۳؍مئی ۱۹۰۳ء
ملفوظات (جلد 5)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
پس خدا تعالیٰ کے خاص بندے بنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ ۲۰۱
۳ رمئی ۱۹۰۳ء (بوقت سیر)
ایک نو وارد صاحب نے سوال سے کیا کہ خواب کیا شے ہے؟ میرے خیال میں تو خواب کی اقسام پر صرف خیالات انسانی ہیں حقیقت میں کچھ نہیں۔ فرمایا کہ
خواب کی تین قسمیں ہیں۔ نفسانی۔ شیطانی رحمانی
*
نفسانی جس میں انسان کے اپنے نفس کے خیالات ہی متمثل ہو کر آتے ہیں جیسے بلی کو چھچھڑوں
کے خواب ۔ شیطانی وہ جس میں شیطانی اور شہوانی جذبات ہی نظر آئیں۔ رحمانی وہ جس میں اللہ تعالیٰ
کی طرف سے خبریں دی جاتی ہیں اور بشارتیں دی جاتی ہیں ۔
سوال ہے کیا کسی بدکار آدمی کو بھی نیک خواب آتی ہے؟
جواب ۔ فرمایا کہ ایک بدکار آدمی کو بھی نیک خواب آجاتی ہے کیونکہ فطرتاً کوئی بد نہیں ہوتا
خدا تعالیٰ فرماتا ہے مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ ( الذَّاریت: ۵۷) تو جب عبادت کے
واسطے سب کو پیدا کیا ہے۔ سب کی فطرت میں نیکی بھی رکھی ہے اور خواب ۔۔۔۔ نبوت کا حصہ بھی ہے
اگر یہ نمونہ ہر ایک کو نہ دیا جا تا تو پھر نبوت کے مفہوم کو سمجھنا تکلیف مالا يطاق ہو جاتا۔ اگر کسی کو علم غیب
وو
ل البدر میں مزید یوں لکھا ہے۔ مجھے خواب میں دو دفعہ پنجابی مصرے بتلائے گئے ہیں ایک تو یہی جو بیان ہوا۔
( جے توں میرا ہور ہیں سب جگ تیرا ہو مراد ہے۔ مرتب )
اور ایک دفعہ میں نے دیکھا کہ ایک وسیع میدان ہے اس میں ایک مجذوب ( جس میں محبت الہی کا جذبہ ہو ) میری
طرف آرہا ہے۔ جب میرے ( قریب پہنچا تو اُس نے یہ پڑھا۔ عشق الہی و سے منہ پر ولیاں ایہہ نشانی ( ولیوں
کی یہ نشانی ہے کہ عشق الہی منہ پر برس رہا ہوتا ہے ۔ (البدر جلد ۲ نمبر ۱۶ مورخه ۸ رمئی ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۲۳)
الحکم جلدے نمبر ۱۷ مورخہ ۱۰ رمئی ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۳ ، ۱۴
ے، کے الحکم جلدے نمبر ۱۹ میں صفحہ ۲ پر یہ سوال اور اُن کے جواب بغیر تاریخ کے استفسار اور ان کے جواب“ کے
زیر عنوان درج ہیں ۔ (مرتب)
بتلایا جاتا وہ ہرگز نہ سمجھ سکتا۔ بادشاہ مصر جو کہ کافر تھا اسے سچی خواب آئی مگر آج کل سچی خواب کا انکار
دراصل خدا کا انکار ہے اور اصل میں خدا ہے اور ضرور ہے۔ اسی کی طرف سے بشارتیں ہوتی ہیں اور
نیک خواہیں آتی ہیں اور وہ پوری بھی ہوتی ہیں جس قدر انسان صدق اور راستی میں ترقی کرتا ہے ویسے
ہی نیک اور مبشر رویا بھی آتے ہیں ۔
سوال ۔ میں ایک مسلمان ہوں اور مسلمانوں کی اولاد ہوں محسن عقیدت کیسے حاصل ہو سوال عام طور پر دنیا کو دیکھ کر حسن عقیدت کسی پر پیدا نہیں ہوتی ۔
یہاں کے لوگوں کا طرز زندگی دیکھ کر چاہتا ہوں کہ حسن عقیدت ہو مگر پھر نہیں ہوتی اس کی کیا وجہ اور کیا
علاج ہے؟
جواب فرمایا کہ
انسان ہمیشہ تجارب سے نتیجہ نکالتا ہے اور عقل انسانی بھی بذریعہ تجارب کے ترقی کرتی رہتی
ہے مثلاً انسان جانتا ہے کہ انب کے درخت کا پھل میٹھا ہوتا ہے اور بعض درخت کے پھل کڑوے
ہوتے ہیں تو اس تجربہ کثیر سے اسے ایک فہم حاصل ہو جاوے گا کہ آئب کے پھل ضرور شیریں
ہوتے ہیں اسی طرح چونکہ تجربہ آج کل یہی ہوتا ہے کہ دنیا میں فسق و فجور اور مکر وفریب کا سلسلہ بڑھا
ہوا ہے اسی لیے اس کا خیال بندھ جاتا ہے کہ ہر ایک فریبی اور مکار ہی ہے سابقہ تجارب اسے تعلیم
دیتے ہیں کہ ۔۔۔۔ ایسا ہی ہونا چاہیے اسی وجہ سے حسن عقیدت کی جگہ بد عقیدگی پیدا ہوتی ہے اور
اسی لیے لوگ انبیاء پر بھی سوء ظن رکھتے آئے ہیں ۔ موسی کی وفات کو ۲ ہزار برس گزر چکے تھے تو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم معبوث ہوئے اور اس زمانے میں بہت سے جھوٹے معجزات دکھانے
والے اور دعویٰ کرنے والے پیدا ہوئے تھے لوگوں کو ان کا تجربہ تھا اور اسی حالت میں یک لخت
ایک صادق بھی آگیا ۔ آخر ان کو اس صادق کو بھی وہی کہنا پڑا جو ان جھوٹے مدعیوں کے حق میں کہتے
تھے یعنی إِنَّ هَذَا لَشَيْءٍ يُرَادُ (ص: ۷ ) کہ یہ تو دو کا نداری ہے غرضیکہ انسان تجارب کے
بھول رہے ہیں خدا کے بندوں کی معرفت کا ہونا یہ خدا کا خاص فضل ہے وہی معرفت دے تو پتا لگتا
سے
ہے دعا بہت کرے دعا کے سوا چارہ نہیں ہاں یہ امر ضروری ہے کہ استغنا نہ کرے کہ نیک اور بد کو ایک
جیسا جان لیوے اور کہے کہ جیسے برے درخت ہوتے ہیں ویسے ہی اچھے بھی ہوتے ہیں ۔ یہ ایک
قاعدہ اپنی طرف سے ہرگز نہ بنانا چاہیے بلکہ نفس کو یہ سمجھانا چاہیے کہ اچھے بھی ضرور ہیں جب شیطان
کا گروہ اس قدر دنیا میں موجود ہے تو کیا وجہ ہے کہ خدا کا گروہ بالکل ہی دنیا میں موجود نہ ہو خدا سے
دعا کرتا رہے کہ آنکھیں ملیں ۔
ه
آج کل واقعہ میں علماء کی یہی حالت ہے۔
واعظاں کیں جلوہ بر محراب و منبر میکنند چون بخلوت می روند آن کار دیگر میکنند
حافظ نے بھی اسی مضمون کا ایک شعر لکھا ہے۔
ے تو بہ فرمایاں چرا خود تو به کمتر میکنند
اور غور سے دیکھا جاوے تو سچے کے بغیر جھوٹ کی کچھ روشنی ہی نہیں ہوتی اگر آج سچا سونا چاندی
نہ ہو تو جھوٹے سونے چاندی سے کوئی فائدہ نہ اٹھا سکے۔
جس قدر ا نبیاء ہوئے ہیں سب اکراہ سے آگے انبیاء و مامورین کی عظمت و صداقت ہوتے ہیں۔ گروہوں اور مجلسوں سے ان کی
طبیعت متنفر ہوتی ہے۔ انبیاء میں انقطاع اور اخلاص کا مادہ بہت ہوتا ہے۔ ان کی بڑی آرزو ہوتی ہے
کہ لوگ ان کی طرف رجوع نہ کریں مگر چونکہ خدا نے فطرت ایسی دی ہوئی ہوتی ہے کہ وہ بڑے
بڑے کام کریں۔ اس لیے ان کی عظمت جس قدر دنیا میں پھیلتی ہے وہ مکائد سے ہر گز نہیں پھیلتی بلکہ خود
خدا پھیلاتا ہے۔ ان کے مقابل کے کل مکائد پاش پاش ہو جاتے ہیں ۔ ان کے کام میں اعجاز اور
پیشنگوئیاں بے نظیر ہوتی ہیں اگر معجزات نہ ہوں تو طبائع پر بہت مشکلات پڑتے کیسی ہی طبیعت کثیف
ہو مگر ان کو دیکھ کر لوگ حیرت زدہ ہو جاتے ہیں۔ ایک مخالف کا میرے پاس خط آیا کہ میں آپ کا
مخالف ہوں مگر آج کل مجھے یہ حیرانی ضرور ہے کہ اگر آپ جھوٹے ہیں تو اس قدر کامیابی اور ترقی کیوں
ہے۔ دنیا میں وہ انسان اندھا ہے جو مختصر تجارب سے نتیجہ نکالتا ہے مگر سچا نتیجہ اس وقت نکلتا ہے جب
تمام شواہد کو یکجائی نظر سے دیکھا جاوے۔ اگر خدا کی طرف سے آنے والے ماموروں کو ایسی بات نہ
ملے تو پھر ان کی سچائی کا ثبوت کیا ہے۔ شاہی سند اس کے پاس ضرور ہونی چاہیے آفتاب نکلا ہوا ہو اور
کوئی اسے رات کہے تو کب تک کہہ سکتا ہے۔ خدا کی طرف سے جو آتا ہے وہ دلائل، شواہد، آثار،
اخبار، زمینی نشان، آسمانی نشان ، سماوی تائیدات، قبولیت وغیرہ لے کر آتا ہے۔ اس کی اخلاقی حالت
اور تعلق خدا سب اس کی سچائی پر دلالت کرتے ہیں اور اس کے لیے ایک میدان دلائل سے بھرا ہوا
ہوتا ہے۔ ایک نیک دل اگر یقین کے لیے کافی ثبوت چاہے تو اسے فکر کرنے سے مل جاویں گے۔
اگر اعتراض ہو کہ کل دنیا کے لوگ کیوں نہیں ایمان لاتے تو جواب یہ ہے کہ بعض لوگوں کی
فطرت میں روشنی کم اور بدظنی کا مادہ زیادہ ہوتا ہے موسیٰ علیہ السلام پر اعتراض ہوا۔ نشان دیکھ دیکھ کر
پھر ان کو جھٹلاتے رہے آنحضرت کو فریبی کہا ایسے لوگوں کی فطرت بد ہوا کرتی ہے اسی لیے کہا ہے۔
اے بسا ابلیس آدم روئے ہست پس بہر دستے نہ باید داد دست
یہ بھی نہ ہو کہ سب کو فریبی جان لے نہ بدظنی کو اتنا وسیع کرے کہ راستبازوں کے فیوض سے
محروم رہے نہ اس قدر حسن ظن کہ ایک مگار اور فریبی کو بھی خدا رسیدہ جان لے۔ سچے دل سے دعا
کرتا رہے انبیاء وغیرہ خدا کی چادر کے نیچے ہوتے ہیں جب تک خدا نہ دکھاوے کوئی ان کو دیکھ نبیاء وغیرہ خدا کی چادر کے نیچے ہوتے؟
نہیں سکتا ابو جہل مکہ میں ہی رہتا تھا آنحضرت کا نشو و نما دیکھتا رہا آپ کی ساری زندگی دیکھی مگر
پھر بھی ایمان نہ لایا۔
کہتے ہیں کہ سلطان محمود ایک راجہ کو گرفتار کر کے اپنے ساتھ لے گیا وہ راجہ کچھ عرصہ اس کے
ساتھ رہ کر آخر کار اپنے مذہب اور اسلام کا مقابلہ کر کے مسلمان ہو گیا۔ الگ خیمہ میں وہ رہا کرتا تھا
ایک دن وہ بیٹھا ہوا رورہا تھا کہ خیمہ کے پاس سے محمود گذرا اس نے رونے کی آواز سنی اندر آیا۔ پوچھا
اگر وطن یاد آیا ہے تو وہیں کا راجہ بنا کر بھیج دیتا ہوں اس نے کہا اب مجھے دنیا کی ہوس کوئی نہیں ۔ اس
وقت مجھے یہ خیال آیا ہے کہ قیامت کے دن اگر یہ سوال ہوا کہ تو کیسا مسلمان ہے کہ جب تک محمود نے
چڑھائی نہ کی اور وہ گرفتار کر کے تجھ کو نہ لایا جب تک تو مسلمان نہ ہوا ۔ کیا اچھا ہوتا کہ مجھے اس وقت
ابتدا میں سمجھ آجاتا کہ اسلام سچا مذہب ہے۔
ایک صاحب نے پوچھا کہ ہمارے گاؤں میں طاعون ہے اور اکثر مخالف
مخالف کا جنازہ مکتب مرتے ہیں ان کا جنازہ پڑھا جاوے کہ نہ؟ فرمایا کہ
یہ فرض کفایہ ہے اگر کنبہ میں سے ایک آدمی بھی چلا جاوے تو ہو جاتا ہے مگر اب یہاں ایک تو
طاعون زدہ ہے کہ جس کے پاس جانے سے خدا روکتا ہے دوسرے وہ مخالف ہے۔ خواہ مخواہ تداخل
جائز نہیں ہے۔ خدا فرماتا ہے کہ تم ایسے لوگوں کو بالکل چھوڑ دو اگر وہ چاہے گا تو ان کو خود دوست
بناوے گا یعنی مسلمان ہو جاویں گے خدا نے منہاج نبوت پر اس سلسلہ کو چلا یا ہے مداہنہ سے ہرگز
فائدہ نہ ہوگا بلکہ اپنا حصہ ایمان کا بھی گواؤ گے۔
( مجلس قبل از عشاء )
طاعون پر ذکر ہوا کہ بعض مقامات بالکل تباہ ہو گئے ہیں مگر پھر بھی وہاں
تو بہ کا دروازہ بند ہونا کے لوگوں کی فسق فجور کی وہی حالت ہے کوئی تبدیلی پاک نظر نہیں آتی
فرمایا کہ
سمجھ الٹی ہے تو بہ کے دروازہ بند ہونے کے ایک یہ معنے بھی ہیں۔
لَا رَادَّ لِفَضْلِهِ
یہ ایک حضرت اقدس کا پرانا الہام ہے جو مسجد کے اوپر کے حصے میں لکھا ہوا تھا اور عمارتوں کے
تغیر و تبدل کے وقت وہ نوشتہ قائم نہ رہ سکا۔ فرمایا کہ
اسے پھر لکھوا یا جاوے اور نہیں معلوم کہ اس کے معنے کس قدر وسیع ہیں ۔
حضرت اقدس نے خواب میں دیکھا تھا کہ فرشتے اسے سبز روشنائی سے لکھ رہے ہیں ۔ ہے
لے الحکم جلدے نمبر ۱۹ میں صفحہ ۲ پر یہ سوال اور اُن کے جواب بغیر تاریخ کے استفسار اور ان کے جواب کے زیر
عنوان درج ہیں ۔ (مرتب)
البدر جلد ۲ نمبر ۱۷ مورخه ۱۵ رمئی ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۲۹، ۱۳۰