۲۵؍جولائی۱۹۰۳ء

ملفوظات (جلد 5)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ایسی مشکلات میں نہیں ڈالتا ۔ الْخَبِيثَتُ لِلْخَبِيثِينَ وَالطَّيِّبْتُ لِلطَّيِّبِينَ (النور : ۲۷) اس سے
صاف معلوم ہوتا ہے کہ متقیوں کو اللہ تعالیٰ خود پاک چیزیں بہم پہنچاتا ہے اور خبیث چیزیں خبیث
لوگوں کے لیے ہیں اگر انسان تقوی اختیار کرے اور باطنی طہارت اور پاکیزگی حاصل کرے جو اللہ تعالیٰ
کی نگاہ میں پاکیزگی ہے۔ تو وہ ایسے ابتلاؤں سے بچا لیا جاوے گا۔ ایک بزرگ کی کسی بادشاہ نے
دعوت کی اور بکری کا گوشت بھی پکایا اور خنزیر کا بھی۔ اور جب کھانا اور خنزیر کا بھی۔ اور جب کھانا رکھا گیا تو عمداً سور کا گوشت اس
بزرگ کے سامنے رکھ دیا اور بکری کا اپنے اور اپنے دوستوں کے آگے۔ جب کھانا رکھا گیا اور کہا کہ
شروع کرو تو اللہ تعالیٰ نے اس بزرگ پر بذریعہ کشف اصل حال کھول دیا انہوں نے کہا ٹھیرو ی تقسیم
ٹھیک نہیں اور یہ کہہ کر اپنے آگے کی رکا بیاں ان کے آگے اور ان کے آگے کی اپنے آگے رکھتے جاتے
تھے اور یہ آیت پڑھتے جاتے تھے کہ الْخَبِيثَتُ لِلْخَبِيثِينَ الآیة ۔ غرض جب انسان شرعی امور کو ادا
کرتا ہے اور تقویٰ اختیار کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی مدد کرتا ہے اور بُری اور مکروہ اور مکروہ باتوں سے اس کو
بچا لیتا ہے۔ الا مَا رَحِمَ رَبِّي (یوسف:۵۴) کے یہی معنے ہیں ۔ کے
۲۵ جولائی ۱۹۰۳ء (در بار شام)
فرمایا۔ کل مجھے الہام ہوا تھا الْفِتْنَةُ وَالصَّدَقَاتُ
ایک الہام فرمایا کہ اب الہام بھی اسے کیا کہیں۔ ایسی صاف اور واضح وحی ہوتی ہے کہ کسی
قسم کے شک و شبہ کی گنجائش بالکل نہیں رہتی ۔ شاذ و نادر ہی کوئی ایسی وحی ہو تو ہو ورنہ ہر وحی میں
پیشگوئی ضرور ہوتی ہے۔
ل البدر میں ہے۔ اور متقی کو تو کسی قسم کی تکلیف پیش نہیں آتی اور اسے حلال روزی پہنچانے کی ذمہ داری خود خدا اور کو
نے لی ہے اور اس نے یہ وعدہ بھی فرمایا ہے کہ الْخَبِيثَتُ لِلْخَبِيثِينَ وَالطَّيِّبْتُ لِلطَّيِّبِينَ ( النور : ٢٧)
البدر جلد ۲ نمبر ۲۹ مورخہ ۷ را گست ۱۹۰۳ ء صفحہ ۲۲۶)
الحکم جلد ۷ نمبر ۲۹ مورخه ۱۰ را گست ۱۹۰۳ء صفحه ۲۰

تقویت ایمان کی بڑی ضرورت ہے بغیر ایمان کے اعمال تقویت ایمان کی ضرورت مثل مردہ کے ہوتے ہیں۔ ایمان ہو تو انسان کو وہ معرفت
حاصل ہوتی ہے جس سے وہ آسمان کی طرف مصعود ہوتا ہے اور اگر یہ نہ ہو تو نہ برکات حاصل ہوتے
ہیں نہ خوشی حاصل ہوتی ہے۔ خدا کو دیکھنے کے بعد جب کوئی عمل کیا جاوے تو جو اس عمل کی شان ہوگی
کیا ویسی کسی دوسرے کی ہو سکتی ہے؟ ہرگز نہیں ۔ جس قدر ا مراض عمل کی کمزوری اور تقوی کی کمزوری
کے دیکھے جاتے ہیں ان سب کی اصل جڑ معرفت کی کمزوری ہے۔ کے ایک کیڑے کی بھی معرفت
ہوتی ہے تو انسان اس سے ڈرتا ہے پھر اگر خدا کی معرفت ہو تو اس سے کیوں نہ ڈرے؟ غرضیکہ
معرفت کی بڑی ضرورت ہے۔
میں دیکھتا ہوں کہ اگر چہ ہماری جماعت تو بڑھ رہی ہے لیکن ابھی پوست ہی بڑھتا ہے اگر مغز
بڑھے تو بات ہے۔ بار بار خیال آتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کیا ہی قوت قدسیہ ہے کہ آپ
پر ایمان لا کر صحابہ کرام نے ایک دفعہ ہی دنیا کا فیصلہ کر دیا۔ جان سے بڑھ کر کیا شے ہوتی ہے اپنے
خون سے دین پر مہریں لگا دیں اب لوگ بیعت کرتے ہیں تو دیکھا جاتا ہے کہ ساتھ ہی مخفی اغراض دنیا
لے الحکم میں ہے۔ ایمان کے ساتھ عمل کی ضرورت ہے ورنہ ایمان بدوں عمل مردہ ہے اور جب تک عمل نہ ہو وہ
ثمرات اور نتائج پیدا نہیں ہوتے جو اعمال کے ساتھ وابستہ ہیں ۔ مگر اعمال کی قوت اور توفیق معرفت اور یقین سے پیدا کے۔
ہوتی ہے جس قدر یہ قوت بڑھتی ہے اسی قدر اعمالِ صالحہ کی توفیق ملتی ہے اور وہ برکات حاصل ہوتی ہیں جن سے
انسان آسمان کی طرف اُٹھایا جاتا ہے۔ اگر یہ بات نہ ہو تو یقین کے ثمرات پیدا نہیں ہوتے جس قدر انسان شک و شبہ
میں اور غفلت میں ہے اسی قدر اس کا ایمان کمزور ہے اور اس ایمان کے موافق اس کے اعمال کمزور۔ جس قدر
امراض عمل کی کمزوری اور تقویٰ کی کمزوری سے پیدا ہوتے ہیں اس کی اصل جڑ معرفت کی کمی اور کمزوری ہے۔ ورنہ
معرفت تو ایک ایسی لذیذ شے ہے کہ یہ جس قدر بڑھتی ہے اسی قدر عمل کی طاقت ملتی ہے۔ ایک کیڑے کی معرفت بھی
ہو تو انسان اُس سے ڈرتا۔ ں سے ڈرتا ہے۔ اسے علم ہو کہ ۔ اسے علم ہو کہ چیونٹی کے کاٹنے سے درد ہوتا ہے تو اس سے بھی ڈرتا ہے۔ اور اس کے ضرر
سے بچتا ہے۔ اگر اللہ تعالیٰ کی معرفت ہو تو کیا وجہ ہو سکتی ہے کہ اس سے نہ ڈرے۔ اصل یہی معرفت ہے جس کے بغیر
کوئی خوشی اور برکت حاصل نہیں ہو سکتی ۔“
الحکم جلدے نمبر ۲۹ مورخه ۱۰ اگست ۱۹۰۳ صفحه ۲۰)

آج 10 میں سے 10 باقی