۱۶؍اپریل ۱۹۰۳ء

ملفوظات (جلد 5)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

لطف سے آپ کے بعد ۱۳۰۰ برس تک اس لفظ کو آپ کی امت پر سے اٹھا دیا تا آپ کی نبوت کی
عظمت کا حق ادا ہو جاوے اور پھر چونکہ اسلام کی عظمت چاہتی تھی کہ اس میں بھی بعض ایسے افراد ہوں جن پر
آنحضرت کے بعد لفظ نبی اللہ بولا جاوے اور تا پہلے سلسلہ سے اس کی مماثلت پوری ہو۔ آخری زمانہ
میں مسیح موعود کے واسطے آپ کی زبان سے نبی اللہ کا لفظ نکلوادیا اور اس طرح پر نہایت حکمت اور بلاغت
سے دو متضاد باتوں کو پورا کیا اور موسوی سلسلہ کی مماثلت بھی قائم رکھی اور عظمت اور نبوت آنحضرت بھی
قائم رکھی ۔
سوال ۔ کیا کوئی عورت نبیہ ہو سکتی ہے؟ عورت نبیہ نہیں ہو سکتی فرمایا۔ نہں اللہ تعالی فرماتا ہے کہ الرجال قوامون علی
النِّسَاءِ (النساء : ۳۵) اور وَ لِلرِّجَالِ عَلَيْهِنَّ دَرَجَةً (البقرة : ۲۲۹) عورتیں اصل میں مردوں کی
ہی ذیل میں ہوا کرتی ہیں۔ جب صاحب درجہ اور صاحب مرتبہ کے واسطے ایک دروازہ بند کر دیا گیا
تو یہ بیچاری ناقصات العقل کس حساب میں ہیں؟ کے
۱۶ را پریل ۱۹۰۳ء
بعد از نماز مغرب حضرت اقدس نے اس تقریر کا اعادہ فرمایا جو کہ مورخہ ۱۵ را پریل کی سیر
ایک نیا نکتہ میں درج ہو چکی ہے اس کی تعمیل میں ایک نی بات یہ ذکر فرمائی کہ
ہے
اس وقت میں اُمت موسوی کی طرح جو مامور اور مجد دین آئے ان کا نام نبی سے رکھا گیا تو اس
میں یہ حکمت تھی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان ختم نبوت میں فرق نہ آوے ( جس کا مفصل ذکر
لے البدر میں ہے ۔ محی الدین ابن عربی نے لکھا ہے کہ نبوت تشریعی جائز نہیں دوسری جائز ہے۔ مگر میرا اپنامذہب یہ
ہے کہ ہر قسم کی نبوت کا دروازہ بند ہے صرف آنحضرت کے انعکاس سے جو نبوت ہو وہ جائز ہے۔“
البدر جلد ۲ نمبر ۱۳ مورخہ ۱۷ را پریل ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۰۲)
الحکم جلدے نمبر ۱۴ مورخہ ۱۷ را پریل ۱۹۰۳ء صفحه ۹، ۱۰
سے سہو کتابت ہے غالباً نبی نہ رکھا گیا“ ہونا چاہیے۔ (مرتب)

آج 10 میں سے 10 باقی