یکم جولائی ۱۹۰۳ء

ملفوظات (جلد 5)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

سوال ہوا کہ اگر آپ کو کوئی بڑا ایسی مجلس سے اُٹھ جانا چاہیے جہاں بڑا کہا جاتا ہو کے وہ کیسے بر کرسکتے ہیں؟ تو ہم
فرمایا کہ جوش کے وقت اپنے آپ کو سنبھالنا چاہیے ۔ دُکھ تو ہوتا ہے مگر انسان ثواب پاتا ہے۔ اگر کوئی
ہمیں برا کہتا ہو تو وہاں سے اُٹھ گئے یا الگ ہو گئے ۔ نہ سُنا کہ جس سے جوش آوے اور فساد
ہووے۔
سوال ہوا کہ مسجد میں نماز نہیں پڑھنے دیتے اور اس مسجد میں ہمارا حصہ ہے۔ فساد سے بچنا چاہیے فرمایا کہ سفید زمین پر ایک حد کر لی وہی مسجد ہو جاتی ہے مگر فساد اچھا نہیں۔
اگر تم دشمن سے بدلہ نہ لو اور اسے خدا کے حوالہ کر دو تو وہ خود نپٹ لیوے گا۔ دیکھو ایک بچہ کے دشمن کا
مقابلہ ماں باپ کیا کرتے ہیں۔ اسی طرح جو خدا کے دروازہ پر گرتا ہے تو خدا خود اس کی رعایت کرتا
ہے اور اسے ضرر دینے والے کو تباہ کر دیتا ہے۔
یکم جولائی ۱۹۰۳ء (دربار شام)
ایک فقہی مسئلہ
ایک لڑکی کے دو بھائی تھے اور ایک والدہ ۔ ایک بھائی اور والدہ ایک لڑکے کے
ساتھ اس لڑکی کے نکاح کے لیے راضی تھے۔ مگر ایک بھائی مخالف تھا۔ وہ اور جگہ
رشتہ پسند کرتا تھا اور لڑکی بھی بالغ تھی۔ اس کی نسبت مسئلہ دریافت کیا گیا کہ اس لڑکی کا نکاح کہاں کیا جاوے۔
حضرت اقدس نے دریافت کیا کہ وہ لڑکی کسی بھائی کی رائے سے اتفاق کرتی ہے؟
جواب دیا گیا کہ اپنے اس بھائی کے ساتھ جس کے ساتھ والدہ بھی متفق ہے۔
فرمایا کہ پھر وہاں ہی اس کا رشتہ ہو جہاں لڑکی اور اس کا بھائی دونوں متفق ہیں ۔
پھر نکاحوں پر ذکر چل پڑا کہ
آنحضرت کا ابولہب کے لڑکوں سے رشتہ کرنا ہم حضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی
ل البدر جلد ۲ نمبر ۲۴ مورخہ ۳ جولائی ۱۹۰۳ ء صفحہ ۱۸۷

لڑکیوں کے رشتے ابولہب سے لے کر دیئے تھے حالانکہ وہ مشرک تھا مگر اس وقت تک نکاح کے
متعلق وحی کا نزول نہ ہوا تھا۔ چونکہ پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم پر تو حید غالب تھی اس لیے دخل نہ دیتے
تھے اور قومیت کے لحاظ سے بعض امور کو سر انجام دیتے اس لیے ابولہب کو لڑ کی دے دی تھی ۔
رسول عالم الغیب ہوتا ہے کہ نہیں؟ اس پر فرمایا کہ رسول کو علم غیب نہیں ہوتا اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کوعلم غیب ہوا تو آپے زینب کا
نکاح زید سے نہ کرتے کیونکہ بعد کو جدائی نہ ہوتی اور اسی طرح ابولہب سے بھی رشتہ نہ کرتے ۔
میں ایک مرد ہوں کہ خدا میرے ساتھ گفتگو مسیح موعود علیہ السلام کا مقام ماموریت کرتا ہے اور اپنے خاص خزانہ سے مجھے
تعلیم دیتا ہے اور اپنے ادب سے میری تادیب فرماتا ہے۔ وہ اپنی مجھ پر وحی بھیجتا ہے میں اس کی
وحی کی پیروی کرتا ہوں ۔ ایسی صورت میں مجھے کون سی ایسی ضرورت ہے کہ میں اس کی راہ کو ترک
کر کے دوسری متفرق راہیں اختیار کروں؟ جو کچھ آج تک میں نے کہا ہے اسی کے امر سے کہا ہے
اپنی طرف سے کچھ بھی نہیں ملایا۔ اور نہ اپنے خدا پر میں نے کوئی افترا باندھا ہے۔ مفتری کا انجام
ہلاکت ہے پس اس کا روبار پر تعجب کرنے کا کون سا مقام ہے اس قادر مطلق خدا کے کاروبار پر تعجب
نہ کرو کیونکہ اس نے تو زمین و آسمان کو پیدا کیا۔ وہ جو کچھ چاہتا ہے کرتا ہے اور کسی کو مجال نہیں کہ اس
سے پوچھے کہ یہ کیا کیا۔
میرے پاس خدا تعالیٰ کی بہت سی شہادتیں ہیں ۔ اس نے میرے لیے بڑے بڑے نشان
دکھلائے ہیں اور اس کی وحی کردہ غیبی خبروں میں جو اس نے مجھے دیں ایسے ایسے راز ہیں کہ انسان کی
عقل کو ان تک رسائی نہیں ہے پس اس لیے چاہیے کہ طاعون کے بارے میں ہمارے ساتھ جھگڑانہ
کریں اور اس شخص کی طرح نہ ہو وہیں جس کے دل کو خدا نے غافل کر دیا اور اس نے اپنے اسباب کو
اپنا خدا قرار دے لیا۔ (کیا ان کو اس بات کی خبر نہیں ہے ) کہ ہر ایک سبب کا انتہا آخر کار ہمارے
ے ابولہب کے گھر مراد ہے۔ (مرتب)

آج 10 میں سے 10 باقی