۲۵؍جون ۱۹۰۳ء

ملفوظات (جلد 5)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

صرف قیامت پر لگاتے ہیں اور جب پوچھو تو کہتے ہیں کہ اس دنیا کی نسبت کوئی پیشگوئی قرآن شریف
میں نہیں ہے۔
۲۵ جون ۱۹۰۳ء
رات کو بعد از نماز عشاء چند مستورات نے بیعت کی۔ حضرت اقدس نے ان کو
ربوبیت تامہ ایک جامع وعظ فرمایا۔ جس قدر حصہ اس کا قلمبند ہوا وہ ہر یہ ناظرین ہے۔
اس سے مطلب یہ ہے کہ قدم قدم پر خدا تعالیٰ کی پرورش ضرور ہوتی ہے۔ دیکھو بچہ جب پیدا
ہوتا ہے تو کس طرح خدا تعالیٰ اس کے ناک، کان وغیرہ غرض اس کے سب اعضا بناتا ہے اور اس کے
دو ملازم مقرر کرتا ہے کہ وہ اس کی خدمت کریں۔ والدین بھی جو مہربانی کرتے ہیں اور پرورش کرتے
ہیں وہ سب پرورشیں بھی خدا تعالیٰ کی پرورشیں ہوتی ہیں۔
بعض لوگ اس قسم کے ہوتے ہیں کہ وہ خدا تعالیٰ کے سوا اوروں پر بھروسہ کرتے ہیں اور کہتے
ہیں اگر فلاں نہ ہوتا تو میں ہلاک ہو جاتا۔ میرے ساتھ فلاں نے احسان کیا۔ وہ نہیں جانتا کہ یہ
سب کچھ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے قُلْ اَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ (الفلق : ۲) میں اس
خدا تعالیٰ کی پناہ مانگتا ہوں جس کی تمام پرورشیں ہیں۔
رب یعنی پرورش کنندہ وہی ہے اس کے سوا کسی کا رحم اور کسی کی پرورش نہیں ہوتی حتی کہ جو ماں باپ
بچے پر رحمت کرتے ہیں دراصل وہ بھی اسی خدا کی پرورشیں ہیں اور بادشاہ جو رعایا پر انصاف کرتا ہے
اور اس کی پرورش کرتا ہے وہ سب بھی اصل میں خدا تعالیٰ کی مہربانی ہے۔
ان تمام باتوں سے اللہ تعالیٰ یہ سکھلاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے برابر کوئی نہیں سب کی پرورشیں اسی
کی ہی پرورشیں ہوتی ہیں بعض لوگ بادشاہوں پر بھروسہ کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ فلاں نہ ہوتا تو
میں تباہ ہو جاتا اور میرا فلاں کام فلاں بادشاہ نے کر دیا وغیرہ وغیرہ یا درکھو ایسا کہنے والے کافر ہوتے
البدر جلد ۲ نمبر ۲۴ مورخہ ۱۳ جولائی ۱۹۰۳ ء صفحہ ۱۸۵

ہیں انسان کو چاہیے کہ کافر نہ بنے مومن بنے اور مومن نہیں ہوتا جب تک کہ دل سے ایمان نہ رکھے
کہ سب پرورشیں اور رحمتیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہیں ۔ انسان کو اس کا دوست ذرہ بھی فائدہ نہیں
دے سکتا جب تک کہ خدا تعالیٰ کا رحم نہ ہو۔ اسی طرح بچے اور تمام رشتہ داروں کا حال ہے اللہ تعالیٰ کا
رحم ہونا ضروری ہے خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ دراصل میں ہی تمہاری پرورش کرتا ہوں جب خدا تعالیٰ کی
پرورش نہ ہو تو کوئی پرورش نہیں کر سکتا دیکھو جب خدا تعالیٰ کسی کو بیمار ڈال دیتا ہے تو بعض دفعہ طبیب
کتنا ہی زور لگاتے ہیں مگر وہ ہلاک ہو جاتا ہے۔ طاعون کے مرض کی طرف غور کرو سب ڈاکٹر زور لگا
چکے مگر یہ مرض دفع نہ ہوا۔ اصل یہ ہے کہ سب بھلائیاں اسی کی طرف سے ہیں اور وہی ہے کہ جو تمام
بدیوں کو دور کرتا ہے۔
پھر فرماتا ہے الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ (الفاتحة : ۲) سب تعریفیں اللہ تعالیٰ کے لیے ہیں اور
تمام پرورشیں تمام جہان پر اسی کی ہیں۔
الرحمن وہی ہے جس کی رحمتیں بے بدلہ ہیں مثلاً انسان کا کیا عذر تھا اگر اللہ تعالیٰ اسے کتا بنا دیتا
تو کیا یہ کہہ سکتا تھا کہ اے اللہ تعالی میر افلاں عمل نیک تھا اس کا بدلہ تو نے نہیں دیا۔
الرحیم اس کے یہ معنے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نیک عمل کے بدلہ نیک نتیجہ دیتا ہے جیسا کہ نماز پڑھنے
والا روزہ رکھنے والا صدقہ دینے والا دنیا میں بھی رحم پاوے گا اور آخرت میں بھی چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے إِنَّ اللَّهَ لَا يُضِيعُ أَجْرَ الْمُحْسِنِينَ (التوبة : ۱۲۰) اور دوسری جگہ فرماتا ہے مَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ
ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَةً وَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَرَة ( الزلزال : ۹،٨) یعنی اللہ تعالیٰ کسی کے اجر کو ضائع
نہیں کرتا جو کوئی ذرہ سی بھی بھلائی کرتا ہے وہ اس کا بدلہ پالیتا ہے۔
ایک یہودی نے کسی شخص کو کہا کہ میں تجھے جادو سکھلا دوں گا شرط یہ ہے کہ تو کوئی بھلائی نہ کرے
جب دنوں کی تعداد پوری ہوگئی اور جادو نہ سیکھ سکا تو یہودی نے کہا کہ تو نے ان دنوں میں ضرور کوئی بھلائی
کی ہے۔ جس کی وجہ سے تو نے جادو نہیں سیکھا اس نے کہا کہ میں نے کوئی اچھا کام نہیں کیا سوائے اس
کے کہ راستہ میں سے کانٹا اٹھایا اس نے کہا بس یہی تو ہے۔ جس کی وجہ سے تو جادو نہ سیکھ سکا۔ تب وہ

بولا پھر خدا تعالیٰ کی بڑی مہربانیاں ہیں کہ اس نے ذرہ سی نیکی کے بدلہ بڑے بھاری گناہ سے بچالیا۔
اور ہمیں اس خدا تعالیٰ کی ہی پرستش کرنی چاہیے جو کہ ذرہ سے کام کا بھی اجر دیتا ہے۔خداوہ ہے
کہ انسان اگر کسی کو پانی کا گھونٹ بھی دیتا ہے تو وہ اس کا بدلہ دیتا ہے دیکھو ایک عورت جنگل میں جا رہی
تھی رستہ میں اس نے ایک پیاسے کتے کو دیکھا اس نے اپنے بالوں سے رستہ بنا کر کہوہ ( کنوئیں )
سے پانی کھینچ کر اس کتے کو پلایا جس پر رسول کریم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے اس کے عمل کو قبول کر لیا
ہے وہ اس کے تمام گناہ بخش دے گا اگر چہ وہ تمام عمر فاسقہ رہی ہے۔
ایک اور قصہ بیان کیا جاتا ہے اور وہ یہ ہے کہ تین آدمی پہاڑ پر پھنس گئے تھے وہ اس طرح کہ
انہوں نے پہاڑ کی غار میں ٹھکانا لیا تھا جبکہ ایک پتھر سامنے سے آگرا اور رستہ بند کر لیا تب ان تینوں تھا
نے کہا کہ اب تو نیک کام ہی بچائیں گے چنانچہ ایک نے کہا کہ ایک دفعہ میں نے مزدور لگائے تھے
مزدوری کے وقت ان میں سے ایک مزدور کہیں چلا گیا میں نے بہت ڈھونڈا آخر نہ ملا پھر میں نے
اس کی مزدوری سے کوئی بکری خریدی اور اس طرح چند سال تک ایک بڑا گلہ ہو گیا پھر وہ آیا اس نے
کہا کہ میں نے ایک دفعہ آپ کی مزدوری کی تھی اگر آپ دیں تو عین مہربانی ہوگی میں نے اس کا تمام
مال اس کے سپرد کر دیا اے اللہ اگر تجھے میرا یہ نیک عمل پسند ہے تو میری مشکل آسان کر اتنے میں
تھوڑا پتھر اونچا ہو گیا۔
پھر دوسرے نے اپنا قصہ بیان کیا لے اور پھر بولا کہ اے اللہ اگر میری یہ نیکی تجھے پسند ہے تو
میری مشکل آسان کر پھر پتھر ذرا اور اونچا ہو گیا۔
پھر تیسرے نے کہا کہ میری ماں بوڑھی تھی ایک رات کو اس نے پانی طلب کیا میں جب پانی لایا
تو وہ سو چکی تھی میں نے اس کو نہ اٹھایا کہ کہیں اس کو تکلیف نہ ہو اور وہ پانی لیے تمام رات کھڑا رہا۔ صبح
وو
ے اس جگہ البدر کے ڈائری نویس نے نوٹ دیا ہے کہ ”میں اسے نوٹ نہ کر سکا اور نہ یادرکھ سکا۔ عبارت سے بھی
معلوم ہوتا ہے کہ حضرت اقدس کے صحیح الفاظ قلم بند نہیں کیے جاسکے۔ مثلاً ” پتھر اونچا ہو گیا“ کے الفاظ درست نہیں ۔
پتھر سرک گیا ہونا چاہیے۔ حضور نے حدیث کا مشہور واقعہ بیان فرمایا جسے ڈائری نویس صاحب اچھی طرح قلمبند
نہیں کر سکے ۔ (مرتب)

آج 10 میں سے 10 باقی