۱۶؍جولائی۱۹۰۳ء

ملفوظات (جلد 5)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کی موت سخت نامرادی سے ہوتی ہے۔ دنیا دار کی موت کے وقت ایک خواہش پیدا ہوتی ہے اور اسی
وقت اسے نزع ہوتی ہے یہ اس لیے ہوتا ہے کہ خدا کا ارادہ ہوتا ہے کہ اس وقت بھی اسے عذاب
دیوے اور اس کی حسرت کے اسباب پیدا ہو جاتے ہیں تا کہ انبیاء کی موت جو کہ رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً کی
مصداق ہوتی ہے اس میں اور دنیا دار کی موت میں ایک بین فرق ہو۔ دنیا دار کتنی ہی کوشش کرے گا
مگر اس کی موت کے وقت حسرت کے اسباب ضرور پیش ہو جاتے ہیں غرضیکہ رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً کی
موت مقبولین کی دولت ہے اس وقت ہر ایک قسم کی حسرت دور ہو کر ان کی جان نکلتی ہے۔ راضی کا لفظ
بہت عمدہ ہے اور ایک مومن کی مرادیں اصل میں دین کے لیے ہوا کرتی ہیں خدا کی کامیابی اور اس کے
دین کی کامیابی اس کا اصل مدعا ہوا کرتا ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات بہت ہی اعلیٰ ہے کہ
جن کو اس قسم کی موت نصیب ہوئی۔
۱۶ جولائی ۱۹۰۳ء (بعد نماز عصر)
سلطان محمود سے ایک بزرگ نے کہا کہ جو کوئی مجھ کو ایک دفعہ دیکھ لیوے اس پر دوزخ نظر نظر کا فرق کی آگ حرام ہو جاتی ہے محمود نےکہا یہ کام تمہارا پیمبر صل اللہ علیہ وسلم
سے بڑھ کر ہے۔ ان کو کفارا بولہب، ابو جہل وغیرہ نے دیکھا تھا ان پر دوزخ کی آگ کیوں حرام نہ
ہوئی ۔ اس بزرگ نے کہا کہ اے بادشاہ کیا آپ کو علم نہیں کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے یہ اتا ہے يَنْظُرُونَ إِلَيْكَ
وَهُمْ لَا يُبْصِرُونَ (الاعراف: ۱۹۹) اگر دیکھا اور جھوٹا کا ذب سمجھا تو کہاں دیکھا؟
رض
حضرت ابو بکر نے ، فاطمہ نے ، حضرت عمر نے اور دیگر اصحاب نے آپ کو دیکھا اجس جس کا کا نتیجہ
یہ ہوا کہ انہوں نے آپ کو قبول کر لیا۔ دیکھنے والا اگر محبت اور اعتقاد کی نظر سے دیکھتا ہے تو ضرور اثر
ہو جاتا ہے اور جو عداوت اور دشمنی کی نظر سے دیکھتا تو اسے ایمان حاصل نہیں ہوا کرتا۔
البدر جلد ۲ نمبر ۲۸ مورخہ ۳۱ جولائی ۱۹۰۳ ء صفحہ ۲۱۸
ے ممکن ہے خدیجہ فرمایا ہو۔ (مرتب)

ایک حدیث میں آیا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں اگر کوئی میرے پیچھے نماز ایک
مرتبہ پڑھ لیوے تو وہ بخشا جاتا ہے۔ اس کا حاصل مطلب یہ ہے کہ جو لوگ كُونُوا مَعَ الصُّدِقِينَ کے
مصداق ہو کر نماز کو آپ کے پیچھے ادا کرتے ہیں تو وہ بخشے جاتے ہیں۔
اصل میں لوگ نماز میں دنیا کے رونے روتے رہتے ہیں اور جوام روتے رہتے ہیں اور جو اصل مقصود نماز کا قرب الی اللہ
اور ایمان کا سلامت لے جانا ہے اس کی فکر ہی نہیں حالانکہ ایمان سلامت لے جانا بہت بڑا معاملہ
ہے۔ حدیث شریف میں آیا ہے کہ جب انسان اس واسطے روتا ہے کہ مجھ کو با ایمان اللہ تعالیٰ دنیا سے
لے جاوے تو خدا تعالیٰ اس کے اوپر دوزخ کی آگ حرام کرتا ہے اور بہشت ان کو ملے گا جو اللہ تعالیٰ
کے حضور میں حصول ایمان کے لئے روتے ہیں۔ مگر یہ لوگ جب روتے ہیں تو دنیا کے لیے روتے
ہیں ۔ پس اللہ تعالیٰ ان کو بھلا دے گا۔
اور جگہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ فَاذْكُرُونِی اَذْكُرُ كُمُ (البقرة: ۱۵۳) تم مجھ کو یاد رکھو میں تم کو یا درکھوں
گا یعنی آرام اور خوشحالی کے وقت تم مجھ کو یاد رکھو اور میرا قرب حاصل کرو تا کہ مصیبت میں تم کو یاد
رکھوں ۔ یہ ضرور یاد رکھنا چاہیے کہ مصیبت کا شریک کوئی نہیں ہو سکتا۔ اگر انسان اپنے ایمان کو صاف
کر کے اور دروازہ بند کر کے رووے بشرطیکہ پہلے ایمان صاف ہو تو وہ ہرگز بے نصیب اور نامراد نہ
ہوگا۔ حضرت داؤد فرماتے ہیں کہ میں بڑھا ہو گیا مگر میں نے کبھی نہیں دیکھا کہ جو شخص صالح ہو اور
با ایمان ہو پھر اس کو دشواری پیش ہو اور اس کی اولاد بے رزق ہو۔
پھر دوسری جگہ فرماتا ہے وَ إِذْ قَالَ مُوسَى لِفَتْهُ لَا أَبْرَحُ حَتَّى ۔۔۔ الخ ( الكهف : ۶۱) اس کا
مطلب یہ ہے کہ ایک دفعہ حضرت موسی وعظ فرما رہے تھے کسی نے پوچھا کہ آپ سے کوئی اور بھی علم
میں زیادہ ہے تو انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم نہیں ۔ اللہ تعالیٰ کو یہ بات ان کی پسند نہ آئی (یعنی یوں کہتے کہ
خدا کے بندے بہت سے ہیں جو ایک سے ایک علم میں زیادہ ہیں ) اور حکم ہوا کہ تم فلاں طرف چلے جاؤ
جہاں تمہاری مچھلی زندہ ہو جائے گی وہاں تم کو ایک علم والا شخص ملے گا۔ پس جب وہ ادھر گئے تو ایک جگہ
البدر جلد ۲ نمبر ۲۸ مورخہ ۳۱ جولائی ۱۹۰۳ ء صفحہ ۲۱۸

مچھلی بھول گئے ۔ جب دوبارہ تلاش کرنے آئے تو معلوم ہوا کہ مچھلی وہاں نہیں ہے۔ وہاں ٹھیر گئے تو
ایک ہمارے بندہ سے ملاقات ہوئی ۔ اس کو موسیٰ نے کہا کہ کیا مجھے اجازت ہے کہ آپ کے ساتھ رہ کر
علم اور معرفت سیکھوں؟ اس بزرگ نے کہا کہ اجازت دیتا ہوں مگر آپ بد گمانی سے بچ نہیں سکیں گے
کیونکہ جس بات کی حقیقت معلوم نہیں ہوتی اور سمجھ نہیں دی جاتی تو اس پر صبر کرنا مشکل ہوتا ہے۔ کیونکہ
جب دیکھا جاتا ہے کہ ایک شخص ایک موقع پر بے محل کام کرتا ہے تو اکثر بدظنی ہو جاتی ہے۔ پس موسی نے
کہا کہ میں کوئی بدظنی نہ کروں گا اور آپ کا ساتھ دوں گا۔ اس نے کہا کہ اگر تو میرے ساتھ چلے گا تو مجھ سے اور تو
کسی بات کا سوال نہ کرنا۔ پس جب چلے تو ایک کشتی پر جا کر سوار ہوئے ۔ ( پھر یہاں پر حضرت اقدس
نے حضرت موسیٰ کا وہ تمام قصہ ذکر کیا جو کہ سورہ کہف میں مذکور ہے۔ پھر اس دیوار کے خزانہ کی نسبت
فرمایا کہ ) اس کو اس واسطے درست کر دیا کہ وہ دو یتیم بچوں کے کام آوے۔ اس واسطے یہ کام کیا۔
معلوم ہوتا ہے کہ ان بچوں نے کوئی نیک کام نہ کیا تھا مگر ان کے باپ کے نیک بخت اور صالح ہونے
کے باعث خدا نے ان بچوں کی خبر گیری کی ۔
دیکھو کہاں یہ بات کہ اللہ تعالیٰ نے اس شخص کے واسطے اس کی اولاد کا اس قدر خیال رکھا اور کہاں
یہ کہ انسان غرق ہوتا چلا جاتا ہے اور تباہ ہوتا چلا جاتا ہے۔ خدا تعالیٰ پر وا نہیں کرتا۔ اس سے بھی معلوم
ہوتا ہے کہ جو لوگ خدا سے ہر حال میں تعلق رکھتے ہیں۔ تو خدا ان کو ضائع ہونے سے بچا لیتا ہے۔
دیکھو ایک انسان کے دن برگشتہ ہیں ۔ کام اس کے خراب ہیں مگر خدا رحم نہیں کرتا۔ تو اس سے معلوم ہوا
کہ وہ قابل رحم ہی نہیں ہے ورنہ اللہ تعالیٰ کو انسان پر بڑا رحم ہے۔ ہزاروں گناہ بخشتا ہے۔ جب انسان
بہت تعلق خدا کے ساتھ پیدا کرتا ہے اور سب طرح سے اسی کا ہو جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ
اعْمَلُ مَا شِئْتَ فَإِنِّي غَفَرْتُ لك یعنی جو تیری مرضی ہو کئے جائیں نے تجھے سب کچھ بخش دیا۔
پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اہل بدر کی طرف جھانک کر دیکھا اور فرمایا
اعْمَلُوا مَا شِئْتُمْ ( حم السجدۃ: ۴۱) یعنی جو چاہو سو کئے جاؤ۔ پس یا د رکھو کہ اللہ تعالیٰ تو بڑا مہربان
اور رحیم ہے اور بہت رحم سے معاملہ کرتا ہے۔

فرمایا وہ خدا جو کہ عرصہ سے مخفی چلا آتا تھا اب نقاب اُٹھا کر چہرہ دکھا رہا ہے۔ کیا آج تک کسی وہ
نے ایسا بولتا خداد یکھا تھا جیسے کہ اب رات دن بول رہا ہے۔
موجودہ زمانہ کے گدی نشین جو کہ دینی ضرورتوں سے غافل ہیں ۔ ان کے ذکر پر فرمایا کہ
اگر پیغمبر خدا یونہی ایک فقیر کی طرح گدی پر بیٹھے رہتے۔ تو صریح کامیابی جو کہ آپ نے دنیا میں
دیکھ لی کیسے نظر آتی ۔ طاعون کا ظاہر ہونا بھی خدا کی رحمت ہے۔
مَا أَرْسَلْتُكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ (الانبیاء : ۱۰۸) اس وقت آنحضرت
رَحْمَةٌ لِلعلمين پر صادق آتا ہے کہ جب آپ ہر ایک قسم کے خلق سے ہدایت کو پیش کرتے۔
چنانچہ ایسا ہی ہوا کہ آپ نے اخلاق ، صبر ، نرمی اور نیز مار، ہر ایک طرح سے اصلاح کے کام کو پورا کیا
اور لوگوں کو خدا کی طرف توجہ دلائی۔ مال دینے میں ، نرمی برتنے میں عقلی دلائل اور معجزات کے پیش
کرنے میں آپ نے کوئی فرق نہیں رکھا۔ اصلاح کا ایک طریق مار بھی ہوتا ہے کہ جیسے ماں ایک
وقت بچے کو مار سے ڈراتی ہے وہ بھی آپ نے برت لیا۔ تو مار بھی ایک خدا کی رحمت ہے کہ جو آدمی
اور کسی طریق سے نہیں سمجھتے خدا ان کو اس طریق سے سمجھاتا ہے کہ وہ نجات پاویں۔
خدا تعالیٰ نے چار صفات جو مقرر کی ہیں جو کہ سورہ فاتحہ کے شروع میں ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے ان چاروں سے کام لے کر تبلیغ کی ہے۔ مثلاً پہلے رَبُّ الْعَلَمِینَ یعنی عام ربوبیت ہے تو آیت
مَا أَرْسَلْتُكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ (الانبیاء : ۱۰۸) اس کی طرف اشارہ کرتی ہے۔ پھر ایک جلوہ
رحمانیت کا بھی ہے کہ آپ کے فیضان کا بدل نہیں ہے۔ ایسی ہی دوسری صفات کے
کے یہاں سے لے کر اخیر تک جو مضمون البدر میں ہے۔ ۱۶ جولائی کی ڈائری میں درج ہے۔ یہی مضمون الفاظ کے
ردو بدل کے ساتھ الحکم میں ۲۱ جولائی کی ڈائری میں درج ہے۔ غالباً دو ڈائری نویس صاحبان میں سے کسی ایک سے
سہوا ایسا ہو گیا ہے۔ یعنی یا تو ۱۶ جولائی کی ڈائری غلطی سے ۲۱ جولائی کی ڈائری میں درج کر دی گئی ہے اور یا
۲۱ جولائی کی ڈائری سہو ا ۱۶ جولائی کی ڈائری میں درج ہوگئی ہے۔ واللہ اعلم (مرتب)
۲ البدر جلد ۲ نمبر ۲۹ مورخه ۷ راگست ۱۹۰۳ ء صفحه ۲۲۶،۲۲۵

آج 10 میں سے 10 باقی