۱۴؍جون ۱۹۰۳ء
ملفوظات (جلد 5)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
۱۴ جون ۱۹۰۳ء ( در بار شام)
جلد پنجم
فرمایا ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے زمانہ کو اللہ تعالیٰ سے سچارشتہ اگر دیکھا جائے تومعلوم ہوتا ہے کہ وہ لوگ بڑے بڑے سیدھے سادے تھے
جیسے کہ ایک برتن قلعی کرا کر صاف اور ستھرا ہو جاتا ہے ایسے ہی ان لوگوں کے دل تھے جو کلام
الہی کے انوار سے روشن اور کدورات نفسانی کے زنگ سے بالکل صاف تھے گو یا قَدْ أَفْلَحَ مَنْ
زلها ( الشمس: ۱۰) کے سچے مصداق تھے ۔
لو
مجھے خوب معلوم ہے کہ ابھی تک ہماری جماعت میں کثرت سے ایسے لوگ بھی ہیں جو خیال
کرتے ہیں کہ اگر ہماری دنیا کو کسی طرح سے کوئی جنبش آئی تو ہم کدھر جاویں گے مگر تعجب تو یہ ہے
کہ ایک طرف تو ہمارے ہاتھ پر اقرار کرتے ہیں کہ ہم دنیا پر دین کو مقدم سمجھیں گے اور دوسری
طرف دنیا اور مافیہا میں ایسے پھنسے ہوئے ہیں کہ دنیا کی خاطر ہر ایک دینی نقصان برداشت کرنا گوارا
کرتے ہیں۔ ذرا سا کوئی کنبہ میں بیمار ہو جاوے یا بیل بکری ہی مر جاوے تو جھٹ بول اُٹھتے ہیں کہ
ہیں یہ کیا ہوا ؟ ہم تو مرزا صاحب کے مرید تھے ہمارے ساتھ کیوں یہ حادثہ واقعہ ہوا۔ ہے حالانکہ یہ
خیال ان کا خام ہے وہ اس سچے رشتے سے جو اللہ تعالیٰ سے باندھنا چاہیے ناواقف ہیں۔ برکاتِ الہی
انسان پر اس وقت نازل ہوتے ہیں جب خدا سے مضبوط رشتہ باندھا جاوے۔ جیسے رشتہ داروں کو
ل البدر سے ۔ جب ایک برتن کو مانج کر صاف کر دیا جاتا ہے پھر اس پر قلعی ہوتی ہے اور پھر نفیس اور مصفا کھانا اس
میں ڈالا جاتا ہے۔ یہی حالت ان کی تھی ۔ اگر انسان اسی طرح صاف ہو اور اپنے آپ کو قلعی دار برتن کی طرح منور
کرے تو خدا تعالیٰ کے انعامات کا کھانا اس میں ڈال دیا جاوے۔ لیکن اب کس قدر انسان ہیں جو ایسے ہیں اور آیت
قَدْ أَفْلَحَ مَنْ زَكَّهَا ( الشَّمس: ۱۰) کے مصداق ہیں ۔“
(البدر جلد ۲ نمبر ۲۳ مورخه ۲۶ رجون ۱۹۰۳ ء صفحہ ۱۷۷)
میں
البدر میں ہے۔ اگر کوئی طاعون - اگر کوئی طاعون سے مر جاتا ہے تو کہتے ہیں کہ وہ تو مرید تھا وہ کیوں مرا ؟ اب دیکھ لو کہ اس زمانہ
البدر جلد ۲ نمبر ۲۳ مورخہ ۲۶ رجون ۱۹۰۳ ء صفحہ ۱۷۷)
اور اُس زمانہ میں کس قدر فرق ہے۔“
آپس میں رشتہ کا پاس ہوتا ہے ویسا ہی اللہ تعالیٰ کو اپنے بندہ کے رشتہ کا جو وہ اس پاک ذات کے ساتھ
ہے سخت پاس ہوتا ہے۔ وہ مولا کریم اس کے لیے غیرت کھاتا ہے اور اگر کوئی دکھ یا مصیبت اس کو پہنچتا
ہے تو وہ بندہ اپنے لیے راحت جانتا ہے۔
الغرض کوئی دکھ اس رشتہ کو توڑتا نہیں اور نہ کوئی سکھ اس کو دوبالا کرتا ہے۔ ایک سچا تعلق و حقیقی
عشق عبد و معبود میں قائم ہو جاتا ہے اگر ہماری جماعت میں چالیس آدمی بھی ایسے مضبوط رشتہ کے جو
رنج وراحت، عسر ویر میں خداتعالی خدا تعالیٰ کی رضا کو کو مقدم کریں، تو تو ہم ہم جان جان لیں کہ کہ ہم ہم جس مطلب کے لیے
آئے تھے وہ پورا ہو چکا اور جو کچھ کرنا تھا وہ کر لیا۔
کیسی سوچنے کی بات ہے کہ صحابہ کرام کے تعلقات بھی تو آخر دنیا سے تھے ہی جائیدادیں تھیں،
مال تھا ، زر تھا۔ مگر ان کی زندگی پر کس قدر انقلاب آیا کہ سب کے سب ایک ہی دفعہ دستبردار ہو گئے
اور فیصلہ کر لیا کہ اِن صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ (الانعام : ١٦٣) ہمارا
سب کچھ اللہ ہی کے لئے ہے۔ اگر اس قسم کے لوگ ہم میں ہو جاویں تو کون سی آسمانی برکت اس سے
بزرگ تر ہے؟
بیعت کرنا صرف زبانی اقرار ہی نہیں بلکہ یہ تو اپنے آپ کو فروخت کر دینا ہے خواہ ذلت ہو :
نقصان ہو کچھ ہی کیوں نہ ہو کسی کی پروانہ کی جاوے۔ مگر دیکھو اب کس قدر ایسے لوگ ہیں جو اپنے
اقرار کو پورا کرتے ہیں۔ بلکہ خدا تعالیٰ کو آزمانا چاہتے ہیں پس یہی سمجھ رکھا ہے کہ اب ہمیں مطلقاً کسی
قسم کی تکلیف نہیں ہونی چاہیے اور ایک پرامن زندگی بسر ہو حالانکہ انبیاؤں، قطبوں پر مصائب آئے
اور وہ ثابت قدم رہے مگر یہ ہیں کہ ہر ایک تکلیف سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں ۔ بیعت کیا ہوئی گویا
خدا تعالیٰ کو رشوت دینی ہوئی ۔ حالانکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اَحَسِبَ النَّاسُ أَنْ يُتْرَكُوا أَنْ يَقُولُوا
امَنَّا وَهُمْ لَا يُفْتَنُونَ ( العـ لا يُفْتَنُونَ (العنکبوت: ۳) یعنی کیا یہ لوگ گمان کرتے ہیں کہ یہ فقط کلمہ پڑھ لینے پر ہی
ل البدر میں ہے ۔ ” اس میں شک نہیں کہ دنیا ایسا ہی مقام ہے کہ انسان کو اُس میں دُکھ اور مصیبت پیش آتی ہے مگر پیش
اُن کا تعلق خدا سے ایسا ہوتا ہے کہ اس دُکھ اور مصیبت میں ایک راحت نظر آتی ہے۔
( البدر جلد ۲ نمبر ۲۳ مورخه ۲۶ جون ۱۹۰۳ ء صفحہ ۱۷۷)
چھوڑ دیئے جاویں گے اور ان کو ابتلاؤں میں نہیں ڈالا جاوے گا۔ پھر یہ لوگ بلاؤں سے کیسے بچ سکتے
ہیں۔ ہر ایک شخص کو جو ہمارے ہاتھ پر بیعت کرتا ہے جان لینا چاہیے کہ جب تک آخرت کے سرمایہ کا
فکر نہ کیا جاوے کچھ اور نہ بنے گا اور یہ ٹھیکہ کرنا کہ ملک الموت میرے پاس سے نہ پھٹکے، میرے کنبہ کا
نقصان نہ ہو، میرے مال کا بال بیکا نہ ہو، ٹھیک نہیں ہے۔ خود شرط وفا دکھلاوے اور ثابت قدمی وصدق
سے مستقل رہے۔ اللہ تعالی مخفی راہوں سے اس کی رعایت کرے گا اور ہر ایک قدم پر اس کا مددگار بن
جاوے گا۔
انسان کو صرف پنجگانہ نماز اور روزوں وغیرہ وغیرہ احکام کی ظاہری بجا آوری پر ہی ناز نہیں کرنا
چاہیے۔ نماز پڑھنی تھی پڑھ لی، روزے رکھنے تھے رکھ لیے، زکوۃ دینی تھی دے دی وغیرہ وغیرہ مگر
نوافل ہمیشہ نیک اعمال کے مستم و مکمل ہوتے ہیں اور یہی ترقیات کا موجب ہوتا ہے۔ مومن کی
تعریف یہ ہے کہ خیرات و صدقہ وغیرہ جو خدا نے اس پر فرض ٹھہرایا ہے کے بجالا وے اور ہر ایک کار خیر
کے کرنے میں اس کو ذاتی محبت ہو اور کسی تصنع و نمائش و ریا کو اس میں دخل نہ ہو۔ یہ حالت مومن کی
اس کے سچے اخلاص اور تعلق کو ظاہر کرتی ہے اور ایک سچا اور مضبوط رشتہ اس کا اللہ تعالیٰ کے ساتھ پیدا
کر دیتی ہے۔ اس وقت اللہ تعالیٰ اُس کی زبان ہو جاتا ہے جس سے وہ بولتا ہے اور اس کے کان ہو جاتا
ہے جس سے وہ سنتا ہے اور اس کے ہاتھ ہو جاتا ہے جس سے وہ کام کرتا ہے۔ الغرض ہر ایک فعل اُس کا
اور ہر ایک حرکت و سکون اس کا اللہ ہی کا ہوتا ہے۔ اس وقت جو اس سے دشمنی کرتا ہے وہ خدا سے دشمنی
کرتا ہے اور پھر فرماتا ہے کہ میں کسی بات میں اس قدر تر ڈر نہیں کرتا جس قدر کہ اس کی موت میں ۔
قرآن شریف میں لکھا ہے کہ مومن اور غیر مومن میں ہمیشہ فرق رکھ کے دیا جاتا ہے۔ غلام کو
لے البدر میں یوں لکھا ہے۔ ”مومن کی تعریف یہ ہے کہ خیرات اور صدقہ وغیرہ جو کہ خدا نے اس پر فرض تو نہیں کئے
مگر وہ اپنی ذاتی محبت سے ان کو بجالاتا ہے اس وقت اس کا ایک خاص تعلق خدا سے ہوتا ہے۔
البدر جلد ۲ نمبر ۲۳ مورخه ۲۶ جون ۱۹۰۳ء صفحہ ۱۷۷)
ور
البدر میں ہے ۔ ” قرآن شریف میں بھی لکھا ہے کہ مومن اور غیر مومن میں ہمیشہ فرقان ہوتا ہے۔ مگر ایک کم بخت
جلد باز خدا کے فرقان کو پسند نہیں کرتا بلکہ نفس کے فرقان کو پسند کرتا ہے۔ غلام کا کام یہ ہے کہ وہ ہر وقت عبودیت کے
چاہیے کہ ہر وقت رضاء الہی کو ماننے اور ہر ایک رضا کے سامنے سرتسلیم خم کرنے میں دریغ نہ کرے۔
کون ہے جو عبودیت سے انکار کر کے خدا کو اپنا محکوم بنانا چاہتا ہے؟ کو اپنامحکوم
تعلقات الہی ہمیشہ پاک بندوں سے ہوا کرتے ہیں جیسا کہ فرمایا ہے اِبْرَاهِيمَ الَّذِي وَفی
(النجم : ۳۸) لوگوں پر جو احسان کرے ہرگز نہ جتلاوے ۔ جو ابراہیم کے صفات رکھتا ہے ابراہیم
بن سکتا ہے۔ ہر ایک گناہ بخشنے کے قابل ہے مگر اللہ تعالیٰ کے سوا اور کو معبود و کارساز جاننا ایک نا قابل
عفو گناہ ہے إِنَّ الشِّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِيمٌ (لقمان: (۱۴) لَا يَغْفِرُ أَنْ يُشْرَكَ بِهِ (النساء:۴۹) یہاں
شرک سے یہی مراد نہیں کہ پتھروں وغیرہ کی پرستش کی جاوے بلکہ یہ ایک شرک ہے کہ اسباب کی
پرستش کی جاوے اور معبودات سے دنیا پر زور دیا جاوے اسی کا نام ہی شرک ہے اور معاصی کی مثال تو
حقہ کی سی ہے کہ اس کے چھوڑ دینے سے کوئی دقت و مشکل کی بات نظر نہیں آتی مگر شرک کی مثال افیم کی
ہے کہ وہ عادت ہو جاتی ہے جس کا چھوڑ نا محال ہے۔ بعض کا یہ خیال بھی ہوگا کہ انقطاع الی اللہ کر کے
تباہ ہو جاویں؟ مگر یہ سراسر شیطانی وسوسہ ہے۔ اللہ کی راہ میں برباد ہونا آباد ہونا ہے۔ اس کی راہ میں
مارا جانا زندہ ہونا ہے۔ کیا دنیا میں ایسی کم مثالیں اور نظیریں ہیں کہ جو لوگ اس کی راہ میں قتل کئے گئے
ہلاک کئے گئے ان کے زندہ جاوید ہونے کا ثبوت ذرہ ذرہ زمین میں ملتا ہے۔ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کو
ہی دیکھ لو کہ سب سے زیادہ اللہ کی راہ میں برباد کیا اور سب سے زیادہ دیا گیا۔ چنانچہ تاریخ اسلام میں
پہلا
اخلیفہ حضرت ابو بکر ہی ہوا ۔ ابو بکر ہی ہوا ۔ ہے ، سے
(بقیہ حاشیہ ) لیے تیار رہے اور کسی مصیبت کی پروانہ کرے مگر ایک پاجی سرکش عبودیت سے تو انکار کرتا ہے اور خدا
البدر جلد ۲ نمبر ۲۳ مورخه ۲۶ جون ۱۹۰۳ ء صفحه (۱۷۸)
کو اپنا محکوم بنانا چاہتا ہے ۔“
الحکم میں ایسا ہی درج ہے مگر دراصل یہ لفظ محبو بات معلوم ہوتا ہے۔ چنانچہ البدر میں بھی محبوبات ہی لکھا ہے۔ (صح)
البدر کے الفاظ یہ ہیں ۔ ” بہت کا یہ بھی خیال ہو گا کہ کیا ہم انقطاع الی اللہ کر کے اپنے آپ کو تباہ کر لیویں؟ مگر یہ
ان کو دھوکا ہے کوئی تباہ نہیں ہوتا۔ حضرت ابو بکر کو دیکھ لواس نے سب کچھ چھوڑا پھر وہی سب سے اوّل سے اول تخت پر بیٹھا۔“
البدر جلد ۲ نمبر ۲۳ مورخه ۲۶ جون ۱۹۰۳ ء صفحہ ۱۷۸)
سے الحکم جلد ۷ نمبر ۲۴ مورخه ۳۰ رجون ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۱،۱۰