یکم اگست ۱۹۰۳ء
ملفوظات (جلد 5)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
کھولا اور جب کھولا ہم نے بیان کر دیا۔ کے ہے
یکم اگست ۱۹۰۳ء
ایک دوست کے تحریری سوال پر کہ اللہ تعالیٰ شرک کو کیوں معاف گناہ پر مواخذہ کی وجہ ہی وجہ نہیں کرتا اور گناہ پر مواخذہ کی کیا وجہ ہے؟
فرمایا۔ گناہوں کے مواخذہ کے متعلق یہ دیکھنا چاہیے کہ کیا سنت اللہ میں یہ داخل ہے یا نہیں؟ وہ
ہمیشہ سے مواخذہ کرتا آیا ہے۔ سے گناہ خواہ از قسم صغائر ہوں یا کبائر اس کا مواخذہ ضرور ہوتا ہے اور
انسان ہے اور انسان خودا اپنی فطرت میں غور کرے کہ کیا وہ اپنے ماتحتوں اور متعلقین سے کوئی مواخذہ
کرتا ہے یا نہیں جب ان سے گناہ سرزد ہوتے ہیں اور وہ کوئی خطا کرتے ہیں۔ یہ فطرتی نقش اس بات
پر ایک حجت اور گواہ ہے اور یہ بات کہ شرک کو نہیں بخشا اگر ایک ایک گناہ پر سوال ہو تو پھر بہت بڑی
وسعت دے کر اس سوال کو یوں کہنا پڑے گا کہ وہ ہر قسم کے گناہ کیوں معاف نہیں کر دیتا۔ سزا دیتا
ہی کیوں ہے؟ یہ غلطی ہے پہلی امتوں پر گناہوں کے باعث عذاب آئے اور اب بھی اللہ تعالی اسی طرح یہ پہلا
ل البدر میں ہے۔ غرضیکہ رسول وہی کام کرتا ہے جس کا حکم دیا جاتا ہے۔ جیسے خدا فرماتا ہے فَاصْدَعُ بِمَا
تُؤْمَرُ ( الحجر : ۹۵) جس کا حکم نہ دیا جائے اس کے برخلاف کچھ کہنا یا کرنا گستاخی ہے ۔ ( پس یہی وجہ تھی کہ مسیح کے
آسمان پر زندہ ہونے کا جو عقیدہ عامہ اہلِ اسلام میں رائج تھا۔ اُسے کتاب میں لکھ دیا گیا اور جب وحی الہی نے اُسے
غلط ثابت کیا وہ غلطی ظاہر کر دی گئی ۔ “ ( البدر جلد ۲ نمبر ۳۰ مورخه ۱۴ را گست ۱۹۰۳ ء صفحه ۲۳۴)
الحکم جلد ۷ نمبر ۳۱ مورخه ۲۴ را گست ۱۹۰۳ صفحه ۱، ۲
البدر میں ہے۔ فرمایا کہ اگر شرک کو اللہ تعالیٰ بخش دے تو پھر زانی اور ہر ایک فاسق فاجر کو بھی بخش دینا چاہیے
اور پھر اس میں یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ آیا اللہ تعالیٰ گناہوں کا بدلہ دیتا ہے کہ نہیں اور گناہوں کے بارے میں پہلی
اُمتوں سے اللہ تعالیٰ نے کیا سلوک کیا تو اس کے جواب میں یہ معلوم ہوتا ہے کہ اکثر امتوں کو گناہ کے ارتکاب کی وجہ
سے عذاب دئے گئے تو پھر شرک جیسے گناہ کی سزا کیوں نہ دی جائے ۔“
البدر جلد ۲ نمبر ۳۰ مورخه ۱۴ اگست ۱۹۰۳ ء صفحه ۲۳۳)
گناہوں کا مواخذہ کرتا ہے۔
جلد پنجم
ہاں ہمارا یہ مذہب ہر گز نہیں ہے کہ گناہ گاروں کو ایسی سزا ابدی ملے گی کہ اس سے پھر کبھی نجات
ہی نہ ہو گی بلکہ ہمارا یہ مذہب ہے کہ آخر اللہ تعالیٰ کا فضل اور رحم گناہ گاروں کو بچالے گا اور اسی لیے
قرآن شریف میں جہاں عذاب کا ذکر کیا ہے وہاں فعال لِمَا يُرِيدُ (هود: ۱۰۸) فرمایا ہے۔
گناہ دو قسم کے ہوتے ہیں ایک بندوں کے اور ایک خدا کے۔ جیسے چوری ہے یہ عبد کا گناہ ہے
اور اللہ تعالیٰ کی چوری شرک ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کی صفات کو چرا کر دوسرے کو دیتا ہے چونکہ یہ ایک بڑی ہے
زبردست ہستی کی چوری ہے اس لیے اس کی سزا بھی بہت ہی بڑی ملتی ہے۔
جو لوگ اس قسم کے سوال کرتے ہیں وہ اللہ تعالیٰ کو اپنے قانون اور مرضی کے ماتحت رکھنا چاہتے
ہیں کہ جس گناہ کو یہ چاہیں اسے بخش دے اور جس کو نہ چاہیں اسے نہ بخشے اس طرح پر کیسے ہو سکتا ہے؟ !
یہاں دنیا میں اس کا نمونہ نہیں تو آخرت میں کیسے؟ کوئی وائسرائے کو لکھ دے کہ فلاں مجرم کو سزا نہ دی
جائے اور تعزیرات ہند کو موقوف کر دیا جاوے تو کیا ایسی درخواست منظور ہو سکتی ہے؟ کبھی نہیں ۔ اس
طرح پر تو اباحت کی بنیاد رکھی جاتی ہے کہ جو چاہو سو کرو ۔ اے
پھر اسی خط میں ایک دوسرا سوال یہ بھی تھا کہ کیوں رسول اللہ ایمان بالرسل کی ضرورت صلی اللہ علیہ سلم کے مانے کے بغیر نجات نہیں ہوسکتی؟
اس پر فرمایا کہ
رسول وہ ہوتا ہے جس پر اللہ تعالیٰ کے انعامات اور احسانات ہوتے ہیں پس جو شخص اس کا انکار
کرتا ہے وہ بہت خطرناک جرم کا مرتکب ہوتا ہے۔ کیونکہ وہ شریعت کے سارے سلسلہ کو باطل کرنا چاہتا
ہے اور حلت حرمت کی قید اٹھا کر اباحت کا مسئلہ پھیلانا چاہتا ہے اور پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا
انکار کیسے نجات کا مانع نہ ہو؟ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جولا انتہا برکات اور فیوض لے کر آیا ہے اس کا انکار
ل البدر میں ہے۔ پھر جس حال میں یہاں قانون میں ان کی دخل اندازی نہیں ہوسکتی تو خدا تعالیٰ کے قانون میں وہ
کیوں تغیر و تبدل چاہتے ہیں؟“
( البدر جلد ۲ نمبر ۳۰ مورخه ۱۴ را گست ۱۹۰۳ ء صفحه ۲۳۳)