۲۲؍اپریل ۱۹۰۳ء
ملفوظات (جلد 5)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بوقت شام )
جلد پنجم
شام کو اسمائے مبائعین کی اشاعت پر خود حضرت اقدس نے ایک تقریر فرما کر ہم کو متنبہ کیا ہے اگر چہ
اس تقریر کے تمام نصائح صرف ہماری اپنی ہی ذات سے تعلق رکھتے ہیں مگر چونکہ وہ ایک عام نصیحت بھی
ہے اس کا خلاصہ ہم فائدہ عام کی خاطر درج کئے بغیر نہیں رہ سکتے ۔
فرمایا کہ اس سے پیشتر بیعت کرنے والوں کے نام اخباروں میں چھپا کرتے تھے مگر اب نظر
نہیں آتے اور ان لوگوں نے اس التزام کو چھوڑ دیا ہے اگر ان کی اخباروں سے ہمارے سلسلہ کی اتنی
بھی امداد نہ ہوئی تو پھر یہ کس کام کے۔ پھر تو صرف دنیا ہی دنیا ہے کہ اسی کے کمانے کے واسطے یہ سب
کاروبار ہوا ۔ اگر چہ یہ مشکل امر ہے کہ کاموں میں انسان کو اخلاص حاصل ہو اور محض خدا کی رضا
کو مد نظر رکھ کر صرف دین کے واسطے ان کو کیا جاوے مگر تا ہم اگر ملونی ہی ہو تو بھی کچھ حصہ دین کا
مل ہی جاتا ہے اور بالکل دنیا داری کی مد سے وہ کام نکل جاتا ہے بیعت کے نام یکجا چھپے ہوئے ہونے
سے اس سلسلہ کا ایک رعب اور ایک اثر ہوتا ہے مخالف اور مکذبین کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ ان کی
کوششوں کا کیا انجام ہے اور یہ ایک بڑا نشانِ الہی ہے۔ یہ ان لوگوں سے بڑی غلطی ہوئی ہے کہ اس کی
اشاعت کو ترک کر دیا ہے۔ اب تو بہ کریں اور آئندہ ایسا نہ کریں۔ ایک صفحہ پورا اخبار میں بیعت کے
ناموں کے واسطے ہونا چاہیے۔ لکھتے لکھتے جو ان لوگوں نے بند کر دیا یہ ان کی سستی ہے۔ قاعدہ کی
بات ہے کہ انسان سست ہوتا ہوتا بہت دور تک چلا جاتا ہے اس لئے آئندہ اس کی اصلاح کریں یہ
شیطانی وساوس ہوتے ہیں ہمیشہ ان کا خیال رکھنا چاہیے ۔
۲۲ را پریل ۱۹۰۳ء (بوقت سیر)
آریوں کے مسئلہ گوشت خوری پر ذکر چلا فر ما یا کہ گوشت خوری انسانی زندگی کے واسطے دوسری اشیاء کی ہلاکت لازمی پڑی ہوئی ہے۔ مثلاً
له البدر جلد ۲ نمبر ۱۴ مورخہ ۲۴ را پریل ۱۹۰۳ ء صفحه ضمیمه اخبار البدر
دیکھوریشم جب ہی حاصل ہوتا ہے جب ریشم کے کیڑے مریں پھر شہد کی مکھی کب چاہتی ہے کہ اس
کا شہد لیا جاوے اکثر جونکیں خون پی کر مر جاتی ہیں پھر ہوا میں کیڑے ہیں جو سانس سے مرتے ہیں
جب یکجائی نظر سے خدائی کے کل دائرے کو دیکھا جاوے تو پھر سمجھ میں آتا ہے کہ دنیا میں سلسلہ آکل
اور ماکول کا برابر جاری ہے اور اس کے بغیر دنیا رہ ہی نہیں سکتی کہ بعض کی جان لی جاوے ورنہ اس
طرح تو پھر کدو دانہ وغیرہ کیڑے جو پیٹ میں پیدا ہوتے ہیں ان کو بھی نہ مارنا چاہیے۔
ایک شخص نے کہا کہ حضور آریہ اس کا جواب یہ دیتے ہیں کہ جو انسان کی طاقت سے باہر آمر ہے
اس میں اس پر الزام نہیں ۔
فرمایا کہ طاقت سے باہر تو وہ کہا جاوے گا جس کا تعلق انسانی زندگی سے نہ ہو اور جو اس کے اندر
ہے وہ سب طاقت میں ہو گا خدا تعالیٰ کا ہی یہ منشا ہے کہ انسانی حفاظت کے وائے حفاظت کے واسطے بہت جانوں کو لیا جاوے
پھر فطرت انسانی میں بعض قوی ایسے ہیں کہ اگر گوشت نہ کھایا جاوے تو ان کا نشوو نما ہو ہی نہیں سکتا شجاعت
پیدا ہی نہیں ہوتی اس لیے سکھ وغیرہ اقوام جو گوشت خور ہیں وہ نسبتاً شجاعت بہت زیادہ رکھتے ہیں ۔
اس پر اعتراض کیا گیا کہ بنگالی گوشت خور ہیں مگر وہ ایسے بہادر نہیں ہوتے۔
فرمایا کہ ایسی حالتوں میں قوموں کی مجموعی حالت کو دیکھا کرتے ہیں کہ کس قدرا قوام گوشت خور
ہیں اور کس قدر نہیں پھر مقابلہ دیکھا جاوے کہ کون سی اقوام شجاعت میں بڑھ کر ہیں۔
( مجلس قبل از عشاء )
فرمایا۔ ہمارے مریدوں کے بھی کئی قسم کے طبقہ ہیں ایک تو طاعونی ہیں
احمدیوں کی اقسام جو طاعون سے ڈر کر اور اس سے بچنے کی نیت سے اب آرہے ہیں لے
دوسرے قمری اور شمسی ہیں جو کہ قمر اور شمس کا گرہن دیکھ کر داخل بیعت ہوئے۔ کچھ خوابی ہیں کہ بذریعہ خواب
کے ان کی راہنمائی کی گئی کے بعض عقلی ہیں کہ انہوں نے عقل سے کام لے کر بیعت کی۔ بعض نقلی ہیں
ا الحکم میں ہے ۔ ایک طاعونی جماعت ہے یعنی وہ جماعت جو طاعون کے نشان کو دیکھ کر اس سلسلہ میں داخل ہوئی لے
ہے اور یہ جماعت کثرت کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔“ (الحکم جلدے نمبر ۱۶ مورخه ۳۰ را پریل ۱۹۰۳ء صفحه (۸)
الحکم میں ہے۔ یہ گروہ بھی بڑا بھاری گروہ ہے۔ (الحکم جلدے نمبر ۱۶ مورخه ۳۰ را پریل ۱۹۰۳ء صفحه ۸)
که احادیث آثار و غیره و دیگر امور کو پورے ہوتے دیکھ کر ایمان لائے اور ابھی شائد اور بھی چند قسمیں ہوں۔
ہمار انقاره
فرمایا کہ اعدا کا وجود ہمارا نقارہ ہے یہ انہی کی مہربانی ہے کہ تبلیغ کرتے رہتے ہیں
باره مثنوی میں ایک ذکر ہے کہ ایک دفعہ ایک چور ایک مکان کو نقب لگا رہا تھا ایک
شخص نے اوپر سے دیکھ کر کہا کہ کیا کرتا ہے چور نے کہا کہ نقارہ بجارہا ہوں اس شخص نے کہا کہ آواز تو
نہیں آتی چور نے جواب دیا کہ اس نقارہ کی آواز صبح کو سنائی دیوے گی اور ہر ایک سنے گا ایسے ہی یہ
لوگ شور مچاتے ہیں اور مخالفت کرتے ہیں تو لوگوں کو خبر ہوتی رہتی ہے۔
فلسفہ جدیدہ نے اگر چہ نقصانات بھی پہنچائے ہیں مگر ایک صورت میں
فلسفہ جدیدہ کا فائدہ یہ مفید بھی ہوا ہے کہ بہت سی غیر معقول باتوں سے دلوں میں نفرت
دلا دی ہے مثلاً یہ فرقہ شیعہ کہ جن کی اصلاح کی کبھی امید نہ تھی مگر اس فلسفہ سے مؤثر ہو کر وہ بھی راہ راست
پر آتے جاتے ہیں ۔
ایک شخص کے اس سوال پر کہ اولیاء اللہ
صلحاء واتقیاء سے محبت میں غلو نہ کیا جائے سے محبت رکھی جاوے کہ نہ فرمایا کہ ؟
ہم اس کے مخالف نہیں ہیں کہ صلحاء اور اتقیاء اور ابرار سے محبت رکھی جاوے مگر حد سے گذر جانا
حتی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ان کو مقدم رکھنا یہ مناسب نہیں ہے جیسے کہ گذشتہ ایام میں بعض شیعہ
کی طرف سے ایک کتاب شائع ہوئی اس میں لکھا تھا کہ صرف امام حسین کی شفاعت سے تمام انبیاء نے سے
نجات پائی۔ حالانکہ یہ بالکل غلط ہے اور اس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کسر شان ہے۔ اس سے تو
ثابت ہوا کہ خدا نے غلطی کی کہ آنحضرت پر قرآن نازل کیا اور حسین پر نہ کیا۔ ۲۰۱
البدر جلد ۲ نمبر ۱۵ مورخہ یکم مئی ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۱۵
کے الحکم میں ہے۔ فرمایا کہ ہمارا ایمان ہے کہ بزرگوں اور اہل اللہ کی تعظیم کرنی چاہیے لیکن حفظ مراتب بڑی ضروری
ھے ہے۔ ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ حد سے گزر کر خود ہی گنہگار ہو جائیں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم یا دوسرے نبیوں کی
وہ شخص جو کہتا ہے کہ گل انبیاء علیہم السلام حتی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بھی امام حسین ہی کی شفاعت
سے نجات پائیں گے اس نے کیا غلو کیا ہے جس سے سب نبیوں کی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتک
ہتک ہو جائے وہ
ایمان کی نعت یہی ہے کہ خدائی نصرتوں کو انسان اپنی آنکھوں سے دیکھ لے۔
ازدیاد ایمان جب وہ خدا کی نصرتوں کو دیکھتا
ہے تب اس کا
، اس کا ایمان بڑھتا ہے اور معرفت اور
بصیرت کی آنکھ کھلنے لگتی ہے ۔ جب تک خدا تعالیٰ کی نصرتوں کی چمک نظر نہیں آتی اس وقت یہ
حالت تذبذب میں رہتا ہے لیکن جب ان کی چہکار نظر آ جاتی ہے اس وقت سینہ کی غلاظتیں دور ہو
جاتی ہیں اور اندر ایک صفائی اور نور نظر آتا ہے۔ وہ حالت ہوتی ہے جب اس کے لیے کہا جاتا ہے
اتَّقُوا فِرَاسَةَ الْمُؤْمِنِ فَإِنَّهُ يَنْظُرُ بِنُورِ اللَّهِ -
اہل اللہ کہتے ہیں کہ جب انسان عابد کامل ہو عابد کامل سے عبادت کا ساقط ہو جانا جاتا ہے اس وقت اس کی ساری عبادتیں ساقط
ہو جاتی ہیں ۔ پھر خود ہی اس جملہ کی شرح کرتے ہیں کہ اس سے یہ مطلب نہیں ہے کہ نماز روزہ
معاف ہو جاتا ہے نہیں بلکہ اس سے یہ مطلب ہے کہ تکالیف ساقط ہو جاتی ہیں یعنی عبادات کو وہ ایسے
طور پر ادا کرتا ہے جیسے دونوں وقت روٹی کھاتا ہے۔ وہ تکالیف مدرک الحلاوت اور محسوس اللذات ہو
جاتی ہیں ۔ پس ایسی حالت پیدا کرو کہ تمہاری تکالیف ساقط ہو جائیں اور پھر خدا تعالیٰ کے اوامر کی
تعمیل اور نہی سے بچنا فطرتی ہو جاوے۔ جب انسان اس مقام پر پہنچتا ہے تو گو یا ملائکہ میں داخل ہو
جاتا ہے جو يَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ کے مصداق ہیں ۔
سید عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ثواب عبادت ضائع ہونے کا مطلب جب آدمی عارف اور عابد ہو جاتا ہے تو اس کی
عبادت کا ثواب ضائع ہو جاتا ہے۔ پھر خود ہی اس کی تشریح کرتے ہیں کہ اس کے یہ معنے ہیں کہ
ہر نیکی کا اجر نقد پالیتے ہیں یعنی جب نفس اتارہ بدل کر مطمئنہ ہو جاتا ہے تو وہ تو جنت میں پہنچ گیا۔ جو کچھ
(بقیہ حاشیہ ) ہوتی ہے۔ مگر میری سمجھ میں یہ بات نہیں آتی کہ ان لوگوں نے حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی
تعریف میں تو اس قدر غلو کیا ہے ۔ مگر امام حسن رضی اللہ عنہ کا ذکر کرتے وقت ان لوگوں سے ایسا دلی جوش صادر نہیں
ہوتا۔ اس کی وجہ معلوم نہیں کیا ہے؟ شائد یہی با ؟ شائد یہی باعث ہو کہ انہوں نے حضرت معاویہ کی بیعت کر لی تھی ۔ ہوگا
الحکم جلدے نمبر ۱۶ مورخه ۳۰ را پریل ۱۹۰۳ء صفحه ۸)