۴؍جولائی ۱۹۰۳ء

ملفوظات (جلد 5)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

خدا تک ہی ہے اور تھوڑی دور تک چل کر اسباب کا سلسلہ ختم ہو جاتا ہے اور صرف امر خالص کا مرتبہ رہ
جاتا ہے کہ جسے کسی طرح ہم سبب کی طرف منسوب نہیں کر سکتے اور صرف خدا تعالیٰ کی ذات ہی باقی رہ
جاتی ہے اور اسباب بالکل منقطع ہو جاتا ہے۔ اسباب تو صرف چند قدموں تک ساتھ دیتا ہے اس کے
بعد خدا تعالیٰ کی غیر مدرک اور غیر مرئی خالص قدرت ہوتی ہے یہ ایک ایسا پوشیدہ خزانہ ہے کہ جس کی حد
اور انتہا ہی نہیں ہے اور ایسا دریا ہے کہ جس کا کوئی کنارہ نہیں ہے اور ایک ایسا دشت ہے کہ جو طے
ہونے میں نہیں آتا۔ یہ کہنا کہ قدرت خالص اللہ تعالیٰ کی بے کار ہو جاتی ہے اور صرف اسباب رہ
جاتے ہیں بڑی بے انصافی ہے ۔ کیا تم کو اس بات کا علم نہیں ہے کہ خدا نے آدم اور عیسی کو کیسے پیدا
کیا تھا ؟ اور موسی کے لیے کس طرح دریا کو شگاف کیا کہ جس سے موسی تو دریا سے سلامت گذر گئے
اور فرعون غرق ہو گیا اب تم ہی جواب دو کہ وہ کون سی کشتی تھی جس پر بیٹھ کر موسی دریا سے گذرے۔
خدا تعالیٰ نے اس قصہ کو قرآن کریم میں بے فائدہ نہیں ذکر کیا ہے بلکہ اس میں بڑے بڑے
معارف اور حقائق ہیں تا کہ تم کو اس بات کا علم ہو کہ اس پاک ذات اللہ تعالیٰ کی قدرت اسباب میں
مقید نہیں ہے اور تمہارے ایمان ترقی کریں۔ آنکھیں کھلیں اور شکوک و شبہات رفع ہوں اور تم کو یہ
شناخت حاصل ہو کہ تمہارا خدا ایسا قادر خدا ہے کہ اس پر کسی قسم کا کوئی دروازہ مسدود نہیں ہے۔ اس کی
قدرتوں کی کوئی انتہا نہیں ہے جو شخص اس کی وسعت قدرت سے منکر ہو کر اسباب کے احاطہ میں اسے انتہانہیں ہو کر
مقید کرتا ہے تو مجھو کہ صدق کے مقام سے وہ گر پڑا پس اگر کوئی شخص حکم خداوندی سے اسباب کو ترک
کرتا ہے تم اسے برا مت کہو اور خدا تعالیٰ کے قانون کو ایک تنگ و تاریک دائرہ میں محدود مت کرو۔ اے
۴ جولائی ۱۹۰۳ء (مجلس قبل از عشاء )
ایک شخص نے مسئلہ استفسار کیا کہ تعویذ کا باز و وغیرہ مقامات پر باندھنا اور
تعویذ اور دم دم وغیرہ کرنا جائز ہے کہ نہیں؟ اس پر حضرت مسیح موعود علیہ اصلوة والسلام دم
الحکم جلدے نمبر ۲۵ مورخہ ۱۰ جولائی ۱۹۰۳ صفحه ا نیز البدر جلد ۲ نمبر ۲۵ مورخہ ۱۰ جولائی ۱۹۰۳ء صفحہ ۱۹۳، ۱۹۴

جناب مولانا حکیم نور الدین صاحب کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا کہ
احادیث میں کہیں اس کا ثبوت ملتا ہے کہ نہیں؟
حکیم صاحب نے عرض کی کہ لکھا ہے کہ خالد بن ولید جب کبھی جنگوں میں جاتے تو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے موئے مبارک جو کہ آپ کی پگڑی میں بندھے ہوتے آ۔ رتے آگے کی طرف لڑکا
لیتے ۔ پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف کے ایک دفعہ صبح کے وقت سارا سر منڈوایا تھا تو آپ
نے نصف سر کے بال ایک خاص شخص کو دے دیئے اور نصف سر کے بال باقی اصحاب میں بانٹ
دیئے ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے جبہ مبارک کو دھو دھو کر مریضوں کو بھی پلاتے تھے کے اور مریض
اس سے شفا یاب ہوتے تھے ۔ ایک عورت نے ایک دفعہ آپ کا پسینہ بھی جمع کیا یہ تمام اذکار سن کر
حضرت اقدس نے فرمایا کہ
پھر اس سے نتیجہ یہ نکلا کہ بہر حال اس میں کچھ بات ضرور ہے جو خالی از فائدہ نہیں ہے اور
تعویذ وغیرہ کی اصل بھی اس سے نکلتی ہے۔ بال لٹکائے تو کیا اور تعویذ باندھا تو کیا میرے الہام میں جو
ہے کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔ آخر کچھ تو ہے تبھی وہ برکت ڈھونڈیں گے مگر
ان تمام باتوں میں تقاضائے محبت کا بھی دخل ہے۔
عظیم الشان انسانوں کے صغائر پر نظر کرنے کا ذکر ہوا۔
فرمایا کہ صدق و وفا میں جو عظیم الشان انسان ہوتے ہیں ان کے صغائر کا ذکر کرنے سے سلپ
ایمان ہو جاتا ہے۔ خدا تو ان صغائر کو فوکر دیتا ہے اور ان کے کارناموں کی عظمت اس قدر ہوتی ہے کہ
لے معلوم ہوتا ہے یہ لفظ صرف“ نہیں بلکہ ”جب ہے۔ جو طباعت کی غلطی کی وجہ سے صرف چھپ گیا ہے
چنانچہ الحکم میں جب ہی لکھا ہے۔ الحکم میں ہے۔ ” جب ایک دفعہ آنحضرت نے سر منڈوایا تو آدھے سر کے کٹے
ہوئے بال ایک شخص کو دے دیئے اور آدھے دوسرے حصہ کے باقی اصحاب کو بانٹ دیئے ۔“
الحکم جلد ۷ نمبر ۲۶ مورخہ ۷ ارجولائی ۱۹۰۳ء صفحہ ۱۰)
الحکم میں ہے۔ ” آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بعض اوقات جبہ شریف دھو کر مریضوں کو بھی پلایا کرتے تھے ۔“
الحکم جلدے نمبر ۲۶ مورخہ ۷ ارجولائی ۱۹۰۳ ء صفحہ ۱۰)

آج 10 میں سے 10 باقی