۲۲؍اگست ۱۹۰۳ء
ملفوظات (جلد 5)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
۲۲ اگست ۱۹۰۳ء
عام طور پر ایک مرض لوگوں میں دیکھی جاتی ہے کہ اگر کوئی شخص کسی اشاعت فحش سے بچیں مرد یا عورت کی نسبت یہ بیان کرے کہ وہ بدکار ہے یا اس کا
دوسرے سے تعلق بدکاری کا ہے تو چونکہ نفس ایسے معلومات کی وسعت سے لذت پاتا ہے اس لیے اس راوی
کے بیان پر بلا تحقیق یہ خیال کر لیا جاتا ہے کہ یہ واقعہ بالکل سچا ہے اور اسے شہرت دینے میں سعی کی جاتی ہے
اور اس طرح سے نیک مرد اور نیک عورتوں کی نسبت نا پاک خیال لوگوں کے دلوں میں متمکن ہو جاتے ؟
ہیں
اور جن کی شہرت ہوتی ہے ان کے دلوں پر اس سے کیا صدمہ گزرتا ہے اس کو ہرا مہ گذرتا ہے اس کو ہر ایک محسوس نہیں کر سکتا۔
اسی لیے خدا تعالیٰ نے ایسی شہرت دینے والوں کے لیے اسی دڑے سزا مقرر فرمائی ہے۔
اس مضمون کے متعلق حضرت اقدس نے فرمایا کہ
خدا تعالیٰ نے اپنی پاک کلام میں شہرت دینے والوں کے لیے بشرطیکہ وہ اسے ثابت نہ کر سکیں
اسی درے سزا رکھی ہے۔ یہ اس لیے کہ جو شہرت دیتا ہے اسے اس مقدمہ میں مدعی گردانا گیا ہے اور
اسی سے چار گواہ طلب کئے گئے ہیں کہ اگر وہ سچا ہے تو اپنے علاوہ چار گواہ رویت کے لاوے۔ یہ غلطی
ہے کہ ایسے شخص کو بھی گواہوں میں شمار کیا جاوے۔ '
۲۴ اگست ۱۹۰۳ء
حضرت اقدس نے ایک رویا بوقت عصر سنایا۔ فرمایا کہ
ایک رؤیا میں نے دیکھا کہ ایک بلی ہے او ہے اور گویا کہ ایک کبوتر ہمارے پاس ہے وہ اس پر حملہ
کرتی ہے۔ بار بار ہٹانے سے باز نہیں آتی تو آخر میں نے اس کا ناک کاٹ دیا ہے اور خون بہہ رہا
ہے پھر بھی باز نہ آئی تو میں نے اسے گردن سے پکڑ کے اس کا منہ زمین سے رگڑ نا شروع کیا بار بار
البدر جلد ۲ نمبر ۳۳ مورخه ۴ ستمبر ۱۹۰۳ صفحه ۲۵۹