۳۰؍جولائی ۱۹۰۳ء

ملفوظات (جلد 5)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

۳۰ جولائی ۱۹۰۳ء
فرمایا۔ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پیدا ہوئے تو کس کو معلوم تھا
صداقت کا ایک معیار کہ آپ کے ہاتھ سے اسلام سمندر کی طرح دنیا میں پھیل جاوے
ان ہوئے تھے اور
گا اور جب آپ نے دعویٰ کیا تو وہی تین چار آدمی آپ کے ہمراہ تھے جو کہ مسلمان :
ابو جہل وغیرہ آپ کو کیسے ذلیل اور حقیر خیال کرتے تھے لیکن اب اگر وہ زندہ ہوں تو ان کو پتا لگے کہ
جسے وہ حقیر اور ذلیل خیال کرتے تھے خدا نے اس کی کیا عزت کی ہے۔
اعدا کی ذلت اور اپنی کامیابی پر فرمایا کہ
اس کے متعلق حال میں پیشگوئی جو ہوئی ہے اگر چہ وہ ایک رنگ میں پوری ہو گئی ہے تاہم
اسے پوری ہوئی کہنا ہماری غلطی ہے۔ خدا جانے خدا کا کیا منشا ہے اصل حد ایسی پیشگوئیوں کی وَجَاعِلُ
الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ (ال عمران : ۵۶) ہے جو کہ بہت سے اسباب کو
چاہتا ہے۔
دنیا میں حق پسند بہت تھوڑے ہیں اور اقبال پسند بہت زیادہ۔ اس لیے اللہ تعالیٰ بہت سے
صاحب اقبال کو اپنے برگزیدوں کے ساتھ کر دیا کرتا ہے تا کہ عوام الناس ان کے ذریعہ سے ہدایت
پاویں کیونکہ عوام الناس میں حق پسندی اور عمیق عقل کم ہوتی ہے اس لیے وہ بڑے بڑے آدمیوں کو
دیکھ کر ان کے ذریعہ داخل ہوتے اور ہدایت پاتے ہیں۔
۳۱ جولائی ۱۹۰۳ء
بعض زمانہ میں اللہ تعالیٰ کے اسم ضال کی تجلی ہوتی ہے اور بعض
ہے اور بعض زمانہ
اسماء الہیہ کی تجلیات میں اسم بادی کی تقلی۔ نیک اور خدا ترس لوگ جس اسم کی تجلی ہوتی ہے
ل البدر جلد ۲ نمبر ۳۰ مورخه ۱۴ راگست ۱۹۰۳ء صفحه ۲۳۳ نیز الحکم جلدے نمبر ۳۱ مورخہ ۲۴ اگست ۱۹۰۳ء صفحہ ۱

اس کے نیچے آتے ہیں اور اپنے رنگ میں اس سے استفادہ کرتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ صوفی ابن الوقت
ہوتا ہے اسم ضال کی تجلی کا زمانہ گذر چکا اور اب اسم بادی کی تجلی کا وقت آیا ہے ۔ اسی واسطے خود بخود
طبیعتوں میں اس کفر اور شرک سے ایک بیزاری پیدا ہو رہی ہے جو عیسائی مذہب نے پھیلایا تھا
ہر طرف سے خبریں آرہی ہیں کہ دنیا میں ایک شور مچ گیا ہے اور وہ وقت آگیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی
توحید دنیا میں پھیلے اور وہ شناخت کیا جاوے۔ اس کی طرف اشارہ کر کے براہین احمدیہ میں ا اللہ تعالیٰ
نے فرمایا ہے كُنْتُ كَنزًا مَغْفِيًّا فَأَحْبَبْتُ أَنْ أَعْرَفَ اور پھر ایک جگہ فرمایا ہے۔ اردت آن
اسْتَخْلِفَ فَخَلَقْتُ ادم - جن لوگوں کو کچھ بھی تعلق نہیں ہے وہ بھی مانتے ہیں کہ یہ زمانہ انقلابات کا
زمانہ ہے۔ ہر قسم کے انقلابات ہو رہے ہیں اور یہ سب انقلاب اب ایک آنے والے زمانہ کی خبر دیتے
ہیں جس میں اللہ تعالیٰ کی عظمت و جلال کامل طور پر ظاہر ہو ہوگا ۔
اللہ تعالیٰ جب کسی قوم کو تباہ کرنا چاہتا ہے تو اس قوم میں فسق و فجور پیدا ہو جاتا ہے فاسق چونکہ
زنانہ مزاج ہوتے ہیں اور فسق کی بنیادریت پر ہوتی ہے اس لیے وہ جلد تباہ ہوتے ہیں ذرا سا مقابلہ ہو
اور سختی پڑے تو برداشت کی طاقت نہیں رکھتے ۔
شخص کے کیا براہین میں نزول مسیح کا عقیدہ درج کرنے کی حقیقت ایک میں نے سوال کیا کہ براہین احمدیہ میں مسیح
کے دوبارہ آنے کا اقرار درج ہے خدا تعالیٰ نے پہلے ہی کیوں ظاہر نہ کر دیا؟
فرمایا۔ جب اللہ تعالیٰ نے ہم کو بتایا ہم نے ظاہر کر دیا اور یہی ہماری سچائی کی دلیل ہے اگر
منصوبہ بازی ہوتی تو ایسا کیوں لکھتے ؟ مگر ساتھ ہی یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ اس براہین میں میرا نام عیسی
بھی رکھا گیا ہے۔ اس کی بنیاد براہین سے پڑی ہوئی ہے اور علاوہ بریں سنت اللہ اسی طرح پر
ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے چالیس سال سے پہلے کیوں نبوت کا دعویٰ نہ کر دیا ؟ اسی طرح
حضرت عیسیٰ علیہ السلام مامور ہونے سے پہلے یوسف نجار کے ساتھ بڑھئی کا کام ہی کرتے رہے۔
لے یہ سوال اور اس کا جواب "البدر نے یکم اگست کی ڈائری میں درج کیا ہے۔ (مرتب)

غرض جب تک حکم نہیں ہوتا اعلان نہیں کرتے ۔ دیکھو جب تک شراب کی حرمت کا حکم نہیں ہوا تھا اس
کی حرمت بیان نہیں کی گئی ۔ اسی طرح ہوا کرتا ہے جب خدا تعالیٰ نے ہم پر کھول دیا ہم نے دعویٰ
کر دیا۔ بغیر اس کی اطلاع اور اذن کس طرح ہو سکتا تھا ؟
پس یا درکھو کہ ہر ایک نبی کو جب تک وحی نہ ہو وہ کچھ نہیں کہہ سکتا کیونکہ ہر ایک چیز کی اصل حقیقت
تو وحی الہی سے ہی کھلتی ہے۔ یہی وجہ تھی جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ارشاد ہوا مَا كُنْتَ تَدْرِي مَا
الْكِتَبُ وَلَا الْإِيمَانُ (الشوری: ۵۳) یعنی تو نہیں جانتا تھا کہ کتاب کیا ہوتی ہے اور ایمان کیا چیز
ہے لیکن جب اللہ تعالیٰ کی وحی آپ پر ہوئی تو پھر اُمِرْتُ أَنْ أَكُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ (یونس : ۱۰۵)
آپ کو کہنا پڑا اسی طرح آپ کے زمانہ وحی سے پیشتر مکہ میں بت پرستی اور شرک فسق و فجور ہوتا تھا
لیکن کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ وحی الہی کے آنے سے پہلے بھی آپ نے ان بتوں کے خلاف وعظ کیا اور
تبلیغ کی تھی لیکن جب فَاصْدَعْ بِمَا تُؤْمَرُ (الحجر : (۹۵) کا حکم ہوا تو پھر ایک سیکنڈ کی بھی دیر نہیں کی
اور ہزاروں مشکلات اور مصائب کی بھی پروانہیں کی ۔ بات یہی ہے کہ جب کسی امر کے متعلق
وحی الہی آجاتی ہے تو پھر مامور اس کے پہنچانے میں کسی کی پروا نہیں کرتے اور اس کا چھپانا اسی طرح
شرک سمجھتے ہیں جس طرح وحی الہی سے اطلاع پانے کے بغیر کسی امر کی اشاعت شرک سمجھتے ہیں ۔
اگر وہ اس بات کو جس کی اطلاع وحی الہی کے ذریعہ سے نہیں ملی بیان کرتا ہے تو گویا وہ یہ سمجھتا ہے
کہ اسے وہ سوجھتا ہے جو خدا کو بھی نہیں سوجھتا اور اس گستاخی سے وہ مشرک ہو جاتا ہے اگر
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم وہ تمام باتیں جو قرآن شریف میں درج ہیں قرآن شریف کے نزول
سے پہلے ہی بیان کر دیتے تو پھر قرآن شریف کی کیا ضرورت رہ جاتی ۔ غرض جو کچھ ہم پر خدا نے
ل البدر میں ہے۔ ابتدا میں بعض صحابہ کرام نے شراب پی ہوئی ہوتی تھی اور نماز پڑھ لیتے تھے۔ لیکن آنحضرت نے
کسی کو منع نہیں کیا۔ جب تک کہ آیت کریمہ لا تَقْرَبُوا الصَّلوةَ وَ اَنْتُمْ سُکری (النساء : ۴۴) نہ نازل ہوئی ۔
(البدر جلد ۲ نمبر ۳۰ مورخه ۱۴ را گست ۱۹۰۳ء صفحه ۲۳۴)

آج 10 میں سے 10 باقی