۴؍مئی ۱۹۰۳ء
ملفوظات (جلد 5)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
۴ رمتی ۱۹۰۳ء (بوقت سیر )
جلد پنجم
مہمانوں کے انتظام مہمان نوازی کی نسبت ذکر ہوا۔ اکرام ضیف فرمایا۔ میرا ہمیشہ خیال رہتا ہے کہ کسی مہمان کو تکلیف نہ ہو بلکہ اس لیے ہمیشہ
تاکید کرتا رہتا ہوں کہ جہاں تک ہو سکے مہمانوں کو آرام دیا جاوے مہمان کا دل مثل آئینہ کے
نازک ہوتا ہے اور ذرا سی ٹھیس لگنے سے ٹوٹ جاتا ہے۔ اس سے سے ٹوٹ جاتا ہے۔ اس سے پیشتر میں نے یہ انتظام کیا ہوا تھا
کہ خود بھی مہمانوں کے ساتھ کھانا کھاتا تھا مگر جب سے بیماری نے ترقی کی اور پر ہیزی کھانا کھانا پڑا
تو پھر وہ التزام نہ رہا ساتھ ہی مہمانوں کی کثرت اس قدر ہو گئی کہ جگہ کافی نہ ہوتی تھی اس لیے بھجبوری
علیحدگی ہوئی ہماری طرف سے ہر ایک کو اجازت ہے کہ اپنی تکلیف کو پیش کر دیا کرے بعض لوگ
بیمار ہوتے ہیں ان کے واسطے الگ کھانے کا انتظام ہو سکتا ہے۔'
در بار شام )
فرمایا کہ
رسوم و عادات عادات اور رسوم کا قلع قمع کرنا نہایت مشکل ہوتا ہے اور یہی ایک حجاب
ل البدر جلد ۲ نمبر ۷ ۱ مورخه ۱۵ رمئی ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۳۰
ہے البدر میں لکھا ہے کہ ”ایک نوجوان مولوی صاحب کا نپور سے تعلیم پا کر اپنے وطن ڈیرہ غازی خان کی طرف
جارہے تھے کہ بعض تحریکات سے ان کو یہ خیال ہوا کہ تحقیق کے لیے قادیان بھی آویں۔ چنانچہ وہ تشریف لائے اور
اُن کی ملاقات حکیم نورالدین صاحب سے ہوئی۔ حکیم صاحب نے ان کو کہا کہ آپ بہت استغفار کر کے اللہ تعالیٰ
سے دعا کریں کہ وہ امر حق ظاہر کر دیوے۔ بعد از نماز مغرب حکیم صاحب نے ان کی ملاقات حضرت اقدس سے
کرائی اور عرض کی کہ یہ بعض امور کے جواب طلب کرنا چاہتے ہیں۔ اس پر حضرت اقدس نے فرمایا کہ
”انسان نے بعض باتیں بطور رسم و عادت کے اختیار کی ہوئی ہوتی ہیں ۔ ان کا چھوڑ نا مشکل ہوتا ہے۔ رسمی خیالات کا
وہ پابند ہوتا ہے جب تک ان کا قلع قمع نہ کیا جاوے تو حقیقت سمجھ میں نہیں آتی ۔“
البدر جلد ۲ نمبر ۱۷ مورخه ۱۵ رمئی ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۳۰)
ہزاروں انوار سے محروم بھی رکھتا ہے ورنہ ہمارا معاملہ تو نہایت ہی صاف اور کھلا کھلا ہے کیسے ہی دلائل
اور براہین سے ایک امر کو مدلل کر کے کیوں نہ بیان کیا جاوے عادت و رسم کا پا بند ضرور اس کے
ماننے میں پس و پیش کرے گا اور جب تک وہ اس حجاب کو پھاڑ کر باہر نہ نکلے اسے حق لینا نصیب ہی
نہیں ہوتا۔
آنحضرت کی صداقت کیسی اجلی اور اصفی تھی مگر ان کے دعوے کے وقت بھی عیسائی راہبوں اور
یہودی مولویوں نے جو عادت اور رسم کے پابند تھے ہزاروں عذر تراشے اور آپ کو صادق کہنے کی
بجائے کا ذب کا خطاب دیا گو یا رسم اور عادت کی ظلمت نے ان کی آنکھوں پر ایسا پردہ ڈالا ہوا تھا کہ
وہ نور کو ظلمت کہتے تھے ورنہ آپ کے معجزات ، بینات اور فیوض اس قدر کامل اور اعلیٰ تھے کہ کسی کو ان
سے انکار ممکن نہ تھا۔
اس زمانے میں بھی اللہ تعالیٰ نے ہر ایک قسم دلائل اور بینات تسلی پانے کے تین طریق ہمارے اسے جمع کر دیے ہیں انان کے تسلی پاے کے تین ہی
طریق ہوا کرتے ہیں۔
(1) اول نقلی دلائل ۔ سو وہ قرآن شریف کے نصوص سے ثابت ہیں کیونکہ جو شخص قرآن شریف کو
کلام الہی مانتا ہے اسے تو اس بن چارہ نہیں بلکہ اس کا ایمان ہی کلام الہی کے بغیر ناقص ہے۔
نقلی دلائل کا دوسرا حصہ احادیث ہیں سوان میں سے وہ احادیث قابل پذیرائی ہیں جو
قرآن شریف کے معارض نہ ہوں کیونکہ جو حدیث قرآن شریف کے مخالف معارض ہو۔ وہ رڈی ہے
ل البدر میں ہے ۔ ”کیا باعث ہو سکتا ہے کہ ایک نبی کامل اور لاثانی آوے اور پھر نہ مانا جاوے؟ ماں باپ سے جو
ایک عادت بخل کی چلی آتی ہے وہ امر حق کو سمجھنے نہیں دیا کرتی ۔ اب اس وقت بھی طریق تسلی اختیار کرنے میں یہی
مشکلات پڑے ہیں ۔ (البدر جلد ۲ نمبر ۱۷ مورخه ۱۵ رمئی ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۳۱،۱۳۰)
البدر میں ہے ۔ جس کو جس کو خدا پر یقین ۔ پر یقین ہے اور وہ قرآن کو خدا کا کلام جانتا ہے وہ ایک آیت کا جانتا آیت سن کر کب دلیری
کرے گا کہ اس کی تکذیب کرے۔ صریح نص سے انکار مشکل ہے۔“
البدر جلد ۲ نمبر ۷ ۱ مورخه ۱۵ رمئی ۱۹۰۳ صفحه ۱۳۱)
اور قبول کرنے کے لائق نہیں مثلاً قرآن شریف بتاتا ہے کہ حضرت ابراہیم حضرت موسیٰ سے پہلے
ہوئے ہیں مگر اگر حدیث میں یہ ہو کہ حضرت موسیٰ حضرت ابراہیم سے پہلے ہوئے ہیں تو وہ بالکل رڈی
ہے اور ماننے کے لائق نہیں یا ایسی ہی اگر اور کوئی مخالفت صریح قرآن شریف کی کوئی حدیث کرے تو
وہ بھی اس ذیل میں داخل ہے۔
احادیث میں احتمال صدق اور کذب دونوں طرح کا ہے کیونکہ احادیث تو قرآن شریف کی طرح
اس وقت رسول اللہ نے جمع نہیں کیں اور نہ ہی ان کا قرآن شریف کی طرح کوئی نام رکھا ہے بلکہ آپ کا
سے قریباً اڑھائی سو برس بعد جمع ہوئی ہیں غرض ان کے صدق کذب کا معیار قرآن شریف ہے پس
جو احادیث قرآن شریف کے معارض نہیں وہ ماننے کے لائق ہیں۔ یہ جو سے فرقے بن گئے ہیں یہ
بھی تو ان احادیث کے نتائج میں سے ایک نتیجہ ہے۔ جب لوگوں کی توجہ قرآن شریف سے ہٹ گئی
اور احادیث کو قرآن شریف پر قاضی جانا تو یہاں تک نوبت پہنچی۔
(۲) دوسرا ذریعہ عقل ہے جس سے انسان حق کو پہچان سکتا ہے چنانچہ قرآن شریف میں مجرمین
کے الفاظ درج ہیں کہ کو كُنَّا نَسْمَعُ أَوْ نَعْقِلُ مَا كُنَّا فِي اَصْحٰبِ السَّعِيرِ ( الملك : 11) سواگر ان لوگوں
سے سوال کیا جاوے کہ کیا عقل اس بات کو تسلیم کرتی ہے کہ کوئی شخص زندہ بجسمہ العنصری آسمان پر
چلا جاوے اور دو ہزار برس تک وہیں بیٹھا رہے اور کسی قسم کی ضروریات اور عوارض اسے نہ لگیں کیا و
کوئی عقل ہے جو اس خصوصیت کو مان سکے؟ بھلا ان لوگوں سے پوچھا جاوے کہ اس خصوصیت کی جو تم
نے حضرت عیسی میں مانی ہے کیا وجہ ہے یہ تو ایک قسم کا بار یک شرک ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ فَتَلُوا
أَهْلَ الذِّكْرِ إِنْ كُنْتُمْ لَا تَعْلَمُونَ (الانبیاء : (۸) اللہ تعالیٰ انسان کو متوجہ کرتا ہے کہ ہر ایک امر میں
نظائر ضروری ہیں ۔ جس چیز میں نظیر نہیں وہ چیز خطر ناک ہے آج کل جس طرح کا ہمارا جھگڑا ہے اسی قسم
کا ایک جھگڑا پہلے بھی اہل کتاب میں گذر چکا ہے اور وہ الیاس کا معاملہ تھا ان کی کتابوں میں لکھا تھا کہ
مسیح آسمان سے نہیں نازل ہو گا جب تک ایلیا آسمان سے دوبارہ نہ آئے۔ اسی بنا پر جب حضرت مسیح
آئے اور انہوں نے یہود کو ایمان کی دعوت کی تو انہوں نے صاف انکار کیا کہ ہمارے ہاں مسیح کی
علامت یہ ہے کہ اس سے پہلے ایلیا آسمان سے دوبارہ نازل ہوگا مگر حضرت مسیح نے اس کی یہی تاویل کی
تھی کہ یہی شخص یعنی یوحنا ( یحییٰ ) ہی الیاس اور یہ اس کی (الیاس) خو بو لے کر آیا ہے اسی کو ایلیا مان لو۔ وہ
روبارہ نہیں آوے گا جس نے آنا تھا وہ آچکا۔ چاہو مانو چاہو نہ مانو۔ غرض حضرت عیہ
بھی یہ ایک مصیبت پڑ چکی تھی اور ان کا فیصلہ ہمارے اس مقدمہ کے لیے ایک دلیل ہو سکتا ہے اگر
حضرت عیسی یہود کے مقابل میں حق پر تھے تو ہمارا معاملہ بھی صاف ہے ورنہ پہلے حضرت عیسی کی
نبوت کا انکار کریں بعد میں ہمارا معاملہ آئے گا۔
اگر واقعی طور پر ان یہودیوں کی طرح یہ یہودی بھی حق پر ہیں تو پھر اوّل تو حضرت عیسی کی نبوت کا
ثبوت نہیں تو ان کا آسمان سے آنا کجا ؟ پس یا تو یہ مسلمان اس بات کو مان لیں کہ آسمان پر کوئی شخص زندہ
نہیں جایا کرتا اور نہ ہی وہ دوبارہ واپس آیا کرتے ہیں اور وہ اسی قاعدے کے مطابق حضرت عیسیٰ کو
دوسرے انبیاء کی طرح وفات پائے ہوئے مان لیں اور یا حضرت عیسی کی نبوت سے انکار کریں اور
اس طرح پر ان کی آمد کے متعلق تمام امیدوں سے ہا تھو دھو لیں غرض ان کی منفرد اور خاص قسم کی زندگی
ایک خطرناک قسم کا شرک ہے غرض دوسری قسم کے دلائل عقلی تھے سوان کے رُو سے بھی یہ قوم ملزم
ہے۔
(۳) تیسرا ذریعہ ایک صادق کی شناخت کا اس کے ذاتی نشانات اور خارق عادت پیشگوئیاں
ہوتی ہیں اور منہاج نبوت پر پرکھی جاتی ہیں سو اس قسم کے دلائل بھی اللہ تعالیٰ نے اس جگہ بہت جمع کر
دیئے ہیں کیا زمینی، کیا آسمانی، کیا مکانی، کیا زمانی، ہر قسم کے نشانات اس نے خود ہمارے لیے ظاہر
فرمائے ہیں۔ آنحضرت کی اکثر پیشگوئیوں کا ظہور بھی ہو چکا ہے آسمان نے ہمارے لیے گواہی دی
زمین ہمارے واسطے شہادت لائی اور ہزاروں خارق عادت ظہور میں آچکے ہیں۔ زمانہ ہے سو وہ خود
زبانِ حال سے چلا رہا ہے کہ ضرور کوئی آنا چاہیے قوم کے ۷۳ فرقے ہو گئے ہیں یہ خود ایک حکم کو
چاہتے ہیں ان تمام فرقوں میں ایسے ایسے اختلاف پڑے ہیں کہ ایک دوسرے کو تکفیر کے فتوے لگائے
الحکم جلدے نمبر ۱۷ مورخہ ۱۰ رمئی ۱۹۰۳ء صفحہ ۱۶
جاتے ہیں اور ارتداد کا جرم ان میں سے ہر ایک کی گردن پر سوار ہے حنفی وہابیوں کو اور وہابی حنفیوں کو
جہنمی بتاتے ہیں شیعہ ان سب کو راہ راست سے بھٹکے ہوئے کہتے ہیں۔ خارجی ہیں سو وہ شیعہ کی جان
کے دشمن ہیں غرض ہر ایک فرقہ دوسروں کے خون کا پیاسا ہے اب ان میں سے اختلاف کے دور کرنے
کے واسطے جو حکم آوے گا کیا وہ ان کی مساوی باتوں کو مان لے گا ؟ اگر ایسا کرے گا تو دوسرا ناراض ہو
جاوے گا۔ یہاں ہر ایک فرقہ یہی چاہتا ہے کہ میری اگر ساری باتیں وہ نہ مانے گا تو وہ خدا کی طرف
سے نہ ہوگا ۔ غرض ہر ایک نے اس کے صدق کا معیار اس کے تمام عقائد کو مان لینا مقر ر کیا ہوا ہے مگر کیا
وہ ایسا ہی کرے گا؟ ہرگز نہیں بلکہ وہ ہر ایک راستی کا حامی اور ناراستی کا دشمن ہو گا اگر ایسا نہیں تو وہ حکم ہی
کس کام کا ہوا ؟ اور ایسے کی ضرورت ہی کیا ہے اس کے وجود سے عدم بہتر ہے۔
اصل مشکل یہ ہے کہ ان بے چارے لوگوں کی عادت ہی ہو گئی ہے اور بچپن سے کان میں ہی یہی
پڑتا آیا ہے کہ وہ اس طرح آسمان سے ایک مینار پر اترے گا پھر سیڑھی مانگے گا اور دوفرشتوں کے
کندھوں پر ہاتھ رکھ کر وہ نیچے اترے گا پس آتے ہی نہ بھلی نہ بری کفار کو تہ تیغ کر کے ان کے اموال
واملاک سب مسلمانوں کے حوالے کرے گا وغیرہ وغیرہ۔
ان باتوں کو جو مدتوں سے سادہ لوح پر کندہ ہوگئی ہیں دور کریں تو کس طرح ؟ وہ بے چارے معذور
ہیں یہ مشکلات ہیں اور ان کا دور ہونا بجز خدا تعالیٰ کی خشیت کے ہرگز ممکن نہیں ۔
( قرآن نے ) توفیتنی فرمایا اور بخاری نے اپنا مذہب اور اس آیت کے معنے بیان کر دیئے کہ
مُتَوَفِّيكَ - مُمِيتُك تو پھر اس کے بعد خواہ نخواہ ان کو زندہ آسمان پر بٹھانا ان لوگوں کی کیسی غلطی ہے وہ
بے چارہ تو خود بھی دہائی دیتا ہے کہ یہ لوگ میرے مرنے کے بعد بگڑے ہیں بھلا اب ہمیں کوئی بتادے
کہ یہ لوگ ابھی بگڑے ہوئے ہیں یا نہیں ۔ اگر یہ بگڑے ہیں تو مسیح وفات پاچکے ہیں ورنہ ان کے
تثلیث کفارے اور علاوہ اعتقادات پر ایمان لاؤ اور آنحضرت کی نبوت کا انکار کرو۔۔۔۔۔ یہ جو اللہ تعالیٰ
نے سورۃ فاتحہ میں فرمایا ہے کہ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ (الفاتحة: ۷) اس میں ہم نے
غور کیا تو معلوم ہوتا ہے کہ آنے والے شخص میں دو قسم کی صفات کی ضرورت ہے اول تو عیسوی صفات اور
دوسرے محمدی صفات کی کیونکہ مَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ سے مُراد یہود اور الضالین سے مراد نصاری ہیں
جب یہود نے شرارت کی تھی تو حضرت عیسی ان کے واسطے آئے تھے جب نصاری کی شرارت زیادہ بڑھ
گئی تو آنحضرت تشریف آور ہوئے تھے اور یہاں خدا تعالیٰ نے دونوں کا فتنہ جمع کیا اندرونی یہود اور
بیرونی نصاری جن کے لیے آنے والا بھی آنحضرت کا کامل بروز اور حضرت عیسی کا پورا نقشہ ہونا چاہیے تھا۔
حکم کے سامنے کسی کی پیش ہی کیا جاتی ہے اور اس سے ان کی بحث ہی کیا۔ یہ زمینی حکم کا مقام وہ آسانی سینا قابل محض وہ ہر وقت خداسے تعلیم پاتا۔ لوگ ہمیں رطب و یابس
احادیث اور اقوال کا انبار پیش کر کے ہرانا چاہتے ہیں مگر یہ کیا کریں ہمیں تو تیس سال ہوئے کہ خود
خدا ہر وقت تازہ الہامات سے خبر دیتا ہے کہ یہ امر حق ہے جو تو لایا ہے تیرے مخالف ناحق پر ہیں ہم
اب کیا کریں ان لوگوں کی مانیں یا آسمان سے خدا کی مانیں۔
سوچنے والے کے واسطے کافی ہے کہ صدی کا سر بھی گزر گیا ہے اور تیرھویں صدی تو اسلام کے
واسطے سخت منحوس صدی تھی ہزاروں مرتد ہو گئے یہود خصلت بنے اور جو ظاہر میں مرتد نہیں اگر بار یک
نظر سے دیکھا جاوے تو وہ بھی مرتد ہیں ان کے رگ وریشے میں دجال نے اپنا تسلط کیا ہوا ہے
پوشاک تک ان کی بدل گئی ہے تو دل ہی نہ بدلے ہوں گے۔ صرف بعض خوف سے یا بعض اور وجوہات
سے اظہار نہیں کرتے ورنہ ہیں وہ بھی مرتد اپنے دین کی خبر نہ ہوئی دوسروں کے زیر اثر ہوئے تو اب
ارتداد میں گسر ہی کون سی باقی رہ گئی اگر اب بھی ان کا مہدی اور مسیح نہیں آیا تو کب آئے گا؟ جب
اسلام کا نام ہی دنیا سے اٹھ جاوے گا اور یہ بیڑا ہی غرق ہو جاوے گا۔ افسوس کہ قوم آنکھیں بند کئے
پڑی ہے اور اسے اپنی حالت سے بھی خبر نہیں ۔ فقط !
الحکم جلدے نمبر ۱۸ مورخہ ۱۷ رمئی ۱۹۰۳ء صفحہ ۲