۲۶؍جولائی ۱۹۰۳ء
ملفوظات (جلد 5)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
کے بھی لاتے ہیں کہ فلاں کام دنیا کا ہو جاوے۔ یہ ہو جاوے۔ یہ سچ ہے کہ جو مومن ہو جاتا ہے تو
خدا تعالیٰ ہر ایک مشکل کو اس کی آسان کر دیتا ہے مگر سب سے اول معرفت ضروری ہے پھر خدا تعالیٰ
خود اس کی ہر ایک ضرورت کا کفیل ہوگا ۔ اے
۲۶ جولائی ۱۹۰۳ء
لے
احادیث میں جو آیا ہے کہ مسیح موعود کے
ہو
مسیح موعود کے موعود کے زمانہ میں درازی عمر کا راز زمانہ میں عمریں لمبی ہو جائیں گی۔ اس سے
یہ مراد نہیں ہے کہ موت کا دروازہ بالکل بند ہو جائے گا اور کوئی شخص نہیں مرے گا ۔ بلکہ اس سے معلوم
ہوتا ہے کہ جو لوگ مالی ، جانی نصرت میں اس کے مخلص احباب ہوں گے اور خدمت دین میں لگے
ہوئے ہوں گے ان کی عمریں دراز کر دی جائیں گی ۔ اس واسطے کہ وہ لوگ نفع رساں وجود ہوں گے
اور اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے وَ أَمَّا مَا يَنْفَعُ النَّاسَ فَيَمْكُثُ فِي الْأَرْضِ (الرعد: ۱۸ ) ۔
یہ امر قانون قدرت کے موافق ہے کہ عمریں دراز کر دی جائیں گی۔ اس زمانہ کو جو دراز کیا ہے یہ
بھی اس کی رحمت ہے اور اس میں کوئی خاص مصلحت ہے۔
اس پر حضرت حکیم الامت نے عرض کیا کہ مسلمانوں میں سب سے پہلا مجد د عمر بن عبدالعزیز کو
تسلیم کیا ہے وہ کل دو برش تک زندہ رہے ہیں ۔ )
زاں بعد حضرت حجتہ اللہ نے پھر اپنے سلسلہ کلام میں فرمایا کہ
محض خدا تعالیٰ کا فضل ہے کہ اس نے آج تک ہم کو محفوظ رکھا ہے اور جماعت کو ترقی دے
رہا ہے اور اس کے ازدیاد ایمان اور معرفت کے لیے حج و براہین ظاہر کر رہا ہے یہاں تک کہ کوئی پہلو کے رہا
تاریکی میں نہیں رہنے دیا۔
ل البدر ۲ جلد نمبر ۲۹ مورخه ۷ را گست ۱۹۰۳ ء صفحه ۲۲۶
ے یعنی بعد از خلافت دو برس زندہ رہے۔ (مرتب)
سلسلہ احمدیہ
جلد پنجم
ہمارے سلسلہ کے لیے منہاج نبوت ایک زبردست آئینہ ہے۔ جاہل اس پر
اگر اپنی کم سمجھی سے اعتراض کرے تو منہاج نبوت اس کے منہ پرطمانچہ مارتا
ہے جو بات ہو نہار ہوتی ہے اس کے نشانات اور آثار خود بخود نظر آنے لگتے ہیں جو کام اللہ تعالیٰ نے
ہمارے سپرد کیا ہے اس کی تکمیل کی ہوائیں چل رہی ہیں اور دو طرح سے وہ ہو رہا ہے ایک تو یہ کہ
اللہ تعالیٰ ہم کو توفیق دے رہا ہے کہ ہماری طرف سے دن رات کوشش جاری ہے اور اشاعت اور تبلیغ
کی راہیں کھلتی جاتی ہیں تائیدات الہیہ شامل حال ہوتی جاتی ہیں ۔ دوسری طرف لے خود ہمارے
مخالفوں کی کوششیں ناکام ہو رہی ہیں۔ اور ان میں ہی ایسے لوگ پیدا ہو رہے ہیں جو اپنے مذہب کو
چھوڑتے جاتے ہیں اور اس کی برائیاں بیان کر رہے ہیں گویا وہ اپنے مذہب وملت کی عمارت کو
يُخْرِبُونَ بُيُوتَهُمْ بِأَيْدِيهِمُ (الحشر: (۳) کے مصداق ہو کر خود ہی مسمار کر رہے ہیں ۔
فرمایا۔ اللہ تعالیٰ جب تک اپنا چہرہ نہ دکھلا لے ہر گز نہیں چھوڑے گا کیونکہ یقین کی ترقی کا سچا
ذریعہ یہی ہے۔
فرمایا۔ چند روز سے جو مستورات میں وعظ کا سلسلہ جاری
دوزخ کے سات دروازے ہے ایک روز یہ ذکر آگیا کہ دوزخ کے سات دروازے
ہیں اور بہشت کے آٹھ ۔ اس کا کیا سر ہے تو ایک دفعہ ہی میرے دل میں ڈالا گیا کہ اصول جرائم بھی
سات ہی ہیں اور نیکیوں کے اُصول بھی سات ۔ بہشت کا جو آٹھواں دروازہ ہے وہ اللہ تعالیٰ کے
فضل و رحمت کا دروازہ ہے۔
دوزخ کے سات دروازوں کے جو اُصول جرائم سات ہیں ان میں سے ایک بدظنی ہے۔ بدطتنی
کے ذریعہ بھی انسان ہلاک ہوتا ہے اور تمام باطل پرست بدظنی سے گمراہ ہوئے ہیں۔
دوسرا اصول تکبر ہے۔ تکبر کرنے والا اہل حق سے الگ رہتا ہے اور اسے سعادت مندوں کی
ل البدر میں ہا ہے۔ ہے۔ ”دوسرے یہ یہ کہ ان کی کوششوں کا وبال الٹ کر انہی پر پڑتا ہے اور وہ يُخْرِبُونَ بُيُوتَهُم
بِأَيْدِيهِمُ (الحشر : ۳) کا خود مصداق ہو رہے ہیں ۔ ( البدر جلد ۲ نمبر ۲۹ مورخہ ۷ راگست ۱۹۰۳ء صفحه ۲۲۷)
طرح اقرار کی توفیق نہیں ملتی ۔
تیسرا اصول جہالت ہے یہ بھی ہلاک کرتی ہے۔
چوتھا اصول اتباع ھوئی ہے۔
پانچواں کورانہ تقلید - ہے۔
جلد پنجم
غرض اسی طرح پر جرائم کے سات اصول ہیں اور یہ سب کے سب قرآن شریف سے مستنبط
ہوتے ہیں۔ خدا تعالیٰ نے ان دروازوں کا علم مجھے دیا ہے۔ جو گناہ کوئی بتائے وہ ان کے نیچے آجاتا
ہے۔ کورانہ تقلید اور اتباع ھوئی کے ذیل میں بہت سے گناہ آتے ہیں۔
اسی طرح ایک دن میں نے بیان کیا کہ دوزخیوں کے لیے بیان کیا گیا ہے کہ
جنت کی نعماء ان کو قوم کھانے کو ملے گا اور بہشتیوں کو اس اور بہشتیوں کو اس کے بالمقابل دودھ اور شہد کی نہریں
اور قسم قسم کے پھل بیان کئے گئے ہیں ۔ اس کا سر کیا ہے؟
اصل بات یہ ہے کہ یہ دونوں باتیں بالمقابل بیان ہوئی ہیں۔ بہشت کی نعمتوں کا ذکر ایک جگہ
کر کے یہ بھی فرمایا ہے محلمَا رُزِقُوا مِنْهَا مِنْ ثَمَرَةٍ رِزْقًا قَالُوا هَذَا الَّذِي رُزِقْنَا مِنْ قَبْلُ وَاتُوا
به مُتَشَابِها (البقرة : ۲۶) تو اس میں رُزِقْنَا مِنْ قَبْلُ سے یہ مراد نہیں کہ دنیا کے آم، خربوزے اور
دوسرے پھل اور دنیا کا دودھ اور شہد ان کو یاد آجائے گا نہیں بلکہ اصل یہ ہے کہ مومن جو اخلاص اور
محبت کے ساتھ خدا تعالیٰ کی عبادت کرتے ہیں اور اس ذوق شوق سے جو لذت ان کو محسوس ہوتی ہے تو
بہشت کی نعمتوں اور لذتوں کے حاصل ہونے پر وہ لذت ان کو یاد آجائے گی کہ اس قسم کی لذت بخش
نعمتیں ہمارے رب سے پہلے بھی ملتی رہی ہیں۔ چونکہ بہشتی زندگی اسی عالم سے شروع ہوتی ہے اس
لیے ان نعمتوں کا ملنا بھی یہیں سے شروع ہو جاتا ہے۔ ورنہ بہشت کی نعمتوں کے بارہ میں تو آیا ہے کہ
نہ ان کو کسی آنکھ نے دیکھا نہ کسی کان نے سنا تو ان د توان دنیوی پھلوں سے ان کا رشتہ کیا ہوا ؟
ایمان اور اعمال کی مثال قرآن شریف میں درختوں سے دی گئی ہے۔ ایمان کو درخت بتایا ہے
لے معلوم ہوتا ہے کہ باقی دو اصول ڈائری نویس قلمبند نہیں کر سکے۔ (مرتب)