضرت عیسیٰ پر معلوم ہوتا ہے کہ وہ کوئی بڑی بھاری صعوبت اور مشکل کا وقت تھا کیونکہ ان کی
اپنی ہی کتاب کے الفاظ بھی ایسے ہی ہیں کہ آخر میں فرمایا کہ سُمِعَ لِتَقویٰ یعنی تقدیر تو بڑی سخت تھی
اور بڑی مصیبت کا وقت تھا مگر اس کی تقویٰ کی وجہ سے آخر کار اس کی دعا ضائع نہ گئی بلکہ سنی گئی۔ یہ
عیسائی بد نصیب اس امر کی طرف تو نہیں خیال کرتے کہ اول تو خدا اور اس کا مرنا یہ دونوں فقرے آپس
میں کیسے متضاد پڑے معلوم ہوتے ہیں جب ایک کان میں یہ آواز ہی پڑتی ہے تو وہ چونک پڑتا ہے کہ
ایس یہ کیا لفظ ہیں؟ اور پھر ما سوا اس کے ایسے ایک شخص کو خدا بنائے بیٹھے ہیں کہ جس نے بخیال ان کے
ساری رات یعنی چار پہر کا وقت ایک لغو اور بیہودہ کام میں جو اس کے آقا ومولیٰ کی منشا اور رضا کے جواس
خلاف تھا خواہ مخواہ ضائع کیا اور پھر ساری رات رویا اور ایسے درد اور گداز کے الفاظ میں دعا کی کہ لوہا
بھی موم ہو مگر ایک بھی نہ سنی گئی ۔ واہ! اچھا خدا تھا۔
پھر کہتے ہیں کہ اس وقت ان کی روح انسانی تھی نہ رُوح الوہیت ۔ ہم پوچھتے ہیں کہ بھلا ان
کی روح اگر انسانی تھی تو اس وقت ان کی الوہیت کی روح کہاں تھی؟ کیا وہ آرام کرتی تھی اور
خواب غفلت میں غرق نوم تھی ۔ خود بیچارے نے بڑے درد اور رقت کے ساتھ چلا چلا کے دعا
کی ، حواریوں سے دعا کرائی مگر سب بے فائدہ تھی ۔ وہاں ایک بھی نہ سنی گئی ۔ آخر کا ر خدا صاحب
یہودیوں کے ہاتھ سے ملک عدم کو پہنچے۔ کیسے قابلِ شرم اور افسوس ہیں ایسے خیالات ۔ ہمارے
آنحضرت پر بھی ایسا ہی ایک وقت مصیبت اور صعوبت کا آیا تھا اور اس سے صاف معلوم ہوتا
ہے کہ انبیاء پر ایک ایسا مشکل اور نہایت درجے کی مصیبت کا ایک وقت ضرور آتا ہے۔
آنحضرت پر احد کا معاملہ کوئی تھوڑا معاملہ تھا ؟ آخر کار وہاں شیطان بھی بول اُٹھا تھا کہ نعوذ باللہ
آنحضرت مارے گئے اور ہو سکتا ہے کہ بعض صحابہؓ نے بھی اس افراتفری میں ایسا خیال کیا ہو اور
بعض صحابہ تو تتر بتر بھی ہو گئے تھے۔ آپ ایک گڑھے میں گر پڑے تھے ۔ وَ إِنْ مِنْكُمُ إِلَّا وَارِدُهَا
اج
كَانَ عَلَى رَبِّكَ حَتْنَا مَقْضِيًّا (مریم : ۷۲) سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ ضرور انبیاء اور صلحاء کو بھی دنیا
میں ایک ایسا وقت آتا ہے کہ نہایت درجے کی مصیبت کا وقت اور سخت جانکاہ مشکل ہوتی ہے اور
اہل حق بھی ایک دفعہ اس صعوبت میں وارد ہوتے ہیں مگر خدا جلد تر ان کی خبر گیری کرتا اور ان کو
اس سے نکال لیتا ہے اور چونکہ وہ ایک تقدیر معلق ہوتی ہے اسی واسطے ان کی دعاؤں اور انتہال
سے مل جایا کرتی ہیں ۔
شیخ رحمت اللہ صاحب کی دوکان کو آگ لگنے کا اندیشہ ہوا تو شیخ رحمت اللہ صاحب کی دعا نہوں نے نے سارہ کے ہاں سجدے میں گرما کی تو معدعا
راور
ں
کرتے کرتے خدا نے ہوا کا رخ بدل دیا اور امن امن کی آواز آ گئی اور ہر طرح سے اطمینان ہو گیا۔
اس پر حضرت اقدس نے فرمایا کہ ملائکہ کی حقیقت یہ ہوا، پانی اگ وغیرہ بھی اک طرح کے ملائکہ ہی میں ہاں بڑے بڑے ملائکہ
وہ ہیں جن کا اللہ تعالیٰ نے نام لیا مگر اس کے سوا باقی اشیاء مفید بھی ملائکہ ہی ہیں چنانچہ اللہ تعالیٰ کے کلام
سے اس کی تصدیق ہوتی ہے جہاں فرماتا ہے کہ وَ اِنْ مِنْ شَيْءٍ إِلَّا يُسَبِّحُ بِحَمْدِهِ الخ (بنی اسراءیل: ۴۵)
یعنی کل اشیاء خدا تعالیٰ کی تسبیح کرتی ہیں۔ تسبیح کے معنے یہی ہیں کہ جو خدا ان کو حکم کرتا ہے اور جس طرح
اس کا منشا ہوتا ہے وہ اسی طرح کرتے ہیں اور ہر ایک امر اس کے ارادے اور منشا سے واقع ہوتا ہے
اتفاقی طور سے دنیا میں کوئی چیز نہیں اگر خدا تعالیٰ کا ذرہ ذرہ پر تصرف تام اور اقتدار نہ ہو تو وہ خدا ہی
کیا ہوا اور دعا کی قبولیت کی اس سے کیا امید ہو سکتی ہے۔ درحقیقت یہی ہے کہ وہ ہوا کو جدھر چاہے
اور جب چاہے چلا سکتا ہے اور جب ارادہ کرے بند کر سکتا ہے اسی کے ہاتھ میں پانی اور پانیوں کے
سمندر ہیں جب چاہے جوش زن کر دے اور جب چاہے ساکن کر دے وہ ذرہ ذرہ پر قادر اور مقتدر
خدا ہے اس کے تصرف سے کوئی چیز باہر نہیں وہ جنہوں نے دعا سے انکار ہی کر دیا ہے ان کو بھی یہی
مشکلات پیش آئے ہیں کہ انہوں نے خدا کو ہر ذرہ پر قادر مطلق نہ جانا اور اکثر واقعات کو اتفاقی مانا انے نہ
اتفاق کچھ بھی نہیں بلکہ جو ہوتا ہے اور اگر پتا بھی درخت سے گرتا ہے تو وہ بھی خدا کے ارادے اور
حکمت سے گرتا ہے اور یہ سب ملائکہ ہیں کہ خدا تعالیٰ کے حکم کے اشارے سے کام کرتے ہیں اور
ان کی خدمت میں لگائے جاتے ہیں جو خدا کے سچے فرمانبردار اور اسی کی رضا کے خواہاں ہوتے ہیں
جو خدا کا بن جاتا ہے اسے خدا سب کچھ عطا کرتا ہے۔
جے توں میرا ہو رہیں سب جگ تیرا ہو
مَنْ كَانَ لِلَّهِ كَانَ اللَّهُ لَهُ