۲؍مئی ۱۹۰۳ء
ملفوظات (جلد 5)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
۲ رمتی ۱۹۰۳ء (بوقت سیر )
جلد پنجم
مہر کے متعلق ایک نے پوچھا کہ اس کی تعداد کس قدر ہونی چاہیے؟ فرمایا کہ مہر تراضی طرفین سے جو ہو اس پر کوئی حرف نہیں آتا اور شرعی مہر سے یہ مراد نہیں کہ نصوص یا
احادیث میں کوئی اس کی حد مقرر کی گئی ہے بلکہ اس سے مراد اس وقت کے لوگوں کے مروجہ مہر سے ہوا
کرتی ہے ہمارے ملک میں یہ خرابی ہے کہ نیت اور ہوتی ہے اور محض نمود کے لیے لیے لاکھ لاکھ لاکھ لاکھ رو روپے کا مہر
ہوتا ہے صرف ڈراوے کے لیے یہ لکھا جایا کرتا ہے کہ مرد قابو میں رہے اور اس سے پھر دوسرے نتائج
خراب نکل سکتے ہیں نہ عورت والوں کی نیت لینے کی ہوتی ہے اور نہ خاوند کے دینے کی۔
میرا مذہب یہ ہے کہ جب ایسی صورت میں تنازعہ آ پڑے تو جب تک اس کی نیت یہ ثابت نہ ہو
کہ ہاں رضا و رغبت سے وہ ا وہ اسی قدر مہر پر آمادہ تھا جس قدر کہ مقرر شدہ ہے تب تک مقرر شدہ نہ دلایا
جاوے اور اس کی حیثیت اور رواج وغیرہ کو مد نظر رکھ کر پھر فیصلہ کیا جاوے کیونکہ بد نیتی کی اتباع نہ
شریعت کرتی ہے اور نہ قانون ۔
مولوی محمد حسین بٹالوی کے ریویو پر جو کہ براہین پر لکھا ہے ذکر چلا اس پر حضرت اقدس نے فرمایا کہ
ہمیں اس کی حالت پر تعجب ہے کہ جس وقت ایک درخت کا ابھی تخم ہی زمین میں ڈالا گیا ہے اور
کسی طرح کا نشوونما اس نے نہیں پایا نہ پتا نکلا ہے نہ پھل لگا ہے نہ کوئی پھول اس نے دیا ہے تو اس
معدومی کی حالت میں تو اس کی یہ تعریف کی جاتی ہے کہ اس کی نظیر ۱۳ سو سال میں کہیں نہیں ملتی اور اب
جب وہ درخت پھلا اور پھولا اور نشوونما پایا تو اس کے وجود سے انکار کیا جاتا ہے ابتدا میں ہمارے
دعوے کی مثال رات کی تھی اس وقت تو شہر کی طرح اسے قبول اور پسند نہ کیا اور اب جب دن چڑھا اور
سورج کی طرح وہ چمکا تو آنکھ بند کر لی ۔
جن ایام میں شناخت کے آثار نہ تھے تو ذاتی نقصان اپنا یہ کیا کہ نور کو کھو بیٹھے اور اس وقت یہ
امر مخفی اور مستور تھا تو ریو یو لکھے اور رائے ظاہر کی اب یہ وقت آیا تھا کہ وہ اپنے ریویو پر فخر کرتا کہ دیکھو
جو باتیں میں نے اول کہی تھیں وہ آج پوری ہو رہی ہیں اور میری اس فراست کے شواہد پیدا ہو گئے
ہیں مگر افسوس کہ اب وہ اپنی فراست کے خود ہی دشمن ہو گئے ہم نے کون سی بات نئی کی ہے جس حکم کے
وہ لوگ منتظر ہیں بھلا ہم پوچھتے ہیں کیا اس نے آکر ہر ایک رطب و یابس کو قبول کر لینا ہے اور وہ وحی کی
پیروی کرے گا یا کہ ان مختلف مولویوں کی ؟ اگر اس نے آکر انہی کی ساری باتیں قبول کر لینی ہیں تو پھر
اس کا وجود بیہودہ ہے۔
در بار شام )
لے
فرمایا۔ آج ہم نے عام طور پر بہت سے بیماروں کے دعا کے جواب میں ایک الہام لیے دعا کی تھی جسپر اللہ تعالی کی طرف سے الہام ہوا
کہ آثار صحت یہ نہیں معلوم کہ کسی شخص کے متعلق ہے دعا عام تھی ۔
فرمایا کہ جو شخص محض اللہ تعالیٰ سے ڈر کر اس کی راہ
ہدایت مجاہدہ اور تقویٰ پر منحصر ہے کی تلاش میں کوشش کرتا ہے اور اس سے اس امر
کی گرہ کشائی کے لیے دعائیں کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اپنے قانون کے موافق ( وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا
لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا (العنکبوت : ۷۰) یعنی جولوگ ہم میں ہو کر کوشش کرتے ہیں ہم اپنی راہیں ان کو
دکھا دیتے ہیں) خود ہاتھ پکڑ کر راہ دکھا دیتا ہے اور اسے اطمینانِ قلب عطا کرتا ہے اور اگر خود دل ظلمت کدہ
اور زبان دعا سے بوجھل ہو اور اعتقاد شرک و بدعت سے ملوث ہو تو وہ دعا ہی کیا ہے اور وہ طلب ہی کیا ہے
جس پر نتائج حسنه مترتب (نہ) ہوں ۔ جب تک انسان پاک دل اور صدق و خلوص سے تمام نا جائز
رستوں اور اُمیدوں کے دروازوں کو اپنے اوپر بند کر کے خدا تعالیٰ ہی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاتا
اس وقت تک وہ اس قابل نہیں ہوتا کہ اللہ تعالیٰ کی نصرت اور تائید ا سے ملے لیکن جب وہ اللہ تعالیٰ ہی
کے دروازہ پر گرتا اور اسی سے دعا کرتا ہے تو اس کی یہ حالت جاذب نصرت اور رحمت ہوتی ہے۔ خدا تعالیٰ
آسمان سے انسان کے دل کے کونوں میں جھانکتا ہے اور اگر کسی کونے میں بھی کسی قسم کی ظلمت یا
البدر جلد ۲ نمبر ۱۶ مورخه ۸ رمئی ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۲۳
شرک و بدعت کا کوئی حصہ ہوتا ہے تو اس کی دعاؤں اور عبادتوں کو اُس کے منہ پر الٹا مارتا ہے اور اگر
دیکھتا ہے کہ اس کا دل ہر قسم کی نفسانی اغراض اور ظلمت سے پاک صاف ہے تو اس کے واسطے رحمت
کے دروازے کھولتا ہے اور اسے اپنے سایہ میں لے کر اُس کی پرورش کا خود ذمہ لیتا ہے۔
اس سلسلہ کو اللہ تعالیٰ نے خود اپنے ہاتھ سے قائم کیا ہے اور اس پر بھی ہم دیکھتے ہیں کہ بہت
سے لوگ آتے ہیں اور وہ صاحب اغراض ہوتے ہیں۔ اگر اغراض پورے ہو گئے تو خیر ور نہ کدھر کا
دین اور کدھر کا ایمان لے لیکن اگر اس کے مقابلہ میں صحابہؓ کی زندگی میں نظر کی جاوے تو ان میں
ایک بھی ایسا واقعہ نہیں آتا انہوں نے کبھی ایسا نہیں کیا۔ ہماری بیعت تو بیعت تو بہ ہی ہے لیکن ان
لوگوں کی بیعت تو سر کٹانے کی بیعت تھی۔ ایک طرف بیعت کرتے تھے اور دوسری طرف اپنے
سارے مال و متاع ، عزت و آبرو اور جان و مال سے دست کش ہو جاتے تھے گویا کسی چیز کے بھی
مالک نہیں ہیں اور اس طرح پر ان کی کل امیدیں دنیا سے منقطع ہو جاتی تھیں ۔ ہر قسم کی عزت و عظمت
اور جاہ و حشمت کے حصول کے ارادے ختم ہو جاتے تھے ۔ کس کو یہ خیال تھا کہ ہم بادشاہ بنیں گے یا
کسی ملک کے فاتح ہوں گے۔ یہ باتیں ان کے وہم و خیال میں بھی نہ تھیں بلکہ وہ تو ہر قسم کی امیدوں
سے الگ ہو جاتے تھے اور ہر وقت خدا تعالیٰ کی راہ میں ہر دکھ اور مصیبت کو لذت کے ساتھ
برداشت کرنے کو تیار ہو جاتے تھے یہاں تک کہ جان تک دے دینے کو آمادہ رہتے تھے ، ان کی د
اپنی تو یہی حالت تھی کہ وہ اس دنیا سے بالکل الگ اور منقطع تھے۔ لیکن یہ الگ امر ہے کہ اللہ تعالیٰ
نے ان پر اپنی عنایت کی اور ان کونوازا کو نوازا اور ان کو جنہوں نے اس راہ میں اپنا اپنا سب کچھ قربان کر دیا تھا
اس کو ہزار چند کر دیا۔
ل البدر میں ہے ۔ اغراض نفسانی شرک ہوتے ہیں وہ قلب پر حجاب لاتے ہیں ۔ اگر انسان نے بیعت بھی کی ہوئی
ہو تو پھر بھی اس کے لیے یہ ٹھوکر کا باعث ہوتے ہیں۔ ہمارا سلسلہ تو یہ ہے کہ انسان نفسانیت کو ترک کر کے توحید
خالص پر قدم مارے، سچی طلب حق کی ہو ورنہ جب وہ اصل مطلوب میں فرق آتا دیکھے گا تو اُسی وقت الگ
ہو جاوے گا ۔ کیا صحابہ کرام نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وس اللہ علیہ وسلم کو اسی واسطے قبول کیا تھا کہ مال و دولت میں ترقی ہو ۔“
البدر جلد ۲ نمبر ۱۶ مورخه ۸ رمتی ۱۹۰۳ ء صفحه (۱۲۳)
دیکھئے حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے اپنا سارا مال و متاع خدا کی راہ صحابہ کی مثالی زندگی میں دے دیا اور آپ کمبل پہن لیا تھا مگر اللہ تعالیٰ نے اس پر انہیں
کیا دیا تمام عرب کا انہیں بادشاہ بنادیا اور اسی کے ہاتھ سے اسلام کو نئے سرے زندہ کیا اور مرتد عرب
کو پھر فتح کر کے دکھا دیا اور وہ کچھ دیا جو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا غرض ان لوگوں کے
صدق و وفا اور اخلاص و مروّت ہر مسلمان کے لیے قابل اسوہ ہے۔ صحابہ کی زندگی ایک ایسی زندگی
تھی کہ تمام نبیوں میں سے کسی نبی کی زندگی میں یہ مثال نہیں پائی جاتی اور آپ کے صحابہ کے مقابلہ
میں حضرت مسیح کے حواری تو بہت ہی گری ہوئی حالت میں نظر آتے ہیں ان میں وہ جوش ، صدق و وفا
جو ایک مرید کو اپنے مرشد کے لیے ہونا چاہیے پایا ہی نہیں جاتا بلکہ مصیبت کے وقت سب کے سب
بھاگ گئے اور جو پاس رہ گیا اس نے لعنت بھیجنی شروع کر دی۔
اصل بات یہ ہے کہ جب تک انسان اپنی خواہشوں اور اغراض سے الگ ہو کر خدا تعالیٰ کے
حضور نہیں آتا ہے وہ کچھ حاصل نہیں کرتا بلکہ اپنا نقصان کرتا ہے لیکن جب وہ تمام نفسانی خواہشات
اور اغراض سے الگ ہو جاوے اور خالی ہاتھ اور صافی قلب لے کر خدا کے حضور جاوے تو خدا اس کو
دیتا ہے اور خدا اس کی دستگیری کرتا ہے۔ مگر شرط یہی ہے کہ انسان مرنے کو تیار ہو جاوے اور اس کی راہ
میں ذلت اور موت کو خیر باد کہنے والا بن جاوے۔
دیکھو دنیا ایک فانی چیز ہے مگر اس کی لذت اہل صدق و وفا کے لیے قبولیت و عظمت بھی اس کو ملتی ہے جو اس کو خدا کے واسطے
چھوڑتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ جو شخص خدا تعالیٰ کا مقرب ہوتا ہے خدا تعالیٰ دنیا میں اس کے لیے
قبولیت کو پھیلا دیتا ہے یہ وہی قبولیت ہے جس کے لئے دنیا دار ہزاروں کوششیں کرتے ہیں کہ کسی
طرح کوئی خطاب مل جاوے یا کسی عزت کی جگہ یا دربار میں کرسی ملے اور کرسی نشینوں میں نام لکھا
جاوے۔ غرض تمام دنیوی عرب تیں اسی کو دی جاتی ہیں اور ہر دل میں اسی کی عظمت اور قبولیت ڈال دی
جاتی ہے جو خدا تعالیٰ کے لیے سب کچھ چھوڑنے اور کھونے پر آمادہ ہو جاتے ہیں نہ صرف آمادہ بلکہ
چھوڑ دیتے دیتے ہیں۔ غرض یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کے واسطے کھونے والوں کو سب کچھ دیا جاتا ہے ۔ اور وہ
نہیں مرتے ہیں جب تک وہ اس سے کئی چند نہ پالیں جو انہوں نے خدا کی راہ میں دیا ہے خدا تعالیٰ
کسی کا قرض اپنے ذمہ نہیں رکھتا ہے مگر افسوس یہ ہے کہ ان باتوں کو ماننے والے اور ان کی حقیقت پر
اطلاع پانے والے بہت ہی کم لوگ ہیں ۔
ہزاروں اہل صدق و وفا گذرے ہیں مگر کسی نے نہ دیکھا ہوگا اور نہ کسی نے سنا ہوگا کہ وہ
ذلیل وخوار ہوتے ہوں دنیوی امور میں اگر وہ نہایت درجہ کی ترقی کرتے تو زیادہ سے زیادہ تین چار
آنے کی مزدوری کر لیتے اور کسمپرس اور گمنام لوگوں میں سے ہوتے مگر جب انہوں نے اپنے آپ کو
خدا کی راہ میں لگایا تو خدا نے ان کو ایسا کیا کہ تمام دنیا میں نام آور بن گئے اور ان کی عزت و عظمت
دلوں میں بٹھائی گئی اور اب ان کے نام ستاروں کی طرح چمکتے ہیں۔ دنیوی عظمت اور عزت بھی
بذریعہ دین ہی حاصل ہوتی ہے پس مبارک وہی ہے جو دین کو مقدم کرے سے دیکھو ایک جونک کی
نسبت بیل کو اور ایک بیل کی نسبت انسان کو اور انسانوں میں خواص کو اللہ تعالیٰ نے لذات اور حظوظ تعالیٰ
دیئے ہوئے ہیں اور خواص کو خاص قومی لذتوں کے ملتے ہیں ۔ اسی طرح جو لوگ خدا کے مقرب ہو کر
خواص بنتے ہیں تو ان کو دنیوی لذائذ وغیرہ بھی اعلیٰ درجہ کے ہوتے ہیں سے ایک پنجابی شعر ہے جو بالکل
کلام الہی کے موافق اسی کا گویا ترجمہ ہے کہ
جے توں میرا ہور ہیں سب جگ تیرا ہو
ل البدر میں ہے۔ ” زمینی گورمنٹوں کے لیے جو ذرا سا کچھ گنواتا ہے ان کو اجر ملتا ہے تو جو خدا کے لیے گوائے کیا اُسے
اجر نہ ملے گا۔ (البدر جلد ۲ نمبر ۱۶ مورخه ۸ رمئی ۱۹۰۳ ء صفحه (۱۲۳) ۲
البدر میں ہے۔ لوگ اسباب پر گرتے ہیں۔ ایمان نہیں ہوتا۔ اسی لیے دکھ اٹھاتے ہیں۔ ٹھوکریں کھاتے ہیں ۔
دو
البدر جلد ۲ نمبر ۱۶ مورخه ۸ رمئی ۱۹۰۳ ء صفحه (۱۲۳)
تے ہیں۔ اس
البدر میں ہے۔ پس جو انسان ، خواص ا پس جو انسان ، خواص انسان ہیں ۔ وہ اسی طرح ان لذات میں زیادہ لذت پاتے ؟
سے نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ دنیوی تمام لذات میں خواص کا ہی حصہ زیادہ ہے ۔“
البدر جلد ۲ نمبر ۱۶ مورخه ۸ رمئی ۱۹۰۳ ء صفحه (۱۲۳)