۲۷؍اپریل ۱۹۰۳ء

ملفوظات (جلد 5)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

میں موافق نہ ہونا یہ بھی ایک شرعی امر ہے اس لیے ہم اب اس میں دخل نہیں دے سکتے جو ہوا سو ہوا۔
مہر کا جو جھگڑا ہو وہ آپس میں فیصلہ کر لیا جاوے۔'
۲۷ را پریل ۱۹۰۳ء (بوقت میر )
ضرورت حکم
جب مدت دراز گذر جاتی ہے اور غلطیاں پڑ جاتی ہیں تو خدا ایک حکم مقرر کرتا
ہے جو ان غلطیوں کی اصلاح کرتا ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم حضرت مسیح کے
سات سو برس بعد آئے اس وقت ساتویں صدی میں ضرورت پڑی تو کیا اب چودہویں صدی میں بھی
ضرورت نہ پڑتی اور پھر جس حال میں کہ ایک ملہم ایک صحیح حدیث کو وضعی اور وضعی کو صحیح بذریعہ الہام
کے قرار دے سکتا ہے اور یہ اصول ان لوگوں کا مسلّم ہے تو پھر حکم کو کیوں اختیار نہیں ہے؟ ایک
حدیث کیا اگر وہ ایک لاکھ حدیث بھی پیش کریں تو ان کی پیش کب چل سکتی ہے؟
مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی کے ذکر پر فرمایا کہ
الْعِزَّةُ لِلهِ انہوں نے لکھا تھا کہ ہم ہی نے اونچا کیا تھا اور ہم ہی اسے نیچا گرادیں گے مگر
ہم پوچھتے ہیں کہ انہوں نے چڑھانے کے لیے کیا کوشش کی تھی ہم پر تو سوائے خدا کے کسی کا ذرہ بھر
بھی احسان نہیں ہاں اب گرانے کے لیے انہوں نے بہت کوشش کی اور جتنی اس نے کی اور کسی نے
مطلق نہیں کی مگر خدا کے آگے کس کی پیش چلتی ہے۔
اس کے بعد مولوی صاحب کی شہادت قتل کے مقدمہ میں اور وہاں کرسی وغیرہ مانگنے کا ذکر ہوتا رہا اس پر نار باس
حضرت نے فرمایا کہ
علماء دین کے واسطے ظاہری بلندی چاہنی عیب قلوب میں عظمت ڈالنا خدا کا کام ہے میں داخل ہے قلوب میں عظمت ڈالنی انسانی
ہاتھ کا کام نہیں ہے یہ ایک کشش ہوتی ہے جو کہ خدا کے ارادہ سے ہوتی ہے ہم کیا کر رہے ہیں
ل البدر جلد ۲ نمبر ۱۵ مورخہ یکم مئی ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۱۶ ، ۱۱۷

جو ہزار ہا آدمی کھچے چلے آتے ہیں یہ سب خدا کی کشش ہے ان لوگوں کی علمیت اور حکمت دانائی
ان کے کچھ کام نہ آئی۔ مثنوی میں ایک قصہ لکھا ہے کہ ایک شخص دولت مند تھا مگر بچارے کی عقل
کم تھی وہ کہیں جانے لگا تو اس نے گدھے پر بورے میں ایک طرف جواہر ڈالے اور وزن کو
برابر کرنے کے واسطے ایک طرف اتنی ریت ڈال دی آگے چلتے چلتے اسے ایک شخص دانشمند ملا
مگر کپڑے پھٹے ہوئے ، بھوک کا مارا ہوا سر پر پگڑی نہیں اس نے اس کو مشورہ دیا کہ تو نے ان
جواہرات کو نصف نصف کیوں نہ دونوں طرف ڈالا اب ناحق جانور کو تکلیف دے رہا ہے اس
نے جواب دیا کہ میں تیری عقل نہیں برتنا تیری عقل کے ساتھ نحوست ہے بلکہ میں تجھ بد بخت کا
مشورہ بھی قبول نہیں کرتا ۔
انسان کو چاہیے کہ جب کہیں جاوے تو سب سے نیچی جگہ اپنے لیے تجویز کرے اگر وہ
فروتنی کسی اور جگہ کے لائق ہوگا تو میزبان خود اسے بلا کر جگہ دے گا اور اس کی عزت کرے گا۔
عوام
عوام الناس کی کم فہمی پر فرمایا کہ
الناس کی کم نہی جن لوگوں کے دل میں کبھی ہے وہ متشابہات کی طرف جاتے ہیں جن
لوگوں نے حضرت موسیٰ اور عیسیٰ اور آن رت موسی اور عیسی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو قبول نہ کیا انہوں نے آیات بینہ سے فائدہ
نہیں اٹھایا حضرت موسیٰ علیہ السلام نے ایک حبشی عورت سے نکاح کیا تو لوگوں نے یہ اعتراض کیا کہ اگر یہ
منجانب اللہ ہوتا تو حبشن سے نکاح نہ کرتا اس ذراسی بات پر ان کے تمام معجزات کو نظر انداز کر دیا۔
( مجلس قبل از عشاء )
ایک شخص نے سوال کیا کہ جب خواب بیان کیا جاتا
معبر کی ۔ ما رائے کا اثر تعبیر پر نہیں پڑتا ہے تو یہ بات مشہور ہے کہ سب سے اول جو تعبیر
معبر کرے وہی ہوا کرتی ہے اور اسی بنا پر یہ کہا جاتا ہے کہ ہر کس و ناکس کے سامنے خواب بیان نہ کرنا چاہیے۔
فرمایا۔ جو خواب مبشر ہے اس کا نتیجہ انذار نہیں ہو سکتا اور جو مندر ہے وہ مبشر نہیں ہو سکتا اس لیے
یہ بات غلط ہے کہ اگر مبشر کی تعبیر کوئی معبر منذر کی کرے تو وہ منذر ہو جاوے گا اور مندر مبشر ہو جاوے گا

ہاں یہ بات درست ہے کہ اگر کوئی مندر خواب آوے تو صدقہ خیرات اور دعا سے وہ بلائل جاتی ہے۔
کسی کے نام سے بطور تفاؤل کے فال پر سوال ہوا۔
تفاؤل فرمایا کہ یہ اکثر جگہ صیح نکلتا ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی تفاؤل سے کام لیا
ہے ایک دفعہ میں گورداسپور مقدمہ پر جارہا تھا اور ایک شخص کو سزاملنی تھی میرے دل میں خیال تھا کہ
اسے سزا ہو گی یا نہیں کہ اتنے میں ایک لڑکا ایک بکری کے گلے میں رسی ڈال رہا تھا اس نے رسی کا
حلقہ بنا کر بکری کے گلے میں ڈالا اور زور سے پکارا کہ وہ پھس گئی وہ پھس گئی میں نے اس سے یہ نتیجہ
نکالا کہ اسے سزا ضرور ہو گی چنانچہ ایسا ہی ہوا۔
اسی طرح ایک دفعہ سیر کو جارہے تھے اور دل میں پگٹ کا خیال تھا کہ بڑا عظیم الشان مقابلہ ہے
دیکھئے کیا نتیجہ نکلتا ہے کہ ایک شخص غیر از جماعت نے راستہ میں کہا السلام علیکم ۔ میں نے اس سے نتیجہ
یہ نکالا کہ ہماری فتح ہو گئی ۔
قُلْنَا يَارْضُ ابْلَعِي مَاءَكِ وَيُسَمَاءُ أَقْلِعِي - اس طاعون کے متعلق ایک تازہ الہام الہام کے متعلق جہاں تک میری رائے ہے وہ یہ
ہے کہ یہ عام شہروں اور دیہات کے متعلق نہیں اور نہ اس سے دوام منع ثابت ہوتا ہے۔ غالباً یہی ہے
کہ بعض دیہات اور شہروں میں جن کی نسبت خدا کا ارادہ ہے چند مہینوں تک طاعون بند رہے اور پھر
جہاں خدا وند قدیر چاہے چاہے کا پھر پھوٹ وٹ پڑے اور یہ بکلی بند نہیں ہوگی جب تک وہ ارادہ بکمال و تمام
پورا نہ ہو جاوے جو آسمان پر قرار پایا ہے اور ضرور ہے کہ زمین اپنے مواد نکالتی رہے جب تک کہ خدا
کا ارادہ اپنے کمال کو نہ پہنچے۔
مورخه ۲۷ را پریل ۱۹۰۳ء کی شام کو فرمایا۔
مرزاغلام احمد
ایک الہام
رَبِّ إِنِّي مَظْلُومٌ فَانْتَصِرُ
البدر جلد ۲ نمبر ۱۵ مورخہ یکم مئی ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۱۷

آج 10 میں سے 10 باقی