۲۰؍اپریل ۱۹۰۳ء
ملفوظات (جلد 5)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
۱۸ را پریل کی شام کو حضرت اقدس نے فرمایا کہ
میں لیٹا ہوا تھا کہ مولوی محمد حسین صاحب نظر کے آگے سے پھر گئے پھر یہ لفظ الہام ہوئے۔ ا
سَأُخْبِرُهُ فِي آخِرِ الْوَقْتِ أَنَّكَ لَسْتَ عَلَى الْحَقِّ -
حضرت اقدس نے بعد نماز مغرب ایک ذکر پر فرمایا کہ
لو
اخبار میں ایک حصہ ایک حصہ نظم کا لگا تار ہونا چاہیے اور وہ ہمارے سلسلہ کے متعلق ہوا کرے۔ ہے
۲۰ را پریل ۱۹۰۳ء (صبح کی سیر )
فرمایا۔
حباب ہستی مجھے ہمیشہ تجب آتا ہے کہ باوجود اس قدر بے بنیاد ہستی کے انسان دنیا میں بنیادیں
قائم کرتا ہے صرف ایک دم کی آمد و شد ہے اور کچھ بھی نہیں ۔ پھر یہ سلسلہ خدا نے کیسا رکھا ہے کہ جو شخص
یہاں سے رخصت ہو جاوے اس کو اجازت نہیں کہ واپس آکر وہاں کی خبر ہی بتلا جاوے۔ اس سے
حکماء اور فلاسفر اور دانایان زمان سب عاجز ہیں ہاں اسی قدر پتا ملتا ہے جو خدا کی کلام نے بتایا ہے۔
آدمی جو مرتا ہے اکثر اپنے بڑے بڑے تعلقات اور عزیز اور پیارے رشتہ دار چھوڑ جاتا ہے مگر
معاً انتقال کے بعد ان سے کچھ تعلق نہیں رہتا۔ آج کل یورپ کو ہر ایک بات کی تلاش ہے۔ چنانچہ
امریکہ میں ایک شخص سے معاہدہ ہوا ( جو واجب القتل تھا ) کہ جب اس کا سر کاٹا جاوے تو اس کو بہت
بلند آواز سے پکارا جاوے تو میں آنکھ سے اشارہ کروں گا۔ چنانچہ جب سر کاٹا گیا تو بڑے زور سے
آوازیں دی گئیں مگر کچھ حرکت نہ ہوئی۔ سچ ہے
ع آنرا که خبر شد خبرش باز نیامد
جو کچھ خدا نے فرمایا ہے وہی سچ ہے ہاں موت اور نیند کو آپس میں مشابہت ہے۔
ل البدر جلد ۲ نمبر ۱۴ مورخه ۲۴ را پریل ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۰۹
البدر جلد ۲ نمبر ۱۴ مورخه ۲۴ را پریل ۱۹۰۳ء صفحه ضمیمه اخبار البدر
احیاء موتی کے بارے میں سوال ہونے پر فرمایا کہ احیاء موتی اس میں ہمارا یہ عقیدہ نہیں کہ اعجاز طور بھی احیاء موتی نہیں ہوتا بلکہ یہ عقیدہ ہے
کہ وہ شخص دوبارہ دنیا کی طرف رجوع نہیں کرتا۔ مبارک احمد کی حیات اعجازی ہے۔ اس میں کوئی
بحث نہیں کہ جس شخص کی باقاعدہ طور پر فرشتہ جان قبض کرلے اور زمین میں دفن بھی کیا جاوے وہ پھر
کبھی زندہ نہیں ہوتا۔ شیخ سعدی نے خوب کہا ہے۔
واه که گر مرده باز گر دیدے
درمیاں قبیلہ
و
پیوند
رد میراث سخت تر بودے وارشان را از مرگ خویشاوند
برود
خدا تعالیٰ نے بھی فرما یا فيُمْسِكُ التِي قَضَى عَلَيْهَا الْمَوْتَ ( الزمر : ۴۳)
کشف کیا ہے اسی بیداری کے ساتھ کسی اور عالم کا تداخل ہو جاتا ہے۔ اس
حقیقت کشف میں حواس کے معطل ہونے کی ضرورت نہیں۔ دنیا کی بیداری بھی ہوتی اور
ایک عالم غیبو بیت بھی ہوتا ہے یعنی حالت بیداری ہوتی اور اسرار غیبی بھی نظر آتے۔
قتل انبیاء پر سوال ہونے پر فرمایا۔ قبل انبیاء توریت میں لکھاہےکہ جھوٹا نی قتل کیاجائے گا۔ اس کا فیصلہ یہ ہےکہ اگر قرآن کی
نص صریح سے پایا جاوے یا حدیث کے تواتر سے ثابت ہو کہ نبی قتل ہوتے رہے ہیں تو پھر ہم کو اس
سے انکار نہیں کرنا پڑے گا۔ بہر حال یہ کچھ ایسی بات نہیں کہ نبی کی شان میں خلل انداز ہو کیونکہ قتل
بھی شہادت ہوتی ہے مگر ہاں نا کام مقتل ہو جانا انبیاء کی علامات میں سے نہیں ۔
یہ مصالح پر موقوف ہے کہ ایک شخص کے قتل سے فتنہ برپا ہوتا ہے تو مصلحتِ الہی نہیں چاہتی کہ
اس کو قتل کرا کر فتنہ برپا کیا جاوے۔ جس کے قتل سے ایسا اندیشہ نہ ہو اس میں حرج نہیں۔
پھر فرمایا ۔ جو کچھ اللہ تعالیٰ نے قرآن میں بیان فرمایا ہے حدیث قرآن سے باہر نہیں وہی کچھ حدیث میں ۔ ہاں بعض کے باتوں کا استنباط ایسا اعلیٰ
ل البدر میں یہ عبارت یوں ہے۔ ”ہاں یہ بات ہے کہ بعض لوگوں کو اس بات کا علم نہیں ہوتا کہ آنحضرت نے فلاں بات