۹؍مئی ۱۹۰۳ء

ملفوظات (جلد 5)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کیا بلحاظ ظاہر اور کیا بلحاظ باطن کے معجزہ ہے۔ تک بندی کہا جاتا ہے۔ جیسے قرآن شریف کا باطن معجزہ
ہے ویسے اس کے ظاہر الفاظ اور ترتیب بھی معجزانہ ہے۔ اگر ہم اس کے ظاہر کو معجزہ نہ مانیں تو پھر باطن
کے معجزہ ہونے کی دلیل کیا ہوگی؟ ایک انسان کا اگر ظاہر ہی گندہ ناپاک اور خبیث ہوگا تو اس کی
روحانی حالت کیسے اچھی ہو سکتی ہے؟ عوام الناس اور موٹی نظر والوں کے واسطے تو ظاہری خوبی ہی معجزہ
ہو سکتی ہے اور چونکہ قرآن ہر ایک قسم کے طبقہ کے لوگوں کے واسطے ہے اس لیے ہر ایک رنگ میں یہ
معجزہ ہے۔ مامور من اللہ کی عداوت کا نتیجہ کفر تک پہنچا دیتا ہے۔'
۹ رمئی ۱۹۰۳ء (بوقت سیر)
عام لوگوں کا خیال ہے کہ وبا سے بھاگنا نہ چاہیے یہ لوگ غلطی
وبا کے علاقے سے نکلنا کرتے ہیں۔ آنحضرت نے فرمایا ہےکہ اگر وہا کا ابتدا ہوتو بھاگ
جانا چاہیے اور اگر کثرت سے ہو تو پھر نہیں بھاگنا چاہیے ۔ جس جگہ و با ابھی شروع نہیں ہوئی تب تلک
اس حصہ والے اس کے اثر سے محفوظ ہوتے ہیں اور ان کا اختیار ہوتا ہے کہ اس سے الگ ہو جاویں
اور توبہ اور استغفار سے کام لیویں ۔
یہ اللہ تعالیٰ کی سنت ہے کہ نشان بھی ہوتے ہیں اور ان میں
جماعت احمدیہ اور طاعون التباس بھی ہوتا ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے معجزہ مانگا
گیا تو کہا کہ خدا قادر ہے خواہ آسمان سے نشان دکھلاوے یا بعض کو بعض سے جنگ کرا کر نشان
دکھاوے۔ چنانچہ جنگوں میں صحابہ بھی قتل ہوئے بعض کمزور ایمان والوں نے اعتراض کیا کہ
رض
ل البدر جلد ۲ نمبر ۱۸ مورخه ۲۲ رمئی ۱۹۰۳ صفحه ۱۳۷، ۱۳۸ صفحه ۱۳۷، ۱۳۸
الحکم میں مزید لکھا ہے۔ آخر جولڑائیاں ہوئیں وہ بھی تو نشان ہی تھے اور وہ منکروں اور کافروں کے لئے عذاب وہ تو
رض
لیکن اب سوال یہ ہے کہ صحابہ میں سے کوئی بھی ان لڑائیوں میں نہیں مارا گیا ؟“
الحکم جلدے نمبر ۱۹ مورخہ ۲۴ مئی ۱۹۰۳ء صفحہ ۹)

رض
اگر یہ عذاب ہے تو ہم میں سے لوگ کیوں مرتے ہیں اس پر خدا نے فرمایا إِن يَمْسَسْكُمْ قَرْحٌ فَقَدْ
مَسَّ الْقَوْمَ قَرْحٌ مِثْلُهُ وَ تِلْكَ الْأَيَّامُ نُدَاوِلُهَا بَيْنَ النَّاسِ الخ (ال عمران:۱۴۱) پس اگر
ہماری جماعت میں سے کوئی بھی نہ مرے اور کل قو میں مرتی رہیں تو کل دنیا ایک ہی دفعہ راہ راست پر
آجاوے اور بجز اسلام کے اور کوئی مذہب دنیا پر نہ رہے حتی کہ گورنمنٹوں کو بھی مسلمان ہونا
پڑے ۔ لے اور یہی سر تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ بھی فوت ہوئے تھے ۔ ہاں سلامتی
کا حصہ نسبتاً ہماری طرف زیادہ رہے گا براہین احمدیہ میں بھی لکھا ہے الَّذِينَ آمَنُوا وَ لَمْ يَلْبِسُوا
ايْمَانَهُمْ بِظُلْمٍ اب خدا جانے کہ کون ظلم سے خالی ہے کسل اور غفلت بھی ظلم ہے مگر تا ہم دعا کرنا
ضروری ہے اس ں جماعت کا قطعاً محفوظ رہنا یہ الفاظ کہیں ہم نے نہیں لکھے اور اور نہ نہ یہ یہ سنت اللہ ہے اگر
ایسا ہو تو پھر تو اكراة في الدین ہو جاتا ہے جب سے انبیاء پیدا ہوئے ہیں ایسا کبھی نہیں ہوا احمقوں
کو ان بھیدوں کی خبر نہیں خدا کا وعدہ نسبتاً حفاظت کا ہے نہ کہ کلیہ " پھر یہ بھی دیکھ لینا چاہیے کہ اگر
ہماری جماعت کا ایک مرتا ہے تو اس کے بدلے تین سو آ جاتے ہیں ۔ انجام ہمیشہ متقیوں کے واسطے
ہی ہوتا ہے اگر خدا تعالیٰ ایسا کھلا کھلا فرق کر دیوے تو میں نہیں جانتا کہ مذہبی اختلاف ایک ذرہ بھر
بھی رہ جاوے حالانکہ اس اختلاف کا قیامت تک ہونا ضروری ہے۔
بعض لوگ ہماری جماعت میں سے بھی غلطی سے کہہ دیتے ہیں کہ ہم میں سے کوئی نہ مرے گا یہ
ل الحکم میں مزید لکھا ہے۔ اور بجز اسلام کے اور کوئی مذہب ہی نہ رہے حالانکہ ایسا نہیں ہو گا۔ دوسر۔ ا نہیں ہوگا۔ دوسرے مذاہب بھی
قیامت تک باقی رہیں گے۔ خدا تعالیٰ نشانوں میں قیامت کا نمونہ دکھا نا نہیں چاہتا اور نہ کبھی ایسا ہوا بلکہ اُن میں کسی حد
تک فناضرور ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ صحابہ میں سے بھی بعض ان جنگوں میں شہید ہوئے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
رض
علی
کو بھی تکلیف پہنچی لیکن انجام نے دکھایا کہ آنحضرت کا نشان کیسا عظیم الشان تھا۔ اسی طرح پر یہاں بھی ہے ۔“
الحکم جلدے نمبر ۱۹ مورخہ ۲۴ رمئی ۱۹۰۳ء صفحہ ۹)
الحکم سے ۔ اس لیے دُعا کرتے رہنا چاہیے کیونکہ بالکلیہ حفاظت کا وعدہ کہیں نہیں ہے بلکہ الہامات میں استثنا کے
الفاظ قریباً موجود ہیں اس جماعت کے قطعاً محفوظ رہنے کا وعدہ نہیں بلکہ نسبتا ہے اور سنت اللہ بھی یہی ہے۔ دیکھنا یہ کا ہے اللہ
چاہیے کہ طاعون سے کون گھٹتا اور کون بڑھتا ہے ۔“ (الحکم جلدے نمبر ۱۹ مورخہ ۲۴ رمئی ۱۹۰۳ صفحه ۹)

ان کو مغالطہ لگا ہے ایسا ہر گز ہو نہیں سکتا اگر چہ ایک حد تک خدا نے وعدے کئے ہوئے ہیں مگر ان کا یہ
مطلب ہرگز نہیں ہے کہ جماعت سے مطلقاً کوئی بھی نشانہ طاعون نہ ہو۔ یہ بات ہماری جماعت کو
خوب یا د رکھنی چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کا یہ وعدہ ہر گز نہیں ہے کہ تم میں سے کوئی بھی نہ مرے گا۔ ہاں خدا تعالیٰ
فرماتا ہے وَ أَمَّا مَا يَنْفَعُ النَّاسَ فَيَمْكُتُ فِي الْأَرْضِ (الرعد: ۱۸) پس جو شخص اپنے وجود کو نافع الناس
بناویں گے ان کی عمریں خدا زیادہ کرے گا خدا تعالیٰ کی مخلوق پر شفقت بہت کرو اور حقوق العباد کی
بجا آوری پورے طور پر بجالانی چاہیے۔
نوٹ اور مسیح موعود کے حالات کا فرق اعتراض ہوا کہ نوح کی کشتی میں چڑھنے والے سب کے سب طوفان سے محفوظ رہے تھے تو کیا
وجہ ہے جو لوگ یہاں بیعت میں ہیں وہ محفوظ نہ رہیں ۔
جواب۔ فرمایا کہ ہمارا سلسلہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلہ کے قدم بر قدم ہے نوٹ کے
وقت ایمان کا دروازہ بند ہو چکا تھا اور اس وقت کوئی التباس ایمان کا نہ تھا مگر اب ہے نوح کے وقت یہ
فیصلہ ہو چکا تھا کہ اب قوم تو ضرور ہلاک ہونے والی ہے خواہ ایمان لاوے خواہ نہ لاوے مگر آنحضرت
کے وقت مہلت دی گئی کہ جو تو بہ کرے گا وہ بچ جاوے گا ۔ چنانچہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے عین
قتل کے وقت فرمایا کہ اگر کوئی ایمان لاوے تو تلوار روک لی جاوے مگر نوح کی قوم کے واسطے تھا کہ
صرف کشتی والے بچائے جاویں گے باقی سب تباہ اور ہلاک ہوں گے وہ صورت خاص اور الگ تھی
اور اعتراض تو خود نوح پر بھی تھا کہ اس نے کہا تھا کہ میرے اہل بچے رہیں گے مگر پھر بھی مخالفوں کو یہ
کہنے کی گنجائش رہی کہ نوح اپنے بیٹے کو نہ بچا سکا۔ معلوم ہوتا ہے کہ نوح کو بھی شبہ پیدا ہوا تھا تب ہی تو
ان کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے زجر ہوا۔ پھر دیکھو باوجود نبی ہونے کے ان کو دھوکا لگا اور یہ معاملہ اس
طرح سے ہوا کہ مخالف تو در کنار خود نوح کو ہی شکوک پیدا ہو گئے ۔ خدا تعالیٰ اپنے رعب اور خوف کو
دور نہیں کرنا چاہتا اگر آج وہ کھلا وعدہ دے دے کہ جماعت میں سے کوئی نہ مرے گا تو پھر اس کا خوف

دلوں میں نہ رہے جہاں خاص گھر کا اس نے وعدہ کیا ہے کہ اني أحَافِظُ كُلَّ مَنْ فِي الدَّارِ وہاں بھی
ایک فقرہ ساتھ رکھ دیا ہے کہ إِلَّا الَّذِينَ عَلَوْ ا بِاسْتِكْبَارِ
فرمایا کہ دیکھو بچہ جب پیٹ مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی کا رجوع کب ہوگا؟ میں ہوتا ہے تو اگرچہ زندہ
ہوتا ہے مگر تا ہم خوشی پر ہنس نہیں سکتا اور تکلیف پر رو نہیں سکتا ۔ بلاؤ تو بولتا نہیں ہے مگر جب باہر آتا
ہے تو اس کو حواس مل جاتے ہیں ۔ ہنستا بھی ہے روتا بھی ہے بلانے سے بولتا بھی ہے اس سے معلوم
ہوتا ہے کہ اول زندگی جو کہ پیٹ میں تھی وہ اصلی اور حقیقی زندگی بی تھی حواس اس میں نہ تھے جب خدا
ایک بات ڈالتا ہے تو حواس آ جاتے ہیں ۔ یہی حال مولوی محمد حسین صاحب کا ہے جب خدا کی خدا کی طرف
سے کوئی بات دل میں ڈالی جاوے گی تو اسی وقت تبدیلی ہو جاوے گی ۔
جو بلائے جاتے ہیں وہ آتے ہیں اور جو بلائے نہیں جاتے وہ کفر میں ترقی کرتے ہیں اگر
قرآن شریف نہ آتا تو ابو جہل اعلیٰ درجہ کے لوگوں میں شمار ہوتا۔ اسی طرح صدہا آدمیوں کو ہم صلحاء
سمجھتے ہیں مگر جب ان کے سامنے حق پیش کیا گیا اور انہوں نے انکار کیا تو معلوم ہوا کہ خدا کے نزدیک
ان میں صلاحیت نہ تھی کسی کے باطن کا کسی کو کیا علم ہے؟ مگر حق پیش کرنے پر حقیقت کھل جاتی ہے کہ
خدا کی آواز سننے والے کون ہیں اور اس سے انکار کرنے والے کون؟
کل سے اکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر صاحب گورداسپور سے دورہ پر اور تحصیلدار ایک غیر معمولی مجلس صاحب بٹالہ سے مینار کی تعمیر کے ملاحظہ کے واسطے تشریف لائے ہوئے
تھے حضرت اقدس جب سیر سے واپس تشریف لائے تو کوئی آدھ گھنٹہ کے بعد ہر دو عہدہ دار صاحبان
نے حضرت اقدس سے ملاقات کی طاعون پر ذکر اذکار ہوتے رہے اور مینار کے متعلق بھی تحصیلدار
صاحب نے چند امور استفسار کئے اس موقع پر جو کچھ حضرت اقدس نے ارشاد فرمایا اسے ہم یکجائی طور پر
درج کر دیتے ہیں ۔ (ایڈیٹر )

طاعون کے تجربہ کے سوال پر فرمایا کہ
طاعون اس کے تجربہ کا موقع بھی بہت ہے حکماء نے لکھا ہے کہ اس کا دورہ ستر ستر برس تک
ہوا کرتا ہے بڑے بڑے حکماء نے پچاس ساٹھ برس تک اس کے دورہ کا مشاہدہ لکھا ہے لیکن خدا
جانے کہ بعد میں اس کے کیا تجارب ہوں ۔ یہ کہنا کہ تجربہ ہوا ہے کہ کھلی ہوا میں اس کے کیڑے زیادہ
ہوتے ہیں ٹھیک نظر نہیں آتا کیونکہ علاقہ بمبئی میں اس نے سب سے پہلے زیادہ حصہ شہر بمبئی کا ہی پسند
کیا تھا شاید یہ بات بعد میں بدل جائے ۔ ہم اس رائے کو اس وقت قبول کرتے ہیں جب طاعون کی
رفتار بھی اسے قبول کرے جیسے حکام کے دورہ ہوتے ہیں اسی طرح اس کے بھی دورہ ہوتے ہیں ہیں کہ کسی
جگہ پر عود کرتی ہے اور کسی جگہ نہیں لیکن اس پر بھی زور نہیں دیا جاسکتا شاید ایک ہی جگہ بار بار
آجاوے پہلا تجربہ یہ ہے کہ انہوں نے لکھا ہے کہ یہ اپنی عمر پوری کر کے خود بخود ہی چھوڑ جاتی ہے۔
سوال ہوا کہ طاعون کا اصل باعث کیا ہے؟ فرمایا کہ
طاعون کا باعث میں اس مجلس میں اس کا ذکر اس لیے پسند نہیں کرتا کہ مذہبی رنگ کے
مسائل کو لوگ کم سمجھتے ہیں حقیقت میں جو لوگ خدا پر ایمان لائے ہیں وہ جانتے ہیں کہ یہ اس کی
نافرمانی کا نتیجہ ہے۔ قاعدہ کی بات ہے کہ جب انسان اپنی عقل پر بہت بھروسہ کرتا ہے تو ہر شے کا
انکار کر دیتا ہے حتی کہ خدا سے بھی منکر ہو جاتا ہے۔ میں دیکھتا ہوں کہ آج کل کے جنٹلمین دینی بات
کرنے والے کو بیوقوف کہہ دیتے ہیں لیکن یقین ہے کہ اب زمانہ خود بخود مؤدب ہو جاوے گا۔
نرے ارضی اسباب ہی اس طاعون کے موجد نہیں ہیں آخر اس کے کیڑے کسی پیدا کرنے والے کی
وجہ سے ہی پیدا ہوئے ہیں اور وہ زمانہ قریب ہے کہ لوگوں کو اس کی ہستی کا پتا لگ جاوے گا۔ ابھی تک
لوگوں کو عبرت کامل نہیں ہوئی ہے۔ طاعون کی گذشتہ چال سے پتا لگتا ہے کہ اوّل عوام پر پھر خواص پر
پھر ملوک پر حملہ کرتی ہے اور اس کے اصل اسباب کا معمہ تو خدا خود ہی کھولے گا میں نے اس کی خبر آج
۲۲ سال پیشتر دی ہے پھر سات سال کے بعد دی پھر اس وقت دی جب کہ ایک دو ضلعوں میں
ی تھی ۔ قرآن میں، انجیل میں ، دانیال نبی کی کتاب میں اس کا ذکر ہے غرضیکہ قبل از وقت ہم اس کی
سے ۲۲

نسبت کھل کر بات نہیں کرتے کیونکہ اس پر ہنسی کی جاوے گی جب خدا تعالیٰ اس کا پورا دورہ خود ختم
کرے گا تو اس وقت آپ ہی لوگوں کو پتا لگ جائے گا۔
اطباء نے لکھا ہے کہ جب موسم جاڑے یا گرمی کی طرف حرکت کرتا ہے تو اس وقت یہ زیادہ ہوتی
ہے مگر ابھی تو موسم اتنی شدت گرمی کا نہیں ہے لیکن اگر مئی کے گذرنے پر یہی حال رہا تو شاید یہ قاعدہ
بھی ٹوٹ جاوے مگر اصل بات کا علم تو خدا تعالیٰ ہی کو ہے۔
اکثر جگہ چوہے کثرت سے مرتے ہیں تو وہاں طاعون کا اندیشہ ہوتا ہے مگر خدا کے فضل سے
ہمارے گھر میں دو بلیاں ہیں اور وہ کوئی چوہا نہیں چھوڑتیں شاید یہ بھی خدا کی طرف سے ایک علاج ہو۔
سوال ہوا کہ پھر اس کا علاج کیا ہے؟ طاعون کا حقیقی علاج فرمایا۔ ہمارا تو یہ مذہب ہے کہ بجز تقویٰ طہارت اور رجوع الی اللہ
کے اور کوئی چارہ نہیں گو لوگ اسے دیوانہ پن سمجھتے ہیں مگر بات یہ ہے کہ یہ دنیا خود بخود نہیں ہے ایک
خالق اور مدبر کے ماتحت یہ چل رہی ہے جب وہ دیکھتا ہے کہ زمین پر پاپ اور گناہ بہت ہو گیا ہے تو
وہ تنبیہ نازل کرتا ہے اور جب رجوع الی اللہ ہو تو پھر اسے اٹھا لیتا ہے لیکن دیکھا جاتا ہے کہ لوگ
بہت بیباک ہیں اور ان کو ابھی تک کچھ پروانہیں ہے۔
ہوا
بول
منارہ المسیح کی غرض والا ہوا کہ ان کی روایا جاتا ہے؟ فرمایا کہ اس مینار کی تعمیر میں ایک یہ بھی برکت ہے کہ اس پر چڑھ کر
خدا کا نام لیا جاوے گا اور جہاں خدا کا نام لیا جاتا ہے وہاں برکت ہوتی ہے۔ چنانچہ آج کل اسی
لیے سکھوں نے بھی اذانیں دلوائی ہیں اور مسلمانوں کو اپنے گھروں میں بلا کر قرآن پڑھوایا ہے۔ پھر
اس کے اوپر ایک لالٹین بھی نصب کی جاوے گی۔ جس کی روشنی دُور دُور تک نظر آوے گی ۔ سنا گیا
ہے کہ روشنی سے بھی طاعونی مواد کا دفعیہ ہوتا ہے اور ایک گھنٹہ بھی اس پر لگا یا جاوے گا۔ اس کی
بلندی کی نسبت ہم کہہ نہیں سکتے ابھی سرمایہ نہیں ہے۔ سرمایہ پر دیکھا جاوے گا کہ کس قدر بلند ہوگا یہ

خیال بالکل غلط ہے کہ لوگ اس پر چڑھ کر چار پائیاں بچھاویں گے کیونکہ ایک تو وہ مخروطی شکل کا ہوگا
اور گھنٹہ کی وجہ سے اسے بند رکھا جاوے گا کہ لوگ چڑھ کر اسے خراب نہ کر دیویں۔
مجھے حیرت ہے کہ یہاں کے ہندوؤں کے ساتھ ہم نے آج تک برادرانہ برتاؤ رکھا ہے اور یہ
لوگ ہمارے مینار کی تعمیر پر اس قدر جوش و خروش ظاہر کر رہے ہیں۔ اس مسجد کو ہمارے مرزا صاحب
(والد صاحب ) نے سات نشور و پیر کو خریدا تھا اور اس مینار کی تعمیر میں صرف مسجد ہی کے لیے مفید بات
نہیں ہے بلکہ عوام کو بھی فائدہ ہے۔ یہ خیال کہ اس سے بے پردگی ہو گی یہ بھی غلط ہے۔ اب ہمارے
سامنے ڈپٹی شنکر داس صاحب کا گھر ہے اور اس قدر اونچا ہے کہ آدمی او پر چڑھے تو ہمارے گھر میں
اس کی نظر برابر پڑتی ہے تو کیا اب ہم کہیں کہ اسے گرادیا جاوے؟ بلکہ ہم کو چاہیے کہ اپنا پر دہ خود کر
لیویں ۔ ان لوگوں کو چاہیے تھا کہ مذہبی امور میں ہم سے دلبستگی ظاہر کرتے اور اس امر میں ہماری امداد
کرتے اگر یہ لوگ اپنا معبد بلند کرنا چاہیں تو کیا ہم اسے روک سکتے ہیں ؟
یہ خیال کہ مسجد یہاں ہو اور مینار کہیں باہر ہو ایک قسم کی ہنسی ہے اور اس وقت قبولیت کے قابل
ہے کہ اول مسجد باہر نکال دی جاوے پھر پھر مینا مینار بھی باہر ہو جاوے گا گا اور یہ یہ قبر ہمارے مرزا صاحب کی
دی جاوے پر
ہے انہوں نے نزول سے زمین خرید کر اس مسجد و تعمیر کرایا تھا اور اپنی موت سے ۲۲ دن پہلے اپنی
اس قبر کا نشان بتلایا کہ اس جگہ ہو ۔ مجھے ان لوگوں پر بار بار افسوس آتا ہے کہ ہمارے دل میں تو ان کی
ہمدردی ہے۔ بیماریوں میں ہم ان کا علاج کرتے ہیں۔ ہر ایک ان کی مصیبت میں شریک ہوتے
ہیں۔ انہی سے پوچھا جاوے کہ کبھی ان کے مذہبی معاملات میں میں نے ان سے نقیض کی ہے؟
دنیاوی معاملات تو الگ ہوتے ہیں لیکن مذہبی معاملات میں شرافت کا برتاؤ ہوا کرتا ہے۔ ان کو لازم
تھا کہ ایسی باتیں نہ کرتے جو آپس کی شکر رنجی کا موجب ہوتیں۔ اس مینار کی بنیاد پر گیارہ سو روپیہ خرچ
آیا ہے اور تین برس سے اس کا ابتدائی کام شروع ہے چنانچہ الحکم“ میں اس کا اعلان موجود ہے اگر سے
ہمارا چار ہزار روپیہ کا نقصان ہو اور پھر ان کو یہ رو پیدل جاوے تو بھی سمجھا جا سکتا ہے کہ خیر ہمسائیوں کو
لے نقل مطابق اصل

آج 10 میں سے 10 باقی