۳۱؍اگست ۱۹۰۳ء
ملفوظات (جلد 5)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
له
رگڑتا تھا لیکن پھر بھی سر اٹھاتی جاتی تھی تو آخر میں نے کہا کہ آؤ اسے پھانسی دیدیں ۔ لے
۳۱ اگست ۱۹۰۳ء
اہل اسلام کے ادبار اور ان کے تنزل کا ذکر ہوا فرمایا کہ
مسلمانوں کے ادبار کا باعث اس کا باعث خود ان کی شامت اعمال ہے کیونکہ زمین پر
کچھ نہیں ہوتا جبکہ اول آسمان پر نہ ہوئے ۔ اکثر لوگ حکام کی سختی اور ظلم کی شکایت کیا کرتے ہیں لیکن
اگر یہ لوگ خود ظالم نہ ہوں تو خدا ان پر کبھی ظالم حاکم مسلط نہ کرے زمانہ کی حالت کا اندازہ اسی سے
کر لو کہ ہم ہزاروں روپے دینے کو طیار ہیں کہ کوئی جماعت آکر یہاں رہے۔ ہم ان کی مہمان نوازی
کریں اور حتی الوسع ہر ایک قسم کا آرام دیویں اور وہ شرافت سے اپنے شکوک و شبہات پیش کریں اور
قرآن اور احادیث صحیحہ سے ہماری باتیں سنیں اور پھر سمجھیں اور غور کریں کہ جو کچھ عقیدہ اسلام کے
متعلق انہوں نے اختیار کیا ہوا ہے اس سے کس قدر فساد اور ہتک اسلام کی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی لازم آتی ہے اور عیسائیوں کو کس قدر مد دملتی ہے مگر ان لوگوں کو پروانہیں ہے گھر بیٹھے ہی دو دو پیسہ
کی کتابیں بنا کر جو کچھ جھوٹ اور افترا چاہتے ہیں لکھ دیتے ہیں۔ ( جب مذہب کے بارے میں اس قدر
بے پروائی ہے تو کیوں ان پر اد بار نہ آوے )
ایک صاحب نے سوال کیا کہ قرآن شریف میں جو اللہ تعالیٰ پر ایمان لانے کی حقیقت دیکھا ہے کہ خواہ کوئی یہودی ہو خواہ صالی ہو خواہ یہ لکھا ہے کہ خواہ
کوئی نصرانی ہو تو جو کوئی اللہ پر اور یوم آخر پر ایمان لاوے تو اسے حزن نہ ہوگا تو اس صورت میں
اکثر ہندو لوگ بھی اس بات کے مستحق ہیں کہ وہ نجات پاویں کیونکہ وہ رسول اللہ پر ایمان رکھتے ہیں
اگر چہ عمل نہیں کرتے اور ان کی تعظیم کرتے ہیں ۔
فرمایا۔ اللہ پر ایمان لانے کے معنے آپ نے کیا سمجھے ہوئے ہیں ۔ کیا اس کے یہ معنے ہیں کہ جو
ل البدر جلد ۲ نمبر ۳۴ مورخه ۱۱ استمبر ۱۹۰۳ ء صفحه ۲۶۵
عیسی پر ایمان لاوے وہ ہی اللہ پر ایمان لانے والا ہے؟ اللہ پر ایمان لانے کے یہ معنے ہیں کہ اسے
ان تمام صفات سے موصوف مانا جاوے جن کا ذکر قرآن شریف میں ہے مثلاً رب ، رحمن ، رحیم
تمام محامد والا ، رسولوں کا بھیجنے والا ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بھیجنے والا اب آپ ہی بتلاویں کہ
قرآن شریف میں لفظ اللہ کے یہ معنے ہیں کہ نہیں؟ پھر جو شخص آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو نہیں مانتا
قرآن کو نہیں مانتا تو اس نے کیا اس اللہ کو مانا جسے قرآن نے پیش کیا ہے۔ جیسے گلاب کے پھول سے
خوشبو دور کر دی جاوے تو پھر وہ گلاب کا پھول پھول نہیں رہتا اور اسے پھینک د پھینک دیتے ہیں پس اسی طرح
اللہ کو ماننے والا وہی ہوگا جو اسے ان صفات کے ساتھ مانے جو قرآن نے بیان کئے ہیں۔
سائل۔ لیکن بعض ہند و آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کا اقرار کرتے ہیں اگر چہ برائے
نام ہندو ہیں اور عمل بھی ہندوؤں والے تو یہاں چونکہ لفظ ایمان کا ہے کہ جو ایمان لاوے تو پھر وہ مستحق ہیں
کہ نہیں کہ ان پر خوف اور حزن نہ ہو۔
فرمایا کہ اقرار اسی وقت صحیح ہو سکتا ہے جبکہ انسان اس پر عمل بھی کرے اگر انسان نماز روزہ وغیرہ کا
اقرار تو کرتا ہے مگر فعل ایک دن بھی بجا نہیں لاتا تو اس کا نام اقرار نہ ہوگا اگر آپ کے ساتھ ایک شخص کئی
اقرار کرے کہ میں یہ کروں گا وہ کروں گا لیکن عملی طور پر ایک بھی پورا نہ کرے تو کیا تم اس کے اقرار کو
اقرار کہو گے؟
سائل۔ چونکہ اس کا اقرار زبان سے تو ہے اس لیے عذاب میں تو ضرور اسے
عذاب کی حقیقت رعایت چاہیے۔
فرمایا۔ ہمارا مذہب یہ ہے کہ دنیا میں جو عذاب ملتے ہیں وہ ہمیشہ شوخیوں اور شرارتوں سے ملتے
ہیں انبیاؤں اور مامورین کے جس قدر منکر گزرے ہیں ان پر عذاب اسی وقت نازل ہوا جبکہ ان کی
شرارت اور شوخی حد سے تجاوز کر گئی اگر وہ لوگ حد سے تجاوز نہ کرتے تو اصل گھر عذاب کا آخرت ہے
ور نہ اس طرح سے دیکھ لو کہ ہزاروں کا فر ہیں جو کہ اپنے کاروبار کرتے ہیں اور پھر کفر پر ہی مرتے ہیں
مگر دنیا میں کوئی عذاب ان کو نہیں ملتا۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ مامور من اللہ کے مقابلے پر آکر شوخی اور
شرارت میں حد سے نہیں بڑھتے مگر اس سے یہ لازم نہیں آتا کہ آخرت میں بھی ان کو عذاب نہ ہوگا
دنیاوی عذاب کے لیے ضروری ہے کہ انسان تکذیب مرسل، استہزاء اور ٹھٹھے میں اور ایذا میں حد
سے بڑھے اور خدا کی نظر میں ان کا فساد فسق اور ظلم اور آزار نہایت درجہ پر پہنچ گیا ہو۔ اگر ایک کافر
مسکین صورت رہے گا اور اس کو خوف دامنگیر ہوگا تو گو وہ اپنی مذہبی ضلالت کی وجہ سے جہنم کے لائق
ہے مگر عذاب دنیوی اس پر نازل نہ ہوگا۔
اگر کفار مکہ چپ چاپ اور اخلاق سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پیش آتے تو یہ عذاب ان کو
جو ملا ہرگز نہ ملتا ایک جگہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے فَفَسَقُوا فِيهَا فَحَقَّ عَلَيْهَا الْقَوْلُ فَدَمَّرْنَهَا تَدْمِيرًا
(بنی اسراءیل: ۱۷) کہ جب کسی بستی کے ہلاک کرنے کا ارادہ الہی ہوتا ہے تو اس وقت ضرور وہاں
کے لوگ بدکاریوں میں حد اعتدال سے نکل جاتے ہیں۔
پھر ایک اور جگہ ہے وَ مَا كُنَّا مُهْلِكى الْقُرَى إِلَّا وَ اَهْلُهَا ظُلِمُونَ (القصص: ۶۰) جس سے
ثابت ہے کہ کوئی بستی نہیں ہلاک ہوتی مگر اس حالت میں کہ جب اس کے اہل ظلم پر کمر بستہ ہوں ۔ فسق
کے معنے حد سے تجاوز کرنے کے ہیں ۔
اب دیکھو ہزاروں ہندو ہیں مگر مانتے نہیں انکار کرتے ہیں پھر کیا وجہ ہے کہ سب کو چھوڑ کر
لیکھرام کے پیٹ میں چھری چلی؟ اس کی وجہ اس کی زبان تھی کہ جب اس نے اسے بیباکا نہ کھولا اور چلی؟اس نے اسے نہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو سب وشتم کرنے میں حد سے بڑھ گیا اور ایک مد مقابل بن کر خودنشان
طلب کیا تو وہی اس کی زبان چھری بن کر اس کی جان کی دشمن ہو گئی ۔ غرضیکہ اصل گھر عذاب کا
آخرت ہے اور دنیا میں عذاب شوخی ، شرارت میں حد سے تجاوز کرنے سے آتا ہے ہندوؤں میں بھی یہ
بات مشہور ہے کہ پرمیشر اور عت کا بیر ( دشمنی ) ہے۔ عت کے معنے حد درجہ تک ایک بات کو پہنچا دینا
عت کا لفظ عربی ہے جیسے قرآن شریف میں عید ہے )۔
میں اس بات کا قائل نہیں ہوں کہ عذاب یکساں سب کو ہو کفر
تفاوت و طبقات عذاب سب ایک جیسے نہیں ہوتے تو عذاب کیسے ایک جیسا سب کو ہو
بعض کا فرایسے ہیں کہ ایسے پہاڑوں میں رہتے ہیں کہ وہاں اب تک رسالت کی خبر نہیں اسلام کی خبر
نہیں تو ان کا کفر ابو جہل والا کفر تو نہ ہو گا جس حال میں ایک نہایت درجے کا شریر اور مکذب با وجود
علم کے پھر انکار کرتا ہے۔ تو اس کے عذاب اور دوسرے کے عذاب میں جو اس قدر شرارت نہیں
کرتے ضرور فرق ہونا چاہیے، لیکن ان طبقات عذاب کی کہ ( یہ کس قدر ہیں اور کس طرح سے ان کی
تقسیم ہے ) اس کی ہمیں خبر نہیں اس کا علم خدا کو ہے ہاں چونکہ خدا پر ظلم منسوب نہیں ہو سکتا اس لیے
طبقات کا ہونا ضروری ہے۔
احادیث کی نسبت ذکر ہوا اس پر حضرت اقدس نے اپنا مذہب بتلا یا جو کہ اکثر دفعہ
ہمارا مذہب شائع ہو چکا ہے کہ سب سے مقدم قرآن ہے اس کے بعد سنت اس کے
بعد حدیث ۔
اور حدیث کی نسبت فرمایا کہ
رنا چاہیے۔
اگر ضعیف سے ضعیف حدیث بھی بشر طیکہ وہ قرآن کے معارض نہ ہو تو اس پر ضرور عمل کرنا چا۔ نہ
کیونکہ جس جس ۔ حال میں وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کی جاتی ہے تو یہ ادب اور محبت کا
تقاضا ہونا چاہیے کہ اس پر عملدرآمد ہو اور ہمارا یہ مدعا ہر گز نہیں کہ ائمہ دین کی ان کوششوں کو جو محض دین
کے لیے انہوں نے کیں ضائع کر دیویں۔ ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ جس حال میں کوئی بات ان کی یا
کوئی حدیث ہی با وجود تا ویلات کے بھی قرآن شریف سے مطابقت نہ کھاوے تو پھر قرآن کو مقدم رکھ
کر اسے ترک کر دیا جاوے کیونکہ جب ضدین جمع ہوں گی تو ایک کو تو ضرور ترک کرنا پڑے گا اس صورت
میں تم قرآن کو ترک مت کرو اور اس کے غیر کو ترک کر دو ۔ مثلاً ایک مسئلہ وفات مسیح کا ہی ہے جس حال
میں قرآن شریف سے وفات ثابت ہے تو اب ہم اس دوسری حدیث کو جو اس کے مخالف ہو یا کسی کے قول
کو کیوں مانیں؟ آیت فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنْتَ اَنْتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمُ (المائدۃ:۱۱۸) میں دو باتیں خدا تعالیٰ
نے بیان کی ہیں ایک تو مسیح کی وفات دوسرے اس کے دنیا میں آنے کی نفی کی ہے کیونکہ اگر وہ قیامت
سے پیشتر دنیا میں دوبارہ آچکا ہے تو اس کا كُنْتَ اَنْتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمْ کہنا غلط ہے اس صورت میں یا تو