۱۴؍اگست ۱۹۰۳ء

ملفوظات (جلد 5)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کے خادم فرشتے ہوں گے۔ ان الفاظ سے اس کی کمزوری نکلتی ہے اور یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ اس کے
پاس زمینی ہتھیار نہ ہوں گے بلکہ جو کام زمینی ہتھیاروں سے ہوتا ہے وہ دعا کے ذریعہ سے آسمان کے
فرشتے خود کرتے رہیں گے۔ مشکوۃ میں یہ بھی لکھا ہے کہ مسیح موعود کے زمانہ میں عیسائیوں کے ساتھ
کوئی شخص مقابلہ نہ کر سکے گا مگر ہاں مسیح موعود دعاؤں سے مقابلہ کرے گا سواب وہ مقابلہ آپڑا ہوا ہے
جس سے اسلام اور عیسائیت کا فیصلہ ہو سکتا ہے۔
۱۴ راگست ۱۹۰۳ء (دربار شام )
لو
ایک عیسائی گل محمد نامی جو کہ غالباً دو چار سال سے مذہب عیسوی
قادیان میں ایک عیسائی عیسائی کی آمد میں داخل ہیں اور بنوں کے باشندے ہیں اور آج کل لاہور
کے ڈیوینیٹی کالج میں قیام پذیر ہیں مذہبی تحقیقات کی غرض سے ۱۴ اگست ۱۹۰۳ء کو قادیان آ کر اُسی دن
بعد از نماز مغرب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں حاضر ہوئے ۔ حضرت اقدس
نے پہلے ان سے معمولی حالات سکونت وغیرہ کے متعلق دریافت کئے جس کے بعد عیسائی صاحب نے
اپنے مقصد کا اظہار کیا۔ حضرت نے فرمایا کہ
آپ کتنی مدت یہاں ٹھیریں گے؟
اس کا جواب گل محمد صاحب نے یہ دیا کہ میں تو کل ہی چلا جاؤں گا۔ جس پر حضرت اقدس اور سب سامعین
کو نہایت حیرانی ہوئی۔ حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے بڑے زور کے ساتھ اصرار سے کہا کہ
آپ یہاں دو تین ہفتہ تک ٹھہریں۔ یہ مذہبی معاملہ ہے جس کا نتیجہ کفر یا ایمان ہے اس میں ایسی
جلد بازی مناسب نہیں اور نہیں تو آپ کم از کم ایک ہفتہ ہی ٹھہریں اور مذہبی امور دریافت کریں ہم
حتی الوسع آپ کو سمجھاتے رہیں گے۔
حضرت نے یہاں تک بھی فرمایا کہ
ہم ہر طرح سے آپ کے مکان ، خوراک وغیرہ کا بندو بست کرتے ہیں بلکہ یہاں رہنے میں آپ
له البدر جلد ۲ نمبر ۳۲ مورخه ۲۸ اگست ۱۹۰۳ صفحه ۲۴۹

کا کچھ مالی نقصان ہے تو وہ بھی دینے کو طیار ہیں اور اگر آپ کی کچھ ملا زمت اور تنخواہ ہے تو اس عرصہ
کے لیے وہ بھی دے دیں گے۔
مگر گل محمد نے ایسی نہیں پکڑی کہ کوئی بات منظور نہ کی اور یہی کہا کہ کل میں ضرور چلا جاؤں گا۔
اسی وقت آپ میرے ساتھ سوال و جوار رسوال و جواب کر لیں حضرت ۔ حضرت نے اس امر کو نا منظور کیا اور بہت سمجھایا کہ
یہ مذہبی معاملہ ہے ہم اس میں ایسی جلد بازی ہرگز نہیں کر سکتے اور نہ ہم اس امر کی پروا رکھتے
ہیں کہ آپ باہر جا کر لوگوں کو کیا کچھ کہیں گے یا سنائیں گے۔ اگر آپ کو حق کی طلب ہے تو آپ چند
روز ہمارے پاس ٹھہر جائیں بلکہ یہ بھی فرمایا کہ
اگر آپ کا حرج ہے تو ہم دو چار روپیہ روز تک بھی دینے کو طیار ہیں۔
مگر گل محمد صاحب نے کوئی بات نہ مانی اور کہا کہ اچھا میں پھر آؤں گا مگر صرف چار دن کے لیے۔
حضرت نے فرمایا کہ
کم از کم دس دن ضروری ہیں ۔
مگر جب گل محمد صاحب نے کہا کہ میں چار دن سے زائد بالکل نہیں ٹھہر سکتا تو بالآخر حضرت نے
چار دن ہی منظور فرمائے اور گل محمد صاحب کی درخواست پر اسی وقت ایک عہد نامہ تحریر ہوا جو ذیل میں
درج کیا جاتا ہے۔
گل محمد صاحب کی تحریک کے مطابق جو اجازت ان کو نقل عہد نامہ منجانب گل محمد عیسائی یہاں کا میں آنے کے لیے یخ عبد ارض صاحب نے
قادیان
تحریر کی تھی کہ وہ اپنے مشکلات مذہبی کے حل کرنے کے لیے قادیان حضرت اقدس کے پاس آ سکتے ہیں
اس کے مطابق وہ یہاں آکر ۱۴ را گست ۱۹۰۳ء کو بعد نماز مغرب حضرت صاحب کے پاس آئے مگر
چونکہ انہوں نے فرمایا کہ مجھے کل ہی واپس جانا ہے اور وہ زیادہ دیر تک نہیں رہ سکتے اور حضرت صاحب
بھی گورداسپور جانے کے سبب سے ان کو زیادہ وقت نہیں دے سکتے اس لیے یہ قرار پایا کہ گل محمد صاحب
ابتدائی ہفتہ اکتوبر ۱۹۰۳ء میں چار دن کے لیے یہاں آئیں اور اپنا ایک سوال تحریری پیش کریں جس کا

آج 10 میں سے 10 باقی