۱۷؍اپریل ۱۹۰۳ء
ملفوظات (جلد 5)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
لو
قبل ازیں گزر چکا ہے ) اور اگر کوئی نبی نہ آتا تو پھر مماثلت میں فرق نہ آتا۔ اس لیے اللہ تعالیٰ
نے آدم، ابراہیم ، نوح اور موسیٰ وغیرہ میرے نام رکھے حتی کہ آخر کار جَرِيُّ اللَّهِ فِي حُلَلِ الْأَنْبِيَاءِ
کہا۔ گو یا اس سے سب اعتراض رفع ہو گئے اور آپ کی اُمت میں ایک آخری خلیفہ ایسا آیا جو موسیٰ
کے تمام خلفاء کا جامع تھا۔ ہے
۱۷ را پریل ۱۹۰۳ء (دربار شام)
کالجوں
اور مدرسوں کے میں انجیل پڑھانے کے متعلق ذکر انجیل کی تعلیم نا قابل عمل ہے ہوئے ہوئے فرمایا کہ
ہمیں تو تعجب آتا ہے کہ یہ لوگ انجیل کو پیش کس خیال سے کرتے ہیں۔ اس کی تعلیم تو انسانی
فطرت ہی کے خلاف پڑی ہوئی ہے اور تو اور ایک درخت کی طرح مثال خیال کرو اور اس کی مختلف
شاخوں کو انسان کے مختلف قوی ۔ انسان اس بات پر مجبور ہے کہ وہ مختلف اوقات پر مختلف قومی سے کام
کی فطرت میں اس کی پیدائش کے وقت سے ایسا ہی رکھا گیا ہے کیونکہ ہو سکتا ہے کہ
ایک انسان کو ایک وقت ایک بجا اور باحل غضب ہو تو اس کی جگہ حلم کرے اور ہمیشہ ایک قوت سے کام
لے دوسرے قومی کے ظہور کا موقع ہی نہ آوے۔ اگر ایسا ہی خدا نے کرنا تھا تو اتنے مختلف قومی کیوں
لے سہو کتابت ہے غالباً ”نہ زائد ہے۔ (مرتب)
البدر جلد ۲ نمبر ۱۵ مورخہ یکم مئی ۱۹۰۳ء صفحه ۱۱۳
وو
مدیر
البدر ا میں لکھا ہے۔ ” دو گریجوایٹ لاہور سے حضرت اقدس کی ملاقات کی اقدس کی ملاقات کو تشریف لائے تھے۔ اُن کی آمد پر
عیسویت کے متعلق ذکر چل پڑا۔ اس پر حضرت اقدس نے عیسویت کی تعلیم کے متعلق فرمایا کہ
انسان اس کے قومی اور اخلاق کی مثال ایسی ہے جیسے ایک درخت ہو اور اس کی بہت سی شاخیں ہوں اور سب اسی
لیے ہوتی ہیں کہ پھل دیویں۔ ایسے ہی انسان کو جو اخلاق دیئے گئے ہیں اُن کے استعمال کے مختلف موقعے ہوتے
ہیں۔ کبھی حلم کی قوت ہوتی ہے مگر وقت ا ہے مگر وقت اس کے استعمال کا نہیں ہوتا ۔ مصلحت اس ن اس سے کام لینے کا تقاضا نہیں کرتی ۔ سے کام لینے تا
ایسے ہی غضب کا حال ہے جس قدر قوی انسان لے کر آیا ہے حکمت الہی کا بھی تقاضا ہے کہ وہ اپنے اپنے محل پر
استعمال ہوں ورنہ پھر خدا تعالیٰ کا فعل عبث ٹھیرتا ہے۔“ البدر جلد ۲ نمبر ۱۵ مورخہ یکم مئی ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۱۳)
انسان کو دیئے؟ اگر صرف ایک عفو اور حلم ہی دیتا باقی قومی سے جب کام لینا ہی گناہ تھا تو وہ عطا کیوں
کئے؟ نہیں ایسا نہیں بلکہ انسان کی انسانیت اور اخلاق فاضلہ ہی اسی میں ہیں کہ محل اور موقع کے مطابق
اپنے قومی کا بھی اظہار کرے ورنہ اس میں اور حیوانوں میں ما بہ الامتیاز کیا ہوا ؟
ہم دنیا میں دیکھتے ہیں کہ بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ اگر ان سے ایک دو مرتبہ عفو اور درگذر کیا
جاوے اور نیک سلوک کیا جاوے تو اطاعت میں ترقی کرتے اور اپنے فرائض کو پوری طور سے ادا
کرنے لگ جاتے ہیں۔ تو وہ شرارت میں اور بھی زیادہ ترقی کرتے اور احکام کی پروانہ کر کے ان کو
توڑ دینے کی طرف دوڑتے ہیں۔ اب اگر ایک خدمت گار کو جو نہایت شریف الطبع آدمی ہے اور اتفاقاً
اس سے ایک غلطی ہو گئی ہے اسے اُٹھ کر مارنے اور پیٹنے لگ جائیں تو کیا وہ کام دے سکے گا ؟ نہیں بلکہ
اس سے تو عفو کرنا اور درگذر کرنا ہی اس کے واسطے مفید اور اس کی اصلاح کا موجب ہے مگر ایک شریر کو
کہ جس کا بار ہا تجربہ ہو گیا ہے کہ وہ عفو سے نہیں سمجھتا بلکہ اور بھی شرارت میں قدم آگے رکھتا ہے تو اس کو
تو ضرور سزا دینی پڑے گی اور اس کے واسطے مناسب یہی ہے کہ اسے سزادی جاوے۔
اس قانون کے سوا انجیلی تعلیم پر چل کر تو انسانی تمدن کا نظام چل سکتا ہی نہیں بھلا اگر ایسا ہی ان
کا مذہب تھا تو پھر عدالتوں کے قائم کرنے کی کیا ضرورت تھی ؟ عدالتوں کے قوانین میں کیوں
سزائیں مقرر ہیں؟ کسی مجرم کے واسطے کہیں قانون میں عفو کاحکم نہیں دیا گیا بلکہ ہر جرم کی سزا مقرر
کی گئی ہے۔
انجیلی تعلیم نے صرف ایک ہی پہلو پر زور دیا ہے۔ اگر ہمیں خدا کی کتاب سے یہ امر نہ معلوم ہوتا
کہ یہ مختص الزمان اور مختص المکان تعلیم ہے تو اس کے آسمانی اور الہامی ہونے میں تو ہمیں انکار ہی کرنا
پڑتا کیونکہ بھاری بھاری ضرورتوں کے پورا کرنے کی اس کے اندر وسعت نہیں ۔ کیا اگر کسی شریر کو اس
کی اصلاح کے لیے سزادی جاوے تو وہ گناہ ہے اور کیا ایک ایسے شخص کو جو بد معاش اور چوری کر کے
لوگوں کا مال مار چکا ہے اس کو عین محل پر سزادی جاوے تو یہ برا ہے؟
لے مراد ہے اور بعض“ ۔ (مرتب) الحکم جلدے نمبر ۱۴ مورخہ ۱۷ را پریل ۱۹۰۳ ء صفحہ ۱۶
ہم دنیا میں دیکھتے ہیں کہ ہزاروں انسان ایسے ہوتے ہیں کہ ان کی اصلاح ہی سزا اور چشم نمائی
پر منحصر ہوتی ہے۔ لڑکے جو استادوں کے پاس تعلیم پاتے ہیں ان کو بھی کچھ نہ کچھ چیشم نمائی کرنی پڑتی
ہے۔ اگر وہ ہمیشہ اور ہر خطا پر عفو ہی کرتے رہیں تو لڑ کا خراب ہو جاتا ہے۔ ایسی تعلیم اب یہ لوگ کرتے
ہی کیوں ہیں؟ انہیں تو چاہیے تھا کہ اسے چھپاتے یہ تو زمانہ ہی ایسا تھا کہ اس کی تعلیم کو لوگوں سے پوشیدہ
رکھتے ۔ اگر کوئی انجیل پوچھتا بھی تو کہہ دیتے کہ انجیل فلاں الماری میں بھول گئی ہے اور آج وہاں رہ گئی
ہے کل دیں گے اور اس طرح پر روز ٹلاتے رہتے ۔ کیونکہ انجیلی تعلیم موجودہ زمانہ میں اس قابل ہی
نہیں ہے کہ اس کی طرف نظر اٹھا کر بھی دیکھا جاوے۔ ہم پوچھتے ہیں کہ کیا کبھی کوئی ایسا شخص بھی ہے
جس نے اس تعلیم پر عمل کر کے دکھایا ہو۔ کسی پادری اور عیسائی کو جب یہ بات حاصل نہیں تو اور کوئی کیا
کرے گا۔ اور سب سے بڑھ کر یہ کہ خود مسیح نے بھی انجیل کی تعلیم کے موافق عمل کر کے نہیں دکھایا اور
ان کا عمل ثابت نہیں ہے اور بیچارے کسی شمار میں ہیں۔ اگر یہ تعلیم صحیح ہے تو چاہیے تھا کہ عیسائی لوگ
اب بھی کرتہ مانگنے والے کو چادر دے دیتے اور ایک گال پر طمانچہ کھا کر دوسری بھی پھیر دیتے مگر ہم کو
افسوس سے ظاہر کرنا پڑتا ہے کہ تکلف اور تصنع سے بھی برائے نام کسی نے اس پر عمل کر کے نہ دکھایا۔
کوئی تو انجیل کی عزت رکھنے والا ہوتا۔ برخلاف اس کے ایسا دیکھا گیا ہے کہ اگر ذراسی بات بھی
مشنریوں کے خلاف مزاج ہوئی ہے تو عدالت تک پہنچاتے ہیں اور ہر طرح سے کوشش کرتے ہیں کہ
سزا دلائی جاوے۔
مگر قرآن شریف اس کے مقابلے میں کیا تعلیم دیتا ہے۔ فرماتا ہے جَزُوا سَيِّئَةٍ سَيِّئَةٌ
مِثْلُهَا ، فَمَنْ عَفَا وَ أَصْلَحَ فَاجْرُهُ عَلَى اللهِ (الشوری: ۴۱) یعنی بدی کی سزا اسی قدر بدی ہے لیکن اگر
کوئی معاف کر دے اور اس عفو میں اصلاح مد نظر ہو بگاڑ نہ ہو تو ایسے شخص کو خدا سے اجر ملے گا۔ دیکھو
قرآن شریف نے انجیل کی طرح ایک پہلو پر زور نہیں دیا بلکہ محل اور موقع کے موافق عفو یا سزا کی
کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔ عفو غیر محل نہ ہو۔ ایسا عفو نہ ہو کہ اس کی وجہ سے کسی مجرم کو زیادہ جرات
اور دلیری بڑھ جاوے اور وہ اور بھی گناہ اور شرارت میں ترقی کرے۔ غرض دونوں پہلوؤں کو مد نظر
رکھا ہے۔ اگر عفو سے اس کی عادت بد جاتی رہے تو عفو کی تعلیم ہے اور اگر اصلاح سزا میں ہو تو سزائے
دینی چاہیے اور پھر اگر قرآن شریف کی اور باقی تعلیموں کو بھی زمانہ کے ساتھ مطابق کرنا چاہیں تو اور
کوئی تعلیم اس کا مقابلہ نہ کر سکے گی ۔
مسیح موعود کے دعاوی کا انحصار نشانات پر ہوگا فرمایا قرآن شریف نے جو فرمایا ہے
تُكَلِّمُهُمُ أَنَّ النَّاسَ كَانُوا بِأَيْتِنَا لَا يُوقِنُونَ (النمل: ۸۳) اس سے معلوم ہوتا ہے کہ مسیح موعود
جس کے وقت کے متعلق یہ پیشگوئی ہے اس کے دعاوی کا بہت بڑا انحصار اور دار و مدار نشانات پر ہوگا
اور خدا نے اسے بھی بہت سے نشانات عطا فر مارکھے ہوں گے کیونکہ یہ جو فرمایا کہ اَنَّ النَّاسَ كَانُوا
بِأَيْتِنَا لا يُوقِنُونَ یعنی اس عذاب کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے ہمارے نشانات کی کچھ بھی پروانہ کی
اور ان کو نہ مانا اس واسطے ان کو یہ سزا ملی ہے۔ ان نشانات سے مراد صرف مسیح موعود کے نشانات ہیں
ور نہ یہ امر تو ٹھیک نہیں کہ گناہ تو زید کرے اور اس کی سزا عمرو کو ملے جو اس سے تیرہ سو سال بعد آیا
ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں اگر لوگوں نے نشانات دیکھے اور ان سے انکار کیا تو اس
انکار کی سزا تو ان کو اسی وقت مل گئی اور وہ تباہ اور برباد ہو گئے اور اگر آیت سے وہی نشانات مراد
ہیں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ سے ظاہر ہوئے تھے تو اب ہزاروں لاکھوں مسلمان ایسے
ہیں کہ اگر ان سے پوچھا بھی جاوے کہ بتاؤ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے کون کون سے نشانات
ظاہر ہوئے تو ہزاروں میں سے شاید کوئی ہی ایسا نکلے جس کو اس طرح پر آپ کے نشانات کا علم ہو ورنہ
عام طور سے اب مسلمانوں کو خبر تک بھی نہیں کہ وہ نشانات کیا تھے اور کس طرح خدا نے آپ کی تائید
میں ان کو ظاہر فرما یا مگر کیا اس لاعلمی سے کوئی کہہ سکتا ہے کہ وہ لوگ سارے کے سارے ان نشانات
سے منکر ہیں اور ان کو وہ نہیں مانتے حالانکہ وہ مومن بھی ہیں ۔ اگر ان کو علم ہو تو وہ مانے بیٹھے ہیں ان کو
ل البدر سے۔ ”ایک ہی پہلو اختیار کرنا اور حلم اور عفو پر زور دینا اور وقت اور مصلحت کو نہ دیکھنا کس قدر خلاف عقل
ہے۔ عقل ہمیں دکھلاتی ہے کہ ہزا ر ہا انسان ہیں جو کہ سزا کے ذریعہ ہدایت یاب ہوتے ہیں۔“
البدر جلد ۲ نمبر ۱۵ مورخہ یکم مئی ۱۹۰۳ صفحه ۱۱۳)