۱۸؍مئی ۱۹۰۳ء

ملفوظات (جلد 5)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ہوگا کہ ساری عمر دھکے کھاتے رہے صلیب پر چڑھنا بھی مشتبہ رہا ادھر ایک لمبا سلسلہ عمر اور سوانح کا
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا دیکھو کہ کیسے نصرت الہی شامل رہی ہر ایک میدان میں آپ کو فتح ہوئی کوئی
گھڑی یاس کی آپ پر گذری ہی نہیں یہاں تک کہ إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ (الفتح:۲) کا وقت
آگیا ان تمام نصرتوں میں کوئی حصہ بھی حضرت مسیح کا نظر نہیں آتا اس سے صاف ثابت ہے کہ محبت
آنحضرت کی خدا سے زیادہ ہو نہ کہ مسیح کی کیونکہ آنحضرت پر اللہ تعالیٰ کے انعامات بکثرت ہیں اور
اس لیے صرف آنحضرت کی یہ شان ہوسکتی ہو سکتی ہے کہ وہ آسمان پر زندہ ہوں ؟ جو شخص نظارہ قدرت زیادہ
دیکھتا ہے وہی زیادہ فریفتہ ہوا کرتا ہے۔ کرتا
اور اب اگر مسیح آویں بھی تو اس میں اسلام کی اور خود مسیح کی بے عزتی ہے اسلام کی بے عزتی اس
طرح کہ کہنا پڑے گا کہ خاتم النبیین کے بعد ایک اور پیغمبر اسرائیلی آیا اور مسیح کی بے عزتی اس طرح
کہ ان کو آکر انجیل چھوڑنی پڑے گی ۔
لو
۱۸ رمئی ۱۹۰۳ء ( مجلس قبل از عشاء)
إِنْ مِنْ قَرْيَةٍ إِلَّا نَحْنُ مُهْلِكُوهَا قَبْلَ يَوْمِ الْقِيمَةِ أَوْ قرآن کی ایک پیشگوئی کا پورا ہونا مُعَذِّبُوهَا عَذَابًا شَدِيدًا (بنی اسر آمیل: ۹۵۹) اسراءیل:۵۹) کوئی
ایسا گاؤں نہیں مگر روز قیامت سے پہلے پہلے ہم اس کو ہلاک کر کے رہیں گے یا اس کو سخت عذاب
دیویں گے قرآن میں یہ ایک پیشگوئی ہے۔
فرمایا کہ یہ اب پنجاب پر بالکل صادق آ رہی ہے بعض گاؤں تو اس سے بالکل تباہ ہو گئے ہیں
اور بعض جگہ بطور عذاب کے طاعون جا کر پھر ان کو چھوڑ دیتی ہے۔
امریکہ اور یورپ کے بلاد میں حضرت مسیح کی نسبت جو ایک انقلاب عظیم
قوم کی حالت خیالات میں ہو رہا ہے اور جس کا ذکر ہم ” البدر کے ایک آرٹیکل بعنوان
ل البدر جلد ۲ نمبر ۱۹ مورخه ۲۹ رمئی ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۴۶

کسر صلیب کا دروازہ کھل گیا ہے“ کر چکے ہیں اس پر ذکر ہوتے ہوئے فرمایا کہ
لَوْ كُنَّا نَسْمَعُ أَوْ نَعْقِلُ مَا كُنَّا فِي اَصْحٰبِ السَّعِيرِ ( الملك :۱۱) سے معلوم ہوتا ہے کہ سماع اور
عقل انسان کو ایمان کے واسطے جلد تیار کر دیتی ہے۔ ہماری قوم میں نہ سماع ہے نہ عقل ہے۔ دل میں
یہی ٹھانی ہوئی ہے کہ تردید کریں پیشگوئیوں کو جھوٹا ثابت کریں نص اور اخبار کی تکذیب کریں۔
کشوف وغیرہ جو اولیائے کرام کے ہماری تائید میں ہیں ان سب کو جھوٹا کہہ دیں۔ غرضیکہ یہ سماع کا
حال ہے۔ اب عقل کا سن لو کہ نظائر پیش نہیں کر سکتے کہ کوئی اس امر کا ثبوت دیں کہ سوائے مسیح کے
اور بھی کچھ آدمی زندہ آسمان پر گئے ایک بات کو دیکھ کر دوسری کو پیدا کرنا اس کا نام عقل ہے سو اس کو
انہوں نے ہاتھ سے دے دیا ہے دونوں طریق ( سماع اور عقل ) قبول حق کے تھے سو وہ دونوں کھو
بیٹھے مگر یہ لوگ (اہل امریکہ و یورپ ) غور کرتے ہیں اگر چہ سب نہیں کرتے مگر ایسے پائے تو جاتے
ہیں جو کرتے ہیں جس حال میں کہ وہ مانتے ہیں کہ مسیح کے دوبارہ آنے کا زمانہ یہی ہے اور اس کی
موت کے بھی قائل ہیں تو دیکھ لو کہ وہ لوگ کس قدر قریب ہیں۔ اس قوم کا اقبال اب بڑھ رہا ہے اور
مسلمانوں کو ہم دیکھتے ہیں کہ وہ دن بدن گرتے جاتے ہیں اور وہ منتظر ہیں کہ مسیح اور مہدی آتے ہی
تلوار اٹھا لیوے گا اور خون کی ندیاں بہادے گا ۔ کمبخت دیکھتے نہیں کہ مسلمانوں کے پاس نہ تو
فنونِ حرب ہیں نہ ان کے پاس ایجاد کی طاقت ہے نہ استعمال کی استعداد ہے۔ جنگی طاقت نہ بحری
ہے نہ بری تو یہ زمانہ ان کے منشا کے موافق کیسے ہو سکتا ہے اور نہ خدا کا یہ ارادہ ہے کہ جنگ ہو، کیا
تعجب ہے کہ خدا تعالیٰ انہیں کو یہ سمجھ دے دیوے کیونکہ فہم ، دماغ اور اقبال کے ایام انہیں کے اچھے
ہیں اصل علم وہی ہے جو خدا کے پاس ہے زمانہ وہی ہے جس کا وعدہ تھا مسلمانوں کو دیکھتے ہیں کہ نکھے ،
فاسق ، فاجر اور کاہل بھی ہیں تو پھر بجز اس کے اور کیا کہہ سکتے ہیں کہ خدا اسی گروہ میں سے ایسے پیدا
کر دے کہ وہ خود ہی سمجھ جاویں۔ خدا تعالیٰ کو توپ اور بندوق کی کیا حاجت ہے اس نے بندوں میں
ہدایت پھیلانی ہے یا ان کو قتل کرنا ہے؟ زمانہ کی موجودہ حالت خود دلالت کرتی ہے کہ یہ زمانہ علمی رنگ
کا ہے اگر کسی کو مار مار کر سمجھاؤ بھی تو وہ بات دل میں نہیں بیٹھتی لیکن اگر دلائل سے سمجھا یا جاوے تو وہ

آج 10 میں سے 10 باقی