۱۸؍اپریل ۱۹۰۳ء

ملفوظات (جلد 5)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کوئی انکار نہیں ۔ ان لوگوں کے متعلق تو ہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے نشانات نہ ماننے کا لفظ لا
سکتے ہی نہیں کیونکہ انہوں نے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو آپ کی نبوت کی تفاصیل سمیت مان لیا
ہوا ہے وہ انکار کیسے کر سکتے ہیں اور دیگر مذاہب کے لوگوں پر وہ نشانات اب حجت نہیں کیونکہ انہوں
نے وہ دیکھے نہیں ہیں جنہوں نے دیکھ کر انکار کیا تھا وہ ہلاک ہو چکے موجودہ زمانے کے لوگوں نے
آپ کے نشانات دیکھے ہی نہیں تو وہ اس انکار کی وجہ سے ہلاک کیسے ہو سکتے ہیں؟
پس معلوم ہوا کہ ان نشانات سے مراد مسیح موعود ہی کے نشانات ہیں جن کے انکار کی وجہ سے
عذاب کی تنبیہ ہے اور خدا کا غضب ہے ان لوگوں کے لیے جنہوں نے مسیح موعود کے نشانات سے انکار
کیا ہے اور یہ خدائی فیصلہ ہے جس کو رد نہیں کر سکتا ۔ یہ نص صریح ہے اس بات پر کہ طاعون مسیح موعود
لو
کے انکار کی وجہ سے آئی ہے۔ لے
۱۸ را پریل ۱۹۰۳ء (بوقت سیر )
نو وارد مہمانوں میں سے ایک نے سوال کیا کہ آپ کا دعویٰ کیا ہے؟ حضور کا دعولٰی فرمایا۔ ہمارا دعوی مسیح موعود کا ہے جس کے کل عیسائی اور مسلمان منتظر ہیں وہ
میں ہوں۔
پھر پوچھا کہ اس کے دلائل کیا ہیں؟
فرمایا کہ اب وقت تھوڑا ہے۔ سوال تو انسان چند منٹوں میں کر لیتا ہے مگر بعض اوقات جواب
کے لیے چند گھنٹے درکار ہوتے ہیں۔ جب تک ہر ایک پہلو سے نہ سمجھا یا جاوے تو بات سمجھ نہیں آیا
کرتی اس لیے آپ کتا بیں دیکھیں یا پھر کافی وقت ہو تو بیان کر دیئے جاویں گے۔
دوسرے صاحب نے سوال کیا کہ خاتم نبوت کی شرح کیا ہے؟ نے سوال کہ ختم خاتم النبیین کی تشریح کے جا
اس کے جواب میں حضرت اقدس نے اپنا وہی مذہب بیان کیا
الحکم جلد ۷ نمبر ۱۵ مورخہ ۲۴ را پریل ۱۹۰۳ء صفحہ ۳

( جو ۱۵ را پریل کی ڈائری میں آچکا ہے۔) اور یہ فرمایا۔
قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ ( ال عمران: ۳۲) جو جس سے پیار کرتا
ہے تو اس سے کلام بغیر نہیں رہ سکتا ۔ اسی طرح خدا جس سے پیار کرتا ہے تو اس سے بلا مکالمہ نہیں رہتا۔
آنحضرت کی اتباع سے جب انسان کو خدا پیار کرنے لگتا ہے تو اس سے کلام کرتا ہے۔ غیب کی خبریں
اس پر ظاہر کرتا ہے۔ اسی کا نام نبوت ہے۔
( مجلس قبل از عشاء )
فرمایا۔ خدا کی معرفت کی راہ بہت باریک اور تنگ ہے۔ اس لیے اس کا معرفت کی راہ مشاہدہ انسان پر مشکل ہے۔ ادھر ہم دیکھتے ہیں کہ اسباب کے ڈھیر کے ڈھیر
لگے ہوئے ہیں اور اسی لیے انسان اس پر مائل ہو جاتا ہے مگر تا ہم ایک حصہ امراض کا انسان کو ایسا
لگا ہوا ہے کہ طبیب ہاتھ ملتے ہی رہ جاتے ہیں اور کچھ پیش نہیں جاتی ۔
بعض دنیا دار اعتراض کرتے کیا دینداری اختیار کرنے سے مصیبت آتی ہے؟ ہیں کہ دینداری اختیار کی تو
مصیبت آئی۔ مگر وہ بہت جھوٹے ہوتے ہیں۔ دیندار پر اگر کوئی مصیبت آتی ہے تو وہ اس کے ثواب
اور معرفت کا موجب ہوتی ہے اور دنیا دار پر جو مصیبت آتی ہے وہ اس کی لعنت کا موجب ہوتی ہے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر مصیبت پڑی مگر کیا ہی پیاری مصیبت تھی کہ جیسے جیسے وہ بڑھتی جاتی
ویسے ہی زور سے قرآن نازل ہوتا جاتا۔ وہ دور گو جلدی ختم ہو گیا یعنی صرف حضرت معاویہ تک ہی رہا۔ نا
مگر نہ وہ رہے اور نہ یہ ۔ ہاں سعید گروہ کے آثار قیامت تک رہے اور شقی کا نام بھی ندارد۔ کاش کہ ابو جہل
کبھی زندہ ہو کر آتا تو دیکھتا کہ جس کو وہ حقیر اور ذلیل خیال کرتا تھا خدا نے اس کی کیا شان بنائی ہے۔
مشرق اور مغرب تک کہاں کہاں بلاد اسلامیہ پھیلے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں جو صحابہ فوت
ہوئے انہوں نے تو وہ ترقیات نہ دیکھیں مگر جنہوں نے حضرت عمرؓ کا زمانہ پایا انہوں نے دیکھ لیں ۔
اگر ابو جہل وغیرہ کو معلوم ہوتا کہ یہ عروج ہوگا تو مثل غلاموں کے آنحضرت کے ساتھ ہو جاتے ۔
ه البدر جلد ۲ نمبر ۱۵ مورخہ یکم مئی ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۱۳، ۱۱۴

آج 10 میں سے 10 باقی