۱۰؍مئی ۱۹۰۳ء

ملفوظات (جلد 5)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کہ نمازوں کا بھی لحاظ نہیں رکھتے۔ میں نے مولوی صاحب سے سنا ہے کہ بعض گدی نشین شاکت مت
والوں کے منتر اپنے وظیفوں میں پڑھتے ہیں۔ میرے نزدیک سب وظیفوں سے بہتر وظیفہ نماز ہی
ہے۔ نماز ہی کو سنوار سنوار کر پڑھنا چاہیے اور سمجھ سمجھ کر پڑھو اور مسنون دعاؤں کے بعد اپنے لیے اپنی
زبان میں بھی دعا ئیں کرو اس سے تمہیں اطمینان قلب حاصل ہوگا اور سب مشکلات خدا چاہے گا تو اسی
سے حل ہو جائیں گی۔ نماز یاد الہی کا ذریعہ ہے۔ اس لیے فرمایا ہے اَقِمِ الصَّلوةَ لِذِكْرِى (طه: ۱۵)
سوال ۔ قبرستان میں جانا جائز ہے یا نا جائز ؟ قبرستان میں جانا جواب ۔ نذرونیاز کے لیے قبروں پر جانا اور وہاں جاکر منتیں مانگنا درست
نہیں ہے ہاں وہاں جا کر عبرت سیکھے اور اپنی موت کو یاد کرے تو جائز ہے۔ قبروں کے پختہ بنانے کی
ممانعت ہے البتہ اگر میت کو محفوظ رکھنے کی نسبت سے ہو تو حرج نہیں ہے یعنی ایسی جگہ جہاں سیلاب
وغیرہ کا اندیشہ ہو اور اس میں بھی تکلفات جائز نہیں ہیں ۔ کے
۰ ۱ رمئی ۱۹۰۳ء (صبح کی سیر )
له
فَرِيقٌ فِي الْجَنَّةِ وَفَرِيقٌ فِي السَّعِيرِ (الشورى : ٨) مامور کا زمانہ ایک قیامت ہوتا ہے خدا تعالی کی قدرت ہے کہ جیسے ایک طرف بغض وحسد
کرنے والے ہمارے دشمن موجود ہیں ۔ ویسے ہی ان کے بالمقابل وہ لوگ بھی ہیں جو کہ اسی تحریک
سے راہ راست کی طرف آجاتے ہیں ۔ مامور کا زمانہ بھی ایک قیامت ہے ۔ جیسے لوگ یوم جزا کے دن
دو فریقوں میں تقسیم ہو جاویں گے یعنی فَرِيقٌ فِي الْجَنَّةِ وَ فَرِيقٌ فِي السَّعِيرِ (الشوری:۸) ایسے ہی
مامور کی بعثت کے وقت بھی دو فریق ہو جاتے ہیں اللہ تعالیٰ کا فرمانا کہ جَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ
كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ (ال عمران : ۵۶) جیسے تقریباً سات سو برس پہلے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے کہا گیا اور مسیح علیہ السلام کے وقت پورا ہو ا ویسا ہی آپ کے تیرہ سو برس بعد چودھویں صدی
الحکم جلد ۷ نمبر ۲۰ مورخه ۳۱ مئی ۱۹۰۳ء صفحہ ۹

میں ہمارے زمانہ میں پورا ہو رہا ہے ۔
جلد پنجم
فرمایا کہ اہل عرب اس قسم کے استثنا کرتے ہیں۔ صرف ونحو
ابلیس ملائکہ میں سے نہ تھا میں بھی اگر دیکھا جاوے تو اسے استثنا بکثرت ہوا کرتے ہیں
اور ایسی نظیریں موجود ہیں جیسے کہا جاوے کہ میرے پاس ساری قوم آئی مگر گدھا۔ اس سے یہ سمجھنا
کہ ساری کی ساری قوم جنس حمار میں سے تھی غلط ہے۔ كَانَ مِنَ الْجِن کے بھی یہ معنے ہوئے کہ وہ
فقط ابلیس ہی قوم جن میں سے تھا ملائکہ میں سے نہیں تھا ملائک ایک الگ پاک جنس ہے اور شیطان
الگ۔ ملائکہ اور ابلیس کا راز ایسا مخفی در مخفی ہے کہ بجز امنا وَصَدَّقنا کے انسان کو چارہ نہیں ۔ اللہ تعالیٰ
نے ابلیس کو اقتدار و توفیق نہیں دی مگر وسوسہ اندازی میں وہ محرک ہے جیسے ملائکہ پاک تحریکات کے
محرک ہیں ویسے ہی شیطان نا پاک جذبات کا محرک ہے۔ ملائکہ کی منشا ہے کہ انسان پاکیزہ ہو، مطہر
ہو اور اس کے اخلاق عمدہ ہوں اور اس کے بالمقابل شیطان چاہتا ہے کہ انسان گندہ اور ناپاک ہو۔
اصل بات یہ ہے کہ قانون الہی ملائکہ وابلیس کی تحریکات کا دوش بدوش چلتا ہے لیکن آخر کار
ارادہ الہی غالب آجاتا ہے۔ گویا پس پردہ ایک جنگ ہے جو خود بخود جاری رہ کر آخر قادر و مقتدر حق کا
غلبہ ہو جاتا ہے اور باطل کی شکست ۔
چار چیزیں ہیں جن کی کنہ وراز کو معلوم کرنا انسان کی طاقت سے بالا تر
مجہول الکنہ اشیاء ہے۔ اول اللہ جل شانه ، دو روح ہو ملائکہ، چہارم ا لیں ۔جو شخص سوم
ان چہاروں میں سے خدا تعالیٰ کے وجود کا قائل ہے اور اس کی صفات الوہیت پر ایمان رکھتا ہے
ضرور ہے کہ وہ ہر سہ اشیاء روح و ملائکہ وابلیس پر ایمان لائے مثلاً روح جیسے انسان کے اندر داخل
ہوتی معلوم نہیں ہوتی ویسے ہی اس میں سے خارج ہوتی بھی معلوم نہیں کے ہوتی ۔ انسان کو ہر حال
ل البدر جلد ۲ نمبر ۱۸ مورخه ۲۲ رمئی ۱۹۰۳ ء صفحہ ۱۴۰ میں ہے کہ سوال ہوا کہ ابلیس ملائکہ سے تھا یا کون؟“ اس
کے جواب میں حضور نے فرمایا ۔ (مرتب)
ے البدر سے۔ ” جیسے انڈے کے بیچ میں روح آتی ہے اور بعض وقت بچہ بیچ میں ہی مر کر رہ جاتا ہے اور روح نکل جاتی
ہے۔ لیکن معلوم کسی کو نہیں ہوتی پس یہ راز ہوتے ہیں ۔ ( البدر جلد ۲ نمبر ۱۸ مورخه ۲۲ رمئی ۱۹۰۳ء صفحه ۱۴۰)

میں رضاء الہی پر چلنا چاہیے اور کار خانہ الہی میں دخل در معقولات نہیں دینا چاہیے۔ تقویٰ اور
طہارت، اطاعت و وفا میں ترقی کرنی چاہیے اور یہ سب باتیں تب ممکن ہیں جب انسان کامل ایمان
اور یقین سے ثابت قدم رہے اور صدق و اخلاص اپنے مولا کریم سے دکھلائے اور وہ باتیں جو علم الہی
میں مخفی ہیں اس کے کنہ کے معلوم کرنے میں بے سود کوشش نہ کرے مثلاً ہلیلہ قبض کو دور کرتی ہے اور
سم الفار ہلاک کرتا ہے اب کیا ضرورت پڑی ہے کہ بے فائدہ اس دھت میں بھاگے پھرے کہ کون سی
شے ہے جو یہ اثر کرتی ہے۔ طبیب کا کام ہے کہ ان کے خواص کو معلوم کرے اور یہ سوال کہ کیوں یہ
خواص پیدا ہو گئے حوالہ بخدا کرے جو شخص ہر ایک چیز کے خواص و ماہیت دریافت کرنے کے پیچھے
لگ جاتا ہے وہ نادانی سے کارخانہ ربّی اور اس کے منشا سے بالکل ناواقف و نابلد ہے۔
اگر کوئی کہے کہ شیطان وملائکہ دکھلاؤ تو کہنا چاہیے کہ تمہارے اندر یہ خواص
ملائکہ اور شیطان کہ بیٹھے بٹھائے آناً فاناً بدی کی طرف متوجہ ہو جانا یہاں تک کہ خدا تعالی
کی ذات سے بھی منکر ہو جانا اور کبھی نیکی میں ترقی کرنا اور انتہا درجہ کی انکساری و فروتنی و عجز و نیاز میں
گر جانا یہ اندرونی کششیں جو تمہارے اندر موجود ہیں ان سب کے محرک جو قوئی ہیں وہ ان دو الفاظ
ملک و شیطان کے وجود میں مجسم ہیں ۔
سعادت اس میں ہے کہ خدا تعالیٰ کی ہستی پر ایمان لایا جاوے اور اس کو حاضر و ناظر یقین کیا
جاوے اور اس کی عین موجودگی کا تصور دل میں رکھ کر ہر ایک بدی اور ناراستی سے پرہیز کیا جاوے۔
یہی بڑی دانش و حکمت ہے اور یہی معرفت الہی کا سیراب کرنے والا شیر میں سوتہ ہے جس سے اور جس
کے لیے اہل اللہ ایک ریگستان کے پیاسے کی طرح آگے بڑھ کر خوش مزگی سے پیتے ہیں اور یہی وہ
آب کوثر ہے جو مولائے کریم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک ہاتھوں سے اپنے اولیاء اصفیا کو
پلاتا ہے۔
ل البدر سے ۔ انسان کو ان باتوں کی کنہ دریافت کرنے میں نہ پڑنا چاہیے تقوی اور اطاعت میں ترقی کرنی چاہیے
تو اس طرح خدا خود اس کی تسلی کر دے گا۔“
البدر جلد ۲ نمبر ۱۸ مورخه ۲۲ مئی ۱۹۰۳ صفحه ۱۴۰) ۱۹ صفحه ۱۴۰)

مومن چونکہ خدا تعالیٰ کی معرفت کا محتاج ہے اور ہر کوئی اس کی طرف نظر اٹھائے دیکھ رہا ہے اس
لیے خدا تعالیٰ نے بھی یہ دروازہ پورے طور پر کھولا ہوا ہے جوں جوں انسان اس راہ میں کوشش کرے
گا توں توں در رحمت اس پر کھلتا جاوے گا۔ دنیا میں بے انت ایسی چیزیں ہیں جس کی ہمیں خبر بھی نہیں
پر ایسی چیزوں کے دریافت کے لئے سرگردان ہونا کون سی عقلمندی ہے ۔۔۔۔ کون سی چیز ہے جس کی تحقیق
انسان نے پورے طور سے کر لی ۔ جو چیز اللہ جل شانہ نے انسان کے لیے چنداں مفید نہیں سمجھی وہ
پورے طور پر انسان پر منکشف بھی نہیں ہوتی پس جو ہر ایک چیز کو دریافت کرنا چاہتا ہے وہ خدا بننا چاہتا
ہے۔ جس راہ پر انسان پہنچ نہیں سکتا چاہیے کہ اسے چھوڑ دے۔ انسان کو جو کچھ دیا گیا ہے اس پر قانع
رہے اگر یہ توقع رکھے کہ آسمان کے درخت کا پھل آوے تو میں کھاؤں حالانکہ اس کا ہاتھ وہاں پہنچ
بھی نہیں سکتا تو وہ مجنون ہے ہاں جب اللہ تعالیٰ اس کی فطرت میں یہ قومی پیدا کر دے کہ آسمان تک
پہنچ سکے تو کچھ مضائقہ نہیں کہ وہ آسمان ہی کے پھل بھی کھاوے۔
گناہ سے انسان کیسے بچ سکتا ہے اس کا علاج یہ تو بالکل نہیں گناہ سے کیسے بچ سکتے ہیں کہ عیسائیوں کی طرح ایک کے سر میں درد ہو تو دوسرا اپنے سر
میں پتھر مارلے اور پہلے کا دردسر دور ہو جاوے دراصل انسان کا حد اعتدال سے گزر جانا ہی گناہ
کا موجب ہوتا ہے اور رفتہ رفتہ وہ بات پھر عادت میں داخل ہو جاتی ہے اور یہ سوال کہ یہ عادت
کیوں کر دور ہو سکتی ہے؟ اکثر لوگوں کا اعتقاد ہے کہ یہ عادت دور نہیں ہو سکتی اور عیسائیوں کا تو پختہ
یقین وایمان ہے کہ عادت یا فطرت ثانی ہرگز دور نہیں ہو سکتی اور نہ بدل سکتی ہے۔ مسیح کے کفارہ کو
مان کر بھی یہ تو نہیں ہو سکتا ہے کہ انسان گناہ سے بالطبع نفرت کرنے لگ جائے۔ نہیں البتہ اس کفارہ
کے طفیل اُخروی عذاب سے نجات پا جائے گا۔ یہی اعتقاد ہے جو رکھنے سے انسان خلیج الرسن ہو کر
بدکاریوں اور ناسزا وارا مور میں دل کھول کر ترقی کرتا ہے۔
ہماری جماعت کو اس پر توجہ کرنی چاہیے کہ ذرا سا گناہ خواہ کیسا ہی صغیرہ ہو جب قابل توجه گردن پر سوار ہوگیا تو رفت رفتہ انسان کبیرہ گناہوں کی طرف لے جاتا ہے۔ کو

طرح طرح کے عیوب مخفی رنگ میں انسان کے اندر ہی اندر ایسے رچ جاتے ہیں کہ اس سے نجات
مشکل ہو جاتی ہے۔
انسان جو ایک عاجز مخلوق ہے اپنے تئیں شامت اعمال سے بڑا سمجھنے لگ فروتنی اور عاجزی جاتا ہے۔ کبر اور رعونت اس میں آجاتی ہے اللہ کی راہ میں جب تیک
انسان اپنے آپ کو سب سے چھوٹا نہ سمجھے چھٹکارا نہیں پاسکتا۔ کبیر نے سچ کہا ہے۔
ه
بھلا ہوا ہم بیچ بھلے ہر کو کیا سلام جے ہوتے گھر اُونچ کے ملتا کہاں بھگوان
یعنی اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ہم چھوٹے گھر میں پیدا ہوئے ۔ اگر عالی خاندان میں پیدا ہوتے تو خدا نہ
ملتا۔ جب لوگ اپنی اعلیٰ ذات پر فخر کرتے تو کبیرا اپنی ذات بافندہ پر نظر کر کے شکر کرتا۔ پس انسان
کو چاہیے کہ ہر دم اپنے آپ کو دیکھے کہ میں کیسا بیچ ہوں میری کیا ہستی ہے ہر ایک انسان خواہ کتنا ہی
عالی نسب ہو مگر جب وہ اپنے آپ کو دیکھے گا بہر سہج وہ کسی نہ کسی پہلو میں بشرطیکہ آنکھیں رکھتا ہو تمام
کائنات سے اپنے آپ کو ضرور بالضرور نا قابل و پیچ جان لے گا انسان جب تک ایک غریب و بیکس
بڑھیا کے ساتھ وہ اخلاق نہ برتے جو ایک اعلیٰ نسب عالی جاہ انسان کے ساتھ برتا ہے یا برتنے
چاہیے اور ہر ایک طرح کے غرور ، رعونت و کبر سے اپنے آپ کو نہ بچاوے وہ ہرگز ہرگز خدا تعالیٰ کی
بادشاہت میں داخل نہیں ہو سکتا ۔ ہے
دعا
جس قدر نیک اخلاق ہیں تھوڑی سی کمی بیشی سے وہ بداخلاقی میں بدل جاتے ہیں۔ اللہ جل شانه
نے جو دروازہ اپنی مخلوق کی بھلائی کے لیے کھولا ہے وہ ایک ہی ہے یعنی دعا۔ جب کوئی شخص
بکا وزاری سے اس دروازہ میں داخل ہوتا ہے تو وہ مولائے کریم اس کو پاکیزگی و طہارت کی چادر پہنا
وو
ل البدر میں ہے۔ ” جب لوگ اپنی اپنی ذات پر فخر کرتے تو کبیر اپنی قوم چمار پر نظر کر کے شکر کرتا ۔
البدر جلد ۲ نمبر ۱۸ مورخه ۲۲ رمئی ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۴۰) مئی ۱۹۰۳ صفحه ۱۴۰ )
لے اس کے آگے البدر میں مزید لکھا ہے ۔ ۔ اور اور قوتیں تو انسان کی کبھی کبھی غلبہ کرتی ہیں مگر گر رعونت اور نخوت ہر وقت اس
پر سوار ہے۔“
البدر جلد ۲ نمبر ۱۸ مورخه ۲۲ رمئی ۱۹۰۳ صفحه ۱۴۰)

دیتا ہے اور اپنی عظمت کا غلبہ اس پر اس قدر کر دیتا ہے کہ بے جا کا موں اور ناکارہ حرکتوں سے وہ
کوسوں بھاگ جاتا ہے۔ کیا سبب ہے کہ انسان باوجود خدا کو نہ ماننے کے بھی گناہ سے پر ہیز نہیں
کرتا ؟ در حقیقت اس میں ایک دہریت کی رگ ہے اور اس کو پورا پورا یقین و ایمان اللہ پر نہیں ہوتا
ورنہ اگر وہ جانتا کہ کوئی خدا ہے جو حساب و کتاب لینے والا ہے اور ایک آن میں اس کو تباہ کر سکتا ہے تو
وہ کیسے بدی کر سکتا ہے اس لیے حدیث شریف میں وارد ہے کہ کوئی چور چوری نہیں کرتا در آنحالیکہ وہ
مومن ہے اور کوئی زانی زنا نہیں کرتا در آنحالیکہ وہ مومن ہے۔ بدکرداریوں سے نجات اسی وقت
حاصل ہو سکتی ہے جبکہ یہ بصیرت اور معرفت پیدا ہو کہ خدا کا غضب ایک ہلاک کرنے والی بجلی کی
طرح گرتا اور بھسم کرنے والی آگ کی طرح تباہ کر دیتا ہے تب عظمت الہی دل پر ایسی مستولی ہو جاتی
ہے کہ سب افعال بداندر ہی اندر گداز ہو جاتے ہیں ۔
پس نجات معرفت میں ہی ہے معرفت ہی سے محبت بڑھتی ہے اس لیے سب سے اوّل
نجات معرفت کا ہونا ضروری ہے۔ محبت کے زیادہ کرنے والی دو چیزیں ہیں حسن اور احسان
جس شخص کو اللہ جل شانہ کا حُسن اور احسان معلوم نہیں وہ کیا محبت کرے گا ؟ چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے وَلَا يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ حَتَّى يَلِجَ الْجَمَلُ فِي سَمِّ الْخِيَاطِ (الاعراف: ۴۱) یعنی کفار جنت میں
داخل نہ ہوں گے جب تک کہ اونٹ سوئی کے ناکے میں سے گزر نہ جائے ۔ مفسرین اس کا مطلب
ظاہری طور پر لیتے ہیں مگر میں یہی کہتا ہوں کہ نجات کے طلب گار کو خدا کی راہ میں نفس کے شتر بے مہار
کو مجاہدات سے ایساد بلا کر دینا چاہیے کہ وہ سوئی کے ناکہ میں سے گزر جائے جب تک نفس دنیوی
لذائذ و شہوانی حظوظ سے موٹا ہوا ہوا ہے تب تک یہ شریعت کی پاک راہ سے گزر کر بہشت میں داخل
نہیں ہو سکتا ۔ دنیوی لذات پر موت وارد کرو اور خوف و خشیت الہی سے دبلے ہو جاؤ تب تم گذر سکو
گے اور یہی گذرنا تمہیں جنت میں پہنچا کر نجات اخروی کا موجب ہوگا ۔
ل الحکم جلد ۷ نمبر ۲۰ مورخه ۳۱ مئی ۱۹۰۳ء صفحه ۱۳ ، ۱۴
لو

( مجلس قبل از عشاء )
جلد پنجم
فرمایا ۔ قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ
پابندی رسوم کا اثر ایمان پر ن ( ال عمران: (۳۲) اللہ تعالیٰ کے خوش کرنے کا ایک یہی
طریق ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی فرمانبرداری کی جاوے۔ دیکھا جاتا ہے کہ لوگ طرح
طرح کی رسومات میں گرفتار ہیں کوئی مر جاتا ہے تو قسم قسم کی بدعات اور رسومات کی جاتی ہیں حالانکہ ا
چاہیے کہ مردہ کے حق میں دعا کریں۔ رسومات کی بجا آوری میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صرف
مخالفت ہی نہیں ہے بلکہ ان کی ہتک بھی کی جاتی ہے اور وہ اس طرح سے کہ گویا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے کلام کو کافی نہیں سمجھا جاتا اگر کافی خیال کرتے تو اپنی طرف سے رسومات کے گھڑنے کی کیوں
ضرورت پڑتی ۔
فرمایا کہ انسان کی وہ غلطی تو معاف ہو سکتی ہے جو کہ یہ نادانی سے کرتا ہے مثلاً آنحضرت کے
زمانہ کے بعد فیج اعوج کے زمانہ میں طرح طرح کی غلطیاں پھیل گئیں ان میں سے ایک یہ بھی تھی کہ
مسیح فوت نہیں : ت نہیں ہوئے اور اسی جسد عنصری کے ساتھ آسمان پر موجود ہیں۔
(اس مقام پر حضرت اقدس نے مسیح کی وفات کے دلائل مختصر جامع طور پر بیان فرمائے ) اور پھر ان کے
بعد ایک تقریر اس مضمون پر فرمائی کہ ہماری جماعت سے کیوں بعض لوگ طاعون سے مر جاتے ہیں ۔
اور فرمایا کہ ہمیشہ انجام پر نظر چاہیے آخر کار مومن ہی کامیاب ہوتا ہے اور پھر ایک التباس بھی ہوتا
ہے کہ جس پر ہر ایک کو ایمان لانا چاہیے اگر التباس نہ ہو تو ایمان ایمان نہیں ہو سکتا بعض کام تو اس
لیے کئے جاتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے حجت پوری ہو جاوے اور بعض اس لیے ظہور میں
آتے ہیں کہ انسان تدبر کریں اگر التباس نہ ہوتا تو تدبر کرنے والوں کو ثواب کیسے حاصل ہوتا اور
ایمان کے کیا معنے ہوتے ۔ اگر موت صرف ہمارے دشمنوں کے واسطے ہی ہو تو پھر کون بیوقوف ہے جو
کہ ظاہری موت کو دیکھ کر مسلمان نہ ہو جاوے یوں تو لوگ بیشک خدا کے سوا اوروں کی عبادت کرتے
ہیں مثلاً بعض ہند و قبروں کی بھی پوجا کرتے ہیں تو جب ایسے لوگ دیکھ لیویں کہ عافیت تو صرف خدا دیکھ

آج 10 میں سے 10 باقی