۲۹ ؍مئی ۱۹۰۳ء

ملفوظات (جلد 5)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مومنوں کے تین طبقے ہیں ۔
ایک وہ جو ٹھو کر کھانے کے لائق ہوتے ہیں ۔
جلد پنجم
دوسرے وہ جو میانہ رو کسی ٹھوکر سے بچتے اور ڈرتے رہتے ہیں۔
تیسرے وہ جو ہر ایک ٹھوکر سے ایسے بیچ کر نکل جاتے ہیں جیسے کہ سانپ اپنی کینچلی سے ۔ وہ
ہر ایک خیر کے لئے دوڑتے اور ہر ایک شر سے بھاگتے ہیں۔
جن لوگوں نے اپنے تزکیہ کا خیال نہیں کیا وہ بالضرور بے پردگی سے ٹھو کر کھا سکتے ہیں۔ عورتوں کو
ان سے پردہ کرنا چاہیے۔ مثل مشہور ہے کہ
ع
خر بسته به گرچه دزد آشنا است
قسم اول ظَالِمُ لِنَفْسِه - دوم مُقْتَصِدٌ - سوم سَابِقٌ بِالْخَيْرَتِ
ان مختلف مدارج و مراتب کے اشخاص کیسے یکساں سلوک کے لائق ہیں؟ کیا عیسائی بتا سکتے ہیں
کہ ان میں سب پاکباز ہیں۔ شرابی نہیں ، زانی نہیں۔ اگر پردہ ہوتا تو ان جرائم کی نوبت کیوں آتی
ہزار ہاولد الحرام کیوں پیدا ہوتے۔ تجربہ بتا رہا ہے اوّل قسم کے لوگ بکثرت ہیں۔ لے اس لیے ان
سے حتی الوسع پردہ کرنے کے لیے شریعت نے مجبور کیا کہ پردہ کی رسم ہو۔ شرابی آدمی کو طعن و تشنیع کا فکر
ہے نہ ڈنڈے کا خوف ۔ اس لیے عیسائیوں کا اسلام پذیر ہونا محالات سے ہے۔ کے
۲۹ رمئی ۱۹۰۳ء (در بار شام)
آج حضرت اقدس نے بہت سے احباب کی بیعت کے بعد تقریر فرمائی۔ فرمایا کہ
اب تم لوگ جو بیعت میں داخل ہوئے ہو تو سمجھ لینا چاہیے کہ تم نے عہد نو مبایعین کو نصائح کیا ہے ک ہم دین کو دنیا پر دم کریں گے سو یاد رکھنا چاہے کہ یہ عہد
ل البدر میں ہے ۔ اور تیسرے درجہ والے دور کے ستاروں کی طرح ہیں اس لیے بلحاظ کثرت کے خدا کے قانون
نے چاہا کہ پردہ کی رسم عام ہو۔ تجارب اور نظائر بھی بتلا رہے ہیں ۔ یورپ اور امریکہ اور فرانس کی سیر کرو تو پتا لگے
البدر جلد ۲ نمبر ۲۰ مورخه ۵ رجون ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۵۵)
گا۔
الحکم جلد ۷ نمبر ۲۲ مورخہ ۱۷ رجون ۱۹۰۳ء صفحہ ۱۷

تمہارا اللہ کے ساتھ ہے جہاں تک ممکن ہو اس عہد پر مضبوط رہنا چاہیے نماز وروزہ، حج وزکوٰۃ
امور شرعی کا پابند رہنا چاہیے اور ہر ایک برائی اور شائبہ گناہ سے اجتناب کرنا چاہیے۔ ہماری جماعت کو
ایک پاک نمونہ بن کر دکھانا چاہیے زبانی لاف و گزاف سے کچھ نہیں بنتا جب تک انسان کچھ کر کے نہ
دکھائے ۔ تم دیکھتے ہو کہ طاعون سے کس قدر لوگ ہلاک ہو رہے ہیں گھروں کے گھر برباد ہو رہے ہیں
اور ابھی تک معلوم نہیں کہ یہ تباہی کب تک جاری رہے طاعون لوگوں کی بداعمالی کے سبب غضب الہی
کی صورت میں بھیجی جاتی ہے یہ بھی ایک طرح کی رسول ہے۔ جو اس کام کو کر رہی ہے ہزاروں ہیں
جو اپنے سامنے ہلاک شدہ لوگوں کے پشتے پر پشتے دیکھتے ہیں۔ خاندان کے خاندان تباہ ہو گئے
ہزاروں لاکھوں بچے بے پدر ، لاکھوں خاندان بے ٹھکانہ ہو گئے جہاں یہ پڑی ہے بے نام ونشان
اس جگہ کو کر دیا بعض گھروں میں کیا محلوں اور گاؤں میں کوئی آباد ہونے والا نہیں رہا۔ انسانوں سے
گذر کر حیوانوں کو تباہ کیا ۔ گویا یہ بات کہ انسان کے گناہ سے تمام زمین لعنتی ہو گئی ۔ اب گو یا اہل زمین
کیا چرند، کیا پرند انسان کی بدکاری کے بدلے پکڑے جا رہے ہیں۔ لوگوں میں باوجود اس کے کہ
سخت سے سخت عذاب میں مبتلا ہیں۔ مگر ویسے ہی رعونت و کبر سے مخمور پھرتے ہیں موت کا خوف دل
سے اٹھ گیا اللہ تعالیٰ کی عزت کا پاس دل میں نہیں رہا عوام تو عوام خواص کا یہ حال ہے کہ دنیا پرستی میں
سخت جکڑے ہوئے ہیں خدا کا نام فقط زبان پر ہی ہے۔ اندرونہ بالکل اللہ تعالیٰ کی محبت وخشیت
سے خالی ہے۔
وفات مسیح
لو
مسیح کی وفات کا کیا معاملہ تھا اللہ تعالیٰ فرماتا ہے فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي (المائدة: ۱۱۸)
بخاری میں مُتَوَقِيكَ کے معنے صاف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی مُميتك
ل البدر سے ۔ ” پاک باطن اور پاک روح والے جو لوگ ہوتے ہیں وہ ان باتوں سے ہزاروں کوس دور ہوتے ہیں
ملا لوگ دین کے تھم ہوتے ہیں جب وہی ایسے ہوئے تو دنیا کا کیا حال۔ ایک زہرناک کیڑا ان کے دلوں کو کھا گیا ہے
ہر ایک شخص کو دیکھ لو کہ بہت سا حصہ دنیا کا اس کے اندر بھرا ہے۔ ضرورت پر مقدموں میں جھوٹے گواہ بناتے ہیں خود
جھوٹ بولتے ہیں کہ کسی نہ کسی طرح ہم کامیاب ہو جاویں ہر پہلو میں دیکھ لو دنیا پرستی نے ہلاک کر دیا ہے ۔“
البدر جلد ۲ نمبر ۲۰ مورخه ۵ رجون ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۵۶)

آیا حدیث کے فرمودہ کے مطابق چودہویں صدی کے سر پر مجدد آیا مگر انہوں نے قبول نہ کیا ہزاروں
طرح کے حیلے دنیا نے کئے ، طرح طرح کی شرارتیں و منصوبے تجویز کئے مگر اللہ تعالیٰ کا جیسا کہ وعدہ
تھا اپنے زور آور حملوں سے سچائی ظاہر کرتا رہا۔
عیسائی لوگ زہرناک کیڑے کی طرح اسلام کے درخت کی جڑ کو کاٹ رہے ہیں ۔ مگر علماء کو
ذرا بھی خیال نہیں بلکہ اپنے خیالات سے کہ مسیح زندہ آسمان پر ہے اور دوبارہ قیامت سے پہلے آئے گا
مدد دے رہے ہیں ان کی لگا تار کوشش یہی ہے کہ اسلام کا نام تک مٹ جائے اور یہ اپنے فاسد عقائد
سے ان کو مدد دے رہے ہیں۔ دیکھ لو کہ پادریوں نے شہر بہ شہر گاؤں بہ گاؤں مکر و تزویر کا جال پھیلا یا
ہوا ہے عورتوں اور بچوں تک کمر بستہ ہیں کہ کسی طرح ایک عاجزہ کے بیٹے کو خدا بنا کر منوا دیں کئی کروڑ
کتابیں رڈ اسلام میں بنا کر مفت تقسیم کر دیں اس پر بھی مسلمانوں کو غیرت نہ آئی کیا وہ خدا جو کہتا ہے
دو
ل البدر میں ہے۔ عیسائیوں عیسائیوں کی لگا تار یہ کوشش ہے کہ کسی طرح اسلام کا نام زمین سے مٹ جاوے اور اب خدا
چاہتا ہے کہ از سرِ نو اسلام کو زندہ کرے۔ سابقہ کتب میں ان باتوں کا ذکر تھا کہ مسلمانوں کو ایک زحمت اندرونی ہوگی
ایمان اٹھ جاوے گا دنیا کے کیڑے ہو جاویں گے جو محبت خدا سے چاہیے وہ دنیا سے کریں گے۔ دوستی محبت میل ملاپ
سب دنیا کے واسطے ہو گا۔ دوسری بلا اور آفت یہ ہوگی کہ ایک انسان کی پرستار عیسائی قوم ان کو گمراہ کرنے پر کمر بستہ ہو
گی سو تم دیکھتے ہو کہ انہوں نے مکر کا جال کیسا پھیلایا ہے۔ شہر بہ شہران کے پادری موجود ہیں۔ عورتیں ہر جگہ پھرتی ہیں
گاؤں میں چھاؤنیاں ڈالی ہوئی ہیں ان کا ارادہ ہے کہ ایک مسلمان بھی دنیا میں نہ رہے۔ من گھڑت باتیں بنا کر
آنحضرت کی بے ادبیاں کرتے ہیں اور رات دن اس کوشش میں ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے مسلمانوں
کے دل بیزار ہوں۔ حال کے مسلمان جن کی مت ماری گئی ہے ۔ بد قسمتی سے اندھے ہو گئے ہیں۔ وہی بات کرتے
ہیں کہ اسلام کو فائدہ نہ پہنچے اور عیسائیوں کو پہنچے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر ۶۳ برس کہتے ہیں اور مسیح کو قیامت
تک زندہ مانتے ہیں پھر یہ کہ آخری زمانہ میں وہی آوے گا۔ حکم اور قاضی بھی وہی ہوگا۔ دوسری بات یہ مانتے ہیں کہ
وہ خالق بھی ہے۔ جانور اس نے بنائے مردہ اس سے زندہ ہو گئے ۔ غرض کہ اس قسم کی باتوں سے عیسائیوں کی اس
قدر تائید کرتے ہیں کہ ان میں اور عیسائیوں میں صرف انیس اور بیس کا فرق رہ جاتا ہے۔ جس قدر باتیں یہ مسیح کی
نسبت کرتے ہیں ویسی ایک بھی آنحضرت کی نسبت نہیں کرتے ۔“
البدر جلد ۲ نمبر ۲۰ مورخه ۵ رجون ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۵۶)

إنَّا لَهُ لَحْفِظُونَ (الحجر : ۱۰) ۔ کیا وہ غلط کہتا ہے؟ کیا اسلام کی وہ ابھی حالت نہیں ہوئی جو کسی مصلح و مجدد
کی ضرورت پیدا کرے طرح طرح کے زمینی و آسمانی نشان پورے ہو چکے مگر وہ اب تک منکر ہیں آج تک
۲۹ لاکھ مسلمان مرتد ہو گئے ہیں۔ ایک وہ زمانہ تھا کہ اگر ایک شخص مرتد ہو جاتا تھا تو قیامت برپا
ہو جاتی تھی جس قدر مسلمان باقی ہیں وہ بھی عیسائیت کے قریب قریب ہی ہیں اگر سو سال تک ایسی ہی
حالت رہتی تو اسلام کا نام و نشان زمین سے مٹ جاتا ۔۔۔ لیکن خدا تعالیٰ کا شکر اور احسان ہے کہ اس
نے عین ضرورت کے وقت مجھے مسیح موعود کر کے بھیجا۔
یہ بات کوئی بناوٹی نہیں صد با نشان خرق عادت کے طور پر آسمان وزمین پر میری تصدیق کے
لیے ظاہر ہوئے اور ہورہے ہیں چنانچہ طاعون بھی ایک نشان ہے جس کی بابت کل انبیاء خبر دیتے رہے۔
ل البدر سے ۔ ایک طرف نہ ان میں تقویٰ الہی نہ طہارت ۔ ایک طرف عیسائی غالب آ گئے کئی لاکھ رسالہ ہر ماہ
عیسائیوں کی طرف سے نکلتے ہیں جن میں افترا ، عیب شماری اور ہتک اسلام کے مضامین ہوتے ہیں جس حالت میں
خدا نے اسلام کی نسبت کہا کہ وہ قیامت تک زندہ مذہب ہو گا وہ اسلام کی اس حالت کو کیسے دیکھے۔ اگر اب بھی وہ
مجدد نہ بھیجے حالانکہ سو سال صدی کے گزر گئے ۲۰ سال اور بھی اوپر ہوئے تو اب اندازہ کر لو کہ اور ایک صد سال تک
اسلام کا کیا حال ہو گا ؟ ۱۰۰ برس بعد مجدد آنے میں یہ حکمت ہے کہ ایک سو سال کے گزرنے تک پہلے علم والے گذر
جاتے ہیں اور اپنی باتیں اپنے ساتھ قبر میں لے جاتے ہیں ۔ اگر نئے علوم پھر خدا نہ بتلا دے تو حق کیسے قائم رہے؟
چونکہ علم میں فرق آجاتا ہے اس لیے آسمان پر ایک نئی بنیاد ڈالی جاتی ہے۔ تم دیکھتے ہو کہ صدی گزرگئی اور اس پر
۲۰ برس اور بھی گزر گئے اب خدا نے ایک سلسلہ قائم کیا اور مجھے مسیح موعود بنایا۔ یہ بات بناوٹی نہیں ہے اس کے
واسطے نشانیاں ہیں ۔“
البدر جلد ۲ نمبر ۲۰ مورخه ۵ رجون ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۵۶)
البدر سے۔ لکھا ہوا تھا کہ چاند اور سورج کا گرہن ماہ رمضان میں ہو گا ویسے ہی ہوا پھر طاعون لکھی تھی کتابوں
سے معلوم ہوتا ہے کہ اس کی عمر ستر ستر بلکہ پچہتر برس کی ہوتی ہے ابھی تو کے آمدی اور کے پیر شدی کا معاملہ ہے یہ خدا
کی آفت ہے فیصلہ کر کے چھوڑے گی سب انبیاء نے اس کی خبر دی ہے۔ قرآن شریف میں اس کا ذکر ہے جیسے کہ لکھا
ہے إِنْ مِّنْ قَرْيَةٍ إِلَّا نَحْنُ مُهْلِكُوهَا قَبْلَ يَوْمِ الْقِيمَةِ أَوْ مُعَذِّبُوهَا (بنی اسراءیل : ۵۹)
البدر جلد ۲ نمبر ۲۰ مورخه ۵ رجون ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۵۶)

چنا نچہ قرآن شریف میں لکھا ہے اِن مِنْ قَرْيَةِ إِلَّا نَحْنُ مُهْلِكُوهَا قَبْلَ يَوْمِ الْقِيمَةِ
أَوْ مُعَذِّبُوهَا (بنی اسراءیل : ۵۹) کوئی بستی اور کوئی گاؤں ایسا نہ ہوگا کہ جسے ہم قیامت سے پہلے
خطرناک عذاب میں مبتلا نہ کر دیں گے یا ہلاک نہ کر دیں گے۔ غرض کہ یہ منذر نشان ہے کسوف و خسوف
کا نشان لوگوں نے ہنستے ہوئے دیکھا اور طاعون کا نشان روتے ہوئے۔
بعض نادان اعتراض کرتے ہیں کہ تمہارے آدمی کیوں مرتے
احمدیوں کا طاعون سے مرنا ہیں ان نادانوں کو اتنا معلوم نہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے وقت میں بھی جب لوگ عذاب کا معجزہ مانگتے تھے تو ان کو تلوار کا معجزہ ملا اور یہ بھی ایک قسم کا
عذاب تھا۔
اللہ تعالیٰ
چنانچہ کئی صحابہ بھی تلوار سے شہید ہوئے مگر کیا ابوبکر وعمر ” جیسے بھی ہلاک : ہوئے؟ الله
نے جس جس انسان کے دماغ یا ہاتھ سے کوئی اپنا کام لینا ہے وہ تو بیچ ہی رہے اور بالمقابل جتنے
رئیس کفار تھے ان سب کا ٹھکانہ جہنم ہوا اور ان کے صغیر و کبیر سب کے سب ہلاک ہو گئے ۔
اگر ایک شخص کا ایک پیسہ چوری ہو گیا ہے اور دوسرے کا تمام گھر بار لوٹا گیا ہے تو کیا وہ آدمی جس
کا تمام گھر بار لوٹا گیا پیسہ والے کو کہہ سکتا ہے کہ تم اور میں برابر ہیں؟ بھلا سو چو تو سہی کہ اگر ۷۰ برس تک
ہمارا کوئی آدمی ہلاک نہ ہو تو ایسا کوئی آدمی ہے جو ہمارے سلسلہ میں داخل ہونے سے رکا ر ہے؟
مگر اللہ تعالیٰ کو یہ امر منظور نہیں ہے اور نہ کبھی ایسا ہوا۔ ایمان کی حالت ہی کا پوشیدہ ہونا ضروری
ہے جب تک ہماری جماعت تقوی اختیار نہ کرے نجات نہیں پاسکتی خدا تعالیٰ اپنی حفاظت میں نہ لے
گا یہی سبب ہے کہ بعض ان صحابہ میں سے جن جن سے بڑے بڑے کام لینے تھے وہ سب سخت سے
سخت خطروں میں بھی بچائے گئے دوسروں کو خدا نے جلد اٹھا کر بہشت میں داخل کیا۔ جاہل کو حقیقت
معلوم نہیں ہوتی جو بات منہ میں آئی کہہ دی ہر ایک نبی کے ساتھ ایسا ہوتا رہا ہے جہاں کفار مرتے تھے
ل
البدر میں ہے ۔ اگر اگر چہ مقابلہ کے وقت اصحاب بھی شہید ہوئے تھے مگر اسلام تو ان کے ساتھ شہید نہ ہو جاتا تھا
ہر روز ترقی اسلام کی ہوتی کفار آخر کار گھٹتے گھٹتے ایسے معدوم ہو گئے کہ ان کا نام و نشان نہ رہا۔“
البدر جلد ۲ نمبر ۲۰ مورخه ۵ رجون ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۵۶)

وہاں اصحاب میں سے بھی کوئی نہ کوئی مر جاتا تھا اگر خدا تعالیٰ کھلا کھلا نشان مثلاً سوٹے کا سانپ کر دے
تو نیک و بد میں فرق کیا رہے گا؟ تمام یورپ و امریکہ داخل اسلام ہو جاویں گے مگر خدا تعالیٰ نے ہمیشہ
امتیاز رکھا ہے صحابہ کرام کو خدا تعالیٰ نے توحید پھیلانے کے لیے پیدا کیا اور انہوں نے توحید پھیلائی
اب بھی خدا تعالیٰ کا ارادہ ہے کہ توحید پھلے جو آوے گا وہ خدا کی رحمت سے محروم نہ رہے گا مگر چاہیے کہ
اپنے وجود کو وہ مفید بناوے سے اللہ تعالیٰ خود ان کی حفاظت کرے گا زبان سے خدا خدا کہنا دان کی چھنا
را کہنا
مگر عمل سے
خدا سے بیگانگی ایک طرح کا دہر یہ پن ہی ہے۔
گھروں کو ذکر اللہ سے معمور کرو۔ صدقہ و خیرات دو۔ گناہوں سے بچو۔ اللہ رحم کرے جولوگ
بیعت کر کے چلے جاتے ہیں اور پھر شکل بھی نہیں دکھلاتے ان کے لیے دعا کیا ہو جب ہمیں وہ یاد تک
بھی نہیں رہتے ۔ بار بار ملو اور تعلق محبت بڑھاؤ ۔ جو بار بار آتا ہے اس کی ذراسی تکلیف سے دعا کا خیال
آجاتا ہے مگر جو لوگ دنیا کے معاملات میں مستغرق رہتے ہیں وہ ایسے ہی ہیں گویا انہوں نے بیعت ہی
دو
ل البدر میں یہ مضمون یوں بیان ہوا ہے۔ ہر نبی کے ساتھ ایسا ہوا کہ مقابلہ کے وقت جہاں کفار مرتے رہے
اس کی جمعیت میں سے بھی کچھ مرتے رہے حضرت موسیٰ کی جنگ میں اگر ایک طرف کنعانی مرتے تو ایک طرف
اسرائیلی بھی مرتے ۔ اگر خدا ایسی کھلی کھلی بات کر دے کہ اندھے بھی فرق کریں تو پھر ایک بھی کافر نہ رہے سوٹے کا سانپ
اگر بنادیا تو اس سے لوگوں کو کیا ؟ مگر جان کے بچنے کا علاج اگر ان کو ملتا ہو تو ایمان لانے سے کون باہر رہتا ہے۔ تمام
یورپ اور امریکہ بھی جلد ہی داخل اسلام ہو جاویں۔“ (البدر جلد ۲ نمبر ۲۰ مورخه ۵ رجون ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۵۶)
البدر سے ۔ اپنے وجود کو جس قدر کارآمد بناوے گا اسی قدر اس کی حفاظت ہوگی ۔“
البدر جلد ۲ نمبر ۲۰ مورخه ۵ رجون ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۵۶)
سے البدر میں ہے ۔ ” جب انسان ایک بدی کرتا ہے اور جانتا ہے کہ خدا نے اس سے منع کیا ہے تو وہ دہر یہ ہوتا ہے۔
خدا کی عظمت اور جلال اس کے دل میں نہیں ہوتا۔ ایسا شخص خدا کی حفاظت میں نہیں ہے وہ جب چاہے اُسے مار
دے یا ایسی بلا میں اُسے ڈال دے کہ نہ زندوں میں ہوا اور نہ مردوں میں لیکن جو شخص خدا کی عظمت دل میں رکھتا
ہے اور اس کی نافرمانی سے ڈرتا ہے تو قبل اس کے کہ وہ کسی مصیبت میں پڑے خدا کی نظر میں ہوتا ہے اور وہ اُسے
البدر جلد ۲ نمبر ۲۱ مورخه ۱۲ رجون ۱۹۰۳ء صفحه ۱۶۱)
محفوظ رکھتا ہے ۔“

آج 10 میں سے 10 باقی