۲۸؍جون ۱۹۰۳ء
ملفوظات (جلد 5)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
خلاف ہو ہی نہیں سکتا۔ جیسا کہ فرما یا قُلْنَا يُنَارُ كُونِي بَرْدًا وَ سَلَمَا عَلَى إِبْرَاهِيمَ (الانبياء : ۷۰) اس
لے
میں کوئی خلاف نہیں ہو سکتا۔ چنانچہ آگ اس حکم کے خلاف ہر گز نہ کر سکتی تھی ۔ اے
انسان کو جو حکم اللہ تعالیٰ نے شریعت کے رنگ میں دیئے ہیں جیسے آقِیمُوا الصَّلوةَ (البقرۃ: ۴۴)
نماز کو قائم رکھو۔ یا فرمایا وَ اسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوة (البقرۃ:۴۶) ان پر جب وہ ایک عرصہ تک
قائم رہتا ہے تو یہ احکام بھی : یہ احکام بھی شرعی رنگ سے نکل کر کوئی رنگ اختیار کر لیتے ہیں اور پھر وہ ان احکام کی
خلاف ورزی کر ہی نہیں سکتا ۔ ہے ، ہے
۲۸ جون ۱۹۰۳ء (مجلس قبل از عشاء)
ایک صاحب نے سوال کیا کہ
کیا آدم کے وقت دوسرے انسان موجود تھے آدم علیہ السلام جو خلیفہ بن کر آئے
تو اس وقت کون سی قوم موجود تھی جس کے وہ خلیفہ تھے؟ اور اگر کوئی قوم موجود تھی تو پھر حوا ان کی زوجہ کی
نئی پیدائش کی ضرورت نہ تھی ۔ اسی موجودہ قوم میں سے وہ نکاح کر سکتے تھے ۔ اس پر حضرت اقدس
نے فرمایا کہ
حدیث شریف میں ہے کہ بہت سے پیچ در پیچ جو امور غیر مفید ہوں ان کو انسان ترک کر دے۔
دو
ل البدر میں اس کے آگے مزید یوں لکھا ہے ۔ اس میں اللہ تعالیٰ انسان کو عبرت دیتا ہے کہ دیکھو جب آگ تک اس
کی فرمانبردار ہے تو انسان کو کہاں تک فرمانبردار ہونا چاہیے۔“ (البدر جلد ۲ نمبر ۲۴ مورخہ ۳ جولائی ۱۹۰۳ء صفحہ ۱۸۶)
البدر میں ہے۔ ” جب انسان دیر تک ان حکموں پر کار بند رہتا ہے تو دیر تک ان حکموں پر کار بند رہتا ہے تو اس پر بھی وہ زمانہ آجاتا ہے کہ کہا جاتا ہے
قُلْنَا يُنَارُ كُونِي بَرْدًا (الانبیاء : ۷۰) یعنی تو جو مصیبتوں میں جل رہا تھا تو اب ٹھنڈا ہو جا اور اس آگ کی طرح
فرمانبردار ہو جا۔“
البدر جلد ۲ نمبر ۲۴ مورخہ ۳ جولائی ۱۹۰۳ ء صفحہ ۱۸۶)
سے الحکم جلد ۷ نمبر ۲۵ مورخہ ۱۰ جولائی ۱۹۰۳ صفحه ۱۵
دو
ہے الحکم میں ہے ۔ ” حدیث شریف میں آیا ہے ۔ وَمِنْ حُسْنِ الْإِسْلَامِ تَرْكُ مَا لَا يَعْنِيهِ پیچ در پیچ غیر مفید امور
کو ترک کر دینا بھی اسلام کی خوبی ہے ۔“
الحکم جلدے نمبر ۲۵ مورخہ ۱۰ جولائی ۱۹۰۳ء صفحہ ۱۵)
إِنِّي جَاعِلٌ فِي الْأَرْضِ خَلِيفَةً (البقرۃ: ۳۱) سے استنباط ایسا ہو سکتا ہے کہ پہلے سے اس وقت کوئی
قوم موجود ہو اور دوسری جگہ اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے وَالْجَانَّ خَلَقْنَهُ مِنْ قَبْلُ مِنْ نَّارِ
السموم (الحجر: ۲۸) ایک قوم جان بھی آدم سے پہلے موجود تھی۔ بخاری کی ایک حدیث میں ہے کہ
خدا تعالیٰ ہمیشہ سے خالق ہے اور یہی حق ہے کیونکہ اگر خدا کو ہمیشہ سے خالق نہ مانیں تو اس کی ذات پر
(نعوذ باللہ ) حرف آتا ہے اور ماننا پڑے گا کہ آدم سے پیشتر خدا تعالیٰ معطل تھا لیکن چونکہ قرآن شریف
خدا تعالیٰ کی صفات کو قدیمی بیان کرتا ہے اسی لیے اس حدیث کا مضمون راست ہے۔ قرآن میں جو
کوئی ترکیب ہے وہ ان صفات کے استمرار پر دلالت کرتی ہیں ، لے لیکن اگر آدم سے ابتدائے خلق
ہوتی اور اس سے پیشتر نہ ہوتی تو پھر یہ نحوی ترکیب قرآن میں نہ ہوتی ۔ ہے
باقی رہی لڑکیوں کی بات کہ ان کے موجود ہوتے حوا کی پیدائش کی کیا ضرورت ہے؟ تو اس
طرح سمجھنا چاہیے کہ ممکن ہے کہ جس مقام پر آدم علیہ السلام کی پیدائش ہوئی ہو وہاں کے لوگ کسی
عذاب الہی سے ایسے تباہ ہو گئے ہوں کہ آدمی نہ بچا ہو۔ سے دنیا میں یہ سلسلہ جاری ہے کہ کوئی مقام
بالکل تباہ ہو جاتا ہے۔ کوئی غیر آباد آباد ہو جاتا ہے کوئی بر باد شدہ پھر از سر نو آباد ہوتا ہے۔ چنانچہ دیکھ لو کہ
ابھی تک یورپ والے ٹکریں مار رہے ہیں کہ شاید قطب شمالی میں کوئی آبادی ہو اور تلاش کر کر کے معلوم
کر رہے ہیں کہ کون سے قطعات زمین اول آباد تھے اور پھر تباہ ہو گئے ۔ پس ایسی صورت میں
ان مشکلات میں پڑنے کی کیا ضرورت ہے؟ ایمان لانا چاہیے کہ خدا تعالیٰ رب، رحمن، رحیم،
مالک یوم الدین ہے اور ہمیشہ سے ہی ہے۔ جاندار ایک تو حکون سے پیدا ہوتے ہیں اور ایک تکوین
سے ممکن ہے کہ آدم کی پیدائش کے وقت اور مخلوقات ہو اور اس کی جنس سے نہ ہو یا اگر ہو بھی تو اس میں
ا نقل مطابق اصل ۔ الحکم میں یہ الفاظ ہیں۔ ” قرآن شریف میں جو ترکیب ہے وہ اللہ تعالیٰ کی صفات کے استمرار
پر دلالت کرتی ہے ۔ (الحکم جلدے نمبر ۲۵ مورخہ ۱۰ار جولائی ۱۹۰۳ صفحه ۱۵)
الحکم سے ۔ پس آدم علیہ السلام سے پہلے مخلوق ضرور تھی ۔“
سے الحکم میں سے ۔ ”کوئی آدمی نہ بچا ہو۔“
الحکم جلد ۷ نمبر ۲۵ مورخہ ۱۰ جولائی ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۵)
الحکم جلد ۷ نمبر ۲۵ مورخہ ۱۰ جولائی ۱۹۰۳ء صفحه ۱۵)
کیا ہرج ہے کہ قدرت نمائی کے لیے خدا تعالیٰ نے حوا کو بھی ان کی پسلی سے پیدا کر دیا۔
جب انسان بیعت کرتا ہے تو سب امر و نہی اسے ماننے چاہئیں اور خدا تعالیٰ کی قدرتوں پر ایمان
چاہیے۔ خدا تعالیٰ ہر طرح پر قادر ہے۔ ممکن ہے کہ ایک قوم موجود ہو اور اس کے ہوتے وہ اور قوم پیدا
کر دیوے یا ایک قوم کو ہلاک کر کے اور پیدا کر دے۔ موسیٰ کے قصہ میں بھی ایک جگہ ایسا واقعہ بیان ہوا ہے
آدم کے وقت بھی خدا سابقہ قوموں کو ہلاک کر چکا تھا۔ پھر جب آدم کو پیدا کیا تو اور قوم بھی پیدا کر دی۔
خلیفہ کے لیے ضروری نہیں ہے کہ ایک قوم ضرور پہلے سے موجود ہو۔ ایسا ہوسکتا ہے کہ ایک
اور قوم کو پیدا کر کے پہلی قوم کا خلیفہ اسے قرار دیا جاوے اور آدم اس کے مورث اعلیٰ ہوں کیونکہ خدا کی
ذات ازلی ابدی ہے اس پر تغیر نہیں آتا ۔ مگر انسان ازلی ابدی نہیں ہے اس پر تغیر آتا ہے میرے الہام
میں بھی مجھے آدم کہا گیا ہے۔
جب روحانیت پر موت آجاتی ہے یعنی اصل انسانیت فوت ہو جاتی ہے تو اللہ تعالیٰ بطور آدم
کے ایک اور کو پیدا کرتا ہے اور اس طرح سے ہمیشہ سے آدم پیدا ہوتے رہتے ہیں اگر قدیم سے یہ
سلسلہ ایسا نہ ہو تو پھر ماننا پڑے گا کہ ۵ یا ۶ ہزار برس سے خدا ہے قدیم سے نہیں ہے یا یہ کہ اول وہ
معطل تھا۔ یہ خدا کی عادت ہے کہ بعض قرون کو ہلاک کرتا ہے۔ دیکھونوٹ کے وقت ایک زمانہ کو
ہلاک کر دیا۔ اس لیے ممکن ہے، ممکن کیا بلکہ یقین ہے کہ نوح کی طرح اس وقت سابقہ قوموں کو ہلاک کر
دیا اور پھر ایک نئی پیدائش کی ۔ اگر یہ ہلاکت کا سلسلہ نہ ہو تو پھر زمین پر اس قدر آبادی ہو کہ رہنا محال
ہو جاوے۔ یہ قبریں ہی ہیں جنہوں نے یہ پردہ پوشی کی ہے۔ لے ہے
ل الحکم میں سے ۔ ” پردہ پوشی کی ہوئی ہے۔“ الحکم جلدے نمبر ۲۵ مورخہ ۱۰ جولائی ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۶)
البدر جلد ۲ نمبر ۲۴ مورخه ۳ جولائی ۱۹۰۳ ء صفحہ ۱۸۷،۱۸۶