۷؍جون ۱۹۰۳ء
ملفوظات (جلد 5)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
رجون ۱۹۰۳ء (مجلس قبل از عشاء )
جلد پنجم
ایک شخص نے حضرت اقدس کی بیعت کی نسبت کچھ بشارات
ایمان لانے کے مختلف طریق خدا تعالی سے پائی تھیں وہ حضرت اقدس کی خدمت میں تحریر
کر کے روانہ کی تھیں حضرت اقدس نے ان کو سن کر فرمایا کہ
جو لوگ فطری امور کی استعداد نہیں رکھتے اللہ تعالیٰ ان کو بذریعہ رؤیا کے سمجھا دیتا ہے۔ آنحضرت
کے معجزات میں سے بھی یہ بات تھی کہ لوگ رو یاد یکھتے اور بعض وہ تھے جو کہ آپ کے جو دوسخا کو دیکھ کر
ایمان لائے اور پھر آپ نے سب کو ایک ہی راہ سے گذرانا۔ یہ ایک مشکل کام ہے کہ ہر ایک کی
رعایت بھی مد نظر رہے اور پھر ایک ہی راہ سے سب کو گزارا جاوے۔
آپ پر ایمان لانے کے مختلف طریق تھے بعض اخلاق دیکھ کر ایمان لائے تھے کے غرضیکہ آدم
سے لے کر آنحضرت تک جس قدر طریق جمع ہو سکتے تھے وہ سب آپ میں جمع تھے یہ بھی ایک مجموعہ جمع
کرنے کے قابل ہے کہ اسلام میں داخل ہونے کے طریق کیا کیا تھے۔
آنحضرت کے آثار میں سے ایک توجہ کا بھی حصہ ہے کہ جو لوگ قسی القلب تھے وہ بھی کھچے چلے
آتے تھے ایک دفعہ ایک بادشاہ ثمامہ کو باندھا گیا آپ اس کے حالات ہر روز دریافت کرتے چنانچہ
لے الحکم میں یہ مضمون یوں بیان ہوا ہے ۔ انبیاء کے ماننے کے مختلف طریق ہیں بعض ایسے اشخاص ہیں جو
رویائے صادقہ کے ذریعے ایمان لاتے ہیں اور بعض دلائل عقلی و نقلی کے ذریعہ اور بعض پیغمبروں اور ماموروں کے
اخلاق فاضلہ دیکھ کر ۔ الغرض ایمان لانے کے مختلف طریق ہیں مگر سب کو ایک ہی تنگ راہ سے گزارنا بہت ہی مشکل
ہے۔ بلکہ ہر ایک فرد بشر کے الگ الگ مذاق کی رعایت رکھنا ضروری ہے ۔“
الحکم جلدے نمبر ۲۳ مورخه ۲۴ رجون ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۴)
کے الحکم سے ۔ بعض آپ کی جود وسخا دیکھ کر ہی ایمان لائے اور بعض اور اور محامد و محاسن مشاہدہ کرکے۔ چونکہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اپنے وجود پاک میں تمام انبیاء علیہم السلام کے محامدوں کے جامع تھے جس کے سبب سے
آپ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کہلائے اس لیے آپ پر ایمان لانیوالے بھی ہر ایک مختلف طور و طریق کو دیکھ کر آپ کے پیچھے
الحکم جلدے نمبر ۲۳ مورخه ۲۴ رجون ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۴)
ہو لیے۔“
چند روز کے بعد حکم دیا کہ اسے چھوڑ دیا جاوے پھر اس کے منہ سے یہ الفاظ نکلے کہ پہلے دنیا کے تمام
ناموں سے تیرا نام مجھے بہت برا معلوم ہوتا تھا اور آج وہی نام سب سے پیارا ہے اور اس شہر سے مجھے
بہت نفرت ہوتی تھی لیکن اب اس شہر کو محبت اور پیار کی جگہ دیکھتا ہوں تو یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
توجہ ہی تھی جس سے باطنی چرک و میل دور ہوتی تھی اس کو بنظر استخفاف نہ دیکھنا چاہیے تو جہ میں بھی
ایک قوت قدسیہ اور تاثیر ہوتی ہے۔ لے
رض
صحابہ کرام کے حالات کو دیکھ کر تعجب ہوتا ہے کہ انہوں
صحابہ کا اخلاص اور اس کا اجر نے نہ گرمی دیکھی نہ سردی اپنی زندگی کوتباہ کر دیا ہ عزت
کی پروا کی نہ جان کی بکری کی طرح ذبح ہوتے رہے۔ اس طرح کی نظیر پیش کرنی آسان نہیں ہے
اس جماعت کے اخلاص کا اس سے زیادہ کیا ثبوت ہے کہ جان دے کر اخلاص ثابت کیا ان کے نفس
بالکل دنیا سے خالی ہو گئے تھے جیسے کوئی ڈیوڑھی پر کھڑا سفر کے لیے تیار ہوتا ہے ویسے ہی وہ لوگ دنیا
کو چھوڑ کر آخرت کے واسطے تیار تھے۔ ہے
لوگوں کے کاموں میں بہت حصہ دنیا کا ہوتا ہے اور اس فکر میں ہوتے ہیں کہ یہ کرو وہ کرو اور
لے الحکم میں یہ عبارت یوں بیان ہوئی ہے ۔ اس نے کہا کہ پہلے آپ کا نام مبارک مجھے تمام ناموں سے زیادہ مذموم مجھے
معلوم ہوتا تھا مگر اب تمام ناموں سے زیادہ محمود و پیارا معلوم ہوتا ہے اور اس شہر کو جس میں آپ رہتے ہیں میں
زیاد پیار معلوم ہوا ہے اور اس شر کو جس میں رہتے ہیں میں
حقارت کی نگاہ سے دیکھا کرتا تھا مگر اب یہی محبوب ترین نظر آتا ہے ۔ یہ کیا بات تھی جس نے اس شخص کو گرویدہ بنالیا ؟ مگراب
یہ حضور علیہ السلام کی توجہ کا اثر تھا۔“
الحکم جلدے نمبر ۲۳ مورخه ۲۴ رجون ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۴)
کے صحابہ کے اخلاص کا ذکر الحکم میں ان الفاظ میں ہے۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے حالات کو دیکھ کر سن کر تعجب آتا ہے کہ
انہوں نے نہ گرمی دیکھی اور نہ سردی اور نہ عزت اور نہ آبرو ۔ سب دنیوی فخر و ناز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خاطر
خاک میں ملادیا۔ ہر ایک ذلت آپ کی نافرمانبرداری میں اور ہر ایک عزت آپ کی اطاعت میں ہی دیکھی ۔ بھیڑ و بکری
کی طرح آپ کے لیے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے ذبح ہو گئے۔ کوئی قوم کوئی مذہب دنیا میں ہے جو سچی
قربانی کی مثال صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم سے بڑھ کر دکھا سکے؟ جان دے کر سچا اخلاص دکھانا اسی کو کہتے ہیں۔ ان کے نفس
بالکل کدورت دنیا سے پاک ہو چکے تھے جیسے کوئی گھر سے نکل کر ڈیوڑھی پر کھڑا ہو کر سفر کے لیے تیار ہوتا ہے ویسے ہی
وہ دنیا کو چھوڑ کر آخرت کے واسطے تیار تھے۔“ (الحکم جلدے نمبر ۲۳ مورخه ۲۴ جون ۱۹۰۳ صفحه ۱۴ ،۱۵)
وقت مؤجل آ پہنچتا ہے خدا ایسا نہیں کہ کسی کو ضائع کرے یہ اعتراض کہ ہمارے املاک تباہ ہو
جاویں گے غلط ہے آنحضرت کے زمانہ میں ابوبکر وغیرہ کے املاک ہی کیا تھے؟ ایک ایک دو دوسویا
کچھ زیادہ روپیہ کسی کے پاس ہو گا مگر اس کے کا اجر ان کو یہ ملا کہ خدا نے بادشاہ کر دیا اور قیصر و کسری
کے وارث ہو گئے ۔ مگر خدا کی غیرت یہ نہیں چاہتی کہ کچھ حصہ خدا کا ہو اور کچھ شیطان کا اور توحید کی
حقیقت بھی یہی ہے کہ غیر از خدا کا کچھ بھی حصہ نہ ہو۔ توحید کا اختیار کرنا تو ایک مرنا ہے لیکن اصل میں
یہ کرنا ہی زندہ ہونا ہے۔
مومن جب تو بہ کرتا ہے اور نفس کو پاک صاف کرتا ہے تو خوف ہوتا ہے کہ میں تو جہنم میں جا رہا
ہوں کیونکہ تکالیف کا سامنا ہوتا ہے مگر خدا تعالیٰ اسے ہر طرح سے محفوظ رکھتا ہے یہ موت مختلف طریق
سے مومنوں پر وارد ہوتی ہے کسی کو لڑائی سے کسی کو کسی طرح سے سے جیسے ابراہیم علیہ السلام نے جنگ
نہ کی تو آپ کو لڑکے کی قربانی کرنی پڑی۔ یہ بات قابل افسوس ہے کہ خدا پر امید رکھے اور ایک اور بھی
حصہ دار ہو۔ قرآن میں بھی لکھا ہے کہ حصہ سے خدا راضی نہیں ہوتا بلکہ فرماتا ہے کہ حصہ داری سے جو
حصہ انہوں نے خدا کا کیا ہوتا ہے وہ بھی خدا انہی کا کر دیتا ہے کیونکہ غیرت احدیت حصہ داری کو پسند
نہیں کرتی۔ یہی وجہ ہے کہ انبیاء باوجود غریب، یتیم اور بے کس اور بلا اسباب ہونے کے اور پھر
بموجب قانون دنیا کے بے ہنر ہونے کے آگے سے آگے قدم بڑھاتے ہیں اور یہ سب سے پہلا
ل الحکم سے ”جو ۔ لوگ اللہ کے لیے کچھ کھوتے ہیں وہ اس سے کہیں زیادہ پالیتے ہیں ہیں۔“ ۔“
الحکم جلد ۷ نمبر ۲۳ مورخه ۲۴ رجون ۱۹۰۳ء صفحه ۱۵)
کے الحکم سے مگر چونکہ انہوں نے پورے اخلاص سے اپنے اتنے کچھ اندوختہ کو راہِ مولا میں قربان کیا۔ اس لیے
اللہ تعالی نے اس کے اجر میں آپ کو قیصر و کسری کے خزائن کا مالک کر دیا ۔ سب کچھ کامل ایمان و سچے اخلاص سے
ملتا ہے۔“
الحکم جلد ۷ نمبر ۲۳ مورخه ۲۴ جون ۱۹۰۳ صفحه ۱۵)
سے الحکم میں یہ عبارت یوں ہے۔ اللہ تعالیٰ ہر ایک مومن پر طرح طرح کے ابتلا اور آزمائش لاتا ہے کسی کو جنگ
میں آزمانے سے کسی کو روپیہ پیسہ سے کسی کو بیٹے کے قربان کرنے سے جیسے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو “
الحکم جلد ۷ نمبر ۲۳ مورخه ۲۴ جون ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۵)