بلاتاریخ
ملفوظات (جلد 5)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
گا حدیث میں آیا ہے یأْتِي عَلَى جَهَنَّمَ زَمَانٌ لَّيْسَ فِيهَا احد یعنی دوزخ پر ایک زمانہ ایسا آئے
گا کہ اس میں کوئی متنفس نہیں ہوگا اور نسیم صبا اس کے دروازوں کو کھٹکھٹائے گی ۔ لے
بلا تاریخ کے
سوال کبھی نماز میں لذت آتی ہے اور کبھی وہ لذت جاتی رہتی
استفسار اور ان کے جواب ہے اس کا کیا علاج ہے؟
جواب ۔ ہمت نہیں ہارنی چاہیے بلکہ اس لذت کے کھوئے جانے کو محسوس کرنے اور پھر اس کو
حاصل کرنے کی سعی کرنی چاہیے جیسے چور آوے اور وہ مال اُڑا کر لے جاوے تو اس کا افسوس ہوتا ہے
اور پھر انسان کوشش کرتا ہے کہ آئندہ کو اس خطرہ سے محفوظ رہے۔اس لیے معمول سے زیادہ ہوشیاری
اور مستعدی سے کام لیتا ہے۔ اسی طرح پر جو خبیث نماز کے ذوق اور اُنس کو لے گیا ہے تو اس سے کس
قدر ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے؟ اور کیوں نہ اس پر افسوس کیا جاوے؟ انسان جب یہ حالت دیکھے
کہ اس کا اُنس و ذوق جاتا رہا ہے تو وہ بے فکر اور بے غم نہ ہو نماز میں بے ذوقی کا پیدا ہونا ایک
سارق کی چوری اور روحانی بیماری ہے جیسے ایک مریض کے منہ کا ذائقہ بدل جاتا ہے تو وہ فی الفور
علاج کی فکر کرتا ہے۔ اس طرح پر جس کا روحانی مذاق بگڑ جاوے اس کو بہت جلد اصلاح کی فکر کرنی
لازم ہے۔
یا درکھو انسان کے اندر ایک بڑا چشمہ لذت کا ہے جب کوئی گناہ اس سے سرزد ہوتا ہے تو وہ
چشمہ لذت مکدر ہو جاتا ہے اور پھر لذت نہیں رہتی ۔ مثلاً جب ناحق گالی دے دیتا ہے یا ادنی ادنیٰ
سی بات پر بد مزاج ہوکر بد زبانی کرتا ہے تو پھر ذوق نماز جاتا رہتا ہے۔ اخلاقی قومی کو لذت میں
الحکم جلدے نمبر ۲۰ مورخه ۳۱ رمئی ۱۹۰۳ ء صفحہ ۳
ے یہ ملفوظات بھی الحکم“ میں بلا تاریخ شذرات کی صورت میں درج ہیں ۔ استفسار اور ان کے جواب“ کے عنوان سے
الحکم میں جو ملفوظات بلا تاریخ درج ہوتے ہیں۔ بعض دفعہ تو البدر کی ڈائری سے پتا لگ جاتا ہے کہ کس تاریخ کے ہیں
لیکن بعض دفعہ البدر کی ڈائری سے بھی ان کی تاریخ کا پتا نہیں چلتا تو بلا تاریخ درج کر دیئے جاتے ہیں ۔ (مرتب)
بہت بڑا دخل ہے۔ جب انسانی قوی میں فرق آئے گا تو اس کے ساتھ ہی لذت میں بھی فرق
آجاوے گا۔ پس جب کبھی ایسی حالت ہو کہ اُنس اور ذوق جو نماز میں آتا تھا وہ جاتا رہا ہے تو
چاہیے کہ تھک نہ جاوے اور بے حوصلہ ہو کر ہمت نہ ہارے بلکہ بڑی مستعدی کے ساتھ اس گمشدہ
متاع کو حاصل کرنے کی فکر کرے اور اس کا علاج ہے تو بہ، استغفار، تضرع، بے ذوقی سے ترک
نماز نہ کرے بلکہ نماز کی اور کثرت کرے۔ جیسے ایک نشہ باز کو جب نشہ نہیں آتا تو وہ نشہ کو چھوڑ نہیں
دیتا بلکہ جام پر جام پیتا جاتا ہے یہاں تک کہ آخر اس کو لذت اور سرور آ جاتا ہے۔ پس جس کو نماز
میں بے ذوقی پیدا ہو اس کو کثرت کے ساتھ نماز پڑھنی چاہیے اور تھکنا مناسب نہیں آخر اسی
بے ذوقی میں ایک ذوق پیدا ہو جاوے گا۔ دیکھو پانی کے لئے کس قدر ز مین کو کھودنا پڑتا ہے جولوگ
تھک جاتے ہیں وہ محروم رہ جاتے ہیں جو تھکتے نہیں وہ آخر نکال ہی لیتے ہیں ۔اس لیے اس ذوق کو
حاصل کرنے کے لیے استغفار، کثرت نماز و دعا، مستعدی اور صبر کی ضرورت ہے۔
سوال۔ بہترین وظیفہ کیا ہے؟
بہترین وظیفہ جواب ۔ نماز سے بڑھ کر اور کوئی وظیفہ نہیں ہے کیونکہ اس میں حمد الہی ہے
استغفار ہے اور درود شریف ، تمام وظائف اور اور اد کا مجموعہ یہی نماز ہے اور اس سے ہر ایک قسم کے غم وہم دور
ہوتے ہیں اور مشکلات حل ہوتے ہیں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اگر ذرا بھی غم پہنچتا تو آپ نماز کے لیے
کھڑے ہو جاتے اور اس لیے فرمایا ہے اَلَا بِذِكْرِ اللهِ تَطْمَينُ الْقُلُوبُ (الرعد: ۲۹) اطمينان،
سکینت قلب کے لیے نماز سے بڑھ کر اور کوئی ذریعہ نہیں۔ لوگوں نے قسم قسم کے درد اور وظیفے اپنی طرف
سے بنا کر لوگوں کو گمراہی میں ڈال رکھا ہے اور ایک نئی شریعت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت
کے مقابلہ میں بنادی ہوئی ہے۔ مجھ پر تو الزام لگایا جاتا ہے کہ میں نے نبوت کا دعویٰ کیا ہے مگر میں
دیکھتا ہوں اور حیرت سے دیکھتا ہوں کہ انہوں نے خود شریعت بنائی ہے اور نبی بنے ہوئے ہیں اور دنیا
کو گمراہ کر رہے ہیں ان وظائف اور اور اد میں دنیا کو ایسا ڈالا ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کی شریعت اور احکام کو
بھی چھوڑ بیٹھے ہیں۔ بعض لوگ دیکھے جاتے ہیں کہ اپنے معمول اور اوراد میں ایسے منہمک ہوتے ہیں