۲۰؍اگست ۱۹۰۳ء

ملفوظات (جلد 5)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اس کے بعد عدالت کا وقت قریب آگیا اور حضرت اقدس اور دیگر احباب کھانا وغیرہ تناول
فرما کر عدالت کو روانہ ہوئے ۔
۲۰ اگست ۱۹۰۳ء (بوقت شام)
فرمایا کہ دشمنی دشمنوں کی یہ بھی ایک قبولیت ہوتی ہے اور منجانب اللہ نصیب مامور کی دشمنی ہوتی ہے۔
اکثر لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ رسول عالم الغیب ہوتے ہیں چنانچہ
رسول کا عالم الغیب ہونا بعض تو حضرت مسیح موعود کی نسبت یہ خیال رکھتے ہیں کہ ان کا دعوٹی
عالم الغیب ہونے کا ہے۔ اس پر آپ نے فرمایا کہ
یہ ان لوگوں کی غلطی ہے عالم الغیب ہونا اور شے ہے اور مؤید من اللہ ہونا اور شے ہے۔
۲۱ اگست ۱۹۰۳ء
در بار شام)
ন
ایک صاحب نے سوال کیا کہ انقطاع وحی کی وحی منقطع ہوگئی ہے یا برابر جاری ہے نسبت جو علم آپکا ہے تو پھر اب وہی کیوں ہوئی نسبت جو حکم ہے
اور آج تک سوائے جناب کے اور کسی نے کیوں صاحب وحی ہونے کا دعوی نہ کیا ؟
حضرت اقدس ۔ اس بات کا کیا ثبوت ہے کہ آج تک کسی نے دعوی نہ کیا ؟
سائل ۔ جہاں تک میری معلومات ہیں وہاں تک میں نے نہیں دیکھا؟
حضرت اقدس ۔ آپ کی معلومات تو چند ایک کتا بیں حدیث کی اور اور دوسری ہوں گی اس سے
لے یہ ملفوظات ۱۸ یا ۱۹ اگست ۱۹۰۳ء کے ہیں ۔ ان دنوں حضرت اقدس علیہ الصلوٰۃ والسلام مقدمہ کے سلسلہ میں
گورداسپور تشریف فرما تھے اور انہی ایام کی یہ ڈائری ہے جیسا کہ فقرہ سے معلوم ہوتا ہے۔ (مرتب)
البدر جلد ۲ نمبر ۳۳ مورخه ۴ ستمبر ۱۹۰۳ ء صفحه ۲۵۸،۲۵۷
البدر جلد ۲ نمبر ۳۳ مورخه ۴ ستمبر ۱۹۰۳ صفحه ۲۵۸

کیا پتا لگتا ہے اگر اس میں الف لام کی رعایت نہ کی جاوے تو پھر اس سے بہت سے فساد لازم آویں
گے اور انسان ضلالت میں جا پڑے گا یہ امر ضروری ہے کہ وحی شریعت اور وحی غیر شریعت میں فرق کیا
جاوے بلکہ اس امتیاز میں تو جانوروں کو جو وحی ہوتی ہے اس کو بھی مد نظر رکھا جاوے بھلا آپ بتلاویں
کہ قرآن شریف میں جو یہ لکھا ہے کہ وَ أوحى رَبُّكَ إِلَى النَّحْلِ (النحل: ۶۹ ) تو اب آپ کے نزدیک
شہد کی مکھی کی وحی ختم ہو چکی ہے یا جاری ہے؟
سائل ۔ جاری ہے ۔
ہے۔
حضرت اقدس ۔ جب مکھی کی وحی اب تک منقطع نہیں ہوئی تو انسانوں پر جو وحی ہوتی ہے وہ
کیسے منقطع ہو سکتی ہے۔ ہاں یہ فرق ہے کہ ال کی خصوصیت سے اس وحی شریعت کو الگ کیا جاوے
ورنہ یوں تو ہمیشہ ایسے لوگ اسلام میں ہوتے رہے ہیں اور ہوتے رہیں گے جن پر وحی کا نزول ہو۔
حضرت مجددالف ثانی اور شاہ ولی اللہ صاحب بھی اس وحی کے قائل ہیں اور اگر اس سے یہ مانا جاوے
کہ ہر ایک قسم کی وحی منقطع ہوگئی ہے تو یہ لازم آتا ہے کہ امور مشہودہ اور محسوسہ سے انکار کیا جاوے۔
اب جیسے کہ ہمارا اپنا مشاہدہ ہے کہ خدا کی وحی نازل ہوتی ہے پس اگر ایسے شہود اور احساس کے بعد
کوئی حدیث اس کے مخالف ہو تو کہا جاوے گا کہ اس میں غلو ہے خود غزنوی والوں نے ایک کتاب
حال میں لکھی ہے جس میں عبداللہ غزنوی کے الہامات درج کئے ہیں ۔
پھر جس حال میں یہ سلسلہ موسوی سلسلہ کے قدم بقدم ہے اور موسوی سلسلہ میں برابر وحی جاری
رہی حتی کہ عورتوں کو ہوتی رہی تو کیا وجہ ہے کہ محمدی سلسلہ میں وہ بند ہو۔ کیا اس اُمت کے اخیاران
عورتوں سے بھی گئے گزرے ہوئے؟
علاوہ اس کے اگر وحی نہ ہو تو پھر اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمُ
(الفاتحة : ۷،۶) کے کیا معنے ہوں گے۔ کیا یہاں انعام سے مراد گوشت پلا ؤ وغیرہ ہے یا کہ خلعت نبوت
اور مکالمہ الہی وغیرہ جو کہ انبیاؤں کو عطا ہوتا رہا۔ غرضیکہ معرفت تام انبیاؤں کو سوائے وحی کے حاصل
نہیں ہو سکتی جس غرض کے لیے انسان اسلام قبول کرتا ہے اس کا مغز یہی ہے کہ اس کے اتباع سے وحی

ملے اور پھر اگر وحی منقطع ہوئی مانی بھی جاوے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وحی منقطع ہوئی نہ اس
کے اظلال اور آثار بھی منقطع ہوئے۔
مسئله بروز
سائل۔ بروز کسے کہتے ہیں؟
حضرت اقدس۔ جیسے شیشہ میں انسان کی شکل نظر آتی ہے حالانکہ وہ شکل بذات خود
الگ قائم ہوتی ہے اس کا نام بروز ہے اس کا سر سورہ فاتحہ میں ہی ہے جیسے کہ لکھا ہے کہ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ
الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ (الفاتحة : ٧،٦) تمام
مفسروں نے مغضوب سے مُراد یہود اور ضالین سے مراد نصاری لیے ہیں اور پھر یہ آیت ثُمَّ جَعَلْنَكُمْ
خَلِيفَ فِي الْأَرْضِ مِنْ بَعْدِهِمْ لِنَنْظُرَ كَيْفَ تَعْمَلُونَ (یونس : ۱۵) اور آیت وَيَسْتَخْلِفَكُمُ فِي
الْأَرْضِ فَيَنْظُرَ كَيْفَ تَعْمَلُونَ (الاعراف: ۱۳۰) یہ آیتیں بھی اس کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔ ایک ان
میں سے اہل اسلام کی نسبت ہے اور ایک یہود کی نسبت پس مقابلہ سے معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ
فرماتا ہے کہ میں ہر طرح کا انعام کروں گا اور پھر دیکھوں گا کہ کس طرح شکر کرتے ہو۔
اب دیکھنے والی بات یہ ہے کہ اہل یہود کو کون سی بڑی مصیبت تھی تو وہ دو بڑی مصیبتیں ہیں ایک
یہ کہ عیسیٰ علیہ السلام کا انکار کیا گیا اور ایک یہ کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا انکار کیا گیا۔ پس مماثلت کے لحاظ
سے مسلمانوں کے لیے بھی وہی دو انکار لکھے تھے مگر وہاں شمار میں الگ الگ دو وجود تھے اور یہاں نام
الگ الگ ہیں مگر وہ وجود جس میں ان دونوں کا بروز ہوا ایک ہی ہے۔ ایک بروز عیسوی اور ایک محمدی
اور صرف نام کے لحاظ سے اہل اسلام یہود کے بروز اسی طرح سے قرار پائے کہ انہوں نے مسیح اور
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا انکار کر دیا اور وہ مماثلت پوری ہو گئی اور آیات سے ثابت ہوتا ہے کہ اس اُمت
میں بروزی طور پر وہی کرتوت یہودیوں والی پوری ہونی تھی اور یہ اس طرف اشارہ کرتی تھیں کہ آنے
والا دور نگ لے کر آوے گا ۔ اسی لیے مہدی اور مسیح کے زمانہ کی علامات ایک ہی ہیں اور ان دونوں کا
فعل بھی ایک ہی ۔
لے
ل البدر جلد ۲ نمبر ۳۳ مورخه ۴ ستمبر ۱۹۰۳ ء صفحه ۲۸۹،۲۵۸

آج 10 میں سے 10 باقی