۲۳؍اپریل ۱۹۰۳ء
ملفوظات (جلد 5)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
پانا تھا پالیا۔ اس لحاظ سے ثواب نہیں رہتا ۔ مگر بات اصل یہ ہے کہ ترقیات کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے سوا اگر
عربی
میں الہامات کی کثرت کی وجہ ہم کسی اور راستہ پر چلتے تو ہماری کثرت الہام
کسی دوسری زبان میں ہوتی ۔ مگر جب کہ اسی خدا، اسی کی کتاب اور اسی نبی کے اتباع پر ہم چلانا
چاہتے ہیں تو پھر ہم کیوں عربی زبان میں مثل لانے کی تحدی نہ کریں؟
حقیقی جنت
مجھے حیرت ہوتی ہے کہ جب میں کسی کتاب کا مضمون لکھنے بیٹھتا ہوں اور قلم اٹھاتا
ہوں تو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ گویا کوئی اندر سے بول رہا ہے اور میں لکھتا جاتا ہوں ۔
اصل یہ ہے کہ یہ ایک ایسا سلسلہ ہوتا ہے کہ ہم دوسروں کو سمجھا بھی نہیں سکتے ۔ خدا تعالیٰ کا چہرہ نظر
آجاتا ہے اور میرا ایمان تو یہ ہے کہ جنت ہو یا نہ ہو۔ خدا تعالیٰ پر پورا یقین ہونا ہی جنت ہے۔
۲۳ را پریل ۱۹۰۳ء (در بار شام)
مسیح کا مقام روح من ای ان میں سے ہند نے ایک ضمون شان کردیاہے کہ قرآن شریف میں حضرت مسیح کی نسبت روح اللہ کا لفظ آیا ہے جس سے ثابت ہوتا
ہے کہ وہ سب سے افضل ہیں اس پر حضرت حجتہ اللہ نے فرمایا کہ
اللہ تعالیٰ کا حضرت مسیح کو رُوح منه فرمانے سے اصلی مطلب یہ ہے کہ تا ان تمام اعتراضات کا
جواب دیا جاوے جوان کی ولادت کے متعلق کئے جاتے ہیں ۔ یادرکھو ولادت دو قسم کی ہوتی ہے ایک
ولادت تو وہ ہوتی ہے کہ اس میں روح الہی کا جلوہ ہوتا ہے اور ایک وہ ہوتی ہے کہ اس میں شیطانی حصہ
ہوتا ہے جیسا کہ قرآن شریف میں بھی آیا ہے کہ وَ شَارِهُم فِي الْأَمْوَالِ وَالْأَوْلَادِ (بنی اسراءیل : ۶۵)
یہ شیطان کو خطاب ہے۔ غرض خدا تعالیٰ نے رُوحَ مِنْ فرما کر یہودیوں کے اس اعتراض کورڈ کیا ہے
جو وہ نعوذ باللہ حضرت مسیح کی ولادت کو نا جائز ٹھہراتے تھے رُوح منہ کہہ کر صاف کر دیا کہ ان کی
الحکم جلدے نمبر ۱۶ مورخہ ۳۰ را پریل ۱۹۰۳ صفحه ۵
ولادت پاک ہے۔
جلد پنجم
یہودی تو ایسے بیباک اور دلیر تھے کہ ان کے منہ پر بھی ان کی ولادت پر حملہ کرتے تھے۔
حدیث شریف میں آیا ہے کہ وہ میں شیطان سے پاک ہے اس میں بھی اسی کی تصدیق ہے ورنہ تمام
انبیاء اور صلحاء میں شیطان سے پاک ہوتے ہیں۔ حضرت مسیح کی کوئی خصوصیت نہیں ۔ ان کی صراحت
اس واسطے کی ہے کہ ان پر ایسے ایسے اعتراض ہوئے اور کسی نبی پر چونکہ اعتراض نہیں ہوئے اس لیے
ان کے لیے صراحت کی ضرورت بھی نہ پڑی دوسرے نبیوں یا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق
ایسے الفاظ ہوتے تو یہ بھی ایک قسم کی توہین ہے کیونکہ اگر ایک مسلم و مقبول نیک آدمی کی نسبت کہا
جاوے کہ وہ تو زانی نہیں یہ اس کی ایک رنگ میں ہتک ہے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو توخود اہل مکہ تسلیم کر چکے ہوئے تھے کہ وہ میں شیطان سے پاک
ہے تب ہی تو آپ کا نام انہوں نے امین رکھا ہوا تھا اور آپ نے ان پر تحدی کیا کہ فَقَدْ لَبِثْتُ فِيكُمْ
عمرا (یونس : ۱۷) پھر کیا ضرورت تھی کہ آپ کی نسبت بھی کہا جاتا۔ یہ الفاظ حضرت مسیح کی عزت کو
بڑھانے والے نہیں ہیں۔ ان کی براءت کرتے ہیں اور ساتھ ہی ایک کلنک کا بھی پتا دے دیتے ہیں
کہ ان پر الزام تھا۔
یا د رکھو کہ کلمہ اور روح کا لفظ عام ہے۔ حضرت مسیح کی کوئی خصوصیت اس میں نہیں ہے یؤمن
بِاللهِ وَكَلِمته (الاعراف: ۱۵۹) اب اللہ تعالیٰ کے کلمات تو لا انتہا ہیں اور ایسا ہی صحابہ کی تعریف میں
آیا ہے أَيَّدَهُم بِرُوحِ مِنْهُ (المجادلة : ۲۳) پھر مسیح کی کیا خصوصیت رہی؟ حضرت مسیح کی ماں کی
نسبت جو صدیقہ کا لفظ آیا ہے یہ بھی دراصل رفع الزام ہی کے لیے آیا ہے یہودی جو معاذ اللہ ان کو
فاسقہ فاجرہ ٹھہراتے تھے۔ قرآن شریف نے صدیقہ کہہ کر ان کے الزاموں کو دور کیا ہے کہ وہ صدیقہ
تھیں ۔ اس سے کوئی خصوصیت اور فخر ثابت نہیں ہوتا اور نہ عیسائی کچھ فائدہ اٹھا سکتے ہیں بلکہ ان کو تو یہ
امور پیش بھی نہیں کرنے چاہئیں ۔ لے
الحکم جلدے نمبر ۱۶ مورخہ ۳۰ را پریل ۱۹۰۳ صفحه ۸