۲۶؍اپریل ۱۹۰۳ء
ملفوظات (جلد 5)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بعض احادیث ائمہ اہل حدیث کے نزدیک موضوع ہوتی ہیں اور اہل کشف بذریعہ کشف ان کو صحیح
قرار دیتے ہیں اور وہ حق پر ہوتے ہیں ۔ اب وہ خود ہی بتادیں کہ ہم کیا کریں۔ کیا ہم خدا تعالیٰ کے
الہام کو مانیں یا کسی دوسرے کے قیل و قال کو؟
براہین احمد یہ موجود ہے اور وہ دشمنوں دوستوں سب کے ہاتھ میں ہے اس میں اس وقت سے
۲۵ سال پہلے کی وہ وہ پیشگوئیاں اور وعدے بھرے ہوئے ہیں جن کا اس وقت نام ونشان بھی نہ تھا۔
اور وہ اب بڑے زور شور سے اپنے سچے معنوں میں پوری ہو رہی ہیں کیا کوئی آدمی ایسی نظیر بتا سکتا ہے
کہ کسی کا ذب کو ایسے سامان ملے ہوں کہ پہلے اتنا عرصہ دراز اس نے پیشگوئیاں کی ہوں اور وہ پھر
ہماری طرح پوری ہوئی ہوں اور وہ کامیاب ہو گیا ہو۔ لے ، ہے
۲۶ را پریل ۱۹۰۳ء (بوقت سیر)
فرمایا کہ خدا کے علم کے ساتھ بشر کا علم خدا تعالیٰ اور انبیاء کا علم مساوی نہیں ہوتا مساوی نہیں ہو سکتا۔ اس لیے انبیاء سے
اجتہاد میں غلطیاں واقع ہوتی رہی ہیں اور پھر جب خدا نے اس پر اطلاع دی تو ان کو علم ہوا۔
الحکم جلدے نمبر ۱۶ مورخہ ۳۰ را پریل ۱۹۰۳ء صفحہ ۸
البدر میں ۲۵ اپریل کی ڈائری میں مندرجہ ذیل دو باتیں لکھی ہیں جو الحکم میں نہیں حالانکہ الحکم کی باقی ڈائری
مفصل ہے مگر معلوم ہوتا ہے یہ دو باتیں وہاں رہ گئی ہیں۔ البدر میں ہے۔
نرمی فرمایا۔ نرمی اس بات کا نام نہیں ہے کہ دوسرا اگر مقابل پر نرمی کرتا رہا تو تم بھی کرتے رہو اور جب اس نے
ذرا تیور بدلے تو تم نے بھی بدل لیے بلکہ جب فریق مقابل سختی کرے اور اس وقت تم نرمی کرو تو اس کا
نام نرمی ہوگا۔
عمر کا اثر انسان پر فرمایا کہ عمر کا بھی اثر انسان کے اخلاق اور عادات پر پڑتا ہے چالیس سال تک انسان بہت
سی بیہودگیاں کرتا ہے۔ اس کے بعد جب انحطاط شروع ہوتا ہے تو ساتھ ہی خیالات کا بھی انحطاط شروع ہوتا ہے اور
ایک تغیر عظیم انسان کے اندر ہوتا ہے ۔“
البدر جلد ۲ نمبر ۱۵ مورخہ یکم مئی ۱۹۰۳ء صفحه ۱۱۶)
یہودیوں کو مسیح کے وقت یہی مغالطہ ہوا انہوں نے کہا کہاں داؤد کی بادشاہت قائم ہوئی اور یہی دعویٰ
آخر کار رخنہ کا موجب ہوا ۔ اگر پیغمبر پر ہر ایک تفصیل کھول دی جاتی تو پھر ہر ایک پیغمبر کو یہ علم ہوتا کہ
میرے بعد فلاں پیغمبر آوے گا اور موسیٰ علیہ السلام کو علم ہوتا کہ میرے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
ہوں گے حالانکہ ان کا یہی خیال ہو گا کہ آپ بنی اسرائیل سے ہوں گے ۔اسی طرح آئندہ کے امور
بعض وقت ایک نبی پر منکشف کئے جاتے ہیں مگر تفصیلی علم نہیں دیا جاتا۔ پھر جب ان کا وہ وقت آتا
ہے تو خود بخود حقیقت کھل جاتی ہے۔ ہم کہتے ہیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جو حکم ہو کر آئے تھے تو کیا
آپ نے یہود کی کل باتیں تسلیم کر لی تھیں ؟
( مجلس قبل از عشاء )
ایک مقام کے چند ایک احباب آریوں کے ایک ایسے جلسے میں گئے تھے جہاں
دینی غیرت آنحضرت صلی اللہ علیہ اور آپ کی پاک تعلیم پر ناجائز اور بخش سے بھرے ہوئے
نا معقول حملے ہورہے تھے اس پر حضرت اقدس نے ناراضگی کا اظہا کیا کہ
یہ لوگ ایسی محفلوں میں کیوں جاتے ہیں؟ اور جب ایسے ذکر اذکار شروع ہوں تو کیوں نہیں اٹھ
کر چلے آتے ؟ ہماری رائے میں ہمارے احباب کو یہ طریق اختیار کرنا چاہیے کہ وہ اپنی ہفتہ وار کمیٹی
میں ایسی باتوں کی تردید کیا کریں اور بذریعہ اشتہار کے ان تمام لوگوں کو مدعو کیا کریں جو کہ اعتراض
کرتے ہیں یہ طریق نہایت امن اور عمدہ تبلیغ حق کا ہے اور غیرت دینی کے بہت اقرب ہے۔
اعتراض ۔ ایک شخص کی طرف سے یہ سوال پیش ہوا کہ مرزا صاحب
نبوت کا اقرار اور انکار
اپنی تصنیفات میں کہیں نبوت کی نفی کرتے ہیں اور کہیں جواز ۔
جواب ۔ فرمایا۔ یہ اس کی غلطی ہے ہم اگر نبی کا لفظ اپنے لیے استعمال کرتے ہیں تو ہم ہمیشہ
وہ مفہوم لیتے ہیں جو کہ ختم نبوت کا محل نہیں ہے اور جب اس کی نفی کرتے ہیں تو وہ معنے مراد ہوتے ہیں
جو ختم نبوت کے محل ہیں۔
طلاق پر آریوں کے اعتراض نیوگ اور طلاق میں سے کون سا امر کانشنس کے خلاف ہے سی ار فرمایا کہ
اگر طلاق ایسا امر ہوتا جو کہ کانشنس کے خلاف ہے تو پھر دیگر اقوام بھی اسے بجا نہ لاتیں لیکن
ہم دیکھتے ہیں کہ کوئی بھی ایسی قوم نہیں ہے جو ضرورت کے وقت عورت کو طلاق نہ دیتی ہو لیکن اگر
نیوگ بھی ایسا ہی ہے تو آریوں کو چاہیے کہ اپنی قوم کے معزز اور برگزیدہ کئی سو ممبر انتخاب کریں کہ
جن کی اولاد نہ ہو اور پھر وہ اپنی عورتوں سے نیوگ کر اویں اور شائع کریں کہ فلاں فلاں صاحب
اپنی عورت سے نیوگ کرواتے ہیں جب تک وہ یہ نمونہ نہ دکھلا دیں تب تک بحث فضول ہے اور
جب وہ ایسا کریں تو پھر ہم کو ان پر کچھ افسوس نہ ہو گا ہمارا اعتراض اس وقت تک ہے جب تک وہ
اسے عملی طور پر قوم میں نہیں دکھلاتے اسی طرح اگر وہ بالمقابل چاہیں تو ہم اہل اسلام کے رؤسا
اور معزز لوگوں کی ایسی فہرست طیار کر دیویں گے جنہوں نے معقول وجوہات پر اپنی بیویوں کو
طلاق دی ہے۔
احمدی جماعت میں سے ایک صاحب نے اپنی عورت کو طلاق دی ۔ عورت کے رشتہ
وجوہ طلاق داروں نے حضرت کی خدمت میں شکایت کی کہ بے وجہ اور بے سبب طلاق دی گئی
ہے۔ مرد کے بیانوں سے یہ بات پائی گئی کہ اگر اسے کوئی ہی سزا دی جاوے مگر وہ اس عورت کو بسانے پر
ہرگز آمادہ نہیں ہے عورت کے رشتہ داروں نے جو شکایت کی تھی ان کا منشا تھا کہ پھر آبادی ہو اس پر
حضرت اقدس نے فرمایا کہ
عورت مرد کا معاملہ آپس میں جو ہوتا ہے اس پر دوسرے کو کامل اطلاع نہیں ہوتی بعض وقت
ایسا بھی ہوتا ہے کہ کوئی فحش عیب عورت میں نہیں ہوتا مگر تا ہم مزاجوں کی ناموافقت ہوتی ہے جو کہ
باہمی معاشرہ کی مخل ہوتی ہے ایسی صورت میں مرد طلاق دے سکتا ہے۔ بعض وقت عورت گوولی ہو اور
بڑی عابد اور پرہیز گار اور پاکدامن ہو اور اس کو طلاق دینے میں خاوند کو بھی رحم آتا ہو بلکہ وہ روتا بھی ہو
مگر پھر بھی چونکہ اس کی طرف سے کراہت ہوتی ہے اسی لیے وہ طلاق دے سکتا ہے مزاجوں کا آپس