۱۳؍جولائی۱۹۰۳ء

ملفوظات (جلد 5)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

صد ہا سال گذر گئے تھے نقل کیا ہے اور پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْءٍ مِّنَ الْخَوْفِ
وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ مِنَ الْأَمْوَالِ وَ الْأَنْفُسِ وَالثَّمَرَاتِ ( البقرۃ:۱۵۶) کبھی ہم تم کو نہایت فقر وفاقہ سے
آزمائیں گے اور کبھی تمہارے بچے مر جاویں گے تو جو لوگ مومن ہیں وہ کہتے ہیں کہ یہ خدا کا ہی مال تھا
ہم بھی تو اسی کے ہیں ۔ پس خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ انہی لوگوں نے جو صبر کرتے ہیں میرے مطلب کو
سمجھا ہے ان پر میری بڑی رحمتیں ہیں جن کا کوئی حد و حساب نہیں تو دیکھو کہ یہ باتیں ہیں ان پر عمل کرنا
چاہیے غریب آدمی کے ساتھ تکبر کے ساتھ پیش نہیں آنا چاہیے۔ لے
( مجلس قبل از عشاء )
عبدالغفور نامی ایک شخص کے آریہ مذہب اختیار کرنے پر فرمایا کہ
ارتداد عن الاسلام کا ذکر اس طرح کے ارتداد سے اسلام کوکسی قسم کا نقصان نہیں پہنچتا۔
یکجائی نظر سے دیکھنا چاہیے کہ آیا اسلام ترقی کر رہا ہے یا تنزل ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت
جو بعض لوگ مرتد ہو جاتے تھے تو کیا ان سے اسلام کو نقصان پہنچتا تھا ؟ ہرگز نہیں بلکہ میرا خیال ہے کہ
یہ پہلو انجام کارا اسلام کو ہی مفید پڑتا ہے اور اس طرح سے اہل اسلام کے ساتھ اختلاط کی ایک راہ
کھلتی ہے۔ اور جب خدا تعالیٰ نے ایک جماعت کی جماعت اسلام میں داخل کرنی ہوتی ہے تو ایسا
ہوا کرتا ہے کہ اہل اسلام میں کچھ ادھر چلے جاویں۔ خدا کے کام بڑے دقیق اور اسرار سے بھرے
ہوئے ہوتے ہیں ہر ایک کی سمجھ میں نہیں آیا کرتے ہے
۱۳ جولائی ۱۹۰۳ء ( بعد نماز عصر )
وَ مَنْ يَتَّقِ اللهَ يَجْعَل لَّهُ مَخْرَجًا وَ يَرْزُقُهُ مِنْ
حضرت اقدس کا عورتوں کو وعظ حيثُ لا يَحْتَسِبُ (الطلاق: ٢٣) یعنی جو شخص الله تعالى ۳،
ل البدر جلد ۲ نمبر ۲۷ مورخہ ۲۴ جولائی ۱۹۰۳ صفحه ۲۱۱،۲۱۰ نیز الحکم جلدے نمبر ۲۶ مورخہ ۷ ارجولائی ۱۹۰۳ صفحہ ۱۵ ۱۶۰
البدر جلد ۲ نمبر ۲۷ مورخہ ۲۴ جولائی ۱۹۰۳ ء صفحہ ۲۰۹

سے ڈرتا رہے گا اس کو اللہ ایسے طور سے رزق پہنچائے گا کہ جس طور سے معلوم بھی نہ ہوگا۔ رزق کا
خاص طور سے اس واسطے ذکر کیا کہ بہت سے لوگ حرام مال جمع کرتے ہیں اگر وہ خدا تعالیٰ کے
حکموں پر عمل کریں اور تقویٰ سے کام لیویں تو خدا خودان کو رزق پہنچاوے اسی طرح اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے کہ وَهُوَ يَتَوَلَّى الصَّلِحِينَ (الاعراف: ۱۹۷)
جس طرح پر ماں بچے کی متوتی ہوتی ہے اسی طرح پر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں صالحین کا متکفل
ہوتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ اس کے دشمنوں کو ذلیل کرتا ہے اور اس کے مال میں طرح طرح کی برکتیں ڈال کوذلیل کرتا ہےاوراس کے میں کی
دیتا ہے۔ انسان بعض گناہ عمداً بھی کرتا ہے اور بعض گناہ اس سے ویسے بھی سرزد ہوتے ہیں ۔ جتنے ویسے
انسان کے عضو ہیں ہر ایک عضو اپنے اپنے گناہ کرتا ہے انسان کا اختیار نہیں کہ بچے۔ اللہ تعالیٰ اگر اپنے
فضل سے بچاوے تو بیچ سکتا ہے۔ پس اللہ تعالیٰ کے گناہ سے بچنے کے لیے یہ آیت ہے۔ اِيَّاكَ نَعْبُدُ
وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ (الفاتحة: ۵) جو لوگ اپنے رب کے آگے انکسار سے دعا کرتے رہتے ہیں کہ شاید
کوئی عاجزی منظور ہو جاوے تو ان کا اللہ تعالیٰ خود مددگار ہو جاتا ہے۔ کوئی شخص عابد بہت دعا کرتا تھا ں
کہ یا اللہ تعالیٰ مجھ کو گناہوں سے آزادی دے اس نے بہت دعا کرنے کے بعد سوچا کہ سب سے
زیادہ عاجزی کیوں کر ہو۔ معلوم ہوا کہ کتے سے زیادہ عاجز کوئی نہیں تو اس نے اس کی آواز سے رونا
شروع کیا کسی اور شخص نے سمجھا کہ مسجد میں کتا آ گیا ہے ایسا نہ ہو کہ کوئی میرا برتن پلید کر دیوے تو اس
نے آکر دیکھا تو عابد ہی تھا کتا کہیں نہ دیکھا۔ آخر اس نے پوچھا کہ یہاں کتا رو رہا تھا۔ اس نے کہا کہ
میں ہی کتا ہوں پھر پوچھا کہ تم ایسے کیوں رو رہے تھے؟ کہا کہ خدا کو عاجزی پسند ہے اس واسطے میں
نے سوچا کہ اس طرح میری عاجزی منظور ہو جاوے گی ۔
حضرت ابراہیم نے اپنے لڑکے کے واسطے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس سے راضی ہو جاوے اسی
طرح انسان کو چاہیے کہ دعا کرے بہت سے شخص ایسے ہوتے ہیں کہ کسی گناہ سے نہیں بچتے لیکن اگر
ان کو کوئی شخص بے ایمان یا کچھ اور کہہ دیوے تو بڑے جوش میں آتے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ ہم تو کوئی
گناہ نہیں کرتے پھر ہم کو یہ کیوں کہتا ہے۔ اس طرح انسان کو معلوم نہیں کہ کیا کیا گناہ اس سے سرزد

ہوتے ہیں پس اس کو کیا خبر ہے کہ کیا کچھ لکھا ہوا ہے پس انسان کو چاہیے کہ اپنے عیبوں کو شمار کرے اور
دعا کرے پھر اللہ تعالیٰ بچاوے تو بیچ سکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ مجھ سے دعا کرو میں مانوں
گا ۔ اُدْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ (المؤمن : ٦١ ) ۔
دعا اور صحبت صالحین دو چیزیں ہیں ایک تو دعا کرنی چاہیے۔ دوسرا طریق یہ ہے کہ كُونُوا مَعَ الصُّدِقِينَ (التوبة : ١١٩) راست بازوں کی صحبت میں رہو
تاکہ ان کی صحبت میں رہ کر کے تم کو پتا لگ جاوے کہ تمہارا خدا قادر ہی بینا ہے، سننے والا ہے، دعائیں قبول
کرتا ہے اور اپنی رحمت سے بندوں کو صد ہا نعمتیں دیتا ہے جو لوگ ہر روز نئے گناہ کرتے ہیں وہ گناہ
کو حلوے کی طرح شیریں خیال کرتے ہیں ان کو خبر نہیں کہ یہ زہر ہے کیونکہ کوئی شخص سنکھیا جان کر
نہیں کھا سکتا کوئی شخص بجلی کے نیچے نہیں کھڑا ہوتا اور کوئی شخص سانپ کے سوراخ میں ہاتھ نہیں ڈالتا
اور کوئی شخص کھانا شکی نہیں کھا سکتا اگر چہ اس کو کوئی دو چار روپے بھی دے ۔ پھر باوجود اس بات کے
جو یہ گناہ کرتا ہے کیا اس کو خبر نہیں ہے۔ پھر کیوں کرتا ہے؟ اس کی وجہ یہی ہے کہ اس کا دل مضر یقین
نہیں کرتا اس واسطے ضرور ہے آدمی پہلے یقین حاصل کرے ۔ جب تک یقین نہیں غور نہیں کرے گا
اور کچھ نہ پائے گا بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جنہوں نے پیغمبروں کا زمانہ بھی دیکھ کر ان کو ایمان نہ
آیا اس کی وجہ یہی تھی کہ انہوں نے غور نہیں کی ۔ دیکھو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَمَا كُنَّا مُعَذِّبِينَ
حَتَّى نَبْعَثَ رَسُولًا (بنی اسراءیل : ۱۶) ہم عذاب نہیں کیا کرتے جب تک کوئی رسول نہ بھیج
دیویں اور وَ إِذَا أَرَدْنَا أَنْ تُهْلِكَ قَرْيَةً أَمَرْنَا مُتْرَفِيْهَا فَفَسَقُوا فِيهَا فَحَقَّ عَلَيْهَا الْقَوْلُ فَدَ مَرْنَهَا
تدميرا (بنی اسراءیل : ۱۷) پہلے امراء کو اللہ تعالیٰ مہلت دیتا ہے وہ ایسے افعال کرتے ہیں کہ
آخر ان کی پاداش میں ہلاک ہو جاتے ہیں غرضیکہ ان باتوں کو یا درکھو اور اولاد کی تربیت کرو، زنانہ کرو،
کسی شخص کا خون نہ کرو، اللہ تعالیٰ نے ساری عبادتیں ایسی رکھی ہیں جو بہت عمدہ زندگی تک پہنچاتی ہیں
عہد کرو اور عہد کو پورا کرو ۔۔۔۔ اگر تکبر کرو گی تو تم کو خدا ذلیل کرے گا۔ یہ ساری باتیں بڑی ہیں ۔
البدر جلد ۲ نمبر ۲۸ مورخه ۳۱ جولائی ۱۹۰۳ ء صفحہ ۲۱۷، ۲۱۸

آج 10 میں سے 10 باقی