۱۴؍جولائی۱۹۰۳ء

ملفوظات (جلد 5)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

شام کے وقت بوجہ دوران سر حضرت اقدس نے نماز مغرب کے نوافل بیٹھ کر ادا کئے ۔
بعد ازاں آندھی اور بارش کے آثار نمودار ہوئے اور تجویز ہوئی کہ نماز عشاء جمع کر لی جاوے چونکہ
حضور علیہ الصلوۃ والسلام کی طبیعت ناساز تھی اس لیے تشریف لے گئے مگر تاہم باجماعت نماز کا اس قدر آپ
کو خیال تھا کہ تاکید فرمائی کہ تکبیر زور سے کہی جاوے کہ میں اندرشن لوں اور باجماعت نماز ادا ہو جاوے۔
۱۴ جولائی ۱۹۰۳ء
فرمایا کہ دعوی مومن اور مسلم ہونے کا آسان ہے مگر جو سچے طور
خدا تعالیٰ سچا دوست ہے پر خدا کا ساتھ دیوے تو خدا اس کا ساتھ دیتا ہے۔ ہر ایک
دل کو اس قسم کی سچائی کی توفیق نہیں ملا کرتی یہ صرف کسی کسی کا دل ہوتا ہے۔ دیکھا جاتا ہے کہ دوست
بھی کئی قسم کے ہوتے ہیں۔ بعض زن مزاج کہ وفا نہیں کرتے اور بعض ایسے ہوتے ہیں کہ حق دوستی
کو وفاداری کے ساتھ پورا ادا کرتے ہیں تو اللہ تعالیٰ وفادار دوست ہے اسی لیے تو وہ فرماتا ہے وَمَنْ
يَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ (الطلاق: ۴) کہ جو خدا کی طرف سے پورے طور پر آگیا اور اعدا وغیرہ کسی کی
پروانہ کی فَهُوَ حَسْبُہ تو پھر خدا تعالیٰ اس کے ساتھ پوری وفا کرتا ہے۔
عنقریب ایسا ہو گا کہ شریر لوگ جو رعب داب رکھتے ہیں وہ کم ہوتے جاویں گے۔
ایک پیشگوئی گذشتہ چند ایام میں سخت گرمی گرمی تھی اور آج ج بفضل خدا بارش ہو جانے کی وجہ سے ٹھنڈ
ہو گئی تھی ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا چل رہی تھی بارش کے ہو جانے سے درخت دھوئے دھائے نظر آرہے تھے
آسمان ، بادل اور ہر ایک درودیوار نے بارش کی وجہ سے ایک خاص رنگ وروپ حاصل کیا تھا اس پر خدا
کے برگزیدہ اور مجسم شکر انسان نے فرمایا کہ
خدا کے تصرفات بھی کیسے ہیں ابھی کل کیا تھا اور آج کیا ہے۔
البدر جلد ۲ نمبر ۲۷ مورخہ ۲۴ جولائی ۱۹۰۳ ء صفحہ ۲۱۰

جس کا دل مردہ ہو وہ خوشی کا مدار صرف دنیا ایک مؤمن اور دنیا دار کی موت میں فرق کو رکھتا ہے مگر مومن کو خدا سے بڑھ کر اور کوئی
تھے پیاری نہیں ہوتی۔ جس نے یہ نہیں پہچانا کہ ایمان کیا ہے اور خدا کیا ہے وہ دنیا سے کبھی آگے نکلتے
ہی نہیں ہیں۔ جب تک دنیا ان کے ساتھ ہے تب تک تو سب سے خوشی سے بولتے ہیں بیوی سے بھی
خندہ پیشانی سے پیش آتے ہیں مگر جس دن دنیا گئی تو سب سے ناراض ہیں۔ منہ سوجا ہوا ہے ہر ایک
سے لڑائی ہے گلہ ہے شکوہ ہے حتی کہ خدا سے بھی ناراض ہیں تو پھر خدا ان سے کیسے راضی رہے وہ بھی
پھر ناراض ہو جاتا ہے۔
مگر بڑی بشارت مومن کو ہے ۔ يَآيَتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ ارْجِعِي إِلَى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً
(الفجر : ۲۹،۲۸) اے نفس جو کہ خدا سے آرام یافتہ ہے تو اپنے رب کی طرف راضی خوشی واپس آ۔
اس خوشی میں ایک کافر ہرگز شریک نہیں ہے۔ رَاضِيَةً کے معنے یہ ہیں کہ وہ اپنی مرادات کوئی نہیں رکھتا
کیونکہ اگر وہ دنیا سے خلاف مرادات جاوے تو پھر راضی تو نہ گیا اسی لیے اس کی تمام مراد خدا ہی خدا
ہوتا ہے اس کے مصداق صرف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہی ہیں کہ آپ کو یہ بشارت ملی ۔ إِذَا جَاءَ
نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ (النصر : ۲) اور اَلْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمُ (المائدة : ۴) بلکہ مومن کی خلاف مرضی
تو اس کی نزع ( جان کنی ) بھی نہیں ہوا کرتی ایک شخص کا قصہ لکھا ہے کہ وہ دعا کیا کرتا تھا کہ میں طوس
میں مروں لیکن ایک دفعہ وہ ایک اور مقام پر تھا کہ سخت بیمار ہوا اور کوئی امید زیست کی نہ رہی تو اس نے
وصیت کی کہ اگر میں یہاں مر جاؤں تو مجھے یہودیوں کے قبرستان میں دفن کرنا اسی وقت سے وہ
رو بصحت ہونا شروع ہو گیا حتی کہ بالکل تندرست ہو گیا۔ لوگوں نے اس کی وصیت کی وجہ پوچھی تو کہا
کہ مومن کی علامت ایک یہ بھی ہے کہ اس کی دعا قبول ہو۔
ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُم (المؤمن : ۶۱) خدا کا وعدہ ہے میری دعا تھی کہ طوس میں مروں جب دیکھا
کہ موت تو یہاں آتی ہے تو اپنے مومن ہونے پر مجھ کو شک ہوا اس لیے میں نے یہ وصیت کی کہ اہل اسلام کو
دھوکا نہ دوں غرضیکہ رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً صرف مومنوں کے لیے ہے۔ دنیا میں بڑے بڑے مالداروں

آج 10 میں سے 10 باقی