۱۲؍جولائی ۱۹۰۳ء
ملفوظات (جلد 5)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ان میں جانا اپنی شان کے خلاف سمجھتے ہیں اور اسی طرح وہ حق العباد میں خاص خاص خدمتوں میں
حصہ نہیں لے سکتے ۔ غریب آدمی تو ہر ایک قسم کی خدمت کے لیے تیار رہتا ہے وہ پاؤں دبا سکتا ہے
پانی لاسکتا ہے کپڑے دھو سکتا ہے یہاں تک کہ اس کو اگر نجاست پھینکنے کا موقع ملے تو اس میں بھی اسے
دریغ نہیں ہوتا لیکن امراء ایسے کاموں میں ننگ و عار سمجھتے ہیں اور اس طرح پر اس سے بھی محروم رہتے
ہیں غرض امارت بھی بہت سی نیکیوں کے حاصل کرنے سے روک دیتی ہے (الا ماشاء اللہ ۔ ایڈیٹر )
یہی وجہ ہے جو حدیث میں آیا ہے کہ مساکین پانچ سو برس اول جنت میں جاویں گے۔
۱۲ جولائی ۱۹۰۳ء (بعد نماز عصر )
ال ۱۲۰ جولائی ۱۹۰۳ ء کوا ندرون خانه بوقت بین العصر والمغرب خواتین کو نصائح جو کہ حضرت قدین نے ۱۲ جولائی اور اندرون خانہ ہو فرمایا تھا اور دروازہ سے باہر دیوار کی اوٹ میں کھڑے ہو کر قلمبند کیا گیا۔
چونکہ اکثر بچگان بھی عورتوں کے ہمراہ تھے جو اکثر شور کر کے سلسلہ تسامع کو توڑ دیتے تھے اس لیے جہاں
تک بشریت کی استعداد نے موقع دیا۔ اس کو بلفظہ نوٹ کیا گیا ہے ۔ (ایڈیٹر )
اگر چہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویوں سے بڑھ کر کوئی نہیں ہو سکتا مگر تا ہم آپ کی بیویاں
سب کام کر لیا کرتی تھیں جھاڑو بھی دے لیا کرتی تھیں اور ساتھ اس کے عبادت بھی کرتی تھیں۔ چنانچہ
ایک بیوی نے اپنی حفاظت کے واسطے ایک رستہ لڑکا رکھا تھا کہ عبادت میں اُونگھ نہ آوے۔ عورتوں کے
لیے ایک ٹکڑا عبادت کا خاوندوں کا حق ادا کرنا ہے اور ایک ٹکڑا عبادت کا خدا کا شکر بجالا نا ہے خدا کا
شکر کرنا اور خدا کی تعریف کرنی یہ بھی عبادت ہے دوسرا ٹکڑ ا عبادت کا نماز کو ادا کرنا ہے۔
کوئی شخص نواب تھا صبح کو نماز کے لیے نہیں اُٹھتا تھا ایک مولوی نے اسے وعظ سنا یا اس پر
نواب نے اپنے خادم کو کہا کہ مجھ کو صبح کو اٹھا دینا خادم نے دو تین مرتبہ اس کو جگا یا جب ایک مرتبہ جگایا
تو اس نے دوسری طرف کروٹ بدل لی ۔ جب دوبارہ اس طرف ہو کر جگا یا پھر اور طرف ہو گیا جب
الحکم جلد ۷ نمبر ۲۶ مورخہ ۱۷ جولائی ۱۹۰۳ء صفحہ ۱۲
تیسری مرتبہ جگایا تو اس نے اُٹھ کر اس کو خوب مارا اور کہا کم بخت جب ایک مرتبہ نہیں اُٹھا تو تجھے
معلوم نہ ہوا کہ ابھی نہ اُٹھوں گا پھر کیوں جگایا ؟ اور اتنا مارا کہ وہ بے چارا بے ہوش ہو گیا۔ آپ ہی تو
مولوی سے وعظ سن کر اس کو کہا تھا کہ مجھ کو اُٹھا دینا پھر جب اس نے جگایا تو اس بچارے کی شامت
آئی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جس کے پاس بہت سا حصہ جاگیر کا ہوتا ہے وہ ایسے غافل ہو جاتے ہیں کہ
حق اللہ کا ان کو خیال نہیں آتا۔ امراء میں بہت سا حصہ تکبر کا ہوتا ہے جس کی وجہ سے عبادت نہیں
کر سکتے اور نہ دوسرا حصہ خلقت کی خدمت کا ان سے ادا ہوتا ہے خلقت کی خدمت کا یہ حال ہے کہ
اگر کوئی غریب آدمی سلام کرتا ہے تو بھی برا مناتے ہیں ایسا ہی عورتوں کا حال ہے کوئی چھوٹی عورت
آوے تو چاہیے کہ بڑی کو سلام کرے ۔ یہ دو ٹکڑے شریعت کے ہیں حق اللہ اور حق العباد آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف دیکھو کہ کس قدر خدمات میں عمر کو گزارا۔ اور حضرت علی کی حالت کو دیکھو
کہ اتنے پیوند لگائے کہ جگہ نہ رہی ۔ حضرت ابوبکر نے ایک بڑھیا کو ہمیشہ حلوہ کھلانا وطیرہ کر رکھا تھا۔
غور کرو کہ یہ کس قدر التزام تھا کہ جب آپ فوت ہو گئے تو اس بڑھیا نے کہا کہ آج ابوبکر فوت ہو گیا
اس کے پڑوسیوں نے کہا کہ کیا تجھ کو الہام ہوا یا وحی ہوئی ؟ تو اس نے کہا نہیں آج حلوا لے کر نہیں آیا
اس واسطے معلوم ہوا کہ فوت ہو گیا ( یعنی زندگی میں ممکن نہ تھا کہ کسی حالت میں بھی حلوا نہ پہنچے ) دیکھو
کس قدر خدمت تھی ایسا ہی سب کو چاہیے کہ خدمت خلق کرے۔ ایک بادشاہ اپنا گزارہ قرآن شریف
لکھ کر کیا کرتا تھا۔
اگر کسی کو کسی سے کراہت ہووے اگر چہ کپڑے سے ہو یا کسی اور چیز سے ہو تو چاہیے کہ وہ اس
سے الگ ہو جاوے مگر رو بروذ کر نہ کرے کہ یہ دل شکنی ہے اور دل کا شکستہ کرنا گناہ ہے اگر کھانا کھانے کو
کسی کے ساتھ جی نہیں کرتا تو کسی اور بہانہ سے الگ ہو جاوے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ لَيْسَ عَلَيْكُمْ
جُنَاحٌ أَنْ تَأْكُلُوا جَمِيعًا أَوْ أَشْتَاتًا ( النور : ۶۲) مگر اظہار نہ کرے۔ یہ اچھا نہیں اگر اللہ تعالیٰ کو تلاش
کرنا ہے تو مسکینوں کے دل کے پاس تلاش کرو۔ اسی لیے پیغمبروں نے مسکینی کا جامہ ہی پہن لیا تھا۔ اسی
طرح چاہیے کہ بڑی قوم کے لوگ چھوٹی قوم کو ہنسی نہ کریں اور نہ کوئی یہ کہے کہ میرا خاندان بڑا ہے۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم میرے پاس جو آؤ گے تو یہ سوال نہ کروں گا کہ تمہاری قوم کیا ہے۔ بلکہ سوال یہ
ہوگا کہ تمہارا عمل کیا ہے۔ اسی طرح پیغمبر خدا نے فرمایا ہے اپنی بیٹی سے کہ اے فاطمہ خداذات کو نہیں
پوچھے گا ۔ اگر تم کوئی برا کام کرو گی تو خدا تم سے اس واسطے درگذر نہ کرے گا کہ تم رسول کی بیٹی ہو۔ پس
چاہیے کہ تم ہر وقت اپنا کام دیکھ کر کیا کرو۔ اگر کوئی چوڑھا اچھا کام کرے گا تو وہ بخشا جاوے گا اور اگر سید
ہو کر کوئی برا کام کرے گا تو وہ دوزخ میں ڈا ا ڈالا جاوے گا ۔ حضرت ابراہ ابراہیم نے اپنے باپ کے واسطے دعا
کی وہ منظور نہ ہوئی ۔ حدیث میں آیا ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام قیامت کو کہیں گے کہ اے اللہ تعالیٰ
میں اپنے باپ کو اس حالت میں دیکھ نہیں سکتا۔ مگر اس کو پھر بھی رسہ ڈال کر دوزخ کی طرف گھسیٹ کر ذلت
کے ساتھ لے جاویں گے ( یہ عمل نہ ہونے کی وجہ سے ہے کہ پیغمبر کی سفارش بھی کارگر نہ ہوگی ) کیونکہ
اس نے تکبر کیا تھا۔ پیغمبروں نے غریبی کو اختیار کیا۔ جو شخص غریبی کو اختیار کرے گا وہ سب سے اچھا رہے
گا۔ ہمارے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم نے غریبی کو اختیار کیا۔ کوئی شخص عیسائی ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم
کے پاس آیا۔ حضرت نے اس کی بہت تواضع خاطر داری کی ۔ وہ بہت بھوکا تھا۔ حضرت نے اس کو خوب
کھلایا کہ اس کا پیٹ بہت بھر گیا۔ رات کو اپنی رضائی عنایت فرمائی۔ جب وہ سو گیا تو اس کو بہت زور
سے دست آیا کہ وہ روک نہ سکا اور رضائی میں ہی کر دیا۔ جب صبح ہوئی تو اس نے سوچا کہ میری حالت کو
دیکھ کر کراہت کریں گے شرم کے مارے وہ نکل کر چلا گیا۔ جب لوگوں نے دیکھا تو حضرت سے عرض کی
کہ جو نصرانی عیسائی تھا وہ رضائی کو خراب کر گیا ہے۔ اس میں دست پھرا ہوا ہے۔ حضرت نے فرمایا کہ
وہ مجھے دوتا کہ میں صاف کروں ۔ لوگوں نے عرض کیا کہ حضرت آپ کیوں تکلیف اُٹھاتے ہیں ۔ ہم جو
حاضر ہیں ہم صاف کر دیں گے۔ حضرت نے فرمایا کہ وہ میرا مہمان تھا اس لیے میرا ہی کام ہے اور اُٹھ
کر پانی منگا کر خود ہی صاف کرنے لگے ۔ وہ عیسائی جبکہ ایک کوس نکل گیا تو اس کو یاد آیا کہ اس کے
پاس جو سونے کی صلیب تھی وہ چار پائی پر بھول آیا ہوں ۔ اس لیے وہ واپس آیا تو دیکھا کہ حضرت اس
کے پاخانہ کو رضائی پر سے خود صاف کر رہے ہیں۔ اس کو ندامت آئی اور کہا کہ اگر میرے پاس یہ ہوتی
تو میں کبھی اس کو نہ دھوتا۔ اس سے معلوم ہوا کہ ایسا شخص کہ جس میں اتنی بے نفسی ہے وہ خدا تعالیٰ کی
طرف سے ہے۔ پھر وہ مسلمان ہو گیا۔
جلد پنجم
کہتے ہیں کہ حضرت صلی اللہ علیہ وسلم جب لڑکوں کی طرف راستہ میں دیکھا کرتے تھے تو اتنی
شفقت کیا کرتے تھے کہ وہ لڑکے سمجھا کرتے کہ یہ ہمارا باپ ہے اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا
ہے کہ جو عورتیں کسی اور قسم کی ہوں ان کو دوسری عورتیں حقارت کی نظر سے نہ دیکھیں اور نہ مرد ایسا کریں
کیونکہ یہ دل دُکھانے والی بات ہے ورنہ اللہ تعالیٰ اس سے مواخذہ کرے گا۔ یہ بہت بری خصلت ہے
یہ ٹھٹھا کرنا اللہ تعالیٰ کو بہت برا معلوم ہوتا ہے۔ لیکن اگر کوئی ایسی بات ہو جس سے دل نہ دُکھے وہ بات جائز
رکھی ہے جہاں تک ہو سکے ان باتوں سے پر ہیز کرے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ عمل والے کو میں کس طرح
جزا دوں گا ۔ فَأَمَّا مَنْ طَغَى وَاثَرَ الْحَيُوةَ الدُّنْيَا فَإِنَّ الْجَحِيمَ هِيَ الْمَأْوَى (النزعت: ۳۸ تا ۴۰)
جو شخص میرے حکموں کو نہیں مانے گا میں اس کو بہت بری طرح سے جہنم میں ڈالوں گا اور ایسا ہوگا کہ
آخر جہنم تمہاری جگہ ہوگی ۔ وَ أَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ وَنَهَى النَّفْسَ عَنِ الْهَوَى فَإِنَّ الْجَنَّةَ هِيَ
الباوي (النزعت : ۴۱، ۴۲) اور جو شخص میری عدالت کے تخت کے سامنے کھڑا ہونے سے ڈرے گا
اور خیال رکھے گا تو خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں اس کا ٹھکانا جنت میں کروں گا قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے کہ عَبَسَ وَ تَوَلَّى أَنْ جَاءَهُ الْأَعْمَى وَ مَا يُدْرِيكَ لَعَلَّهُ يَزَّلَّى أَوْ يَذَّكَّرُ فَتَنْفَعَهُ
الذكرى (عبس: ۲ تا ۵) اس سورۃ کے نازل ہونے کی وجہ یہ تھی کہ حضرت کے پاس چند قریش کے
بڑے بڑے آدمی بیٹھے تھے آپ ان کو نصیحت کر رہے تھے کہ ایک اندھا آگیا۔ اس نے کہا کہ مجھ کو
دین کے مسائل بتلا دو۔ حضرت نے فرمایا کہ صبر کرو اس پر خدا نے بہت غصہ کیا آخر آپ اس کے گھر
گئے اور اسے بلا کر لائے اور چادر بچھا دی اور کہا کہ تو بیٹھ اس اندھے نے کہا کہ میں آپ کی چادر پر
کیسے بیٹھوں؟ آپ نے وہ چادر کیوں بچھائی تھی ؟ اس واسطے کہ خدا کو راضی کریں ۔ تکبر اور شرارت بری
بات ہے ایک ذراسی بات سے ستر برس کے عمل ضائع ہو جاتے ہیں۔ لکھا ہے کہ ایک شخص عابد تھا وہ
پہاڑ پر رہا کرتا تھا اور مدت سے وہاں بارش نہ ہوئی تھی ایک روز بارش ہوئی تو پتھروں پر اور روڑیوں
پر بھی ہوئی تو اس کے دل میں اعتراض پیدا ہوا کہ ضرورت تو بارش کی کھیتوں اور باغات کے واسطے ہے
یہ کیا بات ہے کہ پتھروں پر ہوئی۔ یہی بارش کھیتوں پر ہوتی تو کیا اچھا ہوتا اس پر خدا نے اس کا سارا
ولی پنا چھین لیا آخر وہ بہت سا غمگین ہوا اور کسی اور بزرگ سے استمداد کی تو آخر اس کو پیغام آیا کہ تو
نے اعتراض کیوں کیا تھا تیری اس خطا پر عتاب ہوا ہے اس نے کسی سے کہا کہ ایسا کر کہ میری ٹانگ
میں رسہ ڈال کر پتھروں پر گھسیٹتا پھر اس نے کہا کہ ایسا کیوں کروں؟ اس عابد نے کہا کہ جس طرح میں
کہتا ہوں اسی طرح کرو۔ آخر اس نے ایسا ہی کیا یہاں تک کہ اس کی دونوں ٹانگیں پتھروں پر گھسٹنے
سے چھل گئیں ۔ تب خدا نے فرمایا کہ بس کر اب معاف کر دیا۔ اب دیکھو کہ لوگ کتنے اعتراض
کرتے ہیں ذرا زیادہ بارش ہو جاوے تو کہتے ہیں کہ ہم کو ڈبونے لگ گیا ہے اور ذرا توقف بارش
میں ہو تو کہتے ہیں کہ اب ہم کو مارنے لگا ہے یہ اعتراض کیسے برے ہوتے ہیں دیکھو تقوی کیسا گم ہو
گیا ہے اگر ایک دو آنے رستے میں مل جاویں تو جلدی سے اُٹھا لیتا ہے اور پھر اس کو کسی سے نہیں کہتا
حالانکہ تقویٰ کا کام یہ تھا کہ اس کو سب کو سنا تا اور جس کے ہوتے اس کے حوالہ کرتا۔ پھر کہتے ہیں کہ
بارش نہیں ہوتی بارش کیسے ہو؟ اللہ تعالیٰ بہت سے گناہ تو معاف ہی کر دیتا ہے اگر زیادہ بارش ہو تو
دو ہائی دیتے ہیں اگر دھوپ زیادہ ہو تو بھی دو ہائی دیتے ہیں ان سب حالتوں میں انسان تقویٰ سے
خالی ہوتا ہے پس چاہیے کہ صبر کرے اگر صبر نہ کرے تو پھر کافر ہو کر تو روٹی کھانی حرام ہے انسان کو
چاہیے کہ کبھی خدا پر اعتراض نہ کرے۔
دیکھو ہمارے پیغمبر خدا کے ہاں ۱۲ لڑکیاں ہوئیں آپ نے کبھی نہیں کہا کہ لڑکا کیوں نہ ہوا اور
جب کوئی غم ہوتا تو انا اللہ ہی کہتے رہے اب اگر کسی کا لڑکا مر جاوے تو برس برس تک روتے ہیں اگر
اللہ تعالیٰ کشائش دیوے تو تعریف کرتے ہیں مگر ذرا سختی آجاوے تو فوراً پھر جاتے ہیں۔ ایک شخص کی
یہاں بیوی فوت ہو گئی وہ فوراً دہر یہ ہو گیا۔ انسان کو چاہیے کہ علاقہ خدا کے ساتھ ایسا ر کھے کہ کبھی سختی
آوے تو توڑنا نہ پڑے گو یا کبھی نہیں آئی۔ حضرت ایوب کتنے صابر تھے کہ خدا تعالیٰ نے شیطان سے
کہا کہ دیکھ میرا بندہ کتنا صابر ہے۔ اس نے کہا کہ کیوں نہ ہو بکریاں بہت ہیں آرام سے کھاتا پیتا ہے
خدا نے فرمایا کہ میں نے تجھ کو اس کی بکریوں پر مسلط کیا اس نے سب کو فنا کر دیا اور حضرت ایوب کے
خادم نے خبر پہنچائی کہ تمہاری بکریاں سب مر گئیں آپ نے فرمایا کہ تو یوں کیوں کہتا ہے کہ میری
بکریاں مر گئیں وہ تو خدا کی تھیں اس نے اپنی امانت واپس لے لی ۔ پھر شیطان سے خدا نے فرمایا کہ
دیکھ میرا بندہ ایوب کیسا صابر ہے اس نے کہا کہ ہاں اس کو یہ خیال ہے کہ اونٹ بہت سے ہیں بکریاں
فنا ہو گئیں تو کیا ہو گیا ان سے سب طرح کے کام چل سکتے ہیں۔ خدا نے فرمایا کہ میں نے تجھ کو اونٹوں
پر بھی مسلط کیا پھر سب اونٹ فنا ہو گئے اور اسی طرح خادم نے خبر دی تو حضرت ایوب نے وہی کہا کہ
میرے نہیں تھے یہ تو خدا کے دیئے تھے اس نے واپس لے لیے پھر کیا افسوس ہے۔ پھر شیطان سے
خدا نے فرمایا کہ دیکھا میرا بندہ کیسا صابر ہے۔ اس نے کہا کہ اس کے دل میں تقویت ہے کہ گائیاں
بہتیری ہیں ان سے سب کچھ حاصل ہو سکتا ہے آخران پر بھی اسی طرح شیطان کو مسلط کیا گیا۔ وہ بھی فنا
ہو گئیں اور حضرت ایوب نے صبر کیا۔ پھر خدا نے فرمایا تو شیطان نے جواب دیا کہ اس کے پاس فرزند
بہتیرے ہیں دل میں جانتا ہے کہ کیا ہوا یہ جیتے ہیں تو پھر بہت سا مال اکٹھا ہو جاوے گا خدا نے اس
کے فرزندوں کو بھی وفات دے دی۔ پھر شیطان نے کہا کہ خدا یا اس کی تندرستی بہت ہے اس کو اس کی
بدولت سب کچھ مل سکتا ہے آخر یہ ہوا کہ نہایت بیمار ہو گئے اور تندرستی بھی جاتی رہی مگر صبر کیا اور پھر خدا
نے شیطان سے کہا کہ دیکھا میرا بندہ کیسا صابر ہے۔ شیطان چپ سا ہو گیا مگر ان کی بیوی جو ہمیشہ کھانا
پکایا کرتی تھی شیطان اس کو راستہ میں ملا اور ایک بڑھی کی شکل میں اس سے کہا کہ تیرا خاوند ایسا ہے ایسا
ہے تو اس کی کیوں خدمت کرتی ہے اس نے یہ بات حضرت ایوب سے کہی انہوں نے کہا کہ وہ تو
شیطان تھا تو نے اس کی بات کیوں میرے پاس کہی میں اچھا ہو کر تجھ کو سو بید ماروں گا۔ پھر خدا کی
رحمت ہوئی تو ایوب علیہ السلام کے پاس فرشتہ آیا اور اپنے پاؤں مار کر ایک چشمہ نکالا اس میں نہانے
کے واسطے کہا حضرت ایوب اس میں نہا کر اچھے ہو گئے اور پھر بیوی کی طرف متوجہ ہوئے تو چونکہ آپ
نے قسم کھائی تھی اللہ تعالیٰ نے سمجھایا کہ بیوی تمہاری بے قصور ہے صرف ایک جھاڑ و بجائے سو بید کے
اس کے بدن سے چھو دو تا کہ قسم جھوٹی نہ ہووے۔
اب دیکھو کہ کتنا صابر ہونا ان کا ثابت ہوا ان کا قصہ خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں باوجود یکہ