۱۵ ؍جون ۱۹۰۳ء
ملفوظات (جلد 5)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
۱۵ جون ۱۹۰۳ء (مجلس قبل از عشاء)
بار ہا دیکھا گیا اور تجربہ کیا گیا ہے کہ جب کوئی شخص خفیف
بیویوں سے حُسنِ معاشرت عذرات پر عورت سے قطع تعلق کرنا چاہتا ہے تو یہ امر
حضرت مسیح موعود کے ملال کا موجب ہوتا ہے۔ ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک شخص سفر میں تھا اور اس نے اپنی
بیوی کو لکھا کہ اگر وہ بدیدن خط جلدی اس کی طرف روانہ نہ ہوگی تو اسے طلاق دے دی جاوے گی۔
سنا گیا ہے کہ اس پر حضرت اقدس نے فرمایا تھا کہ
جو شخص اس قدر جلدی قطع تعلق کرنے پر آمادہ ہو جاتا ہے تو ہم کیسے اُمید کر سکتے ہیں کہ ہمارے
ساتھ اس کا پکا تعلق ہے۔
ایسا ہی ایک واقعہ اب چند دنوں سے پیش تھا کہ ایک صاحب نے اول بڑے چاہ سے ایک شریف
لڑکی کے ساتھ نکاح ثانی کیا مگر بعد ازاں بہت سے خفیف عذر پر دس ماہ کے اندر ہی انہوں نے چاہا کہ اس
سے قطع پہ تعلق کر لیا جاوے اس پر حضرت اقدس کو بہت سخت ملال ہوا اور فرمایا کہ
مجھے اس قدر غصہ ہے کہ میں اسے برداشت نہیں کر سکتا اور ہماری جماعت میں ہو کر پھر یہ ظالمانہ
طریق اختیار کر نا سخت عیب کی بات ہے۔
چنانچہ دوسرے دن پھر حضور علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ فیصلہ صادر فرمایا کہ وہ صاحب اپنی اس نئی
یعنی دوسری بیوی کو علیحدہ مکان میں رکھیں جو کچھ زوجہ اول کو دیو میں وہی اسے دیویں ایک شب اُدھر رہیں تو
ایک شب ادھر رہیں اور دوسری عورت کوئی لونڈی غلام نہیں ہے بلکہ بیوی ہے اسے زوجہ اول کا دست نگر
کر کے نہ رکھا جاوے۔
ایسا ہی ایک واقعہ اس سے پیشتر کئی سال ہوئے گزر چکا ہے کہ ایک صاحب نے حصول اولاد کی نیت
سے نکاح ثانی کیا اور بعد نکاح رقابت کے خیال سے زوجہ اول کو جو صدمہ ہوا اور نیز خانگی تنازعات نے
ترقی پکڑی تو انہوں نے گھبرا کر زوجہ ثانی کو طلاق دے دی۔ اس پر حضرت اقدس نے ناراضگی ظاہر فرمائی۔
چنانچہ اور خاوند نے پھر اس زوجہ کی طرف میلان کر کے اسے اپنے نکاح میں لیا اور وہ بیچاری بفضل خدا اس
دن سے اب تک اپنے گھر میں آباد ہے۔ گرمی کا موسم اور اشتیاق زیارت اور کلام کے سننے میں احباب کے
مل مل کر بیٹھنے پر حضرت اقدس نے فرمایا کہ
خدا تعالیٰ مکان کو وسیع کر دیوے تو یہ شکایت رفع ہو۔ ہر ایک شخص تقاضائے محبت سے آگے آتا
ہے اور جگہ ہوتی نہیں ۔
چند ایک احباب نے بیعت کی ۔ اس پر حضرت اقدس نے
عبودیت کا سر اور استغفار ان کو نصیحت فرمائی کہ
خدا کا منشا ہے کہ انسان تو بہ نصوح کرے اور دعا کرے کہ اس سے گناہ سرزد نہ ہو۔ نہ آخرت
میں رسوا ہو نہ دنیا میں ۔
جب تک انسان سمجھ کر بات نہ کرے اور تذلیل اس میں نہ ہو تو خدا تک وہ بات نہیں پہنچتی۔
صوفیوں نے لکھا ہے کہ اگر چالیس دن گزر جاویں اور خدا کی راہ میں رونا نہ آوے تو دل سخت ہو جاتا
ہے تو سختی قلب کا کفارہ یہی ہے کہ انسان رو دے۔ اس کے لیے محرکات ہوتے ہیں انسان نظر ڈال کر
دیکھے کہ اس نے کیا بنایا ہے اور اس کی عمر کا کیا حال ہے۔ دیگر گذشتگان پر نظر ڈالے پھر انسان کا دل
لرزاں وتر ساں ہوتا ہے۔
جو شخص دعوٹی سے کہتا ہے کہ میں گناہ سے بچتا ہوں وہ جھوٹا ہے جہاں شیر ینی ہوتی ہے
وہاں چیونٹیاں ضرور آتی ہیں اسی طرح نفس کے تقاضے تو ساتھ لگے ہی ہیں ان سے نجات کیا
ہو سکتی ہے؟ خدا کے فضل اور رحمت کا ہاتھ نہ ہو تو انسان گناہ سے نہیں بچ سکتا نہ کوئی نبی نہ ولی اور
نہ ان کے لیے یہ فخر کا مقام ہے کہ ہم سے گناہ صادر نہیں ہوتا بلکہ وہ ہمیشہ خدا کا فضل ما نگتے تھے
اور نبیوں کے استغفار کا مطلب یہی ہوتا ہے کہ خدا کے فضل کا ہاتھ ان پر رہے ورنہ اگر انسان
اپنے نفس پر چھوڑا جاوے تو وہ ہر گز معصوم اور محفوظ نہیں ہو سکتا اللَّهُمَّ بَاعِدْ بَيْنِي وَبَيْنَ خَطَايَايَ
اور دوسری دعائیں بھی استغفار کے اس مطلب کو بتلاتی ہیں۔ عبودیت کا سر یہی ہے کہ انسان خدا کی