۲؍اگست ۱۹۰۳ء

ملفوظات (جلد 5)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ہو اور پھر نجات کی امید؟ اس کا انکار کرنا ساری بدکاریوں اور بد معاشیوں کو جائز سمجھتا ہے کیونکہ وہ ان
کو حرام ٹھہراتا ہے۔ لے کے
۲ را گست ۱۹۰۳ء (دربار شام)
درازی عمر کا اصل گھر ہمارے کرم مخدوم ڈاکٹرسید تا شاہ صاحب نے اپنی رخصت کے ختم ہونے پر عرض کی کہ میں صبح جاؤں گا۔
فرمایا ۔ خط و کتابت کا سلسلہ قائم رکھنا چاہیے۔
ڈاکٹر صاحب نے عرض کی کہ حضور! میرا ارادہ بھی ہے کہ اگر زندگی باقی رہی تو انشاء اللہ بقیہ حصہ
ملازمت پورا کرنے کے بعد مستقل طور پر یہاں ہی رہوں گا۔
فرمایا۔ یہ سچی بات ہے کہ اگر انسان تو بۃ النصوح کر کے اللہ تعالیٰ کے لیے اپنی زندگی وقف کر
دے اور لوگوں کو نفع پہنچاوے تو عمر بڑھتی ہے۔ اعلاء کلمۃ الاسلام کرتا رہے اور اس بات کی آرزو رکھے
کہ اللہ تعالیٰ کی توحید پھیلے۔ اس کے لیے یہ ضروری نہیں ہے کہ انسان مولوی ہو یا بہت بڑے علم کی
ضرورت ہے بلکہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کرتا رہے۔ یہ ایک اصل ہے جو انسان کو نافع الناس
ل البدر میں ہے ۔ رسول وہ ہوتا ہے جس پر اللہ تعالیٰ کے احسانات وانعاما احسانات وانعامات ہزا رہا ہوتے ہیں تو جو تے ہیں تو جو شخص اس کا
انکار کرتا ہے وہ بڑا گناہ کرتا ہے اور اصل میں جو شخص کہ رسول اللہ کا انکار کرتا ہے دوسرے لفظوں میں وہ یہ کہتا ہے
کہ ہر ایک حرام حلال ہے ۔ شراب بھی جائز ہے زنا بھی جائز ہے جھوٹ بھی جائز ہے گو یا سب صغائر و کبائر جائز
ہیں کیونکہ رسول اللہ ان سب سے منع کرتے ہیں اور وہ جب ان ان کا انکار کرتا ہے تو ان کی تعلیم کا بھی انکار کرتا ہے
یہ کب ہو سکتا ہے کہ ایک شخص ایک حکم کو تسلیم کرے لیکن جو وہ حکم لا یا اس سے انکار کرے تو پھر وہ حکم کیسے حکم رہ
سکتا ہے۔“
البدر جلد ۲ نمبر ۳۰ مورخه ۱۴ اگست ۱۹۰۳ صفحه ۲۳۳، ۲۳۴)
الحکم جلد ۷ نمبر ۳۱ مورخہ ۲۴ اگست ۱۹۰۳ صفحه ۲

لو
بناتی ہے اور نافع الناس ہونا درازی عمر کا اصل گر ہے۔ لے
فرمایا۔ تین سال کے قریب گذرے کہ میں ایک بار سخت بیمار ہوا۔ ہے اور اس وقت مجھے الہام
ہوا أَمَّا مَا يَنْفَعُ النَّاسَ فَيَمْكُثُ فِي الْأَرْضِ ۔ اس وقت مجھے کیا معلوم تھا کہ مجھ سے خلق خدا کو کیا کیا
فوائد پہنچنے والے ہیں لیکن اب ظاہر ہوا کہ ان فوائد اور منافع سے کیا مراد تھی ۔
غرض جو کوئی اپنی زندگی بڑھانا چاہتا ہے اسے چاہیے کہ نیک کاموں کی تبلیغ کرے اور مخلوق کو
فائدہ پہنچاوے۔ جب اللہ تعالیٰ کسی دل کو ایسا پاتا ہے کہ اس نے مخلوق کی نفع رسانی کا ارادہ کر لیا ہے تو
وہ اسے توفیق دیتا اور اس کی عمر دراز کرتا ہے۔ جس قدر انسان اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرتا ہے اور
اس کی مخلوق کے ساتھ شفقت سے پیش آتا ہے اسی قدر اس کی عمر دراز ہوتی اور اللہ تعالیٰ اس کے ساتھ
ہوتا اس کی زندگی کی قدر کرتا ہے لیکن جس قدر وہ خدا تعالیٰ سے لا پروا اور لا ابالی ہوتا ہے اللہ تعالیٰ بھی
اس کی پروا نہیں کرتا۔
انسان اگر اللہ تعالیٰ کے لیے اپنی زندگی وقف نہ کرے اور اس کی مخلوق کے لیے نفع رساں نہ ہو
تو یہ ایک بے کار اور نکھی ہستی ہو جاتی ہے بھیڑ ، بکری بھی پھر اس سے اچھی ہے جو انسان کے کام تو آتی
ہے لیکن یہ جب اشرف المخلوقات ہو کر اپنی نوع انسان کے کام نہیں آتا تو پھر بدترین مخلوق ہو جاتا ہے
اسی کی طرف اشارہ کر کے اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ فِي أَحْسَنِ تَقْوِيمٍ ثُمَّ رَدَدْنَهُ
ل البدر میں ہے۔ زندگی کے لمبا کرنے کا ایک ہی گر ہے اور وہ یہ ہے جیسے کہ قرآن شریف میں لکھا ہے وَ أَمَّا مَا
يَنْفَعُ النَّاسَ فَيَمْكُثُ فِي الْأَرْضِ جوئے انسان کو زیادہ فائدہ رساں ہوتی ہے وہ زمین میں بہت دیر قائم رہتی ہے۔“
(البدر جلد ۲ نمبر ۳۰ مورخه ۱۴ را گست ۱۹۰۳ء صفحه ۲۳۴)
البدر میں ہے ۔ ” قریب ۳۰ سال کا عرصہ گزرا ہے کہ ایک دفعہ مجھے سخت بخار چڑھا یہاں تک کہ میں نے سمجھا
کہ اب آخری دم ہے اور جب میرا یہ خیال قریب قریب یقین کے ہو گیا تو تفہیم ہوئی أَمَّا مَا يَنْفَعُ النَّاسَ فَيَمْكُتُ
في الْأَرْضِ ۔
البدر جلد ۲ نمبر ۳۰ مورخه ۱۴ را گست ۱۹۰۳ ء صفحه ۲۳۴)

اسْفَلَ سَفِلِينَ (التین : ۲،۵) میں گرایا جاتا ہے کے پس یہ سچی بات ہے کہ اگر انسان میں یہ نہیں ہے
کہ وہ خدا کے اوامر کی اطاعت کرے اور مخلوق کو نفع پہنچاوے تو وہ جانوروں سے بھی گیا گذرا ہے اور
بدترین مخلوق ہے۔
اس جگہ ایک اور سوال پیدا ہوتا ہے کہ بعض کامیابی کی موت بھی درازی عمر ہے لوگ جو نیک اور برگزیدہ ہوتے ہیں چھوٹی عمر
میں بھی اس جہان سے رخصت ہوتے ہیں ہے اور اس صورت میں گویا یہ قاعدہ اور اصل ٹوٹ جاتا
ہے۔ مگر یہ ایک غلطی اور دھوکا ہے دراصل ایسا نہیں ہوتا۔ یہ قاعدہ کبھی نہیں ٹوٹتا مگر ایک اور صورت پر
درازی عمر کا مفہوم پیدا ہو جاتا ہے اور وہ یہ ہے کہ زندگی کا اصل منشا اور درازی عمر کی غاب غایت تو
کامیابی اور بامراد ہونا ہے۔ پس جب کوئی شخص اپنے مقاصد میں کامیاب اور بامراد ہو جاوے اور
اس کو کوئی حسرت اور آرزو باقی نہ رہے اور مرتے وقت نہایت اطمینان کے ساتھ اس دنیا سے
رخصت ہو تو وہ گویا پوری عمر حاصل کر کے مرا ہے اور درازی عمر کے مقصد کو اس نے پالیا ہے۔ اس کو
چھوٹی عمر میں مرنے والا کہنا سخت غلطی اور نادانی ہے۔
ل البدر میں ہے۔
قرآن شریف میں خدا تعالیٰ فرماتا ہے لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ فِي أَحْسَنِ تَقْوِيمٍ ثُمَّ رَدَدْنَهُ أَسْفَلَ سَفِلِينَ یہ
بھی اس کی طرف اشارہ کرتی ہے مخلوق کو فائدہ رسانی کے بعد اور خدا تعالیٰ کی فرمانبرداری کرنے سے انسان پر یہ کلمہ
کہ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ فِي أَحْسَنِ تَقْوِیمِ صادق آتا ہے اور اگر وہ یہ نہیں کرتا ہے تو اَسْفَلَ السَّافِلِین ہی میں رد کیا
جاتا ہے اگر انسان میں یہ باتیں نہیں ہیں کہ وہ خدا تعالیٰ کے اوامر کی اطاعت کرے اور مخلوق کو فائدہ پہنچاوے تو پھر
کتے ، بھیڑ ، بکری، وغیرہ جانوروں میں اور اس میں کیا فرق ہے۔“
( البدر جلد ۲ نمبر ۳۰ مورخه ۱۴ اگست ۱۹۰۳ ء صفحه ۲۳۴)
البدر سے اگر انسان خدا تعالیٰ کی فرمانبرداری میں مر جائے تو جانے کہ اس نے بڑی عمر حاصل کر لی ہے کیونکہ
بڑی عمر کا اصل مدعا جو یہ تھا کہ مخلوق کو فائدہ پہنچا کر اور خدا کے اوامر کی اطاعت کر کے اپنے مولیٰ کو راضی کرے وہ اس
نے حاصل کر لیا اور مرتے وقت اس کے دل میں کوئی حسرت نہیں رہی ۔“
(البدر جلد ۲ نمبر ۳۰ مورخه ۱۴ را گست ۱۹۰۳ء صفحه ۲۳۴)

صحابہ میں بعض ایسے تھے جنہوں نے میں بائیس برس کی عمر پائی مگر چونکہ ان کو مرتے وقت کوئی
حسرت اور نامرادی باقی نہ رہی بلکہ کامیاب ہو کر اُٹھے تھے اس لیے انہوں نے زندگی کا اصل منشا
حاصل کر لیا تھا ۔
اگر انسان نیکی نہ کر سکے تو کم از کم نیکی کی نیت تو رکھے کیونکہ ثمرات
نیت حسنہ کی اہمیت عموما نیتوں کے موافق ملتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دنیوی حکام بھی اپنے
قوانین میں نیت پر بہت بڑا مدار رکھتے ہیں اور نیت کو دیکھتے ہیں ۔ اسی طرح پر دینی امور میں بھی کو
نیت پر ثمرات مرتب ہوتے ہیں ۔ پس اگر انسان نیکی کرنے کا مصمم ارادہ رکھے اور نیکی نہ کر سکے تب
بھی اسے اس کا اجر مل جاوے گا اور جو شخص نیکی کی نیت کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کو توفیق بھی دے دیتا
ہے اور توفیق کا ملنا یہ بھی اللہ تعالیٰ کے فضل پر منحصر ہے دیکھا گیا ہے اور تجربہ سے دیکھا گیا ہے کہ
انسان سعی سے کچھ نہیں کر سکتا۔ نہ وہ صلحاء، سعداء و شہداء میں داخل ہو سکتا ہے اور نہ اور برکات اور
فیوض کو پا سکتا ہے۔ غرض
ع
نه بزور و نه بزاری نہ بزرمی آید
بلکہ خدا تعالیٰ کے فضل سے یہ گوہر مقصود ملتا ہے اور حصول فضل کا اقرب طریق دعا ہے۔
اور دعا کامل کے لوازمات یہ ہیں کہ اس میں رفت ہو۔ اضطراب اور
دعا کے لوازمات گدازش ہو۔ جو دعاعاجزی ، اضطراب اور شکستہ دلی سے بھری ہوئی ہو وہ
خدا تعالیٰ کے فضل کو کھینچ لاتی ہے اور قبول ہو کر اصل مقصد تک پہنچاتی ہے مگر مشکل یہ ہے کہ یہ بھی
خدائے تعالیٰ کے فضل کے بغیر حاصل نہیں ہو سکتی اور پھر اس کا علاج یہی ہے کہ دعا کرتا رہے، خواہ
کیسی ہی بے دلی اور بے ذوقی ہو لیکن یہ سیر نہ ہو ۔ تکلف اور تصنع سے کرتا ہی رہے۔ اصلی اور حقیقی
دعا کے واسطے بھی دعا ہی کی ضرورت ہے۔
بہت سے لوگ دعا کرتے ہیں اور ان کا دل سیر ہو جاتا ہے وہ کہہ اٹھتے ہیں کہ کچھ نہیں بنتا۔ بنتا ۔ مگر
ہماری نصیحت یہ ہے کہ اس خاک پیزی ہی میں برکت ہے کیونکہ آخر گو ہر مقصود اسی سے نکل آتا ہے

اور ایک دن آجاتا ہے کہ جب اس کا وہ دل زبان کے ساتھ متفق ہو جاتا ہے ۔ اور پھر خود ہی وہ عاجزی
اور رقت جو دعا کے لوازمات ہیں پیدا ہو جاتے ہیں ۔ جو رات کو اٹھتا ہے خواہ کتنی ہی عدم حضوری
اور بے صبری ہو لیکن اگر وہ اس حالت میں بھی دعا کرتا ہے کہ الہی دل تیرے ہی قبضہ و تصرف میں
ہے تو اس کو صاف کر دے اور عین قبض کی حالت میں اللہ تعالی سے بسط چاہے تو اس قبض میں سے
بسط نکل آئے گی اور رقت پیدا ہو جائے گی۔ یہی وہ وقت ہوتا ہے جو قبولیت کی گھڑی کہلاتا ہے۔ وہ
دیکھے گا کہ اس وقت روح آستانہ الوہیت پر پانی کی طرح بہتی ہے اور گویا ایک قطرہ ہے جو اوپر
سے نیچے کی طرف گرتا ہے۔
میں نے خیال کیا ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام کا واقعہ مسیح علیہ السلام کی مضطر بانہ دعا بھی عجیب ہے اور وہ حالت دعا کا ایک صحیح نقشہ ہے۔
اصل بات یہ ہے کہ حضرت عیسی کی بد قضاء وقدر مقدر تھی اور وہ قبل از وقت ان کو دکھائی گئی تھی اور
انہوں نے بھی یہی سمجھا تھا کہ اس سے رہائی محال ہے اور پہلے نبیوں نے بھی ایسا ہی سمجھا تھا اور آثار
بھی ایسے ہی نظر آتے تھے۔ اسی واسطے انہوں نے بڑی بے کلی اور اضطراب کے ساتھ دعا کی ۔ انجیل
میں اس کا نقشہ خوب کھینچ کر دکھایا ہے۔ پس ایسی حالت میں اللہ تعالیٰ نے ان کی قضاء وقدر کو جو
موت کے رنگ میں مقدر تھی غشی کے ساتھ بدل دیا اور ان کی دعاسنی گئی چنانچہ انجیل کے مطالعہ سے
بھی معلوم ہوتا ہے کہ جہاں لکھا ہے فَسُمِعَ لِتَقُومُ کہ اس کی دعا اس کے تقویٰ کے باعث سنی گئی اور
خدا نے تقدیر ٹال دی اور موت غشی سے بدل گئی ۔
اصل بات یہ ہے کہ اگر عیسائیوں کے کہنے کے موافق مان لیا جاوے کہ مسیح صلیب پر مر گیا تو اس
ل البدر سے ۔ اور اگر دعا کو دل نہ چاہے اور پورا خشوع خضوع دعا میں حاصل نہ ہو تو اس کے حصول کے واسطے بھی
دعا کرے اور اس بات سے ابتلا میں نہ پڑے کہ میری دعا تو صرف زبان پر ہی ہوتی ہے دل سے نہیں نکلتی ۔ دعا کے تو
جو لفظ ہوتے ہیں ان کو زبان سے ہی کہتا ر ہے۔ آخر استقلال اور صبر سے ایک دن دیکھ لے گا کہ زبان کے ساتھ اس
کا دل بھی شامل ہو گیا ہے اور عاجزی وغیرہ لوازمات دعا میں پیدا ہو جائیں گے۔
البدر جلد ۲ نمبر ۳۰ مورخه ۱۴ اگست ۱۹۰۳ ء صفحه ۲۳۴)

موت کو لعنتی ماننا پڑے گا جس کا کوئی جواب عیسائیوں کے پاس نہیں بلکہ عیسائیوں پر ایک اور مصیبت
بھی آتی ہے اور وہ یہ ہے کہ پھر ان کو ماننا پڑے گا کہ مسیح کی یہ دعا بھی جو اس نے باغ میں ساری رات
رورو کر کی تھی قبول نہیں ہوئی اور ان میں اور چوروں میں جو ان کے ساتھ صلیب پر لٹکائے گئے تھے کیا
فرق ہوا؟ انہوں نے بھی تو صلیب پر مرنے سے بچنے کے لیے دعا کی تھی اور انہوں نے بھی کی ۔ نہ ان
کی قبول ہوئی اور نہ ان کی۔ مگر ہمارا یہ مذہب نہیں ہے۔ جیسے ہمارے نزدیک مسیح کی موت لعنتی موت
نہ تھی جیسا کہ عیسا ہ عیسائیوں کا عقیدہ ہے ویسے ہی یہ بھی ہمارا اعتقاد ہے کہ ان کی دعا قبول ہوئی اور وہ صلیب
پر سے زندہ اُتر آئے۔
اصل بات یہ ہے کہ یہ ایک بار یک سر ہوتا ہے جس کو ہر ایک شخص نہیں سمجھ سکتا۔ انبیاء علیہم السلام
ایک نکتہ پر اس قسم کے ابتلا اور قضاء وقدر آیا کرتے ہیں۔ جیسے حضرت ابراہیم علیہ السلام پ بھی
آیا اور دوسرے نبیوں پر بھی کسی نہ کسی رنگ میں آتے ہیں اور یہ ایک تجلی ہوتی ہے جس کو دوسرے
لوگ موت سمجھتے ہیں مگر یہ موت دراصل ایک زندگی کا دروازہ ہوتی ہے۔
صوفی کہتے ہیں کہ ہر ایک شخص کو جو خدا تعالیٰ سے ملنا چاہے ضروری ہے کہ وہ
باب الموت باب الموت سے گزرے۔ مثنوی میں اس مقام کے بیان کرنے میں ایک قصہ
نقل کیا ہے۔ ( یہاں حضرت نے وہ قصہ بیان کیا ہے ) پس یہ سچی بات ہے کہ نفس امارہ کی تاروں میں
لے البدر میں یہ قصہ بھی لکھا ہے کہ
ایک شخص کے پاس ایک طوطا تھا جب وہ شخص سفر کو چلا تو اس نے طوطے سے پوچھا کہ تو بھی کچھ کہہ۔ طوطے نے کہا
کہ اگر تو فلاں مقام پر گزرے تو ایک بڑا درخت ملے گا اس پر بہت سے طوطے ہوں گے ان کو میرا یہ پیغام پہنچا دینا
کہ تم بڑے خوش نصیب ہو کہ کھلی ہوا میں آزادانہ زندگی بسر کرتے ہو اور ایک میں بے نصیب ہوں کہ قید میں ہوں ۔
وہ شخص جب اس درخت کے پاس پہنچا تو اس نے طوطوں کو وہ پیغام پہنچایا۔ ان میں سے ایک طوطا درخت سے گرا اور
پھڑک پھڑک کر جان دے دی۔ اس کو یہ واقعہ دیکھ کر کمال افسوس ہوا کہ اس کے ذریعہ سے ایک جان ہلاک ہوئی ۔
مگر سوائے صبر کے کیا چارہ تھا۔ جب سفر سے وہ واپس آیا تو اس نے اپنے طوطے کو سارا واقعہ سنایا اور اظہار غم کیا۔ یہ
سنتے ہی وہ طوطا بھی جو پنجرہ میں تھا پھڑ کا اور پھڑک پھڑک کر جان دے دی۔ یہ واقعہ دیکھ کر اس شخص کو اور بھی افسوس

جو یہ جکڑا ہوا ہے اس سے رہائی بغیر موت کے ممکن ہی نہیں ۔
جلد پنجم
اسی موت کی طرف اشارہ کر کے قرآن شریف میں فرمایا ہے
مقامِ اعْمَلُوا مَا شِئْتُمْ وَاعْبُدُ رَبَّكَ حَتَّى يَأْتِيَكَ الْيَقِينُ (الحجر: ۱۰۰) اس جگہ یقین
سے مراد موت بھی ہے یعنی انسان کی اپنی ہوا و ہوس پر پوری فنا طاری ہو کر اللہ تعالیٰ کی اطاعت رہ
جاوے اور وہ یہاں تک ترقی کرے کہ کوئی جنبش اور حرکت اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کی نہ ہو۔
سید عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب یہ موت انسان پر وارد ہو جاتی ہے تو سب
عبادتیں ساقط ہو جاتی ہیں ۔ ہے اور پھر خود ہی سوال کرتے ہیں کہ کیا انسان اباحتی ہو جاتا ہے اور سب
(بقیہ حاشیہ ) ہوا کہ اس کے ہاتھ سے دوخون ہوئے ۔ آخر اس نے طوطے کو پنجرہ سے نکال کر باہر پھینک دیا تو وہ
طوطا جو پنجرہ سے مردہ سمجھ کر پھینک دیا تھا اڑ کر دیوار پر جا بیٹھا اور کہنے لگا کہ دراصل نہ وہ طوطا مر ا تھا اور نہ میں ۔ میں
نے تو اس سے راہ پوچھی تھی کہ اس قید سے آزادی کیسے حاصل ہو؟ سو اس نے مجھے بتایا کہ آزادی تو مر کر حاصل ہوتی
ہے پس میں نے بھی موت اختیار کی تو آزاد ہو گیا۔
البدر جلد ۲ نمبر ۳۰ مورخه ۱۴ اگست ۱۹۰۳ء صفحه ۲۳۵)
ل البدر میں ہے۔ اس پنجرہ سے بھی وہ نہیں نکل سکتا جب تک کہ موت کو قبول نہ کرے۔“
البدر جلد ۲ نمبر ۳۰ مورخه ۱۴ اگست ۱۹۰۳ ء صفحه ۲۳۵)
البدر سے ۔ اس پر ایک اعتراض یہ ہوتا ہے کہ کیا ایسی موت کے آنے کے بعد انسان عبادت نہ کرے اور
بے شک بدیوں میں مبتلا رہے؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ اس موت کے بعد یعنی جیسا کہ انسان نفس امارہ سے جنگ
کر کے اس پر غالب آجاتا ہے اور فتح پالیتا ہے تو پھر عبادت اور نیک اعمال کا بجالا نا اس کے لیے ایک طبعی امر ہوتا
ہے جیسے انسان بلا تکلف میٹھی میٹھی مزہ دار چیزیں کھاتا رہتا ہے اور اسے لذت آتی رہتی ہے۔ ایسے ہی بلا تکلف نیک
اعمال اس سے سرزد ہوتے رہتے ہیں اور اس کی تمام لذت اور خوشی خدا تعالیٰ کی عبادت میں ہوتی ہے اور جب تک
وہ نفس سے جنگ کرتا رہتا ہے تبھی تک اسے ثواب بھی ملتا ہے لیکن جب اس نے موت حاصل کر لی اور نفس پر فتح
پالی تو پھر تو جنت میں داخل ہو گیا اب ثواب کا ہے کا؟ یہی وہ جنت ہے جو انسان کو دنیا میں حاصل ہوتی ہے اور
قرآن شریف میں دو جنتوں کا بیان ہے جیسے کہ لکھا ہے وَ لِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ جَنَّتُن ( الرحمن : ۴۷) یعنی جو
کوئی اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہے اس کے لیے دو جنتیں ہیں ایک دنیا میں اور ایک آخرت میں ۔ دنیا والی جنت وہ ہے جو کہ
اس درجہ کے بعد انسان کو حاصل ہو جاتی ہے اور اس مقام پر پہنچ کر انسان کی اپنی کوئی مشیت نہیں رہتی بلکہ خدا تعالیٰ

کچھ اس کے لیے جائز ہو جاتا ہے؟
جلد پنجم
پھر آپ ہی جواب دیا ہے کہ یہ بات نہیں کہ وہ اباحتی ہو جاتا ہے بلکہ بات اصل یہ ہے کہ عبادت
کے انتقال اس سے دور ہو جاتے ہیں اور پھر تکلف اور تصنع سے کوئی عبادت وہ نہیں کرتا بلکہ عبادت ایک
شیریں اور لذیذ غذا کی طرح ہو جاتی ہے اور خدا تعالیٰ کی نافرمانی اور مخالفت اس سے ہو سکتی ہی نہیں
اور خدا تعالیٰ کا ذکر اس کے لیے لذت بخش اور آرام دہ ہوتا ہے یہی وہ مقام ہے جہاں کہا جاتا ہے۔
اعْمَلُوا مَا شِئْتُمْ ( حم السجدۃ: ۴۱) اس کے یہ معنے نہیں ہوتے کہ نواہی کی اجازت ہو جاتی ہے۔
نہیں بلکہ وہ خود ہی نہیں کر سکتا اس کی ایسی ہی مثال ہے کہ کوئی خصی ہو اور اس کو کہا جاوے کہ تو جو مرضی
ہے کہ وہ کیا کر سکتا ہے؟ اس سے فسق و فجور مراد لینا کمال درجہ کی بے حیائی اور حماقت ہے یہ تو اعلیٰ درجہ
کا مقام ہے جہاں کشف حقائق ہوتا ہے۔ صوفی کہتے ہیں اسی کے کمال پر الہام ہوتا ہے اس کی
رضا اللہ تعالیٰ کی رضا ہو جاتی ہے اس وقت اسے یہ حکم ملتا ہے۔ یہ
پس انتقال عبادت اس سے دور ہو کر عبادت اس کے لیے غذا شیریں کا کام دیتی ہے اور یہی وجہ
ہے کہ هُذَا الَّذِي رُزِقْنَا مِنْ قَبْلُ (البقرة: ۲۶) فرمایا گیا ہے۔
فرمایا۔ گناہ سے نجات محض خدا تعالیٰ کے فضل اور تصرف سے گناہ سے نجات کیسے ہو؟ ملتی ہے جب وہ تصرف کرتا ہے اور دل میں وعظ پیدا ہو جاتا
ہے تو پھر ایک نئی قوت انسان کو ملتی ہے جو اس کے دل کو گناہ سے نفرت دلاتی ہے اور نیکیوں کی طرف
رہنمائی کرتی ہے۔
ایک شخص نے اپنی تکالیف اور ابتلاؤں کا ذکر کیا۔
ایمان کے لئے ابتلا ضروری تھکے ہے فرمایا۔ جب اللہ تعالی کسی آسمانی سلسلہ کو قائم
کرتا ہے تو ابتلا اس کی جزو ہوتے ہیں جو اس سلسلہ میں داخل ہوتا ہے ضروری ہوتا ہے کہ اس پر
(بقیہ حاشیہ ) کی مشیت اس کی اپنی مشیت ہوتی ہے اور جیسے ایک انسان کو خصی کر کے چھوڑ دیا جاتا ہے تو وہ
زنا کاری وغیرہ حرکات کا مرتکب ہی نہیں ہو سکتا ویسے ہی یہ شخص خصی کر دیا جاتا ہے اور اس سے کوئی بدی نہیں ہو سکتی ۔“
البدر جلد ۲ نمبر ۳۰ مورخه ۱۴ اگست ۱۹۰۳ ء صفحه ۲۳۵)

کوئی نہ کوئی ابتلا آوے تا کہ اللہ تعالیٰ سچے اور مستقل مزاجوں میں امتیاز کر دے اور صبر کرنے والوں
کے مدارج میں ترقی ہو۔ ابتلا کا آنا بہت ضروری ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اَحَسِبَ النَّاسُ أَنْ يُتْرَكُوا
أَنْ يَقُولُوا آمَنَّا وَهُمْ لَا يُفْتَنُونَ (العنكبوت: (۳) کیا لوگ گمان کر بیٹھے ہیں کہ وہ صرف ا کہ وہ صرف اتنا کہنے پر
ہی چھوڑ دیئے جاویں کہ ہم ایمان لائے اور ان پر کوئی ابتلا نہ آوے ایسا کبھی نہیں ہوتا خدا تعالیٰ کو
منظور ہوتا ہے کہ وہ غداروں اور کچوں کو الگ کر دے پس ایمان کے بعد ضروری ہے کہ انسان دکھ
اٹھاوے بغیر اس کے ایمان کا کچھ مزا ہی نہیں ملتا ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کو کیا کیا
مشکلات پیش آئیں اور انہوں نے کیا کیا دکھ اٹھائے ۔ آخر ان کے صبر پر اللہ تعالیٰ نے ان کو بڑے
بڑے مدارج اور مراتب عالیہ عطا کئے انسان جلد بازی کرتا ہے اور ابتلا آتا ہے تو اس کو دیکھ کر گھبرا
جاتا ہے جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ نہ دنیا ہی رہتی ہے ۔ اور نہ دین ہی رہتا ہے مگر جو صبر کرتے ہیں
اللہ تعالیٰ ان کے ساتھ ہوتا ہے اور ان پر انعام واکرام کرتا ہے۔ اس لیے کسی ابتلا پر گھبرا نا نہیں
چاہیے ابتلا مومن کو اللہ تعالیٰ کے اور بھی قریب کر دیتا ہے اور اس کی وفاداری کو مستحکم بناتا ہے لیکن
کچے اور غدار کو الگ کر دیتا ہے۔
ایک شخص نے ذکر کیا کہ میرا ایک ساتھی تھا مگر اسے جماعت میں داخل ہونے کے بعد کچھ
تکالیف پہنچیں تو وہ الگ ہو گیا ۔
فرمایا۔ تم شکر کرو کہ اللہ تعالیٰ نے تم کو اس ابتلا سے بچالیا۔ ایک وہ زمانہ تھا کہ تلواروں سے
ڈرایا جاتا تھا اور وہ لوگ اس کے مقابلہ پر کیا کرتے تھے۔ خدائے تعالیٰ سے دعائیں مانگتے اور کہتے
رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَ ثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ (البقرۃ: ۲۵۱)
مگر آج کل تو خدا تعالیٰ کا فضل ہے کہ تلوار سے نہیں ڈرایا جاتا۔ اصل یہ ہے کہ جن کو اللہ تعالیٰ
ل البدر میں یہ عبارت یوں ہے ۔ انسان چونکہ جلد باز ہوتا ہے اس لیے خدا کے ابتلا سے وہ گھبرا جاتا ہے مگر وہ نہیں
جانتا کہ صبر کے کیا کیا ثمرات ہیں جو اسے ملنے والے ہیں اس لیے صبر کرنا بہت ضروری ہے ۔“
البدر جلد ۲ نمبر ۳۰ مورخه ۱۴ اگست ۱۹۰۳ء صفحه ۲۳۵)

اس سلسلہ میں رہنے کے لائق نہیں پاتا ان کو الگ کر دیتا ہے وہ ایمان کے بعد مرتد اس لیے ہوتے ہیں
کہ قیامت کو جب وہ اپنے رفیق کو جنت میں دیکھیں تو ان کی حسرت اور بھی بڑھے۔ اس وقت وہ کہیں
گے کاش ہم اپنے رفیق کے ساتھ ہوتے۔
اپنی ہی کمزوری ہے جو ذرا ذرا سی بات پر یہ لوگ گھبرا جاتے ہیں ورنہ اگر اللہ تعالیٰ کو اپنا رازق
سمجھ لیں اور اس پر ایمان رکھیں تو ایک جرات اور دلیری پیدا ہو جاتی ہے پس ساری باتوں کا خلاصہ یہی
ہے کہ صبر اور استقلال سے کام لینا چاہیے اور خدا تعالیٰ سے ثبات قدم کی دعا مانگتے رہو۔
کسی کا مرتد ہو جانا کچھ میرے سلسلہ کے ساتھ خاص نہیں بلکہ منہاج نبوت کے ساتھ یہ بات
لازمی ہے۔ نبیوں کے سلسلے میں یہ نظیر میں ملتی ہیں ۔ ہم کو کوئی افسوس نہیں البتہ ایسے لوگوں پر رحم آتا ہے
کیونکہ ان کو دو چند عذاب ہوگا اس لیے کہ وہ ایمان لا کر مرتد ہوئے اور پھر بہشت کے پاس پہنچ
کر واپس ہوئے یہ حسرت کا عذاب ہوگا۔
مشکلات سے مت ڈرو خدا کی راہ میں ہر دکھ اور مصیبت اور بے عزتی اٹھانے کے لیے طیار رہو
تا خدا تعالیٰ تمہارے مصائب کو دور کرے اور تمہاری آبرو کا خود محافظ ہو۔
مومن وہی ہوتا ہے جو خدا کے ساتھ وفادار ہوتا ہے جب ایمان لے آیا پھر کسی کی دھمکی کی کیا پروا
ہے تم نے دین کو دنیا پر مقدم کیا ہے اور یہ اقرار کر چکے ہو جب انسان خدا کے لیے وطن ، احباب اور
ساری آسائشوں کو چھوڑتا ہے وہ اس کے لیے سب کچھ مہیا کرتا ہے اب چاہیے کہ صادقوں کی طرح
ثابت قدم رہے کیونکہ خدا تعالیٰ صادق کا ساتھ دیتا ہے اور اس کو بڑے بڑے درجے عطا کرتا ہے
خدائے تعالیٰ اس وقت صادقوں کی جماعت طیار کر رہا ہے جو صادق نہیں وہ آج نہیں کل چلا جائے گا
اور اس سلسلہ سے الگ ہوکر رہے گا مگر صادق کو خدا ضائع نہیں کرے گا ۔ لے کے
ل البدر میں مزید یہ بھی لکھا ہے۔
دو
مخالفوں کے پیچھے نماز نہ پڑھو کیونکہ وہ جان بوجھ کر دشمنی کرتے ہیں اور حق کے خلاف کرتے ہیں جماعت کے امام کو
ن ہونا چاہیے اور یہ الئے مکفر ہیں پس یہ کیسے متفق ہیں کہ امام ہیں۔اگر یہ جائز ہوتا کہ بقیدا
الحکم جلدے نمبر ۳۱ مورخه ۲۴ راگست ۱۹۰۳ صفحه ۲ تا ۴

آج 10 میں سے 10 باقی