۱۲؍جون ۱۹۰۳ء
ملفوظات (جلد 5)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ایک ہندو کا ذکر ہوا کہ وہ کہتا ہے کہ سب مذہب خدا کی صفات کا علم ہونا ضروری ہے نجات یافتہ ہیں اور آ مسیح بھی سچے ہیں وہ اپنے
خیال کی تائید میں یہ شعر پیش کرتا ہے۔
ه
ذات پات نہ پوچھے کو
جو ہر کو بھیجے سو ہر کا ہو
فرمایا۔ یہ بات تو ٹھیک ہے کہ جو خدا کی عبادت اور اطاعت کرے وہی اس کا ہو سکتا ہے مگر اس
بات کا تو پتا ہونا چاہیے کہ آیا خدا کو پوج رہا ہے یا شیطان کو؟ کیا وہ کسی اور کا پجاری ہو کر خدا کا ہو سکتا
ہے؟ اس لیے اول خدا کی صفات کا علم ہونا ضروری ہے۔ لے
۱۲ جون ۱۹۰۳ء (مجلس قبل از عشاء )
موسی کا خضر کے قتل پر اعتراض کرنا کیوں درست نہ تھا ؟
سوال ۔ ایک صاحب نے سوال کیا کہ توریت میں حکم تھا کہ کوئی نفس بلا کسی نفس کے بدلا قتل نہ
کیا جائے تو پھر خضر نے کیوں اس جان کو قتل کیا اور موسیٰ نے جو اس پر سوال کیا تو اسے کیوں خلاف ادب
جانا گیا ؟ موسی نے تو رات کے رُو سے سوال کیا تھا۔ کے
جواب - فرمایا - مَنْ قَتَلَ نَفْسًا بِغَيْرِ نَفْسٍ (المائدة: (۳۳) کے ساتھ آگے اَوْ فَسَادٍ فِي
الْأَرْضِ (المائدة: ۳۳) بھی لکھا ہے فساد کا لفظ وسیع ہے جو شے کسی زمانہ میں فساد کا موجب ہو سکتی ہے
وہ آئندہ زمانہ میں قتل نفس کا موجب بھی ہو سکتی ہے۔ حشرات الارض کو ہم دیکھتے ہیں کہ سینکڑوں ہزاروں
روز مارے جاتے ہیں اس لیے کہ وہ کسی کی ایڈا کا موجب نہ ہوں چنانچہ لکھا ہے کہ قَتْلُ الْمُؤْذِي
قَبْلَ الْإِيذاء تو ہر ایک موذی شے کا قتل اس کے ایڈا کے دینے سے قبل جائز ہوتا ہے حالانکہ
له البدر جلد ۲ نمبر ۲۲ مورخه ۱۹ رجون ۱۹۰۳ صفحه ۱۶۹ ، ۱۷۰
دو
کے الحکم میں ہے ۔ حالانکہ موسیٰ علیہ السلام بلحاظ شریعت منزلہ حق پر تھے ۔“
الحکم جلد ۷ نمبر ۲۳ مورخه ۲۴ جون ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۵)
اس موذی نے ابھی کوئی قتل و کوئی قتل وغیرہ کیا نہیں ہوتا ہے شریعت اور الہامی اور کشفی اموراً اور کشفی امور الگ الگ ہیں اس
لیے ان کو شریعت کے ظاہری الفاظ کے تابع نہ کرنا چاہیے۔
وحی الہی کا معاملہ ہی اور ہوتا ہے اس کی ایک دو نظیر میں نہیں بلکہ ہزار ہا نظائر ہیں بعض وقت
ایک ملہم کو الہام کے رو سے ایسے احکام بتلائے جاتے ہیں کہ شریعت کے رُو سے ان کی بجا آوری
درست نہیں ہوتی مگر جسے بتلائے جاتے ہیں اسے ان کا بجالا نا فرض ہوتا ہے اور عدم بجا آوری میں
اسے موت نظر آتی ہے اور سخت گناہ ہوتا ہے حالانکہ شریعت اسے گناہ قرار ہی نہیں دیتی یہ تمام اور
باتیں مِنْ لَدُنَا عِلْمًا کے تحت میں ہوتی ہیں ۔ ایک جاہل تو ان کو شریعت کے مخالف قرار دے گا
اور اعتراض کرے گا مگر وہ اس کی بیوقوفی ہوگی وہ بھی اصل میں ایک شریعت ہی ہے۔ ہے جب سے
دنیا چلی آئی ہے یہ دونوں باتیں ساتھ ساتھ چلی آتی ہیں یعنی ایک تو ظاہر شریعت ہے جو کہ دنیا کے
لے الحکم میں ہے۔ ” قانون قدرت ہمیں اس قانون کے رواج کا نشان دیتا ہے۔ قرآن کریم اور دیگر کسی شریعت اور
آسمانی نے بھی یہی جائز رکھا اور عقل انسانی بھی اسی قتل حفظ ما تقدم کے لیے سبق دیتی ہے ۔“
ہے۔“
ন
رو
الحکم جلد ۷ نمبر ۲۳ مورخه ۲۴ جون ۱۹۰۳ء صفحه ۱۵)
الحکم میں ہے۔ دراصل اہل باطن کے لیے وہ بھی ایک شریعت ہوتی ہے جس کی بجا آوری ان پر فرض ہوتی
الحکم جلدے نمبر ۲۳ مورخه ۲۴ جون ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۵)
الحکم سے۔ شریعت ظاہری وہ ہے کہ جس میں اُمور دُنیا کا پورا پورا انصرام اہتمام نیا کا پورا پورا انصرام اہتمام کیا گیا ہے تا کہ اس کے انتظام
میں بلحاظ ظاہر کے کوئی بات خلاف طریق ظاہر نہ ہو۔ شریعت باطنی وہ ہے کہ بعض امور ظاہری جو بادی النظر میں کامل طور
پر ظہور پذیر نہیں ہو سکتے الہام و کشوف سے ظاہر اور رواج دیئے جاتے ہیں ۔ شریعت ظاہری کی طرح اہلِ کشف پر
احکام نازل ہوتے ہیں ۔ جو بعض امور کے حقائق پر مشتمل ہوتے ہیں اور جب تک ملہم ان کی بجا آوری میں بدل وجاں
کوشش نہ کرے ممکن نہیں کہ اندرونی اصلاح کما حقہ حقیقتاً ہو سکے اور یہ امور جو اہل کشف پر نازل ہوتے ہیں
شریعت کے دراصل مخالف اصل مخالف نہیں ہوتے بلکہ بعض حقائق کی تکمیل ہوتی ہے مثلاً کہا جاتا ہے وَلَا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى ہے۔
التَّهْلُكَةِ (البقرة: ۱۹۶) جان بوجھ کر اپنے آپ کو ہلاکت میں نہ ڈالو۔ مگر ایک شخص کو حکم ہوتا ہے کہ تو اپنے بچے کو
دریا میں ڈال دے جیسے حضرت موسیٰ علیہ السلام کی ماں کو حکم ہوا۔ یا دریا چیر کر نکل جا جیسے خود موسیٰ علیہ السلام کو یا مثلاً
حضرت ابراہیم علیہ السلام کو کہ اپنے بیٹے کو ذبح کر اور آپ کرنے لگ گئے ۔ یہ امور شریعت سے وراء الوری ہوتے ہیں
جن کو اہل حق ہی سمجھتے ہیں اور وہی اُن کو بجالاتے ہیں ۔“ (الحکم جلدے نمبر ۲۳ مورخه ۲۴ رجون ۱۹۰۳ء صفحه ۱۵)
امور کے واسطے ہوتی ہے اور ایک وہ امور جو کہ از روئے کشف والہام کے ایک مامور پر نازل
ہوتے ہیں اور اسے حکم ہوتا ہے کہ یہ کرو بظاہر گو وہ شریعت کے مخالف ہو مگر اصل میں بالکل مخالف
نہیں ہوتا ۔ مثلاً دیکھ لو کہ از روئے شریعت کے تو دیدہ دانستہ اپنی جان کو ہلاکت میں ڈالنا منع ہے
وَلَا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُم إِلَى التَّهْلُكَةِ ( البقرة : ۱۹۶) مگر ایک شخص کو حکم ہوتا ہے کہ تو دریا میں جا اور چیر کر
نکل جا تو کیا وہ اس کی نافرمانی کرے گا ؟ بھلا بتلاؤ تو سہی کہ حضرت ابراہیم کا عمل کہ بیٹے کو ذبح
کرنے لگ گئے کون سا شریعت کے مطابق تھا ؟ کیا یہ کہیں شریعت میں لکھا ہے کہ خواب آوے تو
سچ مچ بیٹے کو اُٹھ کر ذبح کرنے لگ جاوے؟ مگر وہ ایسا عمل تھا کہ ان کے قلب نے اسے قبول
کر کے تعمیل کی۔ پھر دیکھو ۔ موسی کی ماں تو نبی بھی نہ تھی مگر اُس نے خواب کے رُو سے موسیٰ کو دریا
میں ڈال دیا۔ شریعت کب اجازت دیتی ہے کہ اس طرح ایک بچہ کو پانی میں پھینک دیا جاوے۔
بعض امور شریعت سے وراء الورا ہوتے ہیں اور وہ اہل حق سمجھتے ہیں جو کہ خاص نسبت خدا تعالیٰ
سے رکھتے ہیں اور وہی ان کو بجالاتے ہیں ۔ ورنہ اس طرح تو خدا پر اعتراض ہوتا ہے کہ وہ لغوا مور
کا حکم کرتا ہے حالانکہ خدا کی ذات اس سے پاک ہے۔ اس کا سر وہی جانتے ہیں جو خدا سے خاص
تعلق رکھتے ہیں ۔ ایسے امور میں جلد بازی سے کام نہ لینا چاہیے۔ خدا تعالیٰ نے یہ قصے اس لیے
درج کئے ہیں کہ انسان ادب سیکھے۔ ایک مرید کا ادب اپنے مرشد کے ساتھ یہ بھی ہے کہ اس پر
اعتراض نہ کیا جاوے اور اس کے افعال و اعمال پر اعتراض کرنے میں مستعجل نہ ہو۔ جو علم خدا نے
اسے ( مرشد کو ) دیا ہوتا ہے۔ اس کے رُو سے خبر ہی نہیں ہوتی ورنہ اس طرح کی مخالفت کرنے سے
کہیں سلب ایمان کی نوبت نہ آجاوے۔
شریعت کا ایک رنگ ظاہر پر ہے اور ایک محبت الہیہ پر ہے کہ جن سے خدا کے خاص تعلق ہوتے
ہیں ان پر کشف ہوتے ہیں ایسے امور ان سے صادر ہوتے ہیں کہ لوگوں کو اعتراض کا موقع ملتا ہے۔
موسیٰ پر اعتراض کیا کہ جشن کیوں کی ؟ آخر اس حرکت سے خدا کا غضب ان پر شروع ہوا اور جذام کے
آثار نمودار ہوئے دوسرے گناہوں میں تو عذاب دیر سے آتا ہے مگر ان میں فوراً شروع ہو جاتا ہے۔ د
۔L
سائل نے عرض کی کہ موسیٰ نے پھر کیوں جرات کی حالانکہ وہ نبی تھے؟
فرمایا کہ اسی لیے تو یہ قصہ لکھا ہے کہ وہ نبی تھا اور تم تو امتی ہو تم کو تو اور بھی ڈر کر قدم رکھنا چاہیے۔
یہ اس طرح کے امور ہوتے ہیں کہ ظاہری شریعت کو منسوخ کر دیتے ہیں ۔ کر دیتے ہیں۔ مولانا روم نے ایسی ہی
ایک حکایت لکھی ہے کہ ایک طبیب نے ایک کنیز کو ایسے طریق سے ہلاک کر دیا کہ پتا نہ لگا۔ مسہل
وغیرہ ایسی ادویہ دیتا رہا کہ وہ کمزور ہو ہو کر مر گئی۔ تو پھر اس پر لکھا ہے کہ اس پر قتل کا جرم ہے نہ ہوگا
کیونکہ وہ تو مامور تھا۔ اس نے اپنے نفس سے اسے قتل نہیں کیا بلکہ امر سے کیا۔ اسی طرح ملک الموت
جو خدا جانے کس قدر جانیں روز ہلاک کرتا ہے کیا اس پر مقدمہ ہو سکتا ہے؟ وہ تو مامور ہے اسی طرح
ابدال بھی ملائکہ کے رنگ میں ہوتے ہیں۔ خدا ان سے کئی خدمات لیتا ہے۔ پیمانہ شریعت سے ہر ایک
امر کو نا پنا ا پنا غلطی ہوتی ہے۔ سے ہے
له الحکم میں یہ عبارت یوں ہے ۔ اس سوال کا جواب کہ موسیٰ علیہ السلام نے اعتراض کرنے میں کیوں جرات کی یہ بہ
ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ایک عظیم الشان ادب اسرار الہی کے دریافت کرنے میں ایک عظیم الشان نبی کے ذریعہ سکھایا کہ
جب وہ نبی صاحب شریعت با وجود عالی مرتبہ ہونے کے اسرار الہی میں ادب کی طرف راہبر کئے گئے تو تم اُمتی ہو کر
بہت ڈر کر قدم رکھو۔ یہ ایسے امور ہیں کہ ظاہری شریعت کو تو منسوخ کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں مگر دراصل وہ
شریعت کے اسرار ہوتے ہیں جس کی کند در از کو معلوم کرنا انسان کا کام نہیں۔ جب تک کہ وہ علام الغیوب اپنے فضل و کرم
سے خود مطلع نہ کرے۔“
الحکم جلدے نمبر ۲۳ مورخه ۲۴ رجون ۱۹۰۳ء صفحہ ۱۵، ۱۶)
الحکم سے ۔ واجب القتل نہ ٹھیرا اور نہ قصاص لازم آیا اس لیے کہ وہ مامور تھا ۔“
الحکم جلدے نمبر ۲۳ مورخہ ۲۴ جون ۱۹۰۳ء صفحه ۱۶)
سے
الحکم میں ہے۔ ” پیمانہ شریعت ظاہری سے ہر ایک آمر کو ما پنا غلطی : لو ما پنا غلطی ہوتی ہے ۔“
الحکم جلدے نمبر ۲۳ مورخه ۲۴ جون ۱۹۰۳ء صفحه ۱۶)
ه البدر جلد ۲ نمبر ۲۲ مورخه ۱۹ جون ۱۹۰۳ صفحه ۱۷۰ ۱۷۱