۲۱؍اپریل ۱۹۰۳ء

ملفوظات (جلد 5)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

موت
موت کا مضمون بہت ہی موثر مضمون ہے اگر یہ انسان کے اندر چلا جاوے تو انسان
بدیوں سے بچنے کی بہت کوشش کرے ۔ ابراہیم ادہم اور شاہ شجاع جیسے بادشاہوں پر
اسی مضمون مون نے اثر کیا تھا جو سلطنتیں چھوڑ کر فقیر ہو گئے ۔
وہ سی
خلق اور امر جو چیز عمل اور سب سے پیداہوتی ہے و خلق ہے اور جوش کنی سے ہودہ امر ہے
اور
چنانچہ فرمایا ہے اِنَّمَا أَمْرُةَ إِذَا أَرَادَ شَيْئًا أَنْ يَقُولَ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ ( يس : ۸۳)
عالم امر میں کبھی توقف نہیں ہو تا خلق سلسلہ علی و معلول کا محتاج ہے جیسے انسان کے بچہ پیدا ہونے کے لیے
نطفہ ہو پھر دوسرے مراتب اور طبعی اور طبابت کے قواعد کے نیچے ہوتا ہے مگر امر میں یہ نہیں ہوتا ہے۔ لے
۲۱ را پریل ۱۹۰۳ء (بوقت سیر)
فرمایا کہ
وحی والہام کشف جب سماع کلے کے ذریعہ سے کوئی خبر دی جاتی ہے تو اسے وحی کہتے ہیں
ا
اور جب رویت کے ذریعہ سے کچھ بتلایا جاوے تو اسے کشف کہتے ہیں اسی طرح میں نے دیکھا ہے
کہ بعض وقت ایک ایسا امر ظاہر ہوتا ہے کہ اس کا تعلق صرف قوت شامہ سے ہوتا ہے مگر اس کا نام نہیں
رکھ سکتے جیسے یوسف کی نسبت حضرت یعقوب کو خوشبو آئی تھی إِنِّي لَأَجِدُ رِيحَ يُوسُفَ لَوْلَا أَنْ
تفيدون (يوسف: (۹۵) اور کبھی ایک امر ایسا ہوتا ہے کہ جسم اسے محسوس کرتا ہے گویا کہ حواس خمسہ
الحکم جلدے نمبر ۱۴ مورخه ۷ ارا پریل ۱۹۰۳ء صفحه ۱۲
الحکم میں اس سے پہلے ایک اور ذکر درج ہے لکھا ہے ۔ ” فرمایا آج صبح جب میں نماز کے بعد ذرا لیٹ گیا تو
الہام ہوا مگر افسوس ہے کہ ایک حصہ اس کا یاد نہیں رہا ایک پہلے عربی کا فقرہ تھا اور اس کے بعد اس کا ترجمہ اردو میں لے تھا۔
تھا وہ اردو فقرہ یاد ہے۔ یہ بات آسمان پر قرار پا چکی ہے تبدیل ہونے والی نہیں اور عربی فقرہ کچھ اس سے مشابہ تھا
تَعَهَّدَ وَتَمَكَّنَ فِي السَّمَاءِ - مگر وہ اصل فقرہ بھول گیا اور اس نسیان میں بھی کچھ منشاء الہی ہوتا ہے گو یا اس کا یہ
مطلب ہے کہ یہ اب تقدیر مبرم ہے۔ اس میں اب تبدیلی نہیں ہو گی غرض تغییرات قضا و قدر کا ارادہ آسمان پر پختہ کیا
الحکم جلدے نمبر ۱۵ مورخه ۲۴ را پریل ۱۹۰۳ صفحه (۱۲)
گیا ہے۔

کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ اپنی باتیں اظہار کرتا ہے ۔
ہندوستان اور یورپ کی دہریت میں فرق ہے۔ یورپ کے دہر یہ اس خدا کے منکر
دہریت
ہیں جو مصنوعی ہے اور عیسائی لوگ وہاں اس کو دہر یہ کہتے ہیں جو کہ مسیح کو خدا نہ مانے
اور اب فسق و فجور نے بھی اثر ڈالا ہے۔ لوگوں نے سمجھ لیا ہے کہ یہ سب اثر کفارہ پرستی کا ہے۔ تو اب
وہ کیسے مانیں ۔
ایک صاحب نے سوال کیا کہ یہ قضا عمری کیا شے ہے جو کہ لوگ عید الاضحیٰ کے پیشتر جمعہ کو ادا
قضا عمری کرتے ہیں۔
فرمایا کہ میرے نزدیک یہ فضول باتیں ہیں۔ ان کی نسبت وہی جواب ٹھیک ہے جو کہ حضرت علی
الحکم میں زیادہ تفصیل سے یوں لکھا ہے۔
غرض تمام حواس خمسہ سے وحی ہوتی ہے اور ملہم کو قبل از وقت بذریعہ وحی ان باتوں کی اطلاع دی جاتی ہے۔
مثنوی رومی میں ایک حکایت لکھی ہے کہ ایک دفعہ چند قیدی آنحضرت کے پاس پابجولان آئے ان قیدیوں نے خیال
کیا کہ آنحضرت ہمیں اس حال میں دیکھ کر بہت خوش ہوں ۔ میں دیکھ کر بہت خوش ہوں گے۔ آپ نے فرمایا کہ نہیں یہ خیال تمہارا غلط ہے ۔ جس
وقت تم لوگ گھوڑوں پر سوار اور ناز و نعمت میں بارام چلتے تھے میں تو اس وقت تمہیں پابہ زنجیر دیکھ رہا تھا۔ اب مجھے
تمہارے دیکھنے کی کیا خوشی ہے؟ پھر مطلب یہ ہے کہ الہام کے ساتھ عموماً کشوف بھی ہوا کرتے ہیں۔ اشتہار تبلیغ میں
میں نے اپنا ایک خواب درج کیا ہے۔ کیا دیکھتا ہوں کہ میں اپنے باغ میں سے سیر کر کے نکلا ہوں دیکھا کہ کچھ سوار
گھوڑوں پر باغ میں داخل ہوئے۔ میں نے سمجھا کہ یہ اس کو پامال کر دیں گے میں بھی ان کے عقب میں جا داخل ہوا
ہوں۔ کیا دیکھتا ہوں کہ سب کہیں نظر نہیں آتے جب وسط باغ میں گیا ہوں تو دیکھا کہ سب کے سر اور ہاتھ اور پاؤں
کئے ہوئے ہیں اور کھال اتاری ہوئی ہے۔ میں نے رقت میں آکر اور رو کر خدا سے دعا کی ہے کہ یا اللہ یہ تیرا ہی کام
تھا میں اکیلا ان کا مقابلہ کیا کر سکتا تھا۔ تو فوراً تعبیر بتلائی گئی کہ سر کا کٹنا غرور اور تکبر کا ٹوٹنا ہے۔ ہاتھوں کا کٹنا یعنی
انسان اپنے ہاتھوں سے اپنے بچاؤ اور دشمن کے قتل کی مدد لیتا ہے گویا ان کے اسباب امداد کٹ گئے پاؤں سے انسان
بھاگ سکتا ہے یعنی اب کوئی صورت مفر نہیں ۔ کھال زینت اور پردہ ہوتا ہے یعنی ان تیرے مخالفوں کی زینت جاتی
رہی اور پردہ دری ہو گئی ۔ یہ اب پورا ہو رہا ہے پس ہر جگہ مَا رَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ سے ہی کام چلتا ہے ۔“
الحکم جلدے نمبر ۱۵ مورخه ۲۴ را پریل ۱۹۰۳ء صفحه ۱۲)

نے ایک شخص کو دیا تھا جبکہ ایک شخص ایک ایسے وقت نماز ادا کر رہا تھا جس وقت میں نماز جائز نہیں۔
اس کی شکایت حضرت علی کے پاس ہوئی تو آپ نے اسے جواب دیا کہ میں اس آیت کا مصداق
نہیں بننا چاہتا آرعَيْتَ الَّذِي يَنْهَى عَبْدًا إِذَا صَلَّى (العلق : ۱۰، ۱۱) یعنی تو نے دیکھا اس کو جو
ایک نماز پڑھتے بندے کو منع کرتا ہے۔ نماز جو رہ جاوے اس کا تدارک نہیں ہو سکتا ہاں روزہ کا
ہو سکتا ہے۔
اور جو شخص عمداً سال بھر اس لیے نماز کو ترک کرتا ہے کہ قضا عمری والے دن ادا کرلوں گا وہ تو
گنہگار ہے اور جو شخص نادم ہو کر تو بہ کرتا ہے اور اس نیت سے پڑھتا ہے کہ آئندہ نماز ترک نہ کروں گا تو
اس کے لیے حرج نہیں۔ لے ہم تو اس معاملہ میں حضرت علی ہی کا جواب دیتے ہیں۔
سوال ہوا کہ نماز کے بعد دعا کرنی یہ سنت اسلام آئی ہے یا نہیں؟ نماز کے بعد دعا فرمایا۔ ہم انکار نہیں کرتے ۔ آنحضرت نے دعا مانگی ہوگی مگر ساری نماز دعا
ہی ہے اور آج کل دیکھا جاتا ہے کہ لوگ نماز کو جلدی جلدی ادا کر کے گلے سے اتارتے ہیں ۔ پھر
دعاؤں میں اس کے بعد اس قدر خشوع خضوع کرتے ہیں کہ جس کی حد نہیں اور اتنی دیر تک دعا مانگتے
رہتے ہیں کہ مسافر دو میل تک نکل جاوے۔ بعض لوگ اس سے تنگ بھی آجاتے ہیں تو یہ بات
معیوب ہے۔ خشوع خضوع اصل جز و تو نماز کی ہے وہ اس میں نہیں کیا جاتا اور نہ اس میں دعا مانگتے
ہیں ۔ اس طرح سے وہ لوگ نماز کو منسوخ کرتے ہیں۔ انسان نماز کے اندر ہی ماثورہ دعاؤں کے
بعد اپنی زبان میں دعا مانگ سکتا ہے۔
جب اسلام کے فرقوں میں اختلاف ہے تو سنتِ صحیحہ کیسے سنت صحیحہ معلوم کرنے کا طریق معلوم ہو؟ اس کے جواب میں فرمایا کہ
قرآن شریف ، احادیث اور ایک قوم کے تقوی طہارت اور سنت کو جب آپس میں ملا یا جاوے
ل الحکم سے۔ اگر ندامت کے طور پر تدارک مافات کرتا ہے تو پڑھنے دو۔ کیوں منع کرتے ہو۔ آخر دعا ہی کرتا
ہے۔ ہاں اس میں پست ہمتی ضرور ہے۔ پھر دیکھو منع کرنے سے کہیں تم بھی اس آیت کے نیچے نہ آجاؤ۔“
الحکم جلدے نمبر ۱۵ مورخه ۲۴ را پریل ۱۹۰۳ء صفحه ۱۲)

تو پھر پتا لگ جاتا ہے کہ اصل سنت کیا ہے۔
اس پر مولانا مولوی محمد احسن
جلد پنجم
نماز اور قرآن شریف کا ترجمہ جاننا ضروری ہے صاحب نے فرمایا کہ لا تقربوا
الصَّلوةَ وَانْتُمْ سُكْرَى حَتَّى تَعْلَمُوا مَا تَقُولُونَ (النساء:۴۴) سے ثابت ہے کہ انسان کو
اپنے قول کا علم ہونا ضروری ہے۔
اس پر حضرت اقدس نے فرمایا کہ
جن لوگوں کو ساری عمر میں تَعْلَمُوا نصیب نہ ہو ان کی نماز ہی کیا ہے۔
ایک عورت کا ذکر کرتے ہیں کہ نماز پڑھا کرتی تھی۔ ایک دن اس نے مزگی کی ضرورت پوچھا کہ درود میں جو صل علی محمد آتا ہے اس کے کیا معنے ہیں ۔
۔
خاوند نے کہا کہ محمدصلی اللہ علیہ وسلم ہمارے رسول تھے اس پر اس نے تعجب کیا اور کہا کہ
میں ساری عمر بیگا نہ مرد کا نام لیتی رہی ( یہ حالت آج کل اسلام اور مسلمانوں کی ہے اور پھر اس پر کہا
جاتا ہے کہ ایک مزگی نفس انسان کی ضرورت نہیں ہے )
قرآن کا صرف تر
فرمایا۔ ہم ہرگز فتویٰ نہیں دیتے کہ قرآن کا
ترجمہ کافی ہے کہ نہیں صرف ترجمہ پڑھا جاوے۔ اس سے قرآن کا
اعجاز باطل ہوتا ہے جو شخص یہ کہتا ہے وہ چاہتا ہے کہ قرآن دنیا میں نہ رہے بلکہ ہم تو یہ بھی کہتے ہیں کہ
جو دعائیں رسول اللہ نے مانگی ہیں وہ بھی عربی میں پڑھی جاویں دوسرے جو اپنی حاجات وغیرہ ہیں
ماثورہ دعا کے علاوہ وہ صرف اپنی زبان میں مانگی جاویں۔
ایک شخص نے کہا کہ حضور حنفی مذہب میں صرف ترجمہ پڑھ لینا کافی سمجھا گیا ہے۔
فرمایا کہ اگر یہ امام اعظم کا مذہب ہے تو پھر ان کی خطا ہے۔
صدقہ میں رد بلا ملحوظ ہوتی ہے اور یہ صدق سے نکلا ہے کیونکہ اس
صدقہ اور ہدیہ میں فرق کے عملدرآمد میں انسان اللہ تعالی کو صدق صفا دکھلاتا ہے اور میرا
خیال ہے کہ ہد یہ ہدایت سے نکلا ہو کہ آپس میں محبت بڑھے۔

دعا کا اثر ثابت ہے یا ایک روایہ روایت میں
بعد وفات میت کو کیا ھے پہنچتی ہے ہے کہ اگر میت کی طرف سے حج کیا جاوے تو
قبول ہوتا ہے اور روزہ کا ذکر بھی ہے۔
سے
ایک شخص نے عرض کی کہ حضور یہ جو ہے لَيْسَ لِلْإِنْسَانِ إِلَّا مَا سَعَى (النجم :۴۰)
فرمایا کہ اگر اس کے یہ معنے ہیں کہ بھائی کے حق میں دعا نہ قبول ہو تو پھر سورۃ فاتحہ میں اهْدِنَا کی
بجائے اهْدِنِی ہوتا ۔
( مجلس قبل از عشاء )
ایک شخص کی موت کا ذکر ہوا۔ اس کا باعث بیان ہوا کہ فلاں مرض اور اسباب تھے۔
پر نظر فرمایا کہ جب انسان یہیں آکر ٹھہر جاوے کہ فلاں باعث موت کا ہے اور
اسباب پر
آگے نہ چلے تو ایسی باتیں معرفت کی روک ہیں اور اس سے نظر اسباب تک ہی رہتی ہے۔
فرمایا۔
لَوْلَا إِلَّا كُرَامُ لَهَلَكَ الْمُقَامُ جب طاعون کی آگ بھڑک رہی ہے تو اب کوئی
سوچے کہ ایک مفتری کہہ سکتا ہے کہ لَوْلَا الْإِكْرَامُ لَهَلَكَ الْمُقَامُ کیا ممکن نہ تھا کہ وہ خود ہی مر
جاوے اور طاعون کا شکار ہو۔ اس وقت قادیان مثلِ مکہ ہے کہ اس کے ارد گرد لوگ ہلاک ہور ہے
ہیں اور یہاں خدا کے فضل سے بالکل امن ہے مکہ کی نسبت بھی ہے يُتَخَطَّفُ النَّاسُ مِنْ حَوْلِهِمْ
(العنکبوت: ۶۸ ) کہ لوگ اس کے گردو نواح سے اچک لیے جاویں گے لَوْلا الإِكْرَام سے معلوم
ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ اس سر زمین سے راضی نہیں ہے اور مجھے یہ بھی الہام ہوا ہے مَا كَانَ اللهُ
لِيُعَذِّ بَهُمْ وَ أَنْتَ فِيهِمْ -
قنوت آج کل چونکہ وبا کا زور ہے اس لیے نمازوں میں قنوت پڑھنا چاہیے۔'
ه البدر جلد ۲ نمبر ۱۵ مورخہ یکم مئی ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۱۴ ، ۱۱۵

آج 10 میں سے 10 باقی