۱۵؍اپریل ۱۹۰۳ء

ملفوظات (جلد 5)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

یہ سچ ہے کہ انسان کے واسطے یہ مشکل ہے کہ وہ سچی توبہ کرے ایک طرف سے توڑ کر دوسری
طرف جوڑنا نہایت مشکل ہوتا ہے۔ ہاں مگر جسے خدا توفیق دے۔ ہاں ادب سے، حیا سے، شرم سے
اُس سے دعا اور التجا کرنی چاہیے کہ وہ توفیق عطا کرے اور جو ایسا کرتے ہیں وہ پابھی لیتے ہیں اور ان
کی سنی بھی جاتی ہے۔
صرف باتونی آدمی مفید نہیں ہوتا۔ کپڑا جتنا سفید ہوتا ہے اور پہلے اس پر کوئی رنگ نہیں دیا جاتا
اتنا ہی عمدہ رنگ اس پر آتا ہے۔ پس تو اس طرح اپنے آپ کو پاک کرو تا تم پر خدائی رنگ عمدہ
چڑھے۔ اہلِ بیت جو ایک پاک گروہ اور بڑا عظیم الشان گھرانا تھا۔ اس کے پاک کرنے کے واسطے
بھی اللہ تعالیٰ نے خود فرمایا کہ إِنَّمَا يُرِيدُ اللهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ
تطهيرا (الاحزاب: ۳۴) میں بھی ان سے ناپا کی اور نجاست کو دور کروں گا اور خود ہی ان کو پاک کیا تو
بھلا اور کون ہے جو خود بخود پاک صاف ہونے کی توفیق رکھتا ہو۔ پس لازمی ہے کہ اس سے دعا کرتے
رہو اور اسی کے آستانہ پر گرے رہو ساری توفیقیں اسی کے ہاتھ میں ہیں ۔ اے
۱۵ را پریل ۱۹۰۳ء (صبح کی سیر )
فرمایا۔ رات کے محمد بی سلسلہ میں موسوی سلسلہ کی طرح نبی کیوں نہیں آئے؟ فرمایا سوال کا یہ حصہ
کہ جب مماثلت ہے موسوی اور محمدی سلسلوں میں تو محمدی سلسلے میں موسوی سلسلے کی طرح نبی کیوں نہ اور
آئے؟ یہ حصہ ایسا ہے جس سے ایک انسان کو دھوکا لگ سکتا ہے۔ لہذا ہم اس کے متعلق زیادہ تشریح
کر دیتے ہیں ۔ اوّل تو وہی بات کہ مماثلت کے لیے ضروری نہیں کہ دوسرے کا وہ عین ہو ۔ مشبہ
اور مشبہ بہ میں ضرور فرق ہوتا ہے۔ ایک خوبصورت انسان کو چاند سے مشابہت دے دیتے
ہیں ۔ مگر چاہیے کہ اس میں ایسے انسان کا ناک نہ ہو۔ کان نہ ہوں ۔ صرف ایک گول سفید چمکیلا سا
الحکم جلد ۷ نمبر ۱۴ مورخه ۱۷ را پریل ۱۹۰۳ء صفحه ۸، ۹

ٹکڑا ہو۔ اصل بات یہ ہے کہ مشابہت کے واسطے بعض حصے میں مشابہت ضرور ہوتی ہے۔ اے
دیکھیے حضرت موسیٰ سے آنحضرت کو مشابہت ہے اور اس میں صرف اعلیٰ جزو یہی ہے کہ
حضرت موسی نے ایک قوم کو جو فرعون کے ماتحت غلامی میں مبتلا تھی اور ان کے حالات گندہ ہو گئے
تھے وہ خدا کو بھول گئے تھے اور ان کے خیالات اور ہمتیں پست ہو گئی تھیں ۔ موسیٰ نے اس قوم کو
فرعون سے نجات دلائی اور ان کو خدا سے تعلق پیدا کرنے کے قابل بنا دیا۔ اسی طرح آنحضرت نے
بھی ایک قوم کو بتوں کی غلامی اور راہ و رسم کی قید سے نجات دلائی اور اپنے دشمن کو فرعون کی طرح
ہلاک و بر باد کیا۔ یہ مشابہت تھی ہے
اگر غور سے دیکھا جاوے تو ہمارے نبی کریم کو آپ کے بعد کسی دوسرے کے نبی نہ کہلانے سے
شوکت ہے اور حضرت موسیٰ کے بعد اور لوگوں کے بھی نبی کہلانے سے ان کی کسر شان ۔ کیونکہ
حضرت موسی بھی ایک نبی تھے اور ان کے بعد ہزاروں اور بھی نبی آئے تو ان کی نبوت کی خصوصیت
ل البدر میں ہے ۔ مماثلت میں عین ہونا ضروری نہیں کیونکہ اگر بالکل وہی ہو گیا تو پھر وہی چیز ہوئی نہ کہ مثال اس
لیے کچھ نہ کچھ فرق ہونا ضروری ہے۔ جیسے کسی کو اگر شیر کہا جاوے تو یہ ضرور نہیں کہ وہ کچا گوشت بھی کھاتا ہو اور اُس
کے ایک دم بھی ہو اور جنگلوں میں رہتا ہو وغیرہ وغیرہ۔ صرف بعض صفات شجاعت وغیرہ میں اس کی مماثلت ہوگی ۔
البدر جلد ۲ نمبر ۱۳ مورخہ ۱۷ را پریل ۱۹۰۳ ء صفحه ۹۹)
دو
البدر میں ہے۔ ” مشابہت میں من وجہ مخالفت چاہیے اور من وجہ مطابقت اور اس اُمت میں جو مراتب خدا تعالیٰ
نے رکھے ہیں وہ موسوی سلسلہ سے بہت زیادہ ہیں ۔ اگر اسی کے برابر ہوتے تو پھر فضلیت کیا ہوتی ۔ پھر جس قدر علوم
کی کثرت اور وسعت اس وقت اس اُمت میں ہے کیا وہ موسوی اُمت میں تھی ؟ چونکہ خدا تعالیٰ کا ارادہ تھا کہ اور کوئی
شریعت اب آنحضرت کے بعد نہ ہو گی اس لیے آپ کو وہ علوم اور الفاظ دیئے کہ کسی کو پھر نئی شریعت کی ضرورت ہی نہ
پڑے۔ خاتم النبیین کی آیت بتلا رہی ہے کہ جسمانی نسل کا انقطاع ہے نہ کہ روحانی نسل کا۔ اس لیے جس ذریعہ سے
وہ نبوت کی نفی کرتے ہیں اسی سے نبوت کا اثبات ثابت ہے۔ آنحضرت کی چونکہ کمال عظمت خدا تعالیٰ کو منظور تھی اس
لیے لکھ دیا کہ آئندہ نبوت آپ کی اتباع کی مہر سے ہوگی اور اگر یہ معنے ہوں کہ نبوت ختم ہے تو اس سے خدا تعالیٰ کے
فیضان کے بخل کی بُو آتی ہے۔ ہاں یہ معنے ہیں کہ ہر ایک قسم کا کمال آنحضرت پر ختم ہوا اور پھر آئندہ آپ کی مہر سے وہ
البدر جلد ۲ نمبر ۱۳ مورخہ ۱۷ را پریل ۱۹۰۳ صفحه ۹۹)
کمال آپ کی اُمت کو ملا کریں گے ۔“

اور عظمت کوئی نہیں ثابت ہوتی۔ برعکس اس کے آنحضرت کی ایک عظمت اور آپ کی نبوت کے لفظ کا
پاس اور ادب کیا گیا ہے کہ آپ کے بعد کسی دوسرے کو اس نام سے کسی طرح بھی شریک نہ کیا گیا۔
اگر چہ آنحضرت کی اُمت میں ہزاروں بزرگ نبوت کے نور سے منور تھے اور ہزاروں کو انوار نبوت
کا حصہ عطا ہوتا رہا ہے اور اب بھی ہوتا ہے مگر چونکہ آنحضرت کا نام خاتم الانبیاء رکھا گیا تھا اس لیے
خدا نے نہ چاہا کہ کسی دوسرے کو بھی یہ نام دے کر آپ کی کسر شان کی جاوے۔ آنحضرت کی اُمت
میں سے ہزار ہا انسانوں کو نبوت کا درجہ ملا اور نبوت کے آثار اور برکات ان کے اندر موجزن تھے مگر
نبی کا نام ان پر صرف شانِ نبوت آنحضرت اور سدِ باب نبوت کی خاطر ان کو اس نام سے ظاہراً ملقب
نہ کیا گیا۔ لے مگر دوسری طرف چونکہ آنحضرت کے فیوض اور روحانی برکات کا دروازہ بند بھی نہ کیا گیا
تھا اور نبوت کے انوار جاری بھی تھے جیسا کہ وَلكِن رَّسُولَ اللهِ وَخَاتَمَ النَّبِينَ (الاحزاب: ۴) سے
نکلتا ہے کہ آنحضرت کی مہر اور اذن سے اور آپ کے نور سے نور نبوت جاری بھی ہے اور یہ سلسلہ بند بھی نہیں
ہوا یہ بھی ضروری تھا کہ اسے ظاہراً بھی شائع کیا جاوے تا کہ موسوی سلسلے کے نبیوں کے ساتھ بوں کے ساتھ آپ
ل البدر سے ۔ لیکن اگر اس اُمت میں کوئی بھی نبی نہ پکارا جاتا تو مماثلت موسوی کا پہلو بہت ناقص ٹھہرتا اور مین
وجہ اُمت موسوی کو ایک فضیلت ہو جاتی اس لیے یہ خطاب آنحضرت نے خود اپنی زبان مبارک سے ایک شخص کو
دے دیا جس نے مسیح ابن مریم ہو کر دنیا میں آنا تھا۔ کیونکہ اس جگہ دو پہلو مد نظر تھے۔ ایک ختم نبوت کا ، اُسے اس
طرح نبھایا کہ جو نبی کے لفظ کی کثرت موسوی سلسلہ میں تھی اُسے اُڑا دیا۔ دوسری مشابہت اُسے اس طرح سے پورا
کیا کہ ایک کو نبی کا خطاب دے دیا۔ تکمیل مشابہت کے لیے اس لفظ کا ہونا ضروری تھا سو پورا ہو گیا اور جو مصلحت
یہاں مد نظر تھی وہ موسوی سلسلہ میں نہیں تھی کیونکہ موسی خاتم نبوت نہیں تھے ۔“
البدر جلد ۲ نمبر ۱۳ مورخہ ۷ ۱ را پریل ۱۹۰۳ء صفحه ۱۰۲)
البدر میں ہے ۔ نبوت کے معنے مکالمہ کے ہیں جو غیب کی خبر دیوے وہ نبی ہے۔ اگر آئندہ نبوت کو باطل قرار
دو گے تو پھر یہ امت خیر الامہ نہ رہے گی بلکہ کالانعام ہو گی اور سورۃ فاتحہ کی تعلیم جس میں اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ
صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ (الفاتحة: ۷،۶) ہے بے سود ٹھہرے گی ۔ کیونکہ انعام اور اکرام تو خدا کا اب کسی پر ہونا
نہیں تو پھر دعا کا فائدہ کیا ہوا ؟ اور نعوذ باللہ یہ ماننا پڑا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم میں قدسی قوت ہی نہ تھی۔ خدا تعالیٰ
نے انسان کے نفس میں معرفت کی پیاس رکھ دی ہے اور خود ہی فرمایا ہے مَنْ كَانَ فِي هَذِهِ أَعْلَى فَهُوَ فِي الْآخِرَةِ
اعلى (بنی اسراءیل: (۷۳) ادھر یہ کہا اُدھر مکالمہ کا دروازہ بند ہوا تو پھر تو خدا نے دیدہ دانستہ اعلی رکھنا چاہا اور پھر

کی اُمت کے لوگ بھی مماثلت کے پورا کرنے میں صاف طور سے نبی اللہ کا لفظ فرمادیا اور اس طرح
سے دونوں امور کا لحاظ نہایت حکمت اور کمال لطافت سے رکھ لیا گیا۔ ادھر یہ کہ آنحضرت کی کسر شان
بھی نہ ہو اور اُدھر موسوی سلسلے سے مماثلت بھی پوری ہو جاوے۔ تیرہ سو برس تک نبوت کے لفظ کا
اطلاق تو آپ کی نبوت کی عظمت کے پاس سے نہ کیا اور اس کے بعد اب مدت دراز کے گذرنے سے
لوگوں کے چونکہ اعتقاد اس امر پر پختہ ہو گئے تھے کہ آنحضرت ہی خاتم الانبیاء ہیں اور اب اگر کسی
دوسرے کا نام نبی رکھا جاوے تو اس سے آنحضرت کی شان میں کوئی فرق بھی نہیں آتا اس واسطے اب
نبوت کا لفظ مسیح کے لیے ظاہراً بھی بول دیا۔ یہ ٹھیک اسی طرح سے ہے جیسے آپ نے پہلے فرمایا تھا کہ
قبروں کی زیارت نہ کیا کرو اور پھر فرمادیا تھا کہ اچھا اب کر لیا کرو۔ پہلے منع کرنا بھی حکمت رکھتا تھا کہ
لوگوں کے خیالات ابھی تازہ تازہ بت پرستی سے ہٹے تھے تا پھر وہ اسی عادت کی طرف عود نہ کریں۔
پھر جب دیکھا کہ اب ان کے ایمان کمال کو پہنچ گئے ہیں اور کسی قسم کے شرک و بدعت کو ان کے ایمان
میں راہ نہیں تو اجازت دے دی۔ بالکل اسی طرح یہ امر ہے۔ پہلے تیرہ سو برس اس عظمت کے واسطے
نبوت کا لفظ نہ بولا اگر چہ صفتی رنگ میں صفت نبوت اور انوار نبوت موجود تھے اور حق تھا کہ ان لوگوں
کو نبی کہا جاوے مگر خاتم الانبیاء کی نبوت کی عظمت کے پاس کی وجہ سے وہ نام نہ دیا گیا۔ مگر اب وہ
خوف نہ رہا تو آخری زمانہ میں مسیح موعود کے واسطے نبی اللہ کا لفظ فرمایا۔ آپ کے جانشینوں اور آپ کی
اُمت کے خادموں پر صاف صاف نبی اللہ بولنے کے واسطے دو اُمور مد نظر رکھنے ضروری تھے۔ اوّل
عظمت آنحضرت اور دوم عظمت اسلام ۔ سو آنحضرت کی عظمت کے پاس کی وجہ سے ان لوگوں پر
۱۳۰۰ برس تک نبی کا لفظ نہ بولا گیا تا کہ آپ کی ختم نبوت کی ہتک نہ ہو کیونکہ اگر آپ کے بعد ہی آپ
کی امت کے خلیفوں اور صلحاء لوگوں پر نبی کا لفظ بولا جانے لگتا جیسے حضرت موسیٰ کے بعد کے لوگوں پر بولا
جاتا رہا تو اس میں آپ کی ختم نبوت کی ہتک تھی اور کوئی عظمت نہ تھی سو خدا نے ایسا کیا کہ اپنی حکمت اور
ہوئے؟“
(بقیہ حاشیہ ) وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنا (العنکبوت : ۷۰) کے کیا معنی :
(البدر جلد ۲ نمبر ۱۳ مورخہ ۱۷ را پریل ۱۹۰۳ ء صفحه ۹۹)

آج 10 میں سے 10 باقی