بلاتاریخ
ملفوظات (جلد 5)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اس کے بعد آپ نے خدا کا کلام جو کہ آپ پر ہوا سنا یا فرمایا کہ
ہر ایک بات میں خدا تعالیٰ کا سلسلہ تسکین کا چلا آتا ہے جس خدا تعالیٰ کی طرف سے تسلی سے ان لوگوں کا رہ ہوتا ہے جو ان قدموں پر اعتراض رڈ
کرتے ہیں (یعنی اگر یہ مقدمات خدا تعالیٰ کی رضا مندی کا موجب اور دین کی تائید کا باعث نہ
ہوتے تو پھر خدا تعالیٰ ان کے متعلق بشارت کیوں دیتا )
فرمایا کہ بعض کوتاہ اندیش ہی اعتراض کرتے ہیں ورنہ اگر ہم مقدمہ باز ہوتے تو جس وقت
ڈگلس صاحب نے کہا تھا کہ تم مقدمہ کرو تو ہم اس وقت کر دیتے اور ایک تھیلا بھرا ہوا ہمارے پاس ہے
جس میں گندی سے گندی گالیاں دی گئی ہیں اگر ہم چاہتے تو ان پر مقدمہ کرتے لیکن ہم نے محض للہ
صبر کیا ہوا ہے۔
فرمایا۔ وہ جوز مین، آسمان کا مالک ہے جب وہ تسلی دیوے تو انسان کس قدر تسلی پاتا ہے۔
خدا تعالیٰ جب توحید کے رنگ میں بولے تو وہ بہت خدا کا کلام صیغہ واحد اور جمع میں ہی پیار اور محبت کی بات ہوتی ہے اور واحد کا صیغہ
محبت کے مقام پر بولا جاتا ہے۔ جمع کا صیغہ جلالی رنگ میں آتا ہے جہاں کسی کو سزا دینی ہوتی ہے۔ کے
بلا تاریخ کے
بعض احباب آمده از لاہور نے عبداللہ چکڑالوی صاحب کتاب کے ساتھ استاد کی ضرورت کے خیالات اور اعتقادات کا ذکر کیا ۔ کے اور
لے یہ ڈائری نویس کے نوٹ معلوم ہوتے ہیں ۔ واللہ اعلم (مرتب)
البدر جلد ۲ نمبر ۳۲ مورخه ۲۸ را گست ۱۹۰۳ ء صفحه ۲۵۱
ے ان ملفوظات کے شروع میں ایڈیٹر صاحب ” البدر نے یہ نوٹ دیا ہے کہ گذشتہ اشاعت سے آگے سلسلہ کے لئے
دیکھوا اخبار ۳۲ جلد ۲ صفحہ ۱‘ نمبر ۳۲ میں ۱۱ تا ۱۸ اگست کی ڈائریاں چھپی ہیں مگر ان میں سے کسی ڈائری کے آخر
باقی آئندہ کے الفاظ درج نہیں جس سے پتا چلے کہ یہ ملفوظات فلاں ڈ ملفوظات فلاں ڈائری کے تسلسل میں ہیں۔ (مرتب)
میں
اس پر حضور مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام حکم اور عدا الصلوۃ والسلام حکم اور عدل نے فرمایا کہ
ہر ایک شے کے لیے استاد کی ضرورت ہے ورنہ تم دیکھ لو جس قدر تصانیف ہر ایک فن اور علم کے
متعلق موجود ہیں موجود ہیں کیا مصنفین نے اپنی طرف سے کوئی بخل رکھا ہے ہر ایک بات کی بڑی بڑی تفصیل کی
ہے اگر بخل کا ظن ہو سکتا ہے تو ایک پر ہوگا دو پر ہوگا نہ لاکھوں پر مگر تا ہم دیکھا گیا ہے کہ علم کا خاصہ ہی
یہی ہے کہ بلا استاد کے نہیں آتا اور نبی بھی ایک استاد ہوتا ہے جو کہ خدا کی کلام کو سمجھا کر اس پر عمل کرنے
کا طریق بتلاتا ہے دیکھو میں الہام بیان کرتا ہوں تو ساتھ ہی تفہیم بیان کر دیتا ہوں اور یہ عادت نہ
انسانوں میں دیکھی جاتی ہے نہ خدا میں کہ ایک علمی بات بیان کر کے پھر اسے عملدرآمد میں لانے کے
واسطے نہ سمجھا دے۔ جو استاد کا محتاج نہیں ہے وہ ضرور ٹھوکر کھاوے گا۔ جیسے طبیب بلا استاد کے طبابت
کرے تو دھوکا کھاوے گا ایسے ہی جو شخص بلا توصل آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اگر خود بخود قرآن
سمجھتا ہے تو ضرور دھوکا کھاوے گا ۔
فرمایا۔ مفتری تھک جاتا ہے اور اس کا پول خود لوگوں پر ظاہر ہو جاتا ہے اور
مفتری کا انجام یا اسے ذلت دامنگیر ہوتی ہے کیونکہ روز بروز کیسے افترا کر سکتا ہے۔
افترا جیسی کچی تھے کوئی نہیں ہوتی حتی کہ شیشہ بھی اتنا کچا نہیں ہوتا جس قدر افترا ہوتا ہے اور چونکہ
مفتری کے بیان میں قوت جاذ بہ نہیں ہوتی اس لیے اس کی بد بو بہت جلد پھیل جاتی ہے۔
ایک صاحب نے سوال کیا کہ توریت میں جھوٹے نبی کی یہ علامت لکھی ہے کہ قتل انبیاء کا مسئلہ وہ قتل کیا جاوے اور ادھر ایسی عبارتیں بھی ہیں کہ جس سے معلوم ہوتا ہے
کہ بعض نبی قتل ہوئے تو پھر وہ علامت کیسے صحیح ہو سکتی ہے؟
فرمایا۔ راستباز کی یہی نشانی ہے کہ جس مطلب کے لیے خدا نے اسے پیدا کیا جب تک وہ پورا
نہ ہو لے یا کم از کم اس کے پورا ہونے کی ایسی بنیاد نہ ڈال دے کہ اسے تنزل نہ ہو تب تک وہ نہ
مرے۔ مگر ایک کذاب سے یہ بات کب ہو سکتی ہے قتل سے مُراد یہ ہے کہ اس قتل میں ناکامی اور
نامرادی ساتھ نہ ہو اور جب ایک انسان اپنا کام پورا کر چکے تو پھر خود مر جاوے تو کیا یا کسی کے ہاتھ
سے مارا جاوے تو کیا۔ موت تو بہر حال آنی ہی ہے کسی صورت میں آگئی اس میں کیا حرج ہے اور
کامیابی کی موت پر کسی کو تعجب بھی نہیں ہوا کرتا اور نہ دشمن کو خوشی ہوتی ہے۔ قرآن شریف کے صریح
الفاظ سے یہ بات معلوم نہیں ہوتی کہ خدا تعالیٰ نے قتل نبی حرام کیا ہو بلکہ آنحضرت کی نسبت لکھا ہے
أَفَا بِنُ مَاتَ أَوْ قُتِلَ ( ال عمران: ۱۴۵) جس سے قتل انبیاء کا جواز معلوم ہوتا ہے اب جنگوں کے بیچ
میں ہزاروں افسر مارے جاتے ہیں لیکن اگر ان کی موت کامیابی اور فتح اور نصرت کی ہو تو اس پر کوئی
رنج نہیں کرتا بلکہ خوشی کرتے ہیں اور جو خدا کے اہل ہوتے ہیں ان کا قتل تو ان کے لیے زندگی ہے کہ ان
اپنے قائمقام ہزاروں چھوڑ جاتے ہیں۔
آنحضرت کی آمد اس وقت ہوئی کہ زمانہ ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ (الروم : ۴۲) کا مصداق تھا
اور گئے اس وقت جبکہ إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللهِ وَ الْفَتْحُ (النصر : ۲) کی سند آپ کو مل گئی پس اگر آپ کو
کامیابی نہ ہوتی لیکن آپ کسی کے ہاتھ سے قتل بھی نہ ہوئے تو اس سے کیا فائدہ تھا؟ اور یہ کون سا مقام
فخر کا ہے۔ ہاں جب ایک شخص سلطنت قائم کرتا ہے اور اپنے قائمقام مظفر ومنصور چھوڑتا ہے تو کیا پھر
دشمن کی خوشی کا موجب ہو سکتا ہے؟ بڑی سے بڑی ذلت یہ ہے کہ نا کامی اور نامرادی کی موت آوے
پس اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس کامیابی کی حالت میں قتل کئے جاتے تو اس سے آپ کی شان
میں کیا حرف آ سکتا تھا ؟ یہ بھی لکھتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو زہر دی گئی تھی آپ کی موت میں
اس زہر کا بھی دخل تھا مگر ہم کہتے ہیں کہ جب آپ کی موت ایسی حالت میں ہوئی کہ کا فراس بات سے
ناامید ہو گئے کہ ان کا دین پھر عود کرے گا تو ایسی حالت میں اگر آپ زہر یا قتل سے مرتے تو کون سی
قابل اعتراض بات تھی ؟ دین تو تباہ نہیں ہو سکتا تھا۔ غرضیکہ توریت میں جس قتل کا ذکر ہے تو اس سے
نامرادی اور ناکامی کی موت مراد ہے حضرت یحییٰ اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام قریبی رشتہ دار تھے یحییٰ کے
قتل ہو جانے سے دین پر کوئی تباہی نہ آسکتی تھی اگر بیحی قتل ہوئے تو پھر عیسی ان کی جگہ کھڑے
ہو گئے۔ لیکن یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ یحییٰ کوئی صاحب شریعت نہ تھے۔ ہو سکتا ہے کہ یہ وعدہ تو ریت
کا صاحب شریعت کے لیے ہو۔ انگریزوں اور سکھوں کی لڑائیاں ہوتی رہیں سکھ لوگ ان میں
اکثر انگریزوں کو قتل کرتے رہے لیکن اب جس حالت میں کہ انگریز فاتح اور بادشاہ ہیں تو کیا سکھ یہ
فخر کر سکتے ہیں کہ ہم نے اس قدر انگریزوں کو قتل کیا۔ یہ کوئی جگہ فخر کی نہیں ہے کیونکہ آخر میدان
انگریزوں کے ہاتھ رہا۔ زندہ وہ ہوتا ہے جس کا سکہ چلے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد اب کروڑہا
مسلمان موجود ہیں اور ابو جہل کے بعد اس کا تابع کوئی نہیں بلکہ اس کی اولا د ہونے کا کوئی نام نہیں لیتا تو
کیا اب ابو جہل کی طرف سے کوئی یہ بات کہہ سکتا ہے کہ ہم نے مسلمانوں کو فلاں جگہ شکست دی تھی یا
کوئی بیوقوف اگر یہ کہے کہ ہوا کیا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بھی مر گئے اور ابو جہل بھی تو یہ اس کی غلطی
ہے مقابلہ تو کامیابی سے ہوتا ہے ابو جہل کا نام ندارد اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا تو تخت موجود ہے۔
انبیاء کو خدا ذلیل نہیں کیا کرتا انبیاء کی قوت ایمانی یہ ہے کہ خدا کی راہ میں جان دے دینا وہ اپنی
سعادت جانیں ۔ اگر کوئی موسیٰ علیہ السلام کے قصہ پر نظر ڈال کر اس سے یہ نتیجہ نکالے کہ وہ ڈرتے
تھے تو یہ بالکل فضول امر ہے ( اور اس ڈر سے یہ مراد ہرگز نہیں کہ ان کو جان کی فکر تھی بلکہ ان کو یہ خیال
تھا کہ منصب رسالت کی بجا آوری میں کہیں اس کا اثر برانہ پڑے۔)
میرے نزدیک مومن وہی ہے کہ اگر اس نے خدا کی راہ میں جان نہ دی ہو تو وہ روحانی طور پر
ضرور جان دے کر شہید ہو چکا ہو پس اگر موسیٰ کو جان کا ہی خوف تھا تو اس سے (اگر یہ افواہ سچ ہے کہ
شہزادہ پیر مولوی عبداللطیف خان صاحب سنگسار کر کے مارے گئے ہیں ) عبداللطیف صاحب ہی
اچھے رہے جنہوں نے ایمان نہ دیا اور جان دیدی پس ہمارا تو یہی خیال ہے کہ موسیٰ علیہ السلام کو اس
وقت یہ خیال ہوا کہ ایسا نہ ہو کہ میں نامراد مارا جاؤں اور فرض رسالت ادا نہ ہو۔
اگر کسی بات میں شر ہو تو یہ عادت اللہ نہیں ہے کہ مجھے وہ اطلاع نہ دے۔
آپ نے منتظمان باورچی خانہ کو تاکید کی کہ
مہمان نوازی آج کل موسم بھی خراب ہے اور جس قدر لوگ آئے ہوئے ہیں یہ سب مہمان
ہیں اور مہمان کا اکرام کرنا چاہیے اس لیے کھانے وغیرہ کا انتظام عمدہ ہوا اگر کوئی دودھ مانگے دودھ دو
چائے مانگے چائے دو کوئی بیمار ہو تو اس کے موافق الگ کھانا اسے پکا دو۔