۵؍جولائی ۱۹۰۳ء
ملفوظات (جلد 5)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اس کے مقابلہ میں صغائر کا ذکر کرتے ہی شرم آتی ہے اسی لیے وہ رفتہ رفتہ ایسے معدوم ہو جاتے ہیں کہ
پھر ان کا نام ونشان ہی نہیں رہتا۔
۱۵ جولائی ۱۹۰۳ء ( مجلس قبل از عشاء )
فرمایا کہ
تبلیغ کا طریق کتابوں کو شائع کرنا چاہیے تاکہ تلی ہو۔ دیکھا جاتا ہے کہ دہلی کے پرے
بہت کم لوگوں کو ہمارے دعاوی کی خبر ہے۔ اس کا انتظام یوں ہونا چاہیے کہ ایک لمبا سفر کیا جاوے
اور اس میں یہ تمام کتب جو کہ بہت ساذخیرہ پڑا ہوا ہے تقسیم کی جاویں تا کہ تبلیغ ہو۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیں
بہت سے سامان دیئے ہیں ان سے فائدہ نہ اٹھانا اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا انکار ہوتا ہے۔ ہمارے لیے
ریل بنائی گئی ہے جس سے مہینوں کا سفر دنوں میں ہوتا ہے۔
اور قوم کو چاہیے کہ ہر طرح سے اس سلسلہ کی خدمت بجالا وے مالی طرح
چندوں کی اہمیت پر بھی خدمت کی بجا آوری میں کوتاہی نہیں چاہیے۔ دیکھو دنیا میں کوئی
سلسلہ بغیر چندہ کے نہیں چلتا۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ، حضرت موسی اور حضرت عیسی سب رسولوں
کے وقت چندے جمع کئے گئے پس ہماری جماعت کے لوگوں کو بھی اس امر کا خیال ضروری ہے اگر یہ
لوگ التزام سے ایک ایک پیسہ بھی سال بھر میں دیویں تو بھی بہت کچھ ہو سکتا ہے ہاں اگر کوئی ایک پیسہ
بھی نہیں دیتا تو اسے جماعت میں رہنے کی کیا ضرورت ہے۔ ہے
البدر جلد ۲ نمبر ۲۶ مورخہ ۷ ۱ جولائی ۱۹۰۳ ء صفحہ ۲۰۱
الحکم سے ۔ ۵ جولائی ۱۹۰۳ ء در بار شام
دو
(اپنے الفاظ میں ) احمدی کون ہے؟ حضور علیہ السلام معمول کے موافق شانشین پر جلوس فرما ہوئے اور ذیل کی تقریرفرمائی ۔
مجھے معلوم ہوتا ہے کہ ہماری جماعت میں چندہ دینے والے بہت تھوڑے ہیں ۔ آئے دن صدہا آدمی بیعت
کر کے چلے جاتے ہیں لیکن دریافت کرنے پر بہت ہی کم تعداد ایسے اشخاص کی ہے جو متواتر ماہ بماہ چندہ دیتے ہیں ۔
والی
اس وقت اس سلسلہ کو بہت سی امداد کی ضرورت ہے انسان اگر بازار جاتا ہے تو بچے کی کھیلنے وا
(بقیہ حاشیہ ) جو شخص اپنی حیثیت و توفیق کے موافق اس سلسلہ کی چند پیسوں سے امداد نہیں کرتا اس سے اور کیا
توقع ہو ہو سکتی سکتی ۔ ہے اور اس سلسلہ کو اس کے وجود سے کیا فائدہ؟ ایک معمولی انسان انسان بھی بھی خواہ خواہ کتنی کتنی ہی ہی شکستہ شکستہ حالت کا کیوں نہ
ہو جب بازار جاتا ہے تو اپنی قدر کے موافق اپنے لیے اور اپنے بچوں کے لیے کچھ نہ کچھ لاتا ہے تو پھر کیا یہ سلسلہ جو
اپنی عظیم الشان اغراض کے لیے اللہ تعالی نے قائم کیا ہے اس لائق بھی نہیں کہ وہ اس کے لیے چند پیسے بھی قربان
کر سکے؟ دنیا میں آج کل کون سا سلسلہ ہوا ہے یا ہے جو خواہ دنیوی حیثیت سے ہے یا دینی بغیر مال چل سکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ
نے دنیا میں ہر ایک کام اس لیے کہ عالم اسباب میں ہے اسباب سے ہی چلا یا جاتا ہے پر کس قدر بخیل و ممسک وہ شخص
ہے کہ جو ایسے عالی مقصد کی کامیابی کے لیے ادنی چیز مثل چند پیسے خرچ نہیں کر سکتا۔ ایک وہ زمانہ تھا کہ الہی دین
پر لوگ اپنی جانوں کو بھیڑ بکری کی طرح شار کرتے تھے مالوں کا تو کیا ذکر ، حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے
ایک سے زیادہ دفعہ اپنا عہ اپنا گل گھر بار شار کیا حتی کہ سوئی تک کو بھی گھر میں نہ رکھا اور ایسا ہی حضرت عمرؓ نے اپنی بساط و
انشراح کے موافق اور عثمان نے اپنی طاقت و حیثیت کے موافق علی ہذا القیاس علی قدر مراتب تمام صحابہ اپنی جانوں
اور مالوں سمیت اس دین الہی پر قربان کرنے کے لیے طیار ہو گئے ۔ ایک وہ ہیں کہ بیعت تو کر جاتے ہیں اور اقرار
بھی کر جاتے ہیں کہ ہم دنیا پر دین کو مقدم کریں گے مگر مدد و امداد کے موقع پر اپنی جیبوں کو دبا کر پکڑ رکھتے ہیں ۔ بھلا
ایسی محبت دنیا سے کوئی دینی مقصد پا سکتا ہے؟ اور کیا ایسے لوگوں کا وجود کچھ بھی نفع رساں ہو سکتا ہے؟ ہرگز نہیں ، ہرگز
نہیں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ (ال عمران: ۹۳) جب تک تم اپنی عزیز ترین
اشیاء اللہ جل شانہ کے راہ میں خرچ نہ کرو تب تک تم نیکی کو نہیں پاسکتے ۔ اس وقت ہماری جماعت قریباً تین لاکھ کے ہے
اگر ایک ایک پیسہ ہی اس سلسلہ کی امداد مثل لنگر و مدرسہ وغیرہ امداد میں دیں تو لاکھوں پیسے ہو سکتے ہیں۔ قطرہ قطرہ بہم سلسل کی امداد امدادمیں ہوسکتے
شود در یا ایک ایک بوند پانی سے دریا بن جاتا ہے تو کیا ایک ایک پیسہ سے ہزار ہا روپیہ نہیں بن سکتا اور کیا سلسلہ کی
ضروریات پوری نہیں ہوسکتیں؟
اگر ایک شخص چار روٹیاں کھاتا ہے آدھی بھی اگر روٹی بچالے تو بھی اس عہد سے عہدہ برآ ہوسکتا ہے۔ البتہ یہ بات
بھی قرین قیاس ہے کہ اکثر لوگوں کو اب تک کہا بھی نہیں جاتا کہ ہمارے سلسلہ کے لیے کسی چندہ کی ضرورت تھی
بہت سے لوگ رو رو کر بیعت کر کے جاتے ہیں۔ اگر ان کو کہا جاوے تو ضرور وہ چندہ دیویں مگر ترغیب دینا ضروری ہے۔
پس میں تم میں سے ہر ایک کو جو حاضر یا غائب ہے تاکید کرتا ہوں کہ اپنے بھائیوں کو چندہ سے باخبر کرو اور ہر ایک
کمزور بھائی کو بھی چندہ میں شامل کرو یہ موقع ہاتھ آنے کا نہیں۔ کیسا یہ زمانہ برکت کا ہے کہ کسی سے جانیں مانگی نہیں کا
چیزوں پر ہی کئی کئی پیسے خرچ کر دیتا ہے تو پھر یہاں اگر ایک ایک پیسہ دے دیوے تو کیا حرج ہے؟
خوراک کے لیے خرچ ہوتا ہے، لباس کے لیے خرچ ہوتا ہے اور ضرورتوں پر خرچ ہوتا ہے تو کیا دین
کے لیے ہی مال خرچ کرنا گراں گزرتا ہے؟ دیکھا گیا ہے کہ ان چند دنوں میں صد ہا آدمیوں نے
بیعت کی ہے مگر افسوس ہے کہ کسی نے ان کو کہا بھی نہیں کہ یہاں چندوں کی ضرورت ہے۔ خدمت کرنی
بہت مفید ہوتی ہے جس قدر کوئی خدمت کرتا ہے اس قدر وہ راسخ الایمان ہو جاتا ہے اور جو کبھی خدمت
نہیں کرتے ہمیں تو ان کے ایمان کا خطرہ ہی رہتا ہے۔
چاہیے کہ ہماری جماعت کا ہر ایک متنفس عہد کرے کہ میں اتنا چندہ دیا کروں گا کیونکہ جو شخص
اللہ تعالیٰ کے لیے عہد کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے رزق میں برکت دیتا ہے اس دفعہ تبلیغ کے لیے جو
بڑا بھاری سفر کیا جاوے تو اس میں ایک رجسٹر بھی ہمراہ رکھا جاوے جہاں کوئی بیعت کرنا چاہے اس کا
نام اور چندہ کا عہد درج رجسٹر کیا جاوے اور ہر ایک آدمی کو چاہیے کہ دو عہد کرے کہ مدرسہ میں اس
قدر چندہ دیوے گا اور لنگر خانہ میں اس قدر ۔
بہت لوگ ایسے ہیں کہ جن کو اس بات کا علم نہیں ہے کہ چندہ بھی جمع ہوتا ہے۔ ایسے لوگوں کو سمجھانا
چاہیے کہ اگر تم سچا تعلق رکھتے ہو تو خدا تعالیٰ سے پکا عہد کر لو کہ اس قدر چندہ ضرور دیا دیا کروں گا اور
نا واقف لوگوں کو یہ بھی سمجھا یا جاوے کہ وہ پوری تابعداری کریں۔ اگر وہ اتنا عہد بھی نہیں کر سکتے تو پھر یا
جماعت میں شامل ہونے کا کیا فائدہ؟ نہایت درجہ کا بخیل اگر ایک کوڑی بھی روزانہ اپنے مال میں
سے چندے کے لیے الگ کرے تو وہ بھی بہت کچھ دے سکتا ہے ایک ایک قطرہ سے دریا بن جاتا ہے
اگر کوئی چار روٹی کھاتا ہے تو اسے چاہیے کہ ایک روٹی کی مقدار اس میں سے اس سلسلہ کے لیے بھی
الگ کر رکھے اور نفس کو عادت ڈالے کہ ایسے کاموں کے لیے اس طرح سے نکالا کرے۔
(بقیہ حاشیہ ) جاتیں اور یہ زمانہ جانوں کے دینے کا نہیں بلکہ فقط مالوں کے بقدر استطاعت خرچ کرنے کا ہے۔
اس لیے ہر ایک شخص تھوڑا تھوڑا جو وہ لنگر اور مدرسہ اور دیگر ضروری مڈوں میں دے سکتا ہے دے۔ وہ آدمی جو تھوڑا
تھوڑا چندہ دے مگر باقاعدہ اس سے بہتر ہے جو زیادہ دے مگر گا ہے دے۔“
الحکم جلد ۷ نمبر ۲۵ مورخہ ۱۰ جولائی ۱۹۰۳ ء صفحه ۸ )
چندے کی ابتدا اس سلسلہ سے ہی نہیں ہے۔ بلکہ مالی ضرورتوں کے وقت نبیوں کے زمانہ میں بھی
چندے جمع کئے گئے تھے۔ ایک وہ زمانہ تھا کہ ذرا چندے کا اشارہ ہوا تو تمام گھر کا مال لا کر سامنے رکھ
دیا۔ پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ حسب مقدور کچھ دینا چاہیے اور آپ کی منشا تھی کہ دیکھا
جاوے کہ کون کس قدر لاتا ہے ۔ا! ندر لاتا ہے۔ ابوبکر نے سارا مال لا کر سامنے رکھ دیا اور حضرت عمر نے نصف مال ۔
آپ نے فرمایا کہ یہی فر یہی فرق تمہارے مدارج میں ہے اور ایک آج کا زمانہ ہے کہ کوئی جانتا ہی نہیں کہ
مدد دینی بھی ضروری ہے۔ حالانکہ اپنی گذران عمدہ رکھتے ہیں ان کے برخلاف ہندوؤں وغیرہ کو دیکھو
کہ کئی کئی لاکھ چندہ جمع کر کے کارخانہ چلاتے ہیں ( اور بڑی بڑی مذہبی عمارات بناتے اور دیگر موقعوں
پر صرف کرتے ہیں ) حالانکہ یہاں تو بہت ہلکے چندے ہیں ۔ پس اگر کوئی معاہدہ نہیں کرتا تو اسے
خارج کرنا چاہیے وہ منافق ہے اور اس کا دل سیاہ ہے۔ ہم یہ ہرگز نہیں کہتے کہ ماہواری روپے ہی ضرور
دو ہم تو یہ کہتے ہیں کہ معاہدہ کر کے دو جس میں کبھی فرق نہ آوے۔ صحابہ کرام کو پہلے یہی سکھایا گیا تھا
لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ (ال عمران: ۹۳) اس میں چندہ دینے اور مال صرف
کرنے کی تاکید اور اشارہ ہے۔
یہ معاہدہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ معاہدے ہوتے ہیں اس کو نبھانا چاہیے ۔ ان کے برخلاف
کرنے میں خیانت ہوا کرتی ہے ۔ کوئی کسی ادنیٰ درجہ کے نواب کی خیانت کر کے اس کے سامنے
نہیں ہو سکتا تو پھر احکم الحاکمین کی خیانت کر کے کس طرح اسے اپنا چہرہ دکھلا سکتا ہے۔ ایک آدمی
سے کچھ نہیں ہوتا۔ جمہوری امداد میں برکت ہوا کرتی ہے۔ بڑی بڑی سلطنتیں بھی آخر چندوں پر
ہی چلتی ہیں۔ فرق صرف یہ ہے کہ دنیاوی سلطنتیں زور سے ٹیکس وغیرہ لگا کر وصول کرتے ہیں ۔
اور یہاں ہم رضا اور ارادہ پر چھوڑتے ہیں۔ چندہ دینے سے ایمان میں ترقی ہوتی ہے اور یہ محبت
اور اخلاص کا کام ہے۔
پس ضرور ہے کہ ہزار درہ ہزار آدمی جو بیعت کرتے ہیں ان کو کہا جاوے کہ اپنے نفس پر کچھ مقرر
او
کریں اور اس میں پھر غفلت نہ ہو۔ کے
البدر جلد ۲ نمبر ۲۶ مورخہ ۱۷ / جولائی ۱۹۰۳ ء صفحہ ۲۰۱، ۲۰۲