۲۹؍جولائی ۱۹۰۳ء
ملفوظات (جلد 5)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اور اعمال اس کی آبپاشی کے لیے بطور نہروں کے ہیں۔ جب تک اعمال سے ایمان کے پودہ کی آبپاشی
نہ ہو اس وقت تک وہ شریں پھل حاصل نہیں ہوتے ۔ بہشتی زندگی والا انسان خدا کی یاد سے ہر وقت
لذت پاتا ہے اور جو بد بخت دوزخی زندگی والا ہے تو وہ ہر وقت اس دنیا میں زقوم ہی کھا رہا ہے اس
کی زندگی تلخ ہوتی ہے۔ مَعِيشَةً ضَنْكًا (طه: ۱۲۵) بھی اسی کا نام ہے جو قیامت کے دن زقوم کی
صورت پر متمثل ہو جائے گی ۔ غرض دونوں صورتوں میں باہم رشتے قائم ہیں ۔ ہے
۲۹ جولائی ۱۹۰۳ء بوقت نماز ظهر )
برادرم ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب پروفیسر میڈیکل کالج لاہور نے آج لاہور کو جانا
نجات تھا۔ انہوں نے لاہور آریہ سماج کے اس اشتہار کا ذکر کیا جو انہوں نے مسئلہ نجات پر مباحثہ
کے لیے شائع کیا ہے، اس پر حضرت حجۃ اللہ نے مختصراً نجات کے متعلق یہ تقریر بیان فرمائی۔ اس کا
ماحصل یہ ہے۔ (ایڈیٹر )
سے ہے نہ
فرمایا۔ نجات کے متعلق جو عقیدہ قرآن شریف سے مستنبط ہوتا ہے وہ یہ ہے کہ نجات نہ تو صوم
ہے نہ صلوٰۃ ة سے سے نہ نہ زکوۃ زکوٰۃ اور اور صدقات سے سے بلکہ محض اللہ تعالیٰ کے فضل پر منحصر ہے جس کو دعا حاصل
کرتی ہے۔ اس لیے اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ (الفاتحة:1) کی دعا سب سے اوّل تعلیم فرمائی ہے
کیونکہ جب یہ دعا قبول ہو جاتی ہے تو وہ اللہ تعالیٰ کے فضل کو جذب کرتی ہے جس سے اعمال صالحہ کی
توفیق ملتی ہے کیونکہ جب انسان کی دعا جو سچے دل اور خلوص نیت سے ہو قبول ہوتی ہے تو پھر نیکی اور
اس کے شرائط ساتھ خود ہی مرتب ہو جاتے ہیں۔
اگر نجات کو محض اعمال پر منحصر کیا جاوے اور اللہ تعالیٰ کے فضل اور دعا کو محض بے حقیقت سمجھا
دو
ل البدر میں ہے ۔ مختلف حیل سے کما کر تلخ زندگی بسر کرتا ہے۔ وہی کمائی اسے قیامت کے دن زقوم کی شکل میں
متمثل ہو کر ملے گی ۔
البدر جلد ۲ نمبر ۲۹ مورخہ ۷ را گست ۱۹۰۳ ء صفحہ ۲۲۷)
الحکم جلد ۷ نمبر ۳۰ مورخه ۱۷ اگست ۱۹۰۳ صفحه ۱۰
جاوے جیسا کہ آریہ سماج کا عقیدہ ہے تو یہ ایک بار یک شرک ہے۔ کیونکہ اس کا مفہوم دوسرے لفظوں
میں یہ ہوگا کہ انسان خود بخو دنجات پاسکتا ہے اور اعمال اس کے اپنے اختیار میں ہیں جن کو وہ خود بخود بجا
لاتا ہے تو اس صورت میں نجات کی کلید انسان ہی کے اپنے ہاتھ میں ہوئی اور خدا سے نجات کا کچھ تعلق
اور واسطہ نہ ہوا گویا وہ خود کوئی چیز نہ ہوا ۔ اور اس کا عدم وجود برابر ٹھہرا (معاذ اللہ ) مگر نہیں ہمارا یہ
مذہب نہیں ہے۔ ۔ ہمارا یہی عقیدہ ہے کہ نجات اس کے فضل سے ملتی ہے اور اسی کا فضل ہے جو
اعمال صالحہ کی توفیق دی جاتی ہے اور خدا تعالیٰ کا فضل دعا سے حاصل ہوتا ہے لیکن وہ دعا جو اللہ تعالیٰ
کے فضل کو جذب کرتی ہے وہ بھی انسان کے اپنے اختیار میں نہیں ہوتی ۔ انسان کا ذاتی اختیار نہیں کہ وہ
دعا کے تمام لوازمات اور شرائط محویت ، تو گل، تبتل ، سوز و گداز وغیرہ کو خود بخود مہیا کرے جب اس قسم
کی دعا کی توفیق کسی کو ملتی ہے تو وہ اللہ تعالیٰ کے فضل کی جاذب ہو کر ان تمام شرائط اور لوازم کو حاصل
کرتی ہے جو اعمال صالحہ کی روح ہیں ہمارا نجات کے متعلق یہی مذہب ہے۔
چونکہ نجات کوئی مصنوعی اور بناوٹی بات نہیں کہ صرف زبان سے کہہ دینا اس کے لیے کافی ہو کہ
نجات ہو گئی اس لیے اسلام نے نجات کا معیار یہ رکھا ہے کہ اس کے آثار اور علامات اسی دنیا میں
شروع ہو جائیں اور بہشتی زندگی حاصل ہو، لیکن یہ صرف اسلام ہی کو حاصل ہے باقی دوسرے مذاہب
نے جو کچھ نجات کے متعلق بیان کیا ہے وہ یہی نہیں کہ اللہ تعالیٰ کی صفات کا منبطل ہے بلکہ فطرت انسانی
کے خلاف اور عقلی طور پر بھی ایک بیہودہ امر ثابت ہوتا ہے وہ نجات ایسی ہے کہ جس کا کوئی اثر اور نمونہ
اس دنیا میں ظاہر نہیں ہوتا۔
اس کی مثال اس پھوڑے کی سی ہے جو باہر سے چمکتا ہے اور اس کے اندر پیپ ہے۔ نجات یافتہ
انسان کی حالت ایسی ہونی چاہیے کہ اس کی تبدیلی نمایاں طور پر نظر آوے اور دوسرے تسلیم کر لیں
کہ واقعی اس نے نجات پالی ہے اور خدا نے اس کو قبول کر لیا ہے لیکن کیا کوئی عیسائی جو خون مسیح
ل البدر میں ہے۔ ”نجات کا اثر یہ ہے کہ اسی دنیا میں اس شخص کو بہشتی زندگی نصیب ہو۔ مَنْ كَانَ فِي هَذِهِ أَعْلَى
فَهُوَ فِي الْآخِرَةِ اَعْلى ( بني اسراءيل : (۷۳) (البدر جلد ۲ نمبر ۲۹ مورخہ ۷ را گست ۱۹۰۳ء صفحہ ۲۲۷)
کو نجات کا اکیلا ذریعہ سمجھتا ہے کہہ سکتا ہے کہ اس نے نجات پالی ہے اور نجات کے آثار و علامات
اس میں پائے جاتے ہیں ۔ مسیح کے صلیب ملنے تک تو شائد ان کی حالت کسی قدر اچھی ہو مگر بعد تو
ہر دوسرا دن پہلے سے بدتر ہوتا گیا یہاں تک کہ اب تو فسق و فجور کے سیلاب کا بند ٹوٹ گیا ۔ کیا یہ
نجات کے آثار ہیں؟
آریوں کو بھی فضل سے کوئی تعلق نہیں وہ تو دست خود دہانِ خود کے مصداق ہیں اور ان کے پرمیشر
نے تو ابھی کچھ بھی نہیں کیا کسی کو نجات کا مل مل ہی نہیں سکتی اور وہ تمام نجاست کے کیڑے علاوہ
ان کیڑوں مکوڑوں کے جو موجود ہیں سب انسان ہیں جن کو نجات حاصل نہیں ہوئی تو بتاؤ کہ وہ اور کسی کو
کیا نجات دے گا ۔ جب اس قدر کثیر اور بے شمار تعداد ابھی باقی ہے۔
آریوں کی دعا بھی ترمیم کے قابل ہے کیونکہ ان کی مکتی سے مراد جاودانی مکتی نہیں ہوتی بلکہ ایک
محدود وقت تک انسان جونوں سے نجات پاتا ہے اور چونکہ روحیں محدود ہیں اور نئی روح پر میشر پیدا
نہیں کر سکتا مجبوراً ان نجات یافتہ کو نکال دیتا ہے پس جب ان کے پرمیشر نے جاودانی مکتی ہی نہیں دینی
تو دعا بھی ترمیم کر کے یوں مانگنی چاہیے کہ اے پر میشر تو جو دائی مکتی دینے کے قابل نہیں ہے تو ایک
خاص وقت تک مجھے نجات دے اور پھر دھکا دے کر اسی دار الحن دنیا میں بھیج دے اور فطرت بھی بدل
ڈال کہ اس میں جاودانی نجات کا تقاضا ہی نہ رہے۔
مجھے تعجب ہے کہ یہ لوگ اتنا بھی نہیں سمجھتے کہ انسانی فطرت کا تقاضا جاودانی نجات کا ہے نہ
عارضی کا اور عارضی نجات والا جس کو یقین ہو کہ وہ پھر انہیں تلخیوں میں بھیجا جاوے گا کب خوشی حاصل
کر سکتا ہے ایسے پرمیشر پر انسان کیا بھروسہ اور امید رکھ سکتا ہے۔ بقول شخصے
ے تو بخویشتن چه کردی که بماکنی نظیری حقا کہ واجب آمد ز تو احتراز کردن !
الحکم جلدے نمبر ۳۰ مورخه ۱۷ اگست ۱۹۰۳ء صفحہ ۱۱،۱۰