۲۸؍مئی ۱۹۰۳ء

ملفوظات (جلد 5)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

۲۸ رمئی ۱۹۰۳ء
جلد پنجم
۱۵ رمئی ۱۹۰۳ء کو کالج تعلیم الاسلام کا افتتاحی جلسہ ہونا تھا مگر چونکہ حضرت اقدس کی طبیعت ناساز
تھی اور آپ شریک جلسہ نہ ہو سکتے تھے اس لئے وہ تاریخ ملتوی کر دی گئی لیکن گذشتہ ایام سے آپ کی
طبیعت رو بصحت تھی اس لئے آج کی تاریخ اس جلسہ کے لئے مقرر کی گئی ساڑھے چھ بجے کے بعد احاطہ
سکول میں جلسہ کا انتظام ہوا اور ہر ایک پروفیسر اور مدرس اور لڑکے کی آنکھ خدا کے محبوب اور برگزیدہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی آمد آمد پر لگی ہوئی تھی کہ اس اثنا میں مولانا مولوی عبدالکریم صاحب
نے آکر اطلاع دی کہ حضرت اقدس نے مجھے ایک پیغام دے کر روانہ کیا ہے اور وہ اس طرح سے
ہے کہ میں نے حضرت خلیفۃ اللہ علیہ السلام کی خدمت میں تشریف آوری کے واسطے عرض کی تھی
آپ نے فرمایا کہ
میں اس وقت بیمار ہوں حتی کہ چلنے سے بھی معذور ہوں لیکن وہاں حاضر ہونے سے بہت بہتر کام
یہاں کر سکتا ہوں کہ ادھر جس وقت افتتاح کا جلسہ شروع ہوگا میں بیت الدعا میں جا کر دعا کروں گا۔
در بار شام)
مولوی سے محمد علی صاحب ایم ۔ اے نے حضور کی خدمت میں عرض کیا کہ عیسائیوں کی طرف سے بھی
ایک میگزین سہ ماہی رسالہ نکلنا شروع ہوا ہے۔ اس میں پادری صاحب نے لکھا ہے کہ مسلمان عیسائیت
اس لیے قبول نہیں کرتے کہ ان کے دل سخت اور گناہ آلودہ ہیں ۔
البدر جلد ۲ نمبر ۲۰ مورخه ۵ رجون ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۵۴
L
البدر میں اس سے پہلے یہ ذکر ہے کہ بعد ادائے نماز مغرب حضرت اقدس نے ماہ ربیع الاول ۱۳۲۱ ہجری المقدس
کا ماہ مبارک دیکھا اور پھر اس پر فرمایا کہ ہر مہینہ اپنے اندر خیر اور شر کے لوازم رکھتا ہے اس لیے دعا کرنی چاہیے۔“
البدر جلد ۲ نمبر ۲۰ مورخه ۵ رجون ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۵۵)

فرمایا کہ جب انسان تعصب اور فاسقانہ زندگی سے اندھا ہوجاتا ہے تو
عیسائیت اور اسلام اسے حق اور باطل میں فرق نظر نہیں آتا۔ ہر ایک حلال کو حرام اور
ہر ایک حرام کو حلال سمجھتا ہے اور نیکی کے ترک کرنے میں ذرا دریغ نہیں کرتا۔ شراب جو ام الخبائث
ہے۔ عیسائیوں میں حلال سمجھی جاتی ہے۔ لے مگر ہماری شریعت میں اس کو قطا منع کیا گیا ہے اور اس
کو رِجْسٌ مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَنِ (المائدة: (91) کہا گیا ہے۔ کیا کوئی پادری ہے جو یہ دکھا دے کہ انجیل
میں حرمت شراب کی لکھی ہے بلکہ شراب ایسی متبرک خیال کی گئی ہے کہ پہلا معجزہ مسیح کا شراب کا ہی
تھا تو پھر دلیری کیوں نہ ہو۔ جو بڑا پر ہیز گار اُن میں ہوگا وہ کم از کم ایک بوتل برانڈی کی ضرور
استعمال کرتا ہوگا ۔ چنانچہ کثرت شراب نے ولایت میں آئے دن نئے نئے جرائم کو ایجاد کر دیا ہے
اور پادری کے اس قول پر کہ اہلِ اسلام گناہ میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ سخت تعجب آتا ہے کہ کسی حوصلہ
اور دلیری سے یہ بات کہہ دی ۔ بھلا اگر زمانہ دراز کی بات ہوتی تو ممکن تھا کہ ان کے ایسے بہتان سے
عیسائیوں کی نیک چلنی کا نسبتا گمان ہوتا ۔ مگر جب یہ دونوں قو میں ہمارے سامنے اپنے اعمال کے دفتر
کھولے بیٹھی ہیں تو پھر کسی کی شیخی اور تعلی سے کیا فائدہ؟ روشن ضمیر پبلک خود روز روشن میں دیکھ سکتی
ہے۔ ولایت کے جیل خانوں میں ہندوستان کے جیل خانوں کی نسبت جرائم پیشہ لوگوں کی کس
فیصدی سے زیادتی ہے؟ جن اصولوں کو عیسائی قوم مانتی ہے وہ اصول خود جرائم مثل زنا، قمار بازی
کے محرک ہیں ۔ ان کی اصطلاح سے تو اب گناہ گناہ نہ رہنے چاہئیں ۔ گویا گناہ سے وہ ایسے ہی
بے پروا ہو گئے جیسے شاکت مت والے۔ ہے
ل البدر میں مزید لکھا ہے ۔ شراب جو ام الخبائث ہے اسے حلال سمجھا گیا ہے۔ اس سے انسان خشوع خضوع سے
جو کہ اصل جز و اسلام ہے بالکل بے خبر ہو جاتا ہے۔ ایک شخص جو کہ رات دن نشہ میں رہتا ہے ہوش اس کے بجا ہی
نہیں ہوتے تو اسے دوسری بدیوں کے ارتکاب میں کیا رکاوٹ ہو سکتی ہے؟ موقع موقع پر ہر ایک بات مثل زنا۔
چوری - قمار بازی وغیرہ کر سکتا ہے ۔ ہماری شریعت نے قطعاً اس کو بند کر دیا ہے اور یہاں تک لکھ دیا ہے کہ یہ شیطان
کے عمل سے ہے تا کہ خدا کا تعلق ٹوٹ جاوے۔“ البدر جلد ۲ نمبر ۲۰ مورخه ۵ رجون ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۵۵)
کے نوٹ از ایڈیٹر۔ اس موقع پر حضرت حکیم الامت نے ایک قصہ سنایا کہ جب انہوں نے ایک شاکت مت

حضرت اقدس نے پھر اپنی تقریر کو شروع کیا اور فرمایا کہ
جلد پنجم
یہ قاعدہ کی بات ہے کہ ایک شریف آدمی جب
یورپ اور اسلامی ممالک کا موازنہ خلاف واقعہ بات سنتا ہے اور پھر اس پر اصرار کرتا
ہے تو دل میں سخت رنجیدہ ہوتا ہے۔ ہمارا سوال تو یہ ہے کہ پادری صاحب سے پوچھا جاوے کہ گناہ
سے تمہاری کیا مراد ہے؟ آیا زنا، چوری، فریب، قتل، قمار بازی ، شراب نوشی تمہارے نزدیک گناہ
میں داخل ہیں یا نہیں ۔ اگر ہیں تو کیا یورپ کی حالت اسلامی ممالک کی حالت سے بہتر ہے یا ابتر یا
مساوی_صغائر کا علم اللہ تعالیٰ ہی کو ہے ۔ مثلاً ایک شخص بد نظری میں مبتلا ہے۔ ممکن ہے کہ اس عورت
کو خبر ہی نہ ہو جس پر بد نظری کرتا ہے۔ لیکن ایک شخص جو زنا کرتا ، شراب پیتا ہے اس کی خبر ایک دنیا کو
ہوگی ۔ ان جرائم کا اس قدر زور ہے کہ چھپائے سے چھپ سکتا ہی نہیں ۔ قمار بازی میں اس
ہوتا ہے۔ شراب نوشی کے ساتھ دوسرے گناہ مثل زنا قبل وغیرہ لازمی پڑے ہوئے ہیں جہاں تک
ہمیں مجرموں کے حالات سے شہادت ملتی ہے وہ یہ ہے کہ شراب سے زنا ترقی کرتا ہے۔ چنانچہ
شراب نوشی میں اس وقت یورپ اول درجہ پر ہے اور زنا میں بھی اول نمبر پر ۔ اب دیکھئے کہ پردہ کی
رسم ہے اس میں کچھ شک نہیں کہ جیسا کتاب اللہ نے بتایا ہے اور تجارب نے اس کی تصدیق کی ہے
سچا تزکیہ نفس جو مجاہدات سے پیدا ہوتا ہے وہ پردہ سے ہی حاصل ہوتا ہے۔
(بقیہ حصہ ) والے سے پوچھا کہ یہ کیا برائی ہے کہ تم لوگ بدیوں سے ذرا بھی نہیں رکتے تو اس نے جواب دیا کہ
بدی کیا ہے؟ تمہارے قرآن میں یہ شکتی کہاں ہے کہ ماں اور بہن اور بیٹی وغیرہ صلبی رشتے حلال کر دے۔ ہمارے
مذہب میں تو یہ سب باتیں طے کی ہوئی ہیں ۔
البدر میں یہ نوٹ زیادہ مفصل ہے لکھا ہے ۔ شاکت مت ایک ہندوؤں کا فرقہ ہے کہ جب وہ ایک خاص منتر پڑھتے
ہیں تو اس وقت ماں اور بہن بیٹی وغیرہ سے مجامعت ان کے ہاں جائز ہو جاتی ہے اور اس پر بڑا ثواب مترتب ہوتا
ہے۔ حکیم نورالدین صاحب نے اس وقت ایک قصہ سنایا کہ جب میں نے ایک شاکت مت والے پر ایک دفعہ
اعتراض کیا تو اس نے جواب دیا کہ جب تمہارے قرآن کے منتر میں یہ طاقت ہے کہ اس کے پڑھنے سے تمہارے
بھائی کی لڑکی تمہارے لڑکے کے لئے جائز ہو جاتی ہے تو ہمارے منتر میں یہ طاقت ہے کہ وہ ماں کو بھی جائز کر دیتا
البدر جلد ۲ نمبر ۲۰ مورخه ۵ رجون ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۵۵)
ہے۔“

آج 10 میں سے 10 باقی