یکم مئی۱۹۰۳ء

ملفوظات (جلد 5)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

إِنَّ مَثَلَ عِيسَى عِنْدَ اللهِ كَمَثَلِ آدَمَ (ال عمران : ۲۰) اگر مسیح بنا باپ کے نہ تھا تو آدم سے
مماثلت کیا ہوئی اور وہ کیا اعتراض مسیح پر تھا جس کا یہ جواب دیا گیا ؟ تو اریخی بات بھی یہ ہے کہ
یہود آپ کی پیدائش کو اسی لیے نا جائز قرار دیتے تھے کہ آپ کا باپ کوئی نہ تھا اس پر خدا نے یہود کو
جواب دیا کہ آدم بھی تو بلا باپ پیدا ہوا تھا بلکہ بلا ماں بھی بہ اعتبار واقعات کے جو اعتراض ہوا
کرتے ہیں ان سے جواب کو دیکھنا چاہیے اور اگر کوئی اسے خلاف قانون قدرت قرار دیتا ہے تو
اول قانون قدرت کی حد بست دکھلاوے ۔
یکم مئی ۱۹۰۳ء (در بار شام)
ایک
فرمایا کہ ایک رؤیا تھی تو وحشت ناک مگر اللہ تعالی نے ٹال ہی دیا۔ دیکھا کہ کوئی شخص
رویا کہتا ہے کہ بیل کو میدان میں ذبح کریں گے۔مگر عملی کارروائی نہ ہوئی۔ ذبح نہ
ہوا کہ جاگ آگئی ۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
آنحضرت کی قبر میں مسیح موعود کے دفن ہونے کا سر نے جو یہ فرمایاہے کہ میں موجود
جو
کی قبر میری قبر میں ہوگی ۔ اس پر ہم نے سوچا کہ یہ کیا سر ہے تو معلوم ہوا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کا یہ ارشاد ہر ایک قسم کی ڈوری اور ڈوئی کو دور کرتا ہے اور اس سے اپنے اور مسیح موعود کے وجود میں
ایک اتحاد کا ہونا ثابت کیا ہے اور ظاہر کر دیا ہے کہ کوئی شخص باہر سے آنے والا نہیں ہے بلکہ مسیح موعود
کا آنا گویا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہی کا آنا ہے جو بروزی رنگ رکھتا ہے ۔ اگر کوئی اور شخص آتا تو
اس سے ڈوئی لازم آتی اور عزت نبوی کے تقاضے کے خلاف ہوتا۔
اگر کوئی غیر شخص آجاوے تو غیرت ہوتی ہے لیکن جب وہ خود ہی
بروز میں ڈوئی نہیں ہوتی آئے تو پھر غیرت کیسی ! اس کی مثال ایسی ہے کہ اگر ایک شخص
البدر جلد ۲ نمبر ۱۶ مورخه ۸ رمئی ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۲۲

آئینہ میں اپنا چہرہ دیکھے اور پاس اس کی بیوی بھی موجود ہو تو کیا اس کی بیوی آئینہ والی تصویر کو دیکھ کر
پردہ کرے گی اور اس کو یہ خیال ہو گا کہ کوئی نا محرم شخص آگیا ہے اس لیے پردہ کرنا چاہیے اور یا خاوند
کو غیرت محسوس ہوگی کہ کوئی اجنبی شخص گھر میں آگیا ہے اور میری بیوی سامنے ہے نہیں بلکہ آئینہ میں
انہیں خاوند بیوی کی شکلوں کا بروز ہوتا ہے اور کوئی اس بروز کو غیر نہیں جانتا اور نہ ان میں کسی قسم کی
ڈوئی ہوتی ہے۔
یہی حالت مسیح موعود کی آمد کی ہے وہ کوئی غیر نہیں اور نہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے جدا ہے اور
کسی نئی تعلیم یا شریعت کو لے کر آنے والا نہیں ہے بلکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہی کا بروز اور آپ کی
ہی آمد ہے جس وجہ سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کے آنے سے کوئی غیرت دامنگیر نہیں ہوئی بلکہ
اس کو اپنے ساتھ ملایا ہے اور یہی سر ہے آپ کے اس ارشاد میں کہ وہ میری قبر میں دفن کیا جاوے گا
یہ امر غایت اتحاد کی طرف رہبری کرتا ہے اگر اللہ تعالیٰ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اس قدر تعریف
کر کے بھی جو قرآن شریف میں کی گئی ہے اور آپ کو خاتم الانبیاء ٹھہرا کر بھی پھر کبھی اور آپ کے بعد
نبوت کے تخت پر بٹھا دیتا تو آپ کی کس قدر کسر شان ہوتی اور اس سے نعوذ باللہ یہ ثابت ہوتا کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسی بہت ہی کمزور ہے کہ آپ سے ایک شخص بھی ایسا تیار نہ ہوسکا
جو آپ کی امت کی اصلاح کر سکتا اس سے نہ صرف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کسر شان ہوتی بلکہ یہ
امر جیسا کہ میں نے ابھی بیان کیا ہے منافی غیرت بھی ہوتا ہر شخص میں دنیا کے ادنی ادنی معاملات کے
لیے غیرت ہوتی ہے تو کیا انبیاء علیہم السلام میں خدائی تعلقات میں بھی غیرت نہیں؟ معاذ اللہ اس قسم
کے کلمات کفر کے کلمات ہیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ موسیٰ علیہ السلام زندہ ہوتے تو وہ
بھی میری ہی اطاعت کرتے اس سے کیا مراد تھی؟ یہی کہ آپ کی نبوت کے زمانہ میں اور کوئی دوسرا نبی
نہیں آسکتا تھا۔ ایسا ہی جب حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس آپ نے تو رات کا ایک ورق دیکھا تو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ سرخ ہو گیا اس کی وجہ کیا تھی؟ یہی غیرت تھی جس سے چہرہ سرخ ہو گیا
تھا حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جب آنحضرت کو دیکھا تو حضرت عمرؓ کو مخاطب کر کے کہا کہ

رض
اے عمر کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ کونہیں دیکھتا یہ سن کر حضرت عمرؓ نے وہ کاغذ اپنے ہاتھ
سے پھینک دیا اور اس طرح پر غیرت نبوی کا ادب کیا بھلا جب ایک چھوٹی سی بات کے لیے آپ کا
چہرہ غیرت سے سرخ ہو گیا تھا تو کیا اگر وہی مسیح جو بنی اسرائیل کا آخری رسول تھا اگر آپ کی اُمت کی
اصلاح اور آپ کی ختم نبوت کی مہر کو توڑنے کے واسطے آجاوے گا تو آپ کو غیرت نہ آئے گی؟ اور کیا
خدا تعالی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اس قدر ہتک کرنی چاہتا ہے؟ افسوس ہے یہ لوگ مسلمان کہلا کر
اور آپ کا کلمہ پڑھ کر بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کرتے ہیں اور آپ کو خاتم النبیین مان کر
پھر آپ کی مہر کو توڑتے ہیں اور اللہ تعالیٰ پر بھی الزام لگاتے ہیں کہ وہ پسند کرتا ہے کہ اس قدر تعریفوں
کے بعد جو قرآن شریف میں آپ کی کی گئی ہیں آپ سے یہ سلوک کرے معاذ اللہ۔
شیعہ لوگوں کے ذکر پر فرمایا کہ
ایک غلو کا جواب ہمیں ان لوگوں کی حالت پر رحم آتا ہے کہ اگر حضرت حسین کی ایسی ہی شان
اور عظمت تھی جو یہ بیان کرتے ہیں اور کل نبیوں کی نجات ان کی ہی شفاعت سے ہوئی ہے تو پھر تعجب
ہے کہ قرآن شریف میں آپ کا نام ایک مرتبہ بھی اللہ تعالیٰ نے نہ لیا۔ زید جو ایک معمولی صحابی تھے
ان کا نام تو قرآن نے لے لیا مگر امام حسین کا جو ایسے جلیل القدر منجی اور کل انبیاء علیہم السلام کے شفیع
؟
تھے ان کا نام بھی قرآن شریف نے نہ لیا۔ کیا قرآن شریف کو بھی ان سے کچھ عداوت تھی ؟
اگر کوئی یہ کہے کہ قرآن شریف میں (جیسا کہ شیعہ کہہ دیتے ہیں ۔ ایڈیٹر ) تحریف ہو گئی ہے اے
اور آپ کا نام بھی محرف مبدل ہو گیا ہو گا تو یہ الزام بھی ان ہی کی گردن پر ہے کیونکہ جن کی طرف یہ
تحریف منسوب کی جاتی ہے ان کی وفات کے بعد جناب علی" تو زندہ تھے اور وہ اپنے وقت کے مقتدر
خلیفہ تھے شیر خدا تھے جب ان کو یہ معلوم تھا کہ اس قرآن میں تحریف کی گئی ہے تو کیوں انہوں نے اس
ل البدر سے ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی غیرت کب تقاضا کرتی ہے کہ آپ کی کرسی پر دوسرا بیٹھے اللہ تعالیٰ آپ
کی تعریف کرے اور آپ کا درجہ بلند کر کے آپ کو ہر طرح کے سکھ اور آرام کا مالک بنا دے اور آخر میں آکر یہ دکھ کر بنا
دیوے کہ آپ کی کرسی پر غیر کو بیٹھادیوے یہ کبھی نہیں ہو سکتا۔“
البدر جلد ۲ نمبر ۱۶ مورخه ۸ رمئی ۱۹۰۳ ء صفحه (۱۲۲)

کو درست نہ کیا ؟ ان کو چاہیے کہ اصل قرآن شریف کی اشاعت کرتے اور اس کو درست کر دیتے لیکن
جبکہ انہوں نے بھی یہی قرآن رکھا اور اپنا صحیح اور درست قرآن شائع نہ کیا تو یہ الزام بھی ان کے اپنے
ہی سر رہا ان کا حق تھا اور ان پر فرض تھا کہ جب اصل قرآن شریف گم کر دیا گیا تھا تو اس وقت تو بھلا وہ
خوف کے مارے کچھ نہ کر سکتے تھے مگر ان کی وفات کے بعد تو ان کو موقع تھا کہ لوگوں میں اس امر کا
اعلان کر دیتے کہ اصل قرآن شریف یہ ہے اور جو تمہارے پاس ہے وہ محرف مبدل ہو گیا ہے مگر جب
انہوں نے ایسا نہیں کیا تو پھر یہ الزام ان پر رہا۔ کے
براہین میں یہ ایک الہام حضرت اقدس کا درج ہے یہ ایک عبرانی لفظ ہے جس کے معنے ہیں
هُوَ شَعُنَا «نجات دے
فرمایا کہ يَا مَسِيحَ الْخَلْقِ عَدُوَانا کا مضمون اس سے ملتا جلتا ہے۔
فرمایا کہ ایک مامور کی اطاعت اس طرح ہونی چاہیے کہ اگر
مامور کی اطاعت کا معیار ایک علم کسی کو دیا جاوے تو خواہ اس کے مقابلہ پر ٹمن کیساہی
لالچ اور طمع کیوں نہ دیوے یا کیسی ہی عجز اور انکساری اور خوشامد درآمد کیوں نہ کرے مگر اس حکم پر ان
باتوں میں سے کسی کو بھی ترجیح نہ دینی چاہیے اور کبھی اس کی طرف التفات نہ کرنی چاہیے۔ سیرت اور
خصلت اس قسم کی چاہیے کہ جس سے دوسرے آدمی پر اثر پڑے اور وہ سمجھے کہ ان لوگوں میں واقعی
طور پر اطاعت کی روح ہے صحابہ کرام کی زندگی میں ایک بھی ایسا واقعہ نہ ملے گا کہ اگر کسی کو ایک دفعہ
اشارہ بھی کیا گیا ہے تو پھر خواہ بادشاہ وقت نے ہی کتنا ہی زور کیوں نہ لگا یا مگر اس نے سوائے اس
اشارہ کے اور کسی کی کچھ مانی ہو۔
اطاعت پوری ہو تو ہدایت پوری ہوتی ہے ہماری جماعت کے لوگوں کو خوب سن لینا چاہیے اور خدا
سے توفیق طلب کرنی چاہیے کہ ہم سے کوئی ایسی حرکت نہ ہو۔ ہے
الحکم جلدے نمبر ۱۷ مورخہ ۱۰ رمئی ۱۹۰۳ صفحه ۱۳
البدر جلد ۲ نمبر ۱۶ مورخه ۸ رمئی ۱۹۰۳ صفحه ۱۲۲، ۱۲۳

آج 10 میں سے 10 باقی