۶؍مئی۱ ۱۹۰۳ء
ملفوظات (جلد 5)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
۶ رمتی ۱۹۰۳ء ( بوقت سیر )
نو وارد صاحب نے دریافت کیا کہ
پیشگوئیوں میں ہمیشہ استعارات ہوتے ہیں گھنگھر دوائے ۔ رو والے بالوں سے کیا مراد ہے؟
فرمایا کہ
جلد پنجم
احادیث ایک ظنی شے ہے یہ ہرگز ثابت نہیں ہے کہ جو آنحضرت کے منہ سے نکلا ہو وہی ضبط ہوا ہو
معلوم نہیں کہ اصل لفظ کیا ہو پیشگوئیوں میں ہمیشہ استعارات ہوتے ہیں اور پھر یہ بھی یادرکھنا چاہیے کہ جب
خبروں میں کوئی ایسی خبر موجود ہو جو ثابت شدہ واقعہ کے برخلاف ہو تو اسے بہر حال رڈ کرنا پڑے گا۔
اس وقت جو فتنہ موجود ہے تم اس کی نظیر کسی زمانہ سابقہ میں دکھاؤ کہ کبھی ہوا ہے؟ پھر سب سے بڑا
فتنہ تو یہ ہے اور ادھر دجال کا فتنہ بڑا رکھا گیا ہے اور دجال کے معنے بھی لغت سے معلوم ہو گئے تو اب
شک کی کون سی جگہ باقی رہ گئی ہے؟
پھر ہم کہتے ہیں کہ اگر استعارات صرف دجال کے معاملہ میں ہوتے اور کسی جگہ نہ ہوتے تو بھی
کسی کو کلام ہوتا کہ تم کیوں تاویل کرتے ہو مگر دیکھنے سے پتا لگتا ہے کہ خود قرآن شریف اور نیز احادیث بھی
استعارات سے بھرے پڑے ہیں اور نہ اس امر کی ضرورت تھی کہ ہر ایک استعارہ کی حقیقت کھولی
جاوے کیا آج تک دنیا کے سب امور کسی نے جان لیے ہیں جو اس امر پر زور دیا جاتا ہے کہ ایک
ایک لفظ کی حقیقت بتلاؤ ۔ دستور ہے کہ موٹے موٹے امور کو انسان سمجھ کر باقی کو اسی پر قیاس کر لیتا ہے۔
توفی کا لفظ صرف انسانوں پر ہی آیا ہے دیگر حیوانات پر استعمال نہیں ہوا اس کی وجہ یہ ہے
توفی کہ اس وقت دہر مطبع لوگ بھی تھے جو کہ حشر نشر کے قائل نہ تھے انکا انعقاد تھا کہ کوئی
ل البدر جلد ۲ نمبر ۱۷ مورخه ۱۵ رمئی ۱۹۰۳ ء صفحہ ۱۳۲ میں ۶ را پریل ۱۹۰۳ء کی تاریخ لکھی ہے جو سہو معلوم
ہوتا ہے ترتیب مضمون اور ترتیب ڈائری کے لحاظ سے دراصل یہ ۶ رمئی کی ڈائری ہے ۔ ۶ را پریل کی ڈائری تو البدر
جلد ۲ نمبر ۱۴ مورخه ۲۴ را پریل ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۰۶ ، ۱۰۷ میں درج ہے۔ (مرتب)
ھے انسان کی باقی نہیں رہتی اس لفظ کو استعمال کر کے اللہ تعالیٰ نے بتلا دیا کہ روح کو ہم اپنی طرف
قبض کر لیتے ہیں وہ باقی رہتی ہے قرآن اور حدیث میں جہاں کہیں یہ لفظ آیا وہاں معنے قبض روح کے
ہیں اس کے سوا اور کوئی معنے نہیں ہوتے ۔کے
سوال ۔ جب ایک شخص نے ایک بات تحصیل کی ہے تو دوبارہ اسی کے تحصیل تحصیل حاصل؟ کرنے سے کیا حاصل ہے؟
جواب ۔ ہم اس اصول کو لا تُسْلِم کہتے ہیں یہ ٹھیک نہیں ہے قرآن میں لکھا ہے۔ اگست
بِرَبِّكُمْ قَالُوا بَلَى (الاعراف: ۱۷۳) یعنی جب روحوں سے خدا نے سوال کیا کہ میں تمہارا رب نہیں
ہوں؟ تو وہ بولیں کہ ہاں ! تو اب سوال ہو سکتا ہے کہ روحوں کو علم تو تھا پھر انبیاء کو خدا نے کیوں بھیجا گویا
تحصیل حاصل کرائی یہ اصل میں غلط ہے ایک تحصیل پھیکی ہوتی ہے ایک گاڑھی ہوتی ہے دونوں میں حاصل یہ میں غلط ہے ہے۔
فرق ہوتا ہے وہ علم جو کہ نبیوں سے ملتا ہے اس کی تین اقسام ہیں ۔
علم الیقین ، عین الیقین حق الیقین
اس کی مثال یہ ہے جیسے ایک شخص دور سے دھواں دیکھے تو اسے علم ہوگا کہ وہاں آگ ہے کیونکہ وہ
جانتا ہے کہ جہاں آگ ہوتی ہے وہاں دھواں بھی ہوتا ہے اور ہر ایک دوسرے کے لیے لازم ملزوم
ہیں۔ یہ بھی ایک قسم کا علم ہے جس کا نام علم الیقین ہے مگر اور نزدیک جا کر وہ اس آگ کو آنکھوں سے
دیکھ لیتا ہے تو اسے عین الیقین کہتے ہیں ۔ پھر اگر اپنا ہاتھ اس آگ پر رکھ کر اس کی حرارت وغیرہ کو بھی
دیکھ لیوے تو اسے کوئی شبہ اس کے بارے میں نہ رہے گا اور اس طرح سے جو علم اسے حاصل ہوگا
اس کا نام حق الیقین ہوگا ۔ اب کیا ہم اسے تحصیل حاصل کہہ سکتے ہیں؟ ہر گز نہیں ! ہے ، سے
البدر جلد ۲ نمبر ۷ ۱ مورخه ۱۵ رمئی ۱۹۰۳ء صفحه ۱۳۲
البدر جلد ۲ نمبر ۱۸ مورخه ۲۲ رمئی ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۳۷
سے نوٹ از ایڈیٹر۔ دراصل سائل کا مطلب یہ تھا کہ جس حالت میں ہمارے پاس قرآن موجود ہے تو اب ہمیں
بیعت کی کیا ضرورت ہے؟ وہی نماز روزہ وہاں ادا کرنا ہے ۔ وہی بلا بیعت ادا کرنا ہے گویا تحصیل حاصل ہے مگر
حضرت اقدس نے کھول کر بتلا دیا کہ تحصیل کے مدارج ہیں ۔ چنانچہ۔۔۔ اس فلسفہ کو سمجھ کر آخر سائل نے حضرت اقدس
ہے۔
کی بیعت کر لی۔ (البدر جلد ۲ نمبر ۱۸ مورخه ۲۲ رمئی ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۳۷ )
ہے۔
( در بار شام )
جلد پنجم
فرمایا کہ وحی کا قاعدہ ہے کہ اجمالی رنگ میں نازل ہوا کرتی ہے اور اس
نزول وحی کا طریق کے ساتھ ایک تفہیم ہوتی ہے مثلاً جب آنحضرت کو نماز پڑھنے کا حکم
ہوا ہے تو ساتھ کشفی رنگ میں نماز کا طریق اس کی رکعات کی تعداد، اوقات نماز وغیرہ کشفی رنگ
میں بتا دیا گیا تھا۔ علیٰ ہذا القیاس۔ جو اصطلاح اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اس کی تفصیل اور تشریح کشفی رنگ
میں ساتھ ہوتی ہے جن لوگوں کو وہ اس وحی کے منشا سے آگاہ کرتا ہے اور اس کو دوسرں کے دلوں
میں داخل کرتا ہے جب سے دنیا ہے وحی کا یہی طرز چلا آیا ہے اور کل انبیاء کی وحی اسی رنگ کی
تھی ۔ وحی کشفی تصویروں یا تفہیم کے سوا کبھی نہیں ہوئی اور نہ وہ اجمال بجز اس کے کسی کی سمجھ میں
آسکتا ہے۔
مد سے خبر آئی ہے کہ اس جگہ آبادی کچھ اُو پر دو سو آدمی کی مد میں پیشگوئی کے مطابق تباہی ہے اور اب تک ایک سو تین آدمی مر چکے ہیں اور ابھی
چار پانچ روز مرتے ہیں۔ اس پر حضرت اقدس نے
نے حکم دیا ہے کہ
اخباروں میں ممد کے متعلق پیشگوئی مندرجہ قصیدہ اعجاز احمد یہ کو شائع کر کے دکھائیں اور
مولوی ثناء اللہ وغیرہ کو آگاہ کریں کہ وہی الفاظ جن پر وہ مقدمہ بنوانا چاہتا تھا خدا تعالیٰ اب پوری کر رہا
ہے۔ اب لوگ سوچیں کہ وہ حق تھا یا نہیں ۔ ہے
ل البدر سے ۔ ” جب سے دنیا شروع ہے وحی سوائے کشفی حالت کے ہوتی ہی نہیں ہے۔ ورنہ پھر یہ اعتراض ہو گا کہ
کیا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خائن تھے یا اپنی طرف سے بنا کر بتلا دیا کرتے تھے؟ بلکہ جس طرح خدا تعالیٰ ان
کے دل میں ڈالتا تھا وہ دوسرے کے دل میں ڈال دیتے ۔“ (البدر جلد ۲ نمبر ۱۸ مورخه ۲۲ رمئی ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۳۷)
الحکم جلدے نمبر ۱۸ مورخہ ۱۷ رمئی ۱۹۰۳ ء صفحہ ۲