۱۴؍ اپریل ۱۹۰۳ء

ملفوظات (جلد 5)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ہر جانور کا یہ قاعدہ ہے اور اس کے اندر ایک خاصیت ہے کہ جس جگہ سے اسے ایک دفعہ سے اسے ایک دفعہ ٹھوکر لگتی
ہے اور مصیبت میں مبتلا ہوتا ہے اس جگہ کا پھر وہ کبھی قصد نہیں کرتا مگر صرف انسان ہی ایک ہے جو
با وجود اشرف المخلوقات ہونے کے ان پرندوں وغیرہ سے بھی گرا ہوا ہے کہ جہاں سے اسے مصائب
پہنچتے ہیں اور ضرر اور نقصان اٹھاتا ہے اس کی طرف بھاگنے کا حریص ہوتا ہے ہو شیار نہیں ہوتا اور نہ ہی
اس نافرمانی کو ترک کرتا ہے بلکہ جذبات نفس کا مطیع ہو کر پھر اسی کام کو کرنے لگتا ہے جس سے ایک بار
ٹھوکر کھا چکا ہو۔ لے
۱۴ را پریل ۱۹۰۳ء (صبح کی سیر )
فرمایا۔ صادق کی بعثت کے ساتھ ہی صادق کے ساتھ ایک کشش نازل ہوتی ہے آسمان سے اس کے واسطے ایک
کشش نازل ہوا کرتی ہے جو دلوں کو ان کی استعدادوں کے مطابق کشش کرتی اور ایک قوم بنا دیتی
ہے اس سے تمام سعید روحیں صادق کی طرف کھینچی چلی آتی ہیں۔ دیکھو ایک شخص کو دوست بنا کر اس کو
اپنے منشا کے موافق بنانا ہزار مشکل رکھتا ہے اور اگر ہزاروں روپے خرچ کر کے بھی کسی کو صادق
وفادار دوست بنانے کی کوشش کی جاوے تو بھی معرض خطر میں ہی پڑنا ہے اور پھر آخر کار اس خیال کے
برعکس نتیجہ نکلتا ہے مگر ادھر اب لاکھوں ہیں کہ غلاموں کی طرح سچے فرمانبردار، وفادار، صدق و وفا کے
پہلے خود بخود کھینچے چلے آتے ہیں ہے اور پھر عجیب بات یہ ہے کہ اس امر کی اطلاع آج سے بائیس برس
پیشتر جب اس کی ایک بھی مثال قائم نہ ہوئی تھی دی گئی چنانچہ الہام ہے کہ وَ الْقَيْتُ عَلَيْكَ مَحَبَّةً
منی آج کل ہم دیکھتے ہیں کہ تمام دنیا میں خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک کشش کا نزول ہے۔ سعید تو ہم دنیا کی سے
الحکم جلدے نمبر ۱۴ مورخہ ۱۷ را پریل ۱۹۰۳ء صفحہ ۷
البدر سے۔ ” جس طرح انسان کا جسم ایک ہیکل کی طرح بنا کر اس میں خدا نے روح پھونکی ہے ویسے ہی ایک
کشش بھی دلوں میں دی ہے جو کہ ان کو کھینچ کر یہاں لا رہی ہے۔ (البدر جلد ۲ نمبر ۱۳ مورخہ ۱۷ را پریل ۱۹۰۳ صفحه ۹۹)

دوستی کے رنگ میں چلے آتے ہیں مگر شقی بھی اس حصے سے محروم نہیں ان میں مخالفت کا جوش شعلے مار رہا
ہے جب کہیں ہمارا نام بھی ان کے سامنے آ جاتا ہے تو سانپ کی طرح بل بیچ کھاتے اور بیخود ہو کر
مجنونوں کی طرح گالی گلوچ تک آجاتے ہیں ورنہ بھلا دنیا میں ہزاروں فقیر، لنگوٹی پوش، بھنگی ، چرسی،
کنجر ، بد معاش، بدعتی وغیرہ ہزاروں پھرتے ہیں مگر ان کے لیے کسی کو جوش نہیں آتا اور کسی کے کان پر
جوں نہیں چلتی وہ چاہیں بد مذہبیاں اور بے دینیاں کریں پھر بھی ان سے مست ہی ہو رہے ہیں اس کی وجہ
بھی صرف یہی ہے کہ وہ چونکہ روحانیت سے خالی ہیں اس واسطے ان کے واسطے کسی کو کشش نہیں لے
آنحضرت کے زمانہ بعثت میں ہزاروں ہزار لوگ اپنے کاروبار چھوڑ کر بھی آپ کی مخالفت کے
لیے کمر بستہ ہوئے اپنے مالوں کا جانوں کا نقصان منظور کیا اور آنحضرت کی مخالفت کے لیے دن رات
تدبیروں اور منصوبوں میں کوشاں ہوئے مگر دوسری طرف مسیلمہ تھا ادھر کسی کو توجہ نہ تھی اس کی مخالفت
کے واسطے کسی کے کان بھی کھڑے نہ ہوئے ۔ آنحضرت کے واسطے جس طرح گھر گھر میں پھوٹ اور
جدائی ہوتی تھی مسیلمہ کے واسطے ہرگز نہ ہوئی ۔ غرض صادق کے واسطے ہی ایک کشش ہوتی ہے جو
دلوں کے ولولوں کو اُبھارتی اور جوش میں لاتی ہے سعیدوں کے ولولے سعادت اور شقیوں کے شقاوت
کے رنگ میں پھل لاتے ہیں۔ شقی چونکہ اسی فطرت کے ہوتے ہیں۔ اسی واسطے ان کے واسطے کشش
بھی اُلٹے رنگ میں ثمرات لاتی ہے۔ کے
در بار شام )
ایک شخص نے پوچھا کہ کیا ہندوؤں والی دھوتی باندھنی جائز ہے یا نہیں؟ اس پر
تشبه بالكفار حضرت اقدس نے فرمایا کہ
تشبه بالكفار تو کسی بھی رنگ میں جائز نہیں ۔ اب ہندو ماتھے پر ایک ٹیکہ سالگاتے ہیں کوئی وہ بھی
البدر میں مزید لکھا ہے۔ مگر ہمارے لئے ہر ایک طرف سے کوشش ہے کہ یہ کاروبارڑ کے مگر وہ بڑھ رڈ کے مگر وہ بڑھتا جاتا ہے
کیونکہ ان لوگوں کی فطرت الٹی ہے اس لیے اُن کو کشش بھی الٹی ہے۔“
البدر جلد ۲ نمبر ۱۳ مورخہ ۱۷ را پریل ۱۹۰۳ء صفحه ۹۹)
الحکم جلد ۷ نمبر ۱۴ مورخہ ۱۷ را پریل ۱۹۰۳ء صفحہ ۷

لگا لے یا سر پر بال تو ہر ایک کے ہوتے ہیں مگر چند بال بودی کی شکل میں ہندو رکھتے ہیں اگر کوئی
ویسے ہی رکھ لیوے تو یہ ہرگز جائز نہیں کے مسلمانوں کو اپنے ہر ایک چال میں وضع قطع میں
غیرت مندانہ چال رکھنی چاہیے ہمارے آنحضرت تہ بند بھی باندھا کرتے تھے اور سراویل بھی خریدنا
آپ کا ثابت ہے جسے ہم پاجامہ یا تنبی کہتے ہیں ان میں سے جو چاہے پہنے۔ علاوہ ازیں ٹوپی، یا
گڑتہ، چادر اور پگڑی بھی آپ کی عادت مبارک تھی ۔ جو چاہے پہنے کوئی حرج نہیں۔ ہاں البتہ اگر کسی
کو کوئی نئی ضرورت در پیش آئے تو اسے چاہیے کہ ان میں ایسی چیز کو اختیار کرے جو کفار سے تشبیہ نہ
رکھتی ہو اور اسلامی لباس سے نزدیک تر ہو۔ کے جب ایک شخص اقرار کرتا ہے کہ میں ایمان لایا تو پھر
اس کے بعد وہ ڈرتا کس چیز سے ہے اور وہ کون سی چیز ہے جس کی خواہش اب اس کے دل میں باقی رہ
گئی ہے۔ کیا کفار کی رسوم و عادات کی ؟ اب اسے ڈر چاہیے تو خدا کا اور اتباع چاہیے تو محمد رسول اللہ
کی ۔ کسی ادنیٰ سے گناہ کو خفیف نہ جاننا چاہیے بلکہ صغیرہ ہی سے کبیرہ بن جاتے ہیں ۔ اور صغیرہ ہی کا
اصرار کبیرہ ہے۔ سے
ہمیں تو اللہ تعالیٰ نے ایسی فطرت ہی نہیں دی کہ ان کے لباس یا پوشش سے فائدہ اُٹھائیں۔
سیالکوٹ سے ایک دو بار انگریزی جوتا آیا۔ ہمیں اس کا پہننا ہی مشکل ہوتا تھا کبھی ادھر کا ادھر اور کبھی
ل البدر میں ہے ۔
دو
ہے ۔ مثلاً کوئی مسلمان ہندوؤں کی طرح بودی وغیرہ رکھ لیوے تو ا وغیرہ رکھ لیوے تو اگر چہ قرآن اور حدیث میں اس کا
کہیں ذکر صریح نہیں ہے مگر چونکہ کفار سے اس میں مشابہت پائی جاتی ہے اس لیے اس سے پر ہیز چاہیے۔“
البدر جلد ۲ نمبر ۱۳ مورخہ ۱۷ را پریل ۱۹۰۳ ء صفحه ۹۹)
البدر میں ہے ۔ مسلمانوں کا پیرا یہ اختیار کرنا عمدہ بات ہے۔ اس سے انسان مسلمان ثابت ہوتا ہے۔ حتی الوسع
دوسروں کو اعتراض کا موقع نہ دینا چاہیے جو لباس اسلام کا ہے اسی میں تقویٰ ہے ۔“
البدر جلد ۲ نمبر ۱۳ مورخه ۱۷ را پریل ۱۹۰۳ء صفحه ۹۹)
البدر سے حتی الو حتی الوسع اپنے آپ کو ایسے لباس سے بچانا چاہیے کہ جس سے مشابہت کفار نا بہت کفار ہو جاتی ہے۔ جب لباس
کفار کا ہے تو دوسرے انسان کو وہ کافر ہی نظر آوے گا۔ یہ انسان کی فطرت ہے کہ چھوٹی چھوٹی بات پر اصرار کرتا ہے
تو آخر کار بڑی بڑی باتوں پر آجاتا ہے مگر جب مسلمان کہلاتا ہے تو اسے کفار کے لباس کی کیا ضرورت ہے۔
البدر جلد ۲ نمبر ۱۳ مورخه ۱۷ را پریل ۱۹۰۳ء صفحه ۹۹)

بائیں کا دائیں ۔ آخر تنگ آکر سیاہی کا نشان لگایا گیا کہ شناخت رہے مگر اس طرح بھی کام نہ چلا ۔ آخر
میں نے کہا کہ یہ میری فطرت ہی کے خلاف ہے کہ ایسا جوتا پہنوں۔
اسی صاحب نے سوال کیا کہ اگر ایک شخص
دوراستوں میں سے کس کو اختیار کرے جاتا ہو اور ایک جگہ پر دوراہ جمع ہو جائیں۔
ایک دائیں اور دوسرا بائیں ۔ تو کس راہ کی طرف جاوے؟
فرمایا کہ اس سے اگر تمہاری مراد بھی جسمانی راہ ہے تو پھر اس راہ جاوے جس میں اس کی
صحت نیت اور کوئی فساد نہیں اور اگر جانتا ہے کہ ادھر بد بو اور عفونت ہے اور یا کنجروں اور فاسقوں،
خدا اور سول کے دشمنوں کے گھر ہیں تو اس راہ کو چھوڑ دے۔ غرض صحت نیت کا خیال کر لے اور فساد کی
راہ سے پر ہیز بکلی کرے۔
ایک اور سوال کیا کہ بے ایمانی کس طرح پیدا ہوتی ہے؟ بے ایمانی کیسے پیدا ہوتی ہے فرمایا کہ بے ایمانی خدا کی معرفت نہ ہونے اور ایمان
کے کامل درجہ تک نہ پہنچنے کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔ ادھورا ایمان اس کی وجہ ہوتی ہے۔
ایک اور صاحب نے سوال کیا کہ حضور جب سلسلہ موسوی اور سلسلہ محمدی میں ختم نبوت سے مُراد مماثلت ہے تو کیا وجہ ہے کہ اس سلسلے کے خا کے خادم تو نبی کہلائے مگر ادھر
اس طرح کوئی بھی نبی نہ کہلایا ؟
فرمایا کہ مشابہت میں ضروری نہیں کہ مشتبہ اور مشبہ بہ بالکل آپس میں ایک دوسرے کے عین
ہوں اور ان کا ذرا بھی آپس میں خلاف نہ ہو۔ اب ہم جو کہتے ہیں کہ فلاں شخص تو شیر ہے۔ تو اب اس میں
ل البدر سے فرمایا۔ اگر سوال کا تعلق ظاہری راستوں سے ہے تو جو راستہ عافیت کا ہو اُدھر سے جاوے۔ مثلاً
ایک راستہ میں مفسد لوگ کنجر وغیرہ آباد ہیں یا شراب خوری ہوتی ہے تو اس کو چھوڑ دیوے اور اگر باطنی راستوں سے
سوال کا تعلق ہے تو بھی وہی راستہ اختیار کرے جس میں صلاح اور تقوی ہو۔“
البدر جلد ۲ نمبر ۱۳ مورخه ۱۷ را پریل ۱۹۰۳ صفحه ۹۹)

رو
کیا بھلا ضروری ہے کہ اس شخص کے جسم پر لمبے لمبے بال بھی ہوں۔ چار پاؤں بھی ہوں اور دُم بھی ہو اور وہ
جنگلوں میں شکار بھی کرتا پھرے؟ بلکہ جس طرح من وجه تشابہ ہوتا ہے ویسا ہی من وجہ مخالف بھی
ہونا ضروری ہے۔ اللہ تعالیٰ نے كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ تو ہمیں ہی فرمایا ہے۔ جو اعلیٰ درجہ کی خیر اور برکات
تھے وہ اسی امت میں جمع ہوئے ہیں ۔ آنحضرت کا زمانہ ایسے وقت تک پہنچ گیا ہوا تھا کہ دماغی اور
عقلی قومی پہلے کی نسبت بہت کچھ ترقی کر گئے تھے۔ اس زمانے میں تو ایک گونہ جہالت تھی ۔ اب کوئی
کہے کہ اس طرح بھی تشابہ نہ ہوا تو یہ اس کا کہنا درست نہ ہوگا ۔ نبوت جو اللہ تعالیٰ نے اب قرآن شریف
میں آنحضرت کے بعد حرام کی ہے اس کے یہ معنے نہیں ہیں کہ اب اس امت کو کوئی خیر و برکت ملے ہی
گی نہیں اور نہ اس کو شرف مکالمات اور مخاطبات ہوگا۔ بلکہ اس سے مراد یہ ہے کہ آنحضرت کی مہر کے
سوائے اب کوئی نبوت نہیں چل سکے گی ۔ اس امت کے لوگوں پر جو نبی کا لفظ نہیں بولا گیا اس کی وجہ
صرف یہ تھی کہ حضرت موسیٰ کے بعد تو نبوت ختم نہیں ہوئی تھی بلکہ ابھی آنحضرت جیسے عالی جناب،
اولو العزم صاحب شریعت کامل آنے والے تھے۔ اسی وجہ سے وجہ سے ان کے واسطے یہ لفظ جاری رکھا گیا۔
مگر آنحضرت کے بعد چونکہ ہر ایک قسم کی نبوت بجز آنحضرت کی اجازت کے بند ہو چکی تھی اس واسطے
ضروری تھا کہ اس کی عظمت کی وجہ سے وہ لفظ نہ بولا جاتا۔ مَا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِنْ رِجَالِكُمْ
وَلَكِنْ رَسُولَ اللَّهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّنَ (الاحزاب: (۴۱) اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے جسمانی طور سے
آپ کی اولاد کی نفی بھی کی ہے اور ساتھ ہی روحانی طور سے اثبات بھی کیا ہے کہ روحانی طور سے آپ
باپ بھی ہیں اور روحانی نبوت اور فیض کا سلسلہ آپ کے بعد جاری رہے گا اور وہ آپ میں سے ہو کر
جاری ہوگا نہ الگ طور سے ۔ وہ نبوت چل سکے گی جس پر آپ کی مہر ہوگی ۔ ورنہ اگر نبوت کا دروازہ
بالکل بند سمجھا جاوے تو نعوذ باللہ اس سے تو انقطاع فیض لازم آتا ہے اور اس میں تو نحوست ہے اور
نبی کی ہتک شان ہوتی ہے۔ گویا اللہ تعالیٰ نے اس اُمت کو یہ جو کہا کہ كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ یہ جھوٹ تھا
نعوذ باللہ۔ اگر یہ معنے کیے جاویں کہ آئندہ کے واسطے نبوت کا دروازہ ہر طرح سے بند ہے تو پھر خیر الامۃ
کی بجائے شر الامم ہوئی یہ اُمت ۔ جب اس کو اللہ تعالیٰ سے مکالمات اور مخاطبات کا شرف بھی

نصیب نہ ہوا تو یہ تو گالْأَنْعَامِ بَلْ هُمْ أَضَلُّ ہوئی اور بہائم سیرت اسے کہنا چاہیے نہ کہ خیر الام ۔
اور پھر سورۃ فاتحہ کی دعا بھی لغو جاتی ہے۔ اس میں جو لکھایا ہے کہ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ
الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمُ (الفاتحة : ۷۶) تو سمجھنا چاہیے کہ ان پہلوں کے پلاؤ زردے مانگنے کی دعا
سکھائی ہے اور ان کی جسمانی لذات اور انعامات کے مورث ہونے کی خواہش کی گئی ہے؟ ہرگز
نہیں اور اگر یہی معنے ہیں تو باقی رہ ہی کیا گیا جس سے اسلام کا علو ثابت ہو دے ۔ اس طرح
تو ماننا پڑے گا کہ نعوذ باللہ آنحضرت کی قوت قدسی کچھ بھی نہ تھی اور آپ حضرت موسی سے مرتبے نہ
میں گرے ہوئے تھے کہ ان کے بعد تو ان کی اُمت میں سے سینکڑوں نبی آئے مگر آپ کی اُمت سے
خدا کو نفرت ہے کہ ان میں سے کسی ایک کے ساتھ مکالمہ بھی نہ کیا کیونکہ جس کے ساتھ محبت ہوتی ہے
آخر اس سے کلام تو کیا ہی جاتا ہے۔
نہیں بلکہ آنحضرت کی نبوت کا سلسلہ جاری ہے مگر آپ میں سے ہو کر اور آپ کی مہر سے اور
فیضان کا سلسلہ جاری ہے کہ ہزاروں اس اُمت میں سے مکالمات اور مخاطبات کے شرف سے مشرف
ہوئے اور انبیاء کے خصائص ان میں موجود ہوتے رہے ہیں ۔ سینکڑوں بڑے بڑے بزرگ گزرے
ہیں جنہوں نے ایسے دعوے کئے۔ چنانچہ حضرت عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ ہی کی ایک کتاب
فتوح الغیب کو ہی دیکھ لو۔ ورنہ اللہ تعالیٰ جو فرماتا ہے کہ مَنْ كَانَ فِي هَذِهِ أَعْلَى فَهُوَ فِي الْآخِرَةِ
اعلی (بنی اسراءیل: ۷۳ ) اگر خدا نے خود ہی اس اُمت کو اعلی بنایا تھا تو عجب ہے خود ہی اسے اعلی
بنایا اور خود ہی اعلی کے واسطے زجر اور تو پیچ ہے کہ آخرت میں بھی اعلی ہوگی ۔ اس اُمت بیچاری کے
کیا اختیار ۔ اس کی مثال تو ایسی ہے کہ ایک شخص کسی کو کہے کہ اگر تو اس مکان سے گر جاوے گا تو تجھے قید
کر دیا جاوے گا مگر پھر اسے خود ہی دھکا دے دے۔
گویا نبوت کا سلسلہ بند کر کے فرمایا کہ تجھے مکالمات اور مخاطبات سے بے بہرہ کیا گیا اور تو بہائم
کی طرح زندگی بسر کرنے کے واسطے بنائی گئی اور دوسری طرف کہتا ہے کہ مَنْ كَانَ فِي هَذِهِ أَعْلَى
فَهُوَ فِي الْآخِرَةِ أَعْلَی (بنی اسراءیل : ۷۳) اب بتاؤ کہ اس متناقض کا کیا جواب ہے؟ ایک طرف تو

کہا کہ خیر امت اور دوسری جگہ کہہ دیا کہ تو اعلی ہے آخرت میں بھی اعلی ہوگی ۔ نعوذ باللہ ۔ کیسے
غلط عقیدے بنائے گئے ہیں ۔
اور اگر کوئی باہر سے اس کی اصلاح کے واسطے آگیا تو بھی مشکل ۔ اس اُمت کے نبی کی ہتک شان
اور قوم کی بھی ناک کٹی ہوئی کہ اس میں گویا کوئی بھی اس قابل نہیں کہ اصلاح کرنے کے قابل ہو سکے
اور کسی کو یہ شرف مکالمہ عطا نہیں کیا جا سکتا اور اس پر بس نہیں بلکہ آنحضرت پر اعتراض آتا ہے کہ ایسے
بڑے نبی ہو کر ان کی اُمت ایسی کمزور اور گئی گزری ہے۔ ایسا نہیں۔ بلکہ بات یوں ہے کہ
آنحضرت کے بعد بھی آپ کی اُمت میں بھی نبوت ہے اور نبی ہیں مگر لفظ نبی کا بوجہ عظمت نبوت
استعمال نہیں کیا جا تا لیکن برکات اور فیوض موجود ہیں ۔
ایک شخص نے سوال کیا کہ وہ کیا راہ ہے جس سے انسان خدا کو پا سکے؟ خدا کو پانے کی راہ فرمایا ۔ جولوگ برکت پاتے ہیں ان کی زبان بند اور عمل ان کے وسیع
اور صالح ہوتے ہیں۔ پنجابی میں کہاوت ہے کہ کہنا ایک جانور ہوتا ہے اس کی بد بوسخت ہوتی ہے اور
کرنا خوشبودار درخت ہوتا ہے۔ سو ایسا ہی چاہیے کہ انسان کہنے کی نسبت کر کے بہت کچھ دکھائے۔
صرف زبان کام نہیں آتی۔ بہت سے ہوتے ہیں جو باتیں بہت بناتے ہیں اور کرتے ہیں نہایت
سست اور کمزور ہوتے ہیں۔ صرف باتیں جن کے ساتھ روح نہ ہو وہ نجاست ہوتی ہیں ۔ بات وہی
برکت والی ہوتی ہے جس کے ساتھ آسمانی نور ہو اور عمل کے پانی سے سرسبز کی گئی ہو۔ اس کے واسطے
انسان خود بخودہی نہیں کر سکتا۔ چاہیے کہ ہر وقت خدا سے دعا کرتا رہے اور در دو گداز سے سوز سے
اس کے آستانہ پر گرار ہے اور اس سے توفیق مانگے ورنہ یا درکھے کہ اندھا مرے گا۔
دیکھو! جب ایک شخص کو کو ہر کا ایک داغ پیدا ہو جاوے تو وہ اس کے واسطے فکر مند ہوتا ہے اور
دوسری باتیں اسے بھول جاتی ہیں ۔ اسی طرح جس کو روحانی کو ہڑ کا پتا لگ جاوے اسے بھی ساری
باتیں بھول جاتی ہیں اور وہ سچے علاج کی طرف دوڑتا ہے مگر افسوس کہ اس سے آگاہ بہت تھوڑے
ہوتے ہیں۔

آج 10 میں سے 10 باقی